وحدت نیوز(میانوالی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ضلع میانوالی میں 230 یتیم بچوں میں رقوم تقسیم کی گئیں، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری فلاح و بہبود علی رضا طوری اور سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے ضلع میانوالی کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران میانوالی سٹی، عیسٰی خیل، پکی شاہ مردان، شیانوالی، واں بچھراں، پپلاں اور چکڑالہ میں 230 یتیم بچوں میں رقوم تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع میانوالی کے رہنما بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر علی رضا طوری نے کہا کہ امام علی (ع) نے اپنے بچوں کو وصیت میں یتیموں کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق کا خیال رکھنے کی تلقین کی، لہذا ہمیں امام علی (ع) کی اس وصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یتیم بچوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے، مجلس وحدت مسلمین اسی جذبہ کو آگے بڑھاتے ہوئے معاشرہ کے پسے ہوئے طبقہ کی داد رسی کر رہی ہے، معاشرہ میں تبدیلی کسی ایک فرد یا تنظیم کے بس کی بات نہیں، بلکہ ہمیں یہ جذبہ امت مسلمہ میں بیدار کرنا ہوگا۔