وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا ،صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور سے مرکزی سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری کی قیادت میں آزادی ٹرک روانہ ہوا جو شادمان،فیروزپور روڈ،برکت مارکیٹ،کلمہ چوک،لبرٹی،حسین چوک،کیولری گراونڈ،والٹن روڈ ڈی ایچ اے سے ہوتا ہوا واپس شادمان صوبائی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا،راستے میں زندہ دلان لاہور نے بھر پور استقبال کیا،عوام کی بڑی تعداد ٹرک کے ساتھ چلتے ملی نغموں ترانوں اور پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کے نعروں سے لطف اندوز ہوتے رہے،لبرٹی چوک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری نے کہا کہ آج یوم آزادی کے دن کو بھر پور جوش اور جذبے سے منا کر پاکستان کے غیور عوام نے دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر دم لیں گے،یہ قوم فولاد سے بھی زیادہ مضبوط قوم ہیں،دہشتگردی کے ناسور کو انشااللہ ہم اسی جوش اور جذبے کے تحت اس ملک سے ختم کر کے دم لیں گے،اور ہم اپنے ازلی دشمن بھارت کو یہ بتانا چاہتے ہیں اب تمھارے ظلم بربریت کے دن گنے جاچکے کشمیر کے عوام انشااللہ آزاد فضا میں جلد سانس لے گی،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت وطن عزیز کے ہزاروں شہداء پر ہمارا سلام کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس ارض پاک کی آبیاری کی،ہم ان شہداء کے قاتلوں ،ان کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کا پیچھا جاری رکھیں گے ،انشااللہ ملک دشمن قوتیں ناکام ہونگے ،ہمیں اقبال اور قائد کے پاکستان کے لئے جس طرح کی قربانی دینی پرے ہم تیار ہیں۔