The Latest

وحدت نیوز (لاڑکانہ)  مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے انتخابی مہم کے حوالے سے لاڑکانہ کا دورہ کیا، لاڑکانہ میں ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر، امیدوار پی ایس 11 برادر صابر حسین ابڑو اور دیگر تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ بعد ازاں سید فضل حسین شاہ کے مزار پر حاضری دی، تنظیمی ذمہ داران سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر این اے 200 کے آزاد امیدوار علامہ مشتاق حسین مشہدی نے صوبائی سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی اور الیکشن میں حمایت کی اپیل کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جن جماعتوں نے پانچ سال، دس سال ملک پر حکومت کی، ان کا احتساب عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پیسے کا استعمال اور ضمیروں کی خرید و فروخت مکروہ دھندا ہے، جس کا سدباب ضروری ہے، سرعام ضمیروں کی خرید و فروخت جاری ہے، مگر الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آرہا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ الیکشن میں ووٹ اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر دیا جائے، اسمبلی میں سرمایہ داروں، جاگیرداروں، چوہدریوں اور نوابوں کی بجائے اب ہاری، مزدور، کسان اور غریب طبقے کی نمائندگی ہونی چاہئے۔ انہوں نے لاڑکانہ ڈویژن میں ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی امیدواروں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پی ایس 11 لاڑکانہ پر صابر حسین ابڑو، پی ایس 15 میرو خان ضلع قمبر شہدادکوٹ پر مولانا محمد علی شر، پی ایس 9 عنایت علی جتوئی، پی ایس 7 شکارپور سے اصغر علی سیٹھار، این اے 197 کشمور سے میر فائق علی جکھرانی مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

وحدت نیوز (جیکب آباد)  بسلسلہ یوم شہادت امام جعفر صادق  ؑ درگاہ سید رستم علی شاہ پر مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ آئمہ ھدیٰ  اور صالح رہبر کیاطاعت اور پیروی انسان کے نجات کی ضامن ہے۔ وہ انسانی معاشرہ ہمیشہ ذلت و رسوائی کی اتاہ گہرائیوں میں غرق ہوجاتا ہے جو صالح رہبر کے ہوتے ہوئے فاسق و فاجر لیڈر کی امامت کو قبول کر لے۔
               
مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑہی خیرو کے زیراہتمام زور گڑہ ضلع جیکب آباد میں تحصیل شوریٰ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی، سیکریٹری تنظیم مولانا حسن رضا غدیری، منور حسین سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔
                 
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ انتخابات میں پیسے کا استعمال اور ضمیروں کی خرید و فروخت مکروہ دھندا ہے جس کا سد باب ضروری ہے، ووٹ اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر دیا جائے۔ اسمبلی میں سرمایہ داروں، جاگیرداروں، چوہدری اور نواب کی بجائے ہاری، مزدور ،کسان اور غریب طبقے کی نمائندگی ہونی چاہئے۔کرپشن میں غرق با اثر لوگوں کی بجائے صالح انسانوں کو اسمبلی میں پہنچانا ہمارا اجتماعی فریضہ ہے۔ آزمائے ہوئے کو آزمانے کی بجائے نئے اور باکردار لوگوں کی حمایت کی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین ظلم و جبر کے خلاف ، عالمی سامراج اور تکفیری دھشت گردوں کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹی ہوئی ہے، انتخابات میں حصہ لے کر مجلس وحدت مسلمین نے قومی اھداف کے حصول کے لئے اہم اقدام کیا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب شادمان میں پاکستان تحریک انصاف ضلع لاہور اور شیخوپورہ کے نامزد امیدواران برائے قومی و صوبائی اسمبلی نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی, مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی, سیکرٹری سیاسیات پنجاب حسن کاظمی, سیکرٹری جنرل لاہور سید حسن رضا ہمدانی،سید حسین زیدی, نقی مہدی اور ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف سیاسی امور اور الیکشن کمپین سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران نے الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور حمایت اور الیکشن کمپین ساتھ مل کر چلانے کا اعلان کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے

مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر  پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ پنجاب میں مختلف قومی و صوبائی حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے اور اسی سلسلے میں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ضلع لاہور اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے ان حلقوں میں جہاں ایم ڈبلیو ایم نے امیدوار کھڑا نہیں کیا وہاں ہم پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کریں گے اور اسی طرح جن حلقوں میں پی ٹی آئی نے ہمارے امیدوار کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا وہ اس حلقے میں ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کی مکمل حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف کا یہ اتحاد صرف سیاسی اتحاد نہیں بلکہ یہ اتحاد پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ضروری تھا. پاکستان کو اس وقت گمبھیر مسائل کا سامنا ہے, جبکہ الیکشن کمیشن نے تکفیری دہشتگرد تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے کر پاکستان پر عالمی پابندیوں جیسے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ایم ڈبلیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف مل کر ان تکفیری تنظیموں کا راستہ روکے گی اور اسمبلیوں کو دہشتگردوں سے محفوظ بنایا جائے گا۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی میڈیا سیکریٹری محترمہ فروا نقوی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے زریعے 2018 کے الیکشن کے سلسلے میں بھی بہترین رہنمائی فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں جہاں جہاں انسانوں پر ظلم ہو رہا ہے خصوصاً "یمن اور شام" کے مسلمانوں کو انصاف دلانے کے لیئے سوشل میڈیا سے بہتر پلیٹ فارم اور کوئی نہیں ہم سوشل میڈیا کے زریعے مظلوموں کی حمایت اور ظالم کی مزمت کر سکتے ہیں،تمام تعلیم یافتہ اور با شعور افراد سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اس عظیم کام میں ہمارا ساتھ دیں۔

