وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےفلاحی ادارے خیر العمل فاونڈیشن ضلع ملیر کی جانب سے رمضان المبار ک کی مناسبت سے ۳۰۰ مستحق گھرانوں میں راش تقسیم کیا گیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وحدت ہاوس ملیر میں مستحق اور غریب گھرانوں میں راش تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں علماٗ کرام اور برادران نے شرکت کی ، تقریب کے آغاز میں ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا غلام محمد فاضلی نے دعا کروائی جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا نشان حیدر ساجدی ، مولانا غلامحمد جعفری(مدرس جامعہ امام خمینیؒ) ، مولانا منصور روحانی (خطیب مسجد نادعلی پپری گوٹھ)، شیعہ علما کونسل کے مولانا رحمت علی (خطیب جامع مسجد ماروی گوٹھ) ، آغا محمد حسین مطہری سیکریٹری شعبہ تبلیغات ضلع ملیرسمیت ضلعی سیکریٹری جنرل ثمر عباس اور ضلعی و یونٹ کابینہ کے اراکین موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام محمد فاضلی نے کہا کہ خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل قابل ستائش ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے اور اس سفر کو مزید آگےتک لے کرجانا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ کی خوشنودی کے لئے مخیرحضرات کے تعاون سے آج ۳۰۰ گھرانوں کی ادنا سی مدد کررہے ہیں انشاءاللہ آئندہ ہزار لوگوں کو بھی اسطرح مستفید کرتے رہیں گے۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل ثمر عباس نے بتایا کہ خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سےسالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی تین سو خاندانوں میں رمضان راشن بیگ تقسیم کیئے گئے ہیں جن کا کل تخمینہ تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے ہےجبکہ مزید مستحقین کو بھی دینے کی کوشش کی جارہی ہیں۔