The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) 20 دسمبر 2005ء کے عالمی انسانی یکجہتی کے دن کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا سے غربت و تنگ دستی کا خاتمہ اور انسانوں کی باہمی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا ریاست کے فرائض میں شامل ہے، بنیادی انسانی حقوق اور ضرورتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے، ملک میں انسانی یکجہتی کی فوری اور اشد ضرورت ہے، ہم سب ملکر مشترکہ عزائم کے ذریعے ہی مشترکہ خطرات سے نمٹ سکتے ہیں اور ذاتی انا اور مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا، ملک میں مختلف قومیتوں کو برابر کا پاکستانی شہری سمجھتے ہوئے حقوق دینا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن ہمارا بنیادی مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد، انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا، دنیا میں انسانی بنیادوں پر اتحاد و یگانگت کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور پسے ہوئے محروم طبقات کی ملکر مدد کرنا شامل ہے، مظلوم و محروم عوام بالخصوص فلسطین، کشمیر اور برما کی عوام پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہی اصل انسانیت کے ساتھ یکجہتی ہے، جس پر جتنا توجہ دی جانی چاہیے تھی اس قدر نہیں دی گئی، دنیا میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات کے چیلنج کے تناظر میں عالمی یکجہتی کو مستحکم بنانا ناگزیر ہے۔

وحدت نیوز(نجف اشرف)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی وفد کے ہمراہ نمائندہ رہبر معظم سے ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ایم-ڈبلیو-ایم نجف اشرف کے وفد کے ہمراہ عراق میں موجود مقام معظم رہبری کے نمائندہ و وکیل آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی (دام ظلہ) سے منگل کے روز مؤرخہ 19/12/2023 کو ملاقات کی، جس میں ملکی و عالمی صورتحال کو زیرِ بحث لایا گیا۔

ملاقات کی ابتدا میں نمائندہ رہبر معظم کی خدمت میں چئیرمین مجلس وحدت المسلمین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظہ اللہ) کا سلام عرض کیا گیا۔ اس ملاقات میں پاکستان کی بدلتی صورتحال، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی بربریت، چلاس میں بےگناہ شیعہ عوام کا قتلِ عام، ملک کے مختلف گوشوں میں شیعہ نسل کشی، امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا ملک میں اثر و رسوخ، ایم-ڈبلیو-ایم کی ملک میں حالیہ سرگرمیاں، پاکستان تحریکِ انصاف سے اتحاد، آئندہ آنے والے الیکشن میں ایم-ڈبلیو-ایم کا کردار اور نجف میں مقیم پاکستانی طلبہ کی مشکلات سمیت دیگر متعدد موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

 نمائندہ رہبر معظم نے ان تمام موضوعات کو دلچسپی سے سنا اور آخر میں پاکستان کے امن و امان اور سلامتی سلامتی کیلئے خصوصی دعائے خیر کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے کوئٹہ پہنچنے پر امام جمعہ کوئٹہ حجت الاسلام علامہ سید ہاشم علی موسوی اور معروف عالم دین علامہ علی حسنین حسینی نے اپنے ایک وفد کے ہمراہ صوبائی سیکریٹریٹ بلوچستان میں  قائد وحدت سے ملاقات کی، مختلف امور پر گفتگوکی گئی اوراس موقع پر علامہ علی حسنین الحسینی نے ایم ڈبلیو ایم میں اپنی شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

ایم ڈبلیوایم قائدین نے علامہ علی حسین الحسینی کو ایم ڈبلیوایم کے الہیٰ کاروان میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ،مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی ،علامہ مقصودعلی ڈومکی سمیت صوبائی و کوئٹہ ڈویژن کے قائدین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے ایم ڈبلیوایم علمدار روڈ اور ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کے تمام کابینہ نے ملاقات کی اور آنے والے الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے جات کئےگئے ۔

ملاقات میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ،سابق وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا ( آغا رضا )، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی ،علامہ مقصود علی ڈومکی ، سمیت صوبائی و کوئٹہ ڈویژن کے قائدین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا دورہ کوئٹہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بزرگ عالم دین اور پرنسپل جامعہ امام صادقؑ علامہ محمدجمعہ اسدی سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔

 اِن کےہمراہ ایم ڈبلیوایم وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، رہنماء مجلس وحدت مسلمین جناب آغا رضا ،مرکزی جنرل سیکریٹری  جناب ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات جناب اسد عباس نقوی اور مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور متبرین موجودتھے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیاعلیٰ سطح وفدکےہمراہ کوئٹہ آمد ،ایم ڈبلیوایم بلوچستان کی صوبائی کابینہ ،ہزارہ ٹاون ، علمدار روڈ کےاراکین کابینہ اور مومنین کوئٹہ نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھرپور انداز میں استقبال کیا ۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےہمراہ ایم ڈبلیوایم کےوائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، رہنماء مجلس وحدت مسلمین جناب آغا رضا، مرکزی جنرل سیکریٹری جناب ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات جناب اسد عباس نقوی اور مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی بھی کوئٹہ پہنچےتھے ۔

وحدت نیوز(سکردو) سندس کے لیے رکھی گئی کیپٹن حسن لنک روڈ کا باقاعدہ افتتاح حجت الاسلام شیخ نثار حسین اور بلتستان کے معروف محقق ، ادیب، دانشور اور سماجی شخصیت جناب محمد حسن حسرت نے اپنے دست مبارک سے کیا۔

 اس موقع پر اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،حاجی عباس، چئیرمین سخاوت، حاجی نذیر، حاجی تقی، حاجی بشیر، ڈاکٹر شکیل، وزیر الیاس سمیت علاقے کے سرکردگان عمائدین اور جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ جس کے حل پر عمائدین علاقہ نے اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کیا گیا۔

وحدت نیوز(نجف اشرف) مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجتہ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی فرزند ارجمند آیت اللہ العظمی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ جناب حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی سے ملاقات جس میں انکے پدر بزرگوار کے کامیاب آپریشن اور صحت کے متعلق احوال پرسی کی اور چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی اپنے حالیہ دورہ عراق کے دوران نجف اشرف میں دفتر آیت اللہ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی کے سربراہ اور انکے فرزند ارجمند حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف اشرف کے صدر حجتہ الاسلام مولانا سید عون موسوی کے ہمراہ ملاقات۔

ملاقات میں سیکریٹری امور خارجہ نے مولانا شیخ علی نجفی سے انکے والد گرامی کی ناسازگی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف سے آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا گیا۔

علاوہ ازیں ملاقات میں پاکستان کے قومی و ملی مسائل زیر بحث آئے۔ سیکریٹری امور خارجہ کی طرف سے ملک و ملت کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کے مواقف و کردار اور فعالیت و خدمات کے حوالے سے تفصیلات بیان کی گئیں۔

وحدت نیوز(سکردو) متحدہ اپوزیشن جی بی اسمبلی ممبران کی قائد حزب اختلاف ومجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم کی سربراہی میں آل پارٹیز کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر غلام حسین اطہر اور دیگر رہنماوں کے ساتھ اہم بیٹھک ہوئی۔ اس موقع پراپوزیشن ممبران جاوید منوا، وزیر سلیم، راجہ زکریا، ایوب وزیری و دیگر موجود تھے، آل پارٹیز کوآرڈینیشن کمیٹی نے اپوزیشن ممبران کو گلگت بلتستان اسمبلی میں گندم ایشو پر سخت موقف اپنانے پر سراہا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اپوزیشن ممبران نے گندم سبسڈی کے حوالے سے جاری تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ صوبائی حکومت اپنے عوام پر دباؤ ڈالنے کی بجائے وفاق پر دباؤ ڈالتی تو یہ مسئلہ اب تک حل ہو چکا ہوتا۔ عوامی حقوق کے لیے چلنے والی تحریکوں کو مختلف تقسیمات کے ذریعے سبوتاژ کرنے کی کوشش ہوگی جسے یہاں کے عوام کسی صورت کامیاب ہونے نہیں یونے دینگے۔
 
 متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ حکومتی اراکین اب بھی گندم ایشیو پر یکجا نہیں ہیں۔ حکومتی پارٹی کے کچھ افراد اضافے پر بضد ہیں جبکہ چند رہنما اسکی مخالفت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے وزیراعلی کو چار ارب روپے گندم کی مد گرانٹ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن یہ حکومت اسے بھی فالو کرنے کو تیار نہیں۔ حکومت اپنے حصے کی ذمہ داری تک ادا کرنے کو تیار نہیں۔ آل پارٹیز کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ نے اپوزیشن ممبران کو یقین دلایا کہ عوامی حقوق کے لیے میدان میں نکلے ہیں اور اسے حل کرکے دم لیں گے۔

وحدت نیوز(دادو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا مغربی تہذیب نے عورت کے حقوق کا نعرہ لگا کر عریاں تہذیب اور فحاشی کو فروغ دیا، جو عورت اور انسانیت کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدری امام بارگاہ میہڑ ضلع دادو میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات صدیقہ الکبریٰ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا بضعہ منی ہونے کے باعث جزو رسالت اور مرکز ہدایت ہیں۔ سیدہ النساء العالمین کی مظلومیت کا اندازہ آپ علیہا السلام کے اس دردناک جملے سے لگایا جا سکتا ہے جس میں آپ نے ارشاد فرمایا "مجھ پر وہ مصائب ٹوٹے کہ اگر وہ دنوں پر پڑتے تو دن سیاہ راتوں میں بدل جاتے۔"

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی سیدہ نساء اہل الجنت کی مظلومانہ شہادت، وصیت اور رات کے اندھیرے میں تدفین عالم انسانیت کے لئے بہت سارے سوالات چھوڑ گئی۔ وہ مظلومیت جو ہر باضمیر اور با شعور انسان کو تڑپا دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹی کو رحمت قرار دیا اور خواتین کے لئے حصول علم کو فرض قرار دیا۔ دین اسلام خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے، مگر فحاشی اور عریانی کا مخالف ہے۔ مغربی تہذیب نے عورت کے حقوق کا نعرہ لگا کر عریاں تہذیب اور فحاشی کو فروغ دیا، جو عورت اور انسانیت کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ مسلم خواتین کو مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے سیرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کو اپنانا چاہیے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree