وحدت نیوز(سکھر) وحدت یوتھ صوبہ سندھ کے زیر اہتمام پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ اندرون سندھ کے چار شہروں کا گشت کرتے ہوئے سکھرمیں اختتام پزیر ہوا، تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ کی جانب سےمادر وطن کے یوم آزادی کے موقع پر آزادی ٹرک خیر پور سے نکالا گیا جسے خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا، آزادی مارچ کا آغاز رانی پور ضلع خیر پور سے صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوا جو کہ بارہ گھنٹے کی طویک سفر طے کرکے رات ساڑھےگیارہ بجے سکھر پہنچ کر اپنے اختتام کو پہنچا ، خیر پور اور سکھر کے درمیان رتوڈیروضلع لاڑکانہ ، ڈکھن سٹی گڑھی یٰسین،لکھی غلام شاہ شکار پور میں شہریوں کی جانب سے آزادی مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد آزادی مارچ میں شامل ہوتی رہی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی، صوبائی رہنماآغا منور علی جعفری، علامہ نقی حیدری، طارق بدوی ، صوبائی سیکریٹری وحدت یوتھ فدا حسین ، ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی سیکریٹری یوتھ برادر عارف علی ،سیکریٹری جنرل ضلع شکارپور فدا عباس، سیکریٹری یوتھ عبدالعلی ، ضلع سکھر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسان علی اور سیکریٹری یوتھ برادر محسن سجاد نے شرکائے آزادی مارچ سے خطاب کیا، آزادی مارچ کے شرکاءنے درازاشریف میں حضرت سچل سرمست ؒ کے مزار پر حاضری بھی دی اور وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