وحدت نیوز (بھمروٹ سیداں مری) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تربیت خانم نرگس سجاد جعفری کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے , پی پی اور ن لیگ نے مل کر ملکی ادارے تباہ کر دئیے ہیں. انھوں نے یہ بات تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 6 لطاسب ستی سے ملاقات میں کئی ان کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان سے بہت سی توقعات وابستہ کر رہے ہیں، اگر انھیں اقتدار ملے تو انھیں ان توقعات پر پورا اترنا ہوگا،پی پی 6 سے پی ٹی آئی کے امیدوار  میجر (ر) لطاسب ستی نے خانم نرگس سجاد جعفری سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی اور آئندہ انتخابات میں این اے 57 اور  پی پی 6,7 میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کی درخواست کی۔

خانم نرگس سجاد نے کہا کہ مری کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے علاقوں میں بہت سی یونین کونسلز نواز لیگی حکومت نے بد دیانتی کی بنیاد پر ختم کیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. پانی کی کمی بھی حلقے میں شدت اختیار کر رہا ہے اس کے علاوہ حلقے میں سکولوں اور کالجز کی کمی کے باعث طلباء بالخصوص بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔میجر(ر)  لطاسب ستی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میں آ کر ضم شدہ تمام یونین کونسلز بحال کی جائیں گی , بلک واٹر پروجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے وژین کے مطابق سکولوں اور کالجز کو اپ گریڈکیا جائے گا۔ لطاسب ستی کا کہنا تھا کہ عوام سے مسلسل رابطے میں رہنے کےلیے ورکنگ کمیٹیاں بنائی جائیں گی سہہ ماہی بنیادوں پر منتخب نمائندے علاقے کا دورہ کریں گے ۔

خانم نرگس سجاد جعفری نے این اے 57 اور پی پی 6,7 میں تحریک انصاف کے امیدواروں پروفیسر صداقت عباسی , میجر (ر) لطاسب ستی اور غلام مرتضیٰ کی حمایت کا اعلان کیا اور مکمل سپورٹ کا یقین دلایا، انھوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان اور ہمدردوں سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے کہا ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا۔ نگران حکومت گزشتہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر رد عمل دیتے ہوئے سید مبارک علی موسوی نے کہا کہ گزشتہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی تھی اور اب نگران حکومت کو اس ڈگر پر نہیں چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے اب نگران حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم شادمان لاہور میں منعقد ہوا اجلاس کی صدرات صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے کی،اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی نے خصوصی شرکت کی،ترجمان مجلس وحدت مسلمین پنجاب راجہ امجد علی نے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب سمیت ملک بھر میں آنے والے الیکشن میں بھرپور کردار ادا کریگی اور اپنے اتحاد ی جماعت پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مل کر انشااللہ مملکت خداداد پاکستان میں مورثی سیاست کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریگی۔

 اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں الیکشن مہم کو منظم انداز میں شروع کرینگے،سیکرٹری جنرل پنجاب کابینہ اراکین کے ہمراہ تمام اضلاع کا ہنگامی دورہ کرینگے،صوبائی سیکرٹریٹ میں الیکشن مانیٹرنگ سیل کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا،جو مرکزی الیکشن سیل سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹر سے رابطے میں رہیں گے۔

راجہ امجد نے نے اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اگست میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی شہید کی برسی کی مناسبت سے اسلام آباد میں مرکزی اجتماع ،،حمایت مظلومین کانفرنس،،کا انعقاد کریگی،کانفرنس میں ملک بھر سے کارکنان شریک ہونگے،انہوں نے کہا پنجاب میں ن لیگ کے مظالم کا جواب ملت جعفریہ ووٹ کی طاقت سے دینگے،اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکمران اپنی شاہ خرچیوں میں کمی لائیں اور عوام کا جینا حرام کرنے سے باز رہے،چیف جسٹس آف پاکستان پٹرولیم مصنوعات پر سوموٹو نوٹس پر جلد از جلد فیصلہ دے کر غریب عوام کو ریلیف دلائیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے شکوک وشبہات کا خاتمہ ہونا چاہیے، الیکشن کے حوالے سے ابھی تک گرد وغبار موجود ہے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کوعام انتخابات میں حصہ لینےکی اجازت دے کر الیکشن کمیشن نے نیشنل ایکشن پلان اور پاکستان کے مظلوم شہدا کے ساتھ دھوکہ کیاہے۔الیکشن کمیشن بخوبی جانتی ہے کہ یہ دہشتگرد جماعتیں نام بدل کرقوم کو دھوکہ دے رہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کالعدم جماعتوں کو نا اہل قرار دے کر شہدا کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ حکومتوں نے عوام کو عزت کی زندگی سے محروم کیا، کرپٹ عناصر جماعتیں بدل کر دوبارہ قوم پر سوار ہونا چاہتے ہیں، ملک میں جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اب شیعہ قوم کی واحد امید ہے۔

ایف اے ٹی ایف اور پاکستان

وحدت نیوز (آرٹیکل)  پاکستان مسلسل امتحانات سے گزر رہا ہے، اس سے پہلے2012 سے2015تک کے عرصے میں بھی پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں موجود تھا۔ اس لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان کو عالمی امداد کے حصول، قرضوں اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایف اے ٹی ایف سےمراد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ہے۔ اس ٹاسک فورس میں خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن سمیت137راکین شامل ہیں۔  پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کی معیشت پر  اس ٹاسک فورس کی پابندیوں سے سخت منفی اثر پڑتا ہے۔

پاکستان کا جرم دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنا بتایا جاتا ہے،فروری  2018میں پاکستان کو موثر اقدامات کرنے کے لئے تین ماہ کی مہلت دی گئی تھی تاہم پاکستان اس سلسلے میں ٹاسک فورس کو مطمئن نہیں کر سکا اور بالاخر اس کا نام گرے لسٹ میں شامل کردیا گیا جس کے بعد بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کو واچ لسٹ پر ڈالنے سے جب بھی کوئی پاکستانی بینک، دنیا میں کسی پاکستانی کے لئے کوئی رقم منتقل کرنا چاہے گا تو   تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے باوجود اس سےکسی تھانے یا  ایئر پورٹ پر پوچھے جانے والے سوالات اب بینکوں میں بھی پوچھے جائیں گے۔

اسی طرح  اب  پاکستان کے لئے عالمی مارکیٹ تک  رسائی  اور تجارت کئی گنا زیادہ مشکل ہو جائے گی اس کے ساتھ ساتھ  ایل سی ،، جو کہ  لیٹر آف کریڈٹ ہے اس کا   اوپن کروانا بھی آسان نہیں رہے گا ،باہر سے مال منگوانا یا باہر کو مال بھیجنا یہ سب نیز کہیں سےبھی  قرضہ لینا اب جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگا۔ یعنی ہمارے ساتھ بھی  ایتھوپیا ،ایران ، عراق ،شمالی کوریا ،  شام  اور یمن  جیسا برتاو کیا جائے گا۔ اے ٹی ایف کا یہ اجلاس پیرس میں ہوا ، اگرچہ اس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنی ٹیم کے ذریعے عالمی برادری کو منی لانڈرنگ، دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے اقدام سے آگاہ تو کیا لیکن شایدنا تجربہ کار ٹیم کے باعث وہ کسی کو بھی مطمئن نہ کر سکیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں امریکہ، سعودی عرب ،برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی کوششوں، حمایت اور ووٹوں سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالا گیا۔گرے لسٹ میں پاکستان کا نام ڈالے جانے کی ایک اہم وجہ حافظ سعید کے خلاف کسی تادیبی کارروائی کا نہ ہونا بھی ہے۔ پاکستان نے حافظ سعید کی تنظیم کو نام بدل کر ایک اور نام سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازات بھی دے رکھی ہے، ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس ستمبر۲۰۱۸ میں ہوگا ، اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا پاکستان اس مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں پر آہنی ہاتھ ڈالے گا اور ان سے سختی کے ساتھ نمٹے گا یا پھر پاکستان ایسا کرنے میں ناکام رہے گا اور اس کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کو رکوانے کے لئے دباو ڈالنے والے ممالک خود ہی دہشت گرد ٹولوں کے اصلی موجد ہیں اوران کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے خود پاکستان ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ دہشت گردی کو فروغ دینے والے اصلی ممالک اب  اپنی نئی حکمت عملی کے تحت  اور بھارت سے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے  پاکستان پر خواہ مخواہ کا دباو ڈال رہے ہیں۔ اس وقت بھارتی میڈیا پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالنے پر بغلیں بجا رہا ہے۔ لہذا پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ عالمی برادری کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے اور بین الاقوامی فورمز پر  لائق ، سنجیدہ اور تجربہ کار افراد کے ساتھ اپنی  ترجمانی کرے۔


تحریر۔۔۔نذر حافی

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ  این اے 46کرم ایجنسی , پاراچنار جناب شبیر حسین ساجدی کا حسین آباد کڑمان کا دورہ، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے رفیق  اور دیرینہ ساتھی سابق سنیٹر علامہ محمد جواد ہادی نے ایم ڈبلیو ایم کا نامزد کردہ امیدوار جناب شبیر حسین ساجدی کا استقبال کیااور اہلیان حسین اباد نے بھی شبیر ساجدی کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔شرکاء سے شبیر ساجدی کا خطاب اور ایم ڈبلیو ایم کا منشور اہل علاقہ کے سامنے رکھ دیا۔سابق سنیٹرمحمد جواد ہادی نےبھی شرکاء سے خطاب کیا اور ایم ڈبلیو ایم کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کا اعلان کیا اور ایم ڈبلیو ایم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree