The Latest

وحدت نیوز (پشاور) شہید صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ابراھیم رئیسی  اور ان کے رفقا کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ۔ مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ اور جامعتہ شہید عارف حسین الحسینی کے زیر احتمام منقدہ مجلس ترحیم میں مجلس وحدت مسلمین کے شوریٰ عالی کے رکن استاد العلما سابق سینیٹر علامہ ڈاکٹر سید محمد جواد ہادی ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری ، مدرس جامعہ شہید عارف حسین الحسینی علامہ سید جمیل حسن شیرازی ، مدرس جامعتہ الشہید عارف حسین الحسینی علامہ عابد حسین شاکری ، صوبائی سیکریٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین  علامہ نذرعلی روحانی ، صوبایی سیکریٹری جنرل شبیر حسین ساجدی ، ضلعی صدر پشاور علامہ سید تقی زیدی سمیت کثیر تعداد میں مومنین نے شریک ہوئے۔ مجلس ترحیم میں شہید آیت اللہ رئیسی اور رفقا کے بلندی درجات کیلئے قران خوانی کی گئی۔

مجلس ترحیم سے مدرس جامعہ شہید عارف حسین الحسینی مولانا جمیل حسن شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے شہید رئیسی اور ان کے رفقا کے المناک شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ شہید رئیسی عالم اسلام کے ابھرتے ہویے عظیم رھبر و راہنما تھے ۔ اپ کے شہادت سے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ اپ کے شہادت سے پیدا شدہ خلا پر ہونا ناممکن ہے ۔ لیکن انقلاب اسلامی کے رھبر و راہنما ماضی میں ایسے کیی امناک اور اندھناک حادثو ں کا شکار ہوکر سرخ رو ہو چکے ہیں ۔ مجاھد اسلام شہید رئیسی اور رفقا کی شہادت مزاحمت کاروں اور مدافعین کی قوت میں اضافے باعث بنے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائیں۔

مجلس ترحیم سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے خطاب کرتے ہوئےشہید رئیسی کے زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شہید رئیسی عالم اسلام کے عظیم راہنما تھے ۔ آپ مجاہدین اسلام کی قوت اور حوصلہ بن چکے تھے ۔ رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے دست راست اور ہمراز صیہونی طاقتوں کے آنکھ میں کانٹا بن چکے تھے ۔

 انہوں نے اپ کی شہادت تحریک ازادی قدس اور مدافعین حرم انبیا و اہلبیت پر کاری ضرب قرار دیا اور کہا کہ انقلاب اسلامی کا کمان انتہائی سنجیدہ مدبر مجاھد اور قابل ترین افراد کے ہاتھوں میں ہیں ۔ رھبر معظم کے مدبرانہ اور شجاعت سے بھرے قیادت ایسے کئی بحرانوں سے ملت اسلامیہ کو احسن طریقے سے نکال پائے ہیں ۔ حالیہ بحران پر آسانی سے عبور حاصل کریں گے ۔

انہوں نے رھبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای اور دنیا جہان کے مزاحمت کاروں کو مخاطب ہوکر یقین دلایا کہ ملت پاکستان مشکل کے اس گھڑی میں ساتھ ہیں ۔ ولی فقیہ کے ایک اشارے پر لکھوں فرزندان توحید لبیک کہنے کیلئے ہمہ تن تیار بیٹھے ہیں ۔

اس موقع پر صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کے علامہ جہانزیب جعفری نے مصائب آل محمدؑ پیش کیئے۔استاد علامہ عابد حسین شاکری نے شہید آیت اللہ رئیسی اور رفقا کے بلندی درجات کی دعا فرمائی ۔ عالم اسلام خصوصاً رھبر معظم علی خامنہ ای مزاحمت کاروں ، مدافعین اور ملت ایران سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہےاور واقعے میں ملوث افراد کا ویڈیو کے ذریعے تعین کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، احمد فرہاد شاعر اور صحافی ہیں جنہیں لاپتہ کیا گیا ہے انہیں فوری آزاد کیا جائے، کسی کو لاپتہ کرنا مہذب معاشروں اور حکومتوں میں نہیں ہوتا، کئی لاپتہ افراد ایسے ہیں جنہیں آٹھ آٹھ سال مسنگ کیا گیا ہے، لاپتہ تو کسی دشمن کو بھی نہیں ہونا چاہیے، بے گناہ افراد کو جیل میں رکھنا خلاف قانون ہے، چاہے وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیں یا کوئی اور ہے انکا تعلق چاہے کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہو، ہم سب کے لیے آواز بلند کریں گے صرف اپنے لیے نہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد اور عالیہ حمزہ دونوں تعلیم یافتہ خواتین ہیں، خواتین و دیگر قیدیوں کو کئی کئی مقدمات میں مختلف شہروں میں ملوث کیا گیا ہے، اس ناانصافی کو بند کیا جائے، انہیں دہشت گردی کے کیسز میں قید رکھا گیا ہے، عالیہ حمزہ کے شوہر کینسر کے مریض ہیں، یہ ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اس وقت جیلوں میں ہزاروں سیاسی قیدی پابند سلاسل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ آئین وقانون پر عمل نہ ہونا ہے، اس وقت ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہیں ہے، قانون کی حکمرانی کے بغیر عدل و انصاف ممکن نہیں، پاور پالیٹکس کی وجہ سے دنیا میں فرعون، شداد، یزید اور عمر ابنِ سعد بنے جو ہر حال میں اقتدار اور طاقت کو حاصل کرنا چاہتے تھے چاہے اس کے لیے انہیں معصوم بچوں کا خون ہی کیوں نہ بہانا پڑے، ہمیں مظلومین کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، پسے ہوئے طبقات کی آواز بننا چاہیے، غزہ کے عوام پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ہمیں ان کی حمایت میں توانا آواز بلند کرنی چاہیے، چمن بارڈر پر ہزاروں افراد دھرنے میں بیٹھے ہیں انکی بات کو سنا جائے، ایرانی صدر شہید سید ابرہیم رئیسی ایک دن بھی چھٹی نہیں کرتے تھے اور آج پوری ایرانی قوم ان کے لیے اشک بار ہے، وہ اپنی عوام کے لیے دن رات کام کرتے تھے ان سے رابطے میں رہتے تھے، ہماری عوام مہنگائی اور ناامنی کی چکی میں پس رہے ہیں انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ہمیں بھی اپنے بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام سے بات کرنی چاہیے ان کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا مسئلہ ہے وہ اچھی شہرت کا شخص نہیں ہے وہاں کے عوام کو سنگین اعتراضات ہیں اسے ہٹا کر کسی قابل اور اچھی شہرت کے حامل شخص کو لگایا جائے، گرین ٹورتاکہ مسائل کا حل نکلے اور ملک آگے بڑھ سکے تاکہ ملک دشمن عناصر ناکام ہوں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراھیم رئیسی اور دیگر حکومتی ومذہبی شخصیات کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس سولجر بازار کراچی میں منعقدہوا۔

تعزیتی ریفرنس نے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی، جعفریہ الائنس کے صدر علامہ سید رضی جعفرنقوی ، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ شیخ محمد سلیم،علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ باقرحسین زیدی، علامہ محمد حسین رئیسی ،ایم ڈبلیوایم کےڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری ، ڈویژنل رہنما علامہ مبشرحسن ، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ نشان حیدر ساجدی و دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ شہید ابراھیم رئیسی انقلاب اسلامی کا حاصل تھے، وہ حقیقی معنیٰ میں رہبر انقلاب کے مطیع محض تھے، ایک جفا کش سیاست دان جو عوام کی خدمت کیلئے دن کا چین دیکھتا تھا نہ رات کا آرام، دور دراز علاقوں میں جاکر غریبوں کی داد رسی کرنا ان کی دلجوئی کرنا شہید کا وطیرہ تھا۔حکومت اسلامی کے قیام کے بعد سے لیکر تا دم مرگ شہید ابراھیم رئیسی نے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دیں۔

مقررین نے کہا کہ شہید ڈاکٹر ابراھیم رئیسی نوجوانی میں ایران عراق جنگ میں محاذ کے فرنٹ لائن پر نظر آئے، چیف جسٹس آف ایران مقرر ہوئے تو انصاف کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، حرم مطہر امام رضاؑ کے متولیٰ بننے تو زائرین کے لیئے جدید سہولیات کا انتظام کیا۔  انہوں نے مختصر سیاسی زندگی میں عالمی سطح پر اپنا لوہا منوالیا تھا۔

مقررین نے مزید کہا کہ شہید ڈاکٹر ابراھیم رئیسی کی سیاسی جدوجہد میں جو دو کام ہمیشہ سنہری حروف سے لکھے جائیں گے وہ ایک سعودی عرب کے ساتھ طویل عرصے سے معطل سیاسی و سفارتی تعلقات کی بحالی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے مقابل حماس کی اخلاقی ، سیاسی وعسکری مدداور اسرائیلی پر براہ راست فضائی حملہ ۔

مقررین نے مزید کہاکہ اوائل انقلاب سے اب تک لاکھوں جوان ، عام عوام، حکومتی شخصیات اور عسکری حکام دشمنوں کے حملوں میں شہید ہوچکے ہیں، لیکن اس اسلامی انقلاب کی برکات کے سبب یہ نظام ہر سانحے کے بعد مزید قوی اور مستحکم ہوکر ابھرتا ہے، انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب یہ نظام اسلامی پوری دنیا کو ظلم وجور سے نجات دلانے کا وسیلہ بننے گا اور امام مہدی ؑ کی عالمی اسلامی حکومت کا زمینہ ساز قرار  پائے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی وفد کے ہمراہ قونصل جنرل ایرا ن لاہورسے ملاقات، صدر ابراھیم رئیسی ورفقاء کی شہادت پر تعزیت۔

وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے وفد کے ہمراہ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں ایرانی نائب قونصل جنرل جناب علی اصغر مغاری سے ملاقات کی اور آیت اللہ سید اہراہیم رئیسی صدر محبوب ملت شہید ایران ، وزیر امور خارجہ امیر عبدالہیان ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ترجمان جناب حجت الاسلام و المسلمین آل ہاشم ، تبریز کے گورنر آغائے مالک رحمتی ، سردار آغائے سید مھدی موسوی کی ناگہانی شہادت پر تعزیت پیش کی ۔اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت بھی کی ۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہادت شہید ابراہیم رئیسی عالم اسلام کے بہت بڑا صدمہ ہے ۔ وزیر امور خارجہ کی شہادت یہ سب عزیزان کے جانے سے خلا ضرور آیا ہے مگر سسٹم جمہوری اسلامی ان شاءاللہ مضبوط سے مضبوط تر ہوگا ۔ آپ اہل ایران نے جو مظلومین جہان کی مدد کی ہے اللہ تعالیٰ نے اس کے صلہ میں ایران اسلامی کو عزت بخشی ہے ۔ ایران خطے کا مضبوط اور مقبول ترین ملک بن چکا ۔ آغائے سید ابرہیم رئیسی غزہ وفلسطین اور مظلومین جہان کی ایک مضبوط ترین آواز تھے ۔ انہوں قرآن کی حرمت کا اس وقت دفاع کیا جب مغرب ممالک میں قرآن کی توہین کی جارہی تھی ۔ آغائے رئیسی نے اقوام متحدہ کے فورم پر قرآن کو چوما اور ان سب کے سامنے قرآن کا دفاع کیا ۔ انہوں نے اسلام کا دفاع کیا ۔ شعاراللہ کا دفاع کیا ۔

ہم آج آپ کے پاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، مجلس علماء مکتب اہلبیت ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور دیگر تنظیموں کے افراد کے ہمراہ وفد کی صورت میں آئے ہیں تاکہ آپ سے تعزیت پیش کرسکیں ۔ ملت پاکستان کی جانب سے آپ عزیزان ، ملت شہید پرور ایران ، خانوادہ شہداء ،رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حضرت امام زمان (عج) کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
ایرانی نائب قونصل جنرل علی اصغر مغاری نے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ان کے ہمراہ وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

وفد میں حسن عارف مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ، افسر رضا خان از آئی او پاکستان ،حسنین جعفر زیدی از آئی او پاکستان ، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے صوبائی صدر علامہ گلزار فیاضی ، علامہ غلام عباس شیرازی , علامہ مظہر اعوان ،علامہ مستحسن کاظمی ،مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری ، نقی حیدر ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ، جناب نجم عباس خان ضلعی صدر لاہور ، آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر لاہور ، رانا کاظم علی نائب صدر لاہور ، نقی مھدی جنرل سیکرٹری لاہور ،آخر میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے قونصلیٹ جنرل جمہوری اسلامی ایران میں مہمانوں کے لئے رکھی گئی تاثرات کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے ۔ دیگر مہمانوں نے بھی تاثرات درج کیے۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر علماء وخطبا ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وممبر متحدہ علماء بورڈ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی کی سربراہی میں علمائے کرام ملکی سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کے وفدنے نائب قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران جناب علی اصغر مغاری سے ملاقات کی اور شہید رئیسی اور ان کے ہمراہ دیگر شہداء کے لئے ملت پاکستان کی جانب سے  تعزیت و تسلیت پیش کی ۔

وفد میں علمائے اہلسنت بھی کافی تعداد میں شامل تھے ۔ لاہور کی سماجی ،سیاسی اور مذہبی شخصیات پر مشتمل وفد نے آقائے علی اصغر مغاری سے دل ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ ایرانی قونصل جنرل جناب علی اصغر مغاری نے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ علمائے کرام نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے اپنے تاثرات قلمبند بھی کیئے ۔ حاجی امیر عباس مرزا، سیٹھ عدنان علی اور مولانا وقار الحسنین نقوی ودیگر بھی شامل تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) سماجی ،سیاسی اور مذہبی شخصیت جناب حاجی مرزا امیر عباس اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید منتظر مھدی نے اپنے اپنے وفود کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقاتیں کیں اور ان کے بھائی مرحوم سید حسن زیدی کے انتقال پر تعزیت کی ۔

دونوں رہنما کافی دیر تک صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی کے ہمراہ رہے ۔ جناب مرزا حاجی امیر عباس نے سید حسین سے کہا آپ میں کمال کی طاقت ہے آپ نے اتنی آسانی سے اپنے بھائی حسن زیدی مرحوم کے صدمے کو سہہ لیا ۔ پردیس اور دیس میں بڑا فرق ہوتا ہے آپ نے تو بھائی حسن کی صحت وسلامتی کے لئے شاید ہی کوئی فرد ہو جو حسین زیدی ھائی سے ملا ہو اور آپ حسین زیدی نے اس سے دعا صحت کی اپیل نہ کی ہو ۔ آپ تو ہمیشہ خاص کر ہر جمعرات ، شب جمعہ  اور اتوار کو تو اپنے بھائی کے لئے دعائے صحت کے واسطے مخصوص کیے ہوئے تھے ۔یقین جانیں آپ بھائیوں کی اتنی محبت اور خلوص پر ہمیں رشک آتا تھا ۔حسین بھائی میں اپنی طرف سے دلی افسوس اور تعزیت پیش کرتا ہوں ۔

صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید منتظر مھدی نے کہا کہ حسین زیدی بھائی اللہ تعالیٰ آپ کے مرحوم بھائی حسن کو اعلی مقام عطا فرمائے ۔ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ آپ نے تمام فلاح وبہبود اور خیراتی کام  اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اپنے بھائی سید حسن زیدی مرحوم کی صحت وسلامتی کے لئے   انجام دیئے کہ شاید میرا بھائی صحتیاب ہو جائے ۔ مگر مشیت خداوندی کے آگے کس کی مجال ہے ۔

 حسن بھائی کے فرزند یہاں نہیں ہیں ورنہ ہم ان سے تعزیت بھی کرتے اور انہیں بتاتے کہ بچوں آپ کتنے خوش نصیب ہو جن کو ایسے والدین اور چچا کی شکل میں سرپرست ملے ۔ ہم ہمیشہ آپ کی مثال اس لئے دیتے کہ آپ نے ہر لمحہ جب تک سید حسن مرحوم زندہ رہے آپ کے منہ پر یہ کلمات ہوتے بھائی دعا کرو میری زندگی بھی میرے بھائی حسن زیدی کو لگ جائے ۔ ہم سب آپ پر اس خلوص سے پیار ، محبت اور صلہ رحمی کے انداز اور روش پر فخر کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ صدقہ آل محمد علیہم السلام بھائی حسن زیدی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ۔اور تمام پسماندگان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ سفارت خانہ اسلامی جمہوری ایران آمد، ایرانی سفیر جناب رضا امیری مقدم کو گزشتہ روز فضائی حادثے میں شہید ہونے والے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی و دیگر شہداء کی ناگہانی اموات پر پوری پاکستان قوم کی جانب سے تعزیت وتسلیت پیش کی ۔شہداء کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کے حوالے سے اپنا تاثرات بھی قلم بند کئے ۔

 وفد میں صدر مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی ،سابق صوبائی وزیر گلگت بلتستان سہیل عباس شاہ، نائب صدر مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ اقبال بہشتی ،وزیر اعلیٰ کے سابق معاون خصوصی الیاس صدیقی ،مولانا عیسی امینی سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

وحدت نیوز (مشھد مقدس) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس اور موسسہ شھید عارف الحسینی نے خادم الرضا (ع) اور صدر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

*انا للہ وانا الیہ راجعون*

خدمت گزار آستانہ رضوی، یار و یاور رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای، مجاہد عظیم الشان، رئیس جمہور دلسوز ایران اسلامی حضرت آیت اللہ ابراھیم رئیسی اپنے رفقاء کے ساتھ شہادت کی اعلی منزل پر فائز ہوگئے اور ان کی پاک و مطہر ارواح ملکوت اعلی کی جانب پرواز کر گئیں۔

اس خبر غم و الم اور ناگھانی صدمہ کے موقع پر حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب اسلامی، شہداء کے اہل خانہ، ملت شہید پرور ایران اور حق و عدالت کی راہ پر گامزن اہل اسلام اور مظلومین جہان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ ان عزیزوں کو شہداء کربلا کے ساتھ محشور فرمائے اور انکا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔

آمین یارب العالمین

*مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس*/ *موسسہ شھید عارف الحسینی*

وحدت نیوز(لاہور) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور اور شریکتہ الحسین سنڈے سکول کے تعاون سے بسلسلہ عشرہ کرامت اور یوم دختر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈی جی جعفر روناس ، ڈاکٹر فرحانہ کاظمی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، علامہ سید حسن رضا ہمدانی مرکزی صدرخطباء وذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مرکزی صدر وومن ونگ ایم ڈبلیوایم محترمہ معصومہ نقوی ، جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ایم ڈبلیو ایم پنجاب  اور ملک علی رضا اعوان سمیت ملک بھر سے نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

خانہ فرہنگ ایران کے ڈی جی جعفر روناس نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ (س) ایک کامل مسلمان عورت کی مثال ہیں اور آج کی لڑکیوں کے لیے بہترین آئیڈیل ہیں۔ علم، تقوی، عبادت، ایثار اور فداکاری میں آپ کی زندگی تمام مسلمان لڑکیوں کے لیے قابل تقلید ہے۔ آج کی لڑکیاں کل کی مائیں اور معاشرے کی منتظم ہیں اور ہمیں انہیں مستقبل کے اہم کرداروں کے لیے تیار کرنا چاہیے۔ لڑکیاں اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں سے علمی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی میدانوں میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں اور اسلامی معاشروں کی ترقی میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

خانہ فرہنگ ایران کے نامزد ڈی جی  ڈاکٹر اصغر مسعودی نے حضرت معصومہ(س)  اور امام رضا (ع)  کے یوم ولادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسلام میں بیٹیوں کو عزت و تکریم دی گئی ہے۔ اس دور میں جب بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا، رسول اکرم (ص) اپنی بیٹی فاطمہ کے ہاتھوں پر بوسہ دیتے تھے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہزادی اہل بیت کی ولادت کی تقریب میں شرکت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔  اہل بیت (ع) کا ذکر تمام مسلمانوں کو متحد کرتا ہے۔ان کے ساتھ ہماری دنیا اور آخرت جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانہ فرہنگ ایران نے دونوں ہمسایہ برادر ممالک  کے ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ تقریب میں بچوں کو امام رضا (ع) سے متعلق کارٹون فلم دکھائی گئی اور مختلف مقابلہ جات کے بعد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام ایران کے صدر شہید ابراہیم رئیسی اور اس کے رفقاء کی شہادت کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر سیمینار کا انعقاد،جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، ساجد ترین، آخونزادہ حسین و دیگر قائدین کی شرکت، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے اپنے خطاب میں ایرانی صدر اور آپ کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے، غم کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام و المسلمین سید ابرہیم رئیسی پوری دنیا کے مظلوموں کے لیے محکم و مضبوط آواز تھے، وہ فلسطینی مظلومین کے سب سے بڑے حامی اور مددگار تھے، عالم اسلام میں وحدت کے فروغ کے لیے آپ نے بھرپور کردار ادا کیا اور عملی اقدامات سے مسلم ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور ہم آہنگی کو فروغ دیا، یہ نقصان کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا نقصان ہے، انکا آذربائجان کا حالیہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ آذریوں کے اسرائیل کے ساتھ بھی دوطرفہ گہرے تعلقات ہیں،آج کے پروگرام کا بنیادی ایجنڈا سب پر واضح ہے جو کہ اس تحریک کا نام اور عنوان بھی ہے، ملک میں آئین پاکستان کی بالادستی اور تقدس کی بحالی، جس پر ہم نے ملک بھر میں تحریک شروع کی ہوئی ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے روابط ہمارے اعلامیے کا حصہ ہیں، جن میں سے ایک اہم ترین شعبہ آپ میڈیا کے افراد کا ہے، سب جانتے ہیں کہ میڈیا کے نمائندوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو کہ عوامی رائے عامہ بنانے میں کلیدی اور بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے عوام میں آگاہی و شعور کو اجاگر کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree