The Latest

وحدت نیوز(جیکب آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام لبیک یا رسول اللہ کانفرنس حبیب چوک پر منعقد کی گئی کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیوایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کی جبکہ مہمان خاص سابق صدر اور چیئرمین سینٹ سردار محمد میاں سومرو اور پی ٹی آئی کے رہنما محمد اسلم ابڑو تھے۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی، سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو، چیئرمین شہری اتحاد محمد اکرم ابڑو، مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ارشاد حسینی جندان، اہل سنت کے رہنما طفیل احمد قادری،سیداحسان علی شاہ بخاری، سید غلام شبیر نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔
                   
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ یوم انہدام جنت البقیع آل سعود کے مکروہ کردار کو بے نقاب کرنے کا دن ہے جس دن کروڑو ں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کو ڈھا کر امت مسلمہ کو سوگوار کردیا۔ تعجب ہے کہ آل سعودیمن میں ہزاروںبے گناہ مسلمانوں کا خون بہانا جائز سمجھتے ہیں جبکہ روضہ رسول ﷺ کو بوسہ دینا ناجائز سمجھتے ہیں۔ جنہیں اسلام دشمن امریکن صدر ٹرمپ کے ساتھ ناچنے اور شراب نوشی کرنے پر شرم نہیں آتی وہ امت مسلمہ کو شرک اور درس دیں گے، تعجب ہے۔ آج یمن میں دنیا بھر کی اسلام دشمن  افواج کی مدد سے آل سعود یمن پر حملہ آور ہوئے ہیں مگر شکست ان جارح قوتوں کا مقدر ہوگی۔

وحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں ''یوم انہدام جنت البقیع ''منایا گیا، اسلام آباد،کراچی،لاہور،کوئٹہ اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی ملتان میں چوک گھنٹہ گھر سے شروع ہوئی جو چوک نواں شہر پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی،سید وسیم عباس زیدی،علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری،مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا اعجاز حسین بہشتی، مہر سخاوت علی، مرزاوجاہت علی، سید دلاور عباس زیدی اور دیگر نے کی۔

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آٹھ شوال تاریخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب بوڑھے استعمار برطانیہ کی پیداوار وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمار کر دیا تھا۔ ایک خاص گروہ اسلامی امت کے الہی مقدسات کی توہین، ان کے عقائد کی تضعیف، نیز مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی غرض سے اس باطل فرقہ کو اسلامی ممالک میں پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے،اُنہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع پورے عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، جنت البقیع کو تباہ کرنے والے ہی عالم اسلام کو تقسیم کرنیکی سازشوں میں مصروف ہیں اور یہی عناصر ظہور امام مہدی کے بھی دشمن ہیں، اہل بیت اطہار (ع)، ازواج مطہرات و اصحاب رسول (رض)کے مقدس مزارات کی تعمیر نو عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہدام جنت البقیع جیسی دہشت گردی کے مرتکب حرمین شریفین کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں، پاکستان سمیت تمام عالم اسلام شعائر اللہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرے۔رہنمائوں نے مزید کہا کہ جو لوگ دین اسلام کا نام استعمال کرکے یہ مکروہ فعل انجام دے رہے ہیں، وہ عناصر اللہ کی رحمت سے دور اور دنیا کی لعنت کے مستحق ہیں، ان کا مقصد ملت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع کے ذ مہ دار برطانوی پیداوار آل سعود حضرت امام مہدی کے دشمن اور انکے ظہور میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے آ ل سعود عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، جنہیں شیعہ سنی مسلمان اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ناکام بناتے چلے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل بیت اطہار (ع)، ازواج مطہرات و اصحاب رسول (رض)سمیت بزرگان دین کے مقدس مزارات کی تعمیر نو تمام عالم اسلام پر فرض ہے، جنت البقیع عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے، عالم اسلام کو جنت البقیع کی تعمیر کیلئے عالمی سطح پر موثر اقدامات کرنا ہونگے، مٹھی بھر آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کا انہدام پورے عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع کے ذمہ دار آل سعود کا اقتدار اپنے آخری دن گن رہا ہے، جس سے نظریں ہٹانے کیلئے انہدام جنت البقیع جیسی دہشت گردی کے مرتکب آل سعود مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں، لیکن عالم اسلام کے غیور شیعہ سنی عوام آل سعود کو تاریخ دھرانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سمیت تمام عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ شعائر اللہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے عالمی سطح پر آواز بلند کرے اور عملی اقدامات اٹھائے۔

وحدت نیوز (کراچی)  یوم انہدام جنت البقیع اور یمن پر حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کوکراچی میں خوجا مسجد کھارادر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی،علامہ علی انور جعفری،ناصرحسینی نے کہا کہ 8شوال 1344ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے ۔جنت البقیع میں اہل بیت وامہات المومنین اور اصحاب رسولﷺ کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار ہوئے ۔مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا، تمام عالم اسلام خصوصاًشیعہ سنی مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء،دانشور، اہل ممبراور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار ومنہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں، تاکہ، یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں۔امت مسلمہ مطالبہ کرتی ہے سعودی حکمرانوں سے کہ وہ فوری طور پر مزارات اہل بیت واذواج رسول ﷺاور اصحاب رسول ﷺ کی تعمیرات کر کے امت مسلمہ کے مطالبے کو پورا کرے ۔

علامہ باقر عباس زیدی کہنا تھا کہ موجودہ انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہاہے عرب اتحادی ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں یمن میں جاری قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے ۔سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے جس سے متعدد عام شہری شہید ہو گئے ہیں ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔دریں اثناء مزارات انہدام جنت البقیع کے بانوے سال پورے ہونے پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقادکیا گیا، جسمیں مرکزی شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی کابینہ کی اراکین نے شرکت کی ،واضح رہے کہ مرکزی سیکریٹری برائے تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی کاوشوں اور انتھک محنت کی بدولت مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی اورگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس میں لاہور ڈویژن کے مختلف علاقوں سے نمائندہ خواہران و معلمات نے خصوصی شرکت کی۔مرکزی سیکریٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان محترمہ سیدہ زہرہ نقوی نے خصوصی خطاب کیا اور خواتین کارکنان کی سعی اور کاوشوں کو سراہا اور مزید فعالیت اور بہترین نتائج کیلئے مفید تجاویز دیں، محترمہ کبریٰ اور محترمہ زاہدہ کو آیندہ 6 ماہ کیلئے لاہور کا آرگنائزر منتخب کیا گیا، نامزد اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سے محترمہ زہرہ نقوی نے حلف لیا، محترمہ لبنٰی، محترمہ تحسین شیرازی اورمحترمہ نیلم نے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔دعائے امامِ الزماں علیہ السلام اور نمازِ باجماعت کیساتھ نشست کا اختتام ہوا۔

وحدت نیوز (نصیرآباد)  مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید ظفرعباس شمسی اور مجلس وحدت مسلمین حلقہ پی بی 12تمبو کے نامزد نوجوان امیدوار حسن ظفر شمسی نے سینکڑوں کارکنوں اور ہمدردوں کےہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سابق منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کو مایوسی اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کےعلاوہ کچھ بھی نہیں دیا، ہزاروں معصوم بچے اب بھی تعلیم سے محروم ہیں اب تو زرعی پانی اور پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے، غریب عوام کو دھوکہ اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔

 نوجوان امیدوار حسن ظفر شمسی نے کہا کہ نوجوانوں کی مایوسی کو دیکھ کر انتخابات میں حصہ لیا ہے آج بھی نصیرآباد میں ہزاروں نوجوان بےروزگار ہیں سابقہ منتخب عوامی نمائندوں کے دعوے صرف اخبارات تک محدود تھے جیتنے کے بعد کوئٹہ یا اسلام آباد چلے گئے اب ووٹ لینے کےلیئے پہنچ گئے اب عوام نے انکو مسترد کردیا ہے۔

 انہوں نے مزیدکہا آج بھی تمبو میں درجنوں بند تعلیمی ادارے بند ہیں ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہیں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اپنی ترقی کی کہانی خودبیان کرریےہیں انہوں کہا کہ کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہونگے آخری دم تک غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑونگا انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے جیت کر بنیادی سہولیات تعلیم اور روزگار عام کرینگے۔

وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم عنقریب تعمیر وطن پروگرام کا آغاز کررہی ہے جسکے تحت عوامی مسائل حل کئے جائیں گے ۔ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے دیئے گئے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کرم کے سیکریٹری جنرل اور امیدوار قومی اسمبلی شبیر ساجدی اور صوبائی ممبر شوری علامہ سبطین حسینی نے کہا کہ ماضی میں فرقہ پرستی کی بنیاد پر عوام کو نام نہاد لوگوں نے لڑایا ان کی کارستانیوں کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔تنازعات چاہے زمین پر ہو یا جنگلات پر ہو اس کا تصفیہ لڑائی جھگڑے کی بجائے کاغذات مال کے مطابق کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے ہم ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے ان کےسیاسی مشن کو آگے بڑھائیں گے ،انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ملت کے لیے بےبہا قربانیاں دی ہیں ۔علماء اور شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔کرم ایجنسی کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کے خاندانوں کے لیے ابھی تک کسی امیدوار نے کام نہیں کیا ھم نے شہداء کے خاندانوں کو سپورٹ کیا اور انہیں روزگار فراہم کیا۔

وحدت نیوز (گلگت)  اپوزیشن ممبران کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے اور سٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کی باتیں بد ترین آمرانہ سوچ کی عکاس ہے۔ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔جمہوریت کے دعویدار حکومت کے منہ سے جمہوریت کے شایان شان نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپوزیشن ممبران کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی آمرانہ سوچ انتہائی افسوسناک ہے۔کسی بھی حکومت کیلئے اپوزیشن ممبران کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانا خود اس حکومت کیلئے نیک شگوں ثابت نہیں ہوگا اور اس طرح کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کو زیر کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی حکومت سے اختلاف ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ قوت برداشت پیدا کرے نہ کہ ان کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اتر آئے جس سے علاقے میں انارکی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا المیہ یہی ہے کہ یہاں منتخب نمائندوں کو پس پشت ڈالا گیا ہے اور عطائی ممبران نے حکومتی مشینری سنبھالی ہوئی ہے جنہوں حکومت اور عوام کے درمیان خلا پیدا کردیا ہے اور عوام مجبوراً سڑکوں پر اپنے مسائل کے حل کیلئے احتجاج کررہے ہیں جو کہ کسی بھی طرح سے نیک شگوں نہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 8 شوال یوم عزا اور یوم احتجاج ہے کہ جس دن آل سعود نے آل رسول ص کے مقدس مزارات کو منہدم کیاہم آل سعود کو شجرہ خبیثہ اور شجرہ ملعونہ سمجھتے ہیںجس نے اسلام دشمن امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطین، بحرین، نائیجیریا، یمن سمیت دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہایا اور آل رسول ص اور عاشقان رسول و آل رسول ص سے عداوت کا اظہار کیاان شاء اللہ 8 شوال کو عالمی یوم انہدام جنت البقیع کو  بھرپور انداز سے منایا جائے گااور آل سعود و نسل یہود کے شرمناک کردار کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا آل سعود اپنے اسلام دشمن کردار اور غیر شرعی حرکات کے باعث خادم حرمین شریفین کے اعزاز کے لائق نہیں لہذا امت مسلمہ انہیں فی الفور اس منصب سے معزول سمجھے۔ جوا کے اڈوں اور سینما گھروں کا افتتاح بزرگ علماء اور فقہاء کو پابند سلاسل کرنا آیہ اللہ شہید باقرالنمر کا ناحق قتل آل سعود کے سیاہ کارناموں میں شامل ہے۔انہوں نے  مطالبہ کیا کہ آل رسول ص کے مقدس مزارات کو جلد تعمیر کیا جائے اور آل سعود کے تمام تر جرائم پر مواخذہ کیا جائے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر 8شوال کو ملک بھر میں''یوم انہدام جنت البقیع''منایا جائے گا، لاہور، اسلام آباد،کراچی،ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی،مہر سخاوت علی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزاوجاہت حسین اور دیگر کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے

ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں صحابہ کرام اور اہل بیت عظام کی قبور کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، اس موقع پر جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے قرادادیں بھی پیش کی جائیں گی، ثقلین نقوی کے مطابق ملتان کے علاوہ بہاولپور،بھکر،لیہ،ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان،جلالپور پیروالا، علی پور،اوچشریف میں بھی احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔

فتنوں کے دور میں اتحاد کی درست نہج

وحدت نیوز (آرٹیکل) ہم فتنوں کے دور میں جی رہے ہیں اور اس دور میں دین و آخرت کی بھلائی کے ساتھ جینے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے جینے کا طریقہ کار درست ہو۔رسول اللہ صلی الله عليه وآلہ وسلم سے روایت ہے :

"ليغشين من بعدي فتن كقطع الليل المظلم ، يصبح الرجل فيها مؤمناً ويمسي كافرا ، ويمسي مؤمناً ويصبح كافراً ، يبيع أقوام دينهم بعرض من الدنيا قليل " (كنز العمال ، ج11 ، ص 127)

ترجمه: " میرے بعد اندھیری رات کی طرح فتنے اٹھیں گے. صبح کے وقت ایک شخص مؤمن ہوگا تو رات کے وقت کافر اور اسی طرح  رات کے وقت مؤمن ہو گا تو صبح کے وقت کافر ہو گا. قومیں اپنے دین کو تھوڑے سے دنیاوی فائدے کے عوض بیچ دیں گی. "

*فتنے کے لغوی معنی:*  فتنہ عربی زبان کا لفظ ہے اور ابتلاء وامتحان کے معنی میں استعمال ہوتا ہے. اس کے علاوہ گناہ ، کفر ، قتال ،پریشانی ، لوگوں میں اختلاف رائے اور آگ میں جانے کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے.

قران مجید میں سورۃ العنکبوت میں خدا وند ارشاد فرماتا ہے.

((الم * أ حسب الناس ان يتركوا ان يقولوا آمنا وهم لا يفتنون * ولقد قتنا الذين من قبلهم فليعلمن الله الذين صدقوا وليعلمن الكاذبين *))" کیا لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جب کہیں گے کہ ہم ایمان لائے کیا انکا امتحان نہیں لیا جائے گا * ہم نے جو قومیں ان سے پہلے آئیں انکی بھی آزمائش کی تاکہ معلوم ہو سکے کہ کون سچے اور کون جھوٹے  ہیں ."

*فتنوں کی اقسام*

*الہی فتنے*

امتحان : اللہ تعالیٰ نہیں چاھتا کہ ہم کفر اختیار کریں ، بلکہ وہ تو پسند کرتا ہے کہ ہم ایمان والے ہوں. لیکن ہمارا ایمان سچا ، برھان ودلیل اور یقین کے ساتھ ہو. اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء اور برگزیده بندوں کا بھی امتحان لیا. اسی طرح اللہ تعالیٰ ایمان کے دعویداروں  کا بھی امتحان لیتا ہے اور چھانٹی کرتا ہے اور چھاننی لگا کر سچے ایمانداروں کو جھوٹے ایمان کے دعویداروں سے علیحدہ علیحدہ اور جدا کرتا ہے.

*شیطانی فتنے*

انسان کا کھلا دشمن شیطان اور اسکی جماعت  ہے. لیکن انسان جب  ان  سے غافل ہو جاتا ہے تو وہ اسے دھوکہ دے کر گمراہی کے راستے پر لگا دیتے ہیں. اللہ تعالیٰ سورة الاعراف 27 نمبر آیت میں ارشاد فرماتا ہے  (( لا يفتننكم الشيطان كما اخرج ابويكم من الجنة )) " شيطان کو موقع نہ دو کہ تمہیں دھوکہ دیکر گمراہ کر دے جیسے اس نے تمھارے والدین ادم وحوا کو دھوکہ دے کر جنت سے نکالا تھا."

سب سے خطرناک فتنہ

. مقتدر قوتیں اور جابر حکمران لوگوں پر ظالمانہ اور جابرانہ تسلط قائم کرنے کے لئے ایسے آرڈر جاری کرتے ہیں اور ایسی قانون سازی کرتے ہیں جو لوگوں کے عقیدے اور ایمان سے مطابقت نہیں رکھتی. ایسی صورتحال میں اگر تو وہ ان قوانین اور احکام کا انکار کرتے ہیں تو انہیں اذیت پہنچائی جاتی ہے. لوگوں کے عقیدے و ایمان اور افکار ونظریات کو طاقت اور قدرت کے استعمال سے تبدیل کرنے کا فتنہ سب سے خطرناک فتنہ ہے. اور اسی فتنے کو قران مجید میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے .

((والفتنة اشد من القتل )) کہ فتنہ قتل سے بھی زیادہ اور شدید نقصان دہ ہے. کیونکہ آزادی انسان کی انسانیت کا جوھر اور اسکا بنیادی حق ہے. جب انسان سے ایمان واعتقاد اور افکار ونظریات کی آزادی کا حق چھینا جاتا ہے گویا اس سے اسکی انسانیت چھین لی جاتی ہے.

 آزادی کے بغیر تو کوئی انسانیت نہیں بچتی. انسانوں کو جبری طور پر انکے عقیدے وایمان وافکار ونظریات تبدیل کروانا انہیں قتل کرنے سے زیادہ سخت ہے اور جس قوم وملت کی آزادی افکار ونظریات اور آزادی عقیدہ وایمان سلب ہو جاتی ہے وہ قوم زندہ نہیں مردہ ہو جاتی ہے. اور مردہ اقوام کبھی آزاد وخود مختار اور فلاحی  مملکت نہیں بنا سکتیں.

آج امریکا اور اسکے اتحادیوں کی سیاست ہمارے سامنے اس قسم کے فتنے کو سمجھنے کی بہترین مثال ہے. پاکستان میں جب سے امریکی اور اسکے اتحادی سعودیہ کی مداخلت شروع ہوئی اسی وقت سے پاکستان کے شہریوں پر  درہم و دینار وڈالرو  ریال اور طاقت  کے بل بوتے پر لوگوں پر متشدد عقائد زبردستی  مسلط کئے جا نے لگے.

چنانچہ گزشتہ چند سالوں میں  حکومتی سرپرستی اور امریکی وسعودی مدد سے وھابیت اور تکفیریت کی ترویج کی گئی اور جس نے اختلاف رائے کا حق استعمال کیا اس پر پہلے فتوے جاری ہوئے اور پھر کسی ٹارگٹ کلنگ یا بم دھماکے سے اسے اڑا دیا گیا  اور حکومتیں ایسے مجرمین کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں اور نام نہاد لیڈر انکی پشت پناہی کرتے رہے.

ملک پہلے ہی مشکلات میں گھرا ہوا ہے. اب ٹی وی چینلز کے ذریعے نت نئے فتنے ایجاد کرنے پر کام جاری ہے.یاد رہے کہ کہیں پر بھی  دشمن حملہ آور ہونے سے پہلے فتنوں کو ھوا دیتا ہے اور اس ملک کے عوام کے  اجتماعی روابط توڑ کر اجتماعی وجود کے ٹکڑے ٹکڑے کرتا ہے.

پاکستان میں سنی و  شیعہ مذھب اور نئے فتنے

صدر اسلام سے مسلمانوں میں دو بڑے مکتب فکر اور مذھب پائے جاتے ہیں. ایک شیعہ مذھب اور ایک اھل سنت اور پورے جہاں پر نگاہ ڈالی جائے تو  آپکو یہ مذاھب ملیں گے.  لیکن انکے مابین فتنے ایجاد کرنے کی جو ہوا پاکستان میں چالیس سال سے چل رہی ہے آپ کو کہیں اور نہیں ملے گی. حالانکہ ان مذاہب کی تاریخ 1400 سال پرانی ہے ۔شیعہ مذھب کے اپنے عقائد ونظریات ہیں اور سنی مذھب کے اپنے. ان دونوں کے اکثر عقائد ونظریات مشترک ہیں اور بعض جگہوں پر  آپس میں فرعی  اختلاف  پایا جاتاہے.

تاریخی طور پر بھی دونوں فرقوں کے درمیان ٹھوس اختلافات پائے جاتے ہیں، جیسے جنگ جمل و صفین   وغیرہ کی جزئیات میں دونوں فرقوں  کے نکتہ نظر میں آج تک  بھرپوراختلاف ہے۔البتہ محقیقین ان اختلافات کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

ختمِ نبوت پر تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے اور اس کے بعد  امامت کے مسئلے پر اختلاف شروع ہو جاتا ہے، دونوں مسالک کے درمیان امامت کے مسئلے پر تھوڑا بہت اختلاف ہے ، جیسا کہ پیغمبرِ اسلام ﷺ کے بعد بارہ خلیفہ یا بارہ امام ہونے پر شیعہ و سنی دونوں مسالک کا اتفاق ہے ،  البتہ وہ بارہ امام کونسے ہیں اس میں  اختلاف ہے۔شیعہ  بارہ اماموں کو معصوم مانتے ہیں  اور امامت کو ایک  الہی منصب سمجھتے ہیں جبکہ اہل سنت کے ہاں امامت کے لئے عصمت کی قید نہیں ہے۔

اسی  طرح شیعہ و سنی علما  حضرت امام علیؑ کے مناقب، فضائل اور تفضیل کے قائل ہیں اور اس ضمن میں طرفین نے بہت کچھ لکھا ہے البتہ  اہل سنت امام علیؑ کو چوتھا خلیفہ راشد مانتے ہیں جبکہ شیعہ رسول اسلامﷺ کے بعد خلیفہ بلا فصل مانتے ہیں۔

اب پاکستان میں شیعہ و سنی کے درمیان اختلاف ڈالنے کا کام منبروں کے بعد ٹیلی ویژن چینلوں سے لیاجانے لگا ہے، بظاہر کہا تو یہ جاتا ہے کہ دینی پروگراموں سے اتحاد اور وحدت کے فروغ کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ عملا  اختلاف و انتشار کو ہوا دی جاتی ہے۔ ہمیں سب سے پہلے یہ سمجھنا چاہیے کہ اتحاد اور ادغام میں فرق کیا ہے!؟

۔اتحاد ووحدت کا حقیقی مفہوم

اتحاد اور وحدت ہی فقط وہ راستہ ہے جس سے ملک بھی محفوظ رہ سکتا ہے  اور شہریوں کے جان ومال اور ناموس کی حفاظت بھی ہو سکتی ہے. شیعہ اور سنی دونوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ  اتحاد کے اعتباد سےافراط وتفریط کے شکار ہیں. کچھ لوگ  سرے سے ہی اتحاد کے مخالف ہیں اور پرانے فتنوں کو ہوا دینا اپنا فریضہ سمجھتے ہیں   اور کچھ  ان سے بھی خطرناک ہیں جو اتحا ووحدت کے نام پر اتحاد ووحدت کو سبوتاژ کرتے ہیں۔

 یہ گروہ اتحاد کے یا تو مفہوم سے واقف نہیں یا کسی لالچ ، خوف یا ڈر یا  پھر کسی سیاسی مصلحت کے تحت اپنے ہی  مذھب کے اصولوں اور مسلمہ عقائد سے دستبرداری کا اظہار کرتا ہے، ایسی دستبرداری  جسے نہ تو اسکے مد مقابل مذھب کے لوگ قبول کرتے ہیں اور نہ ہی اسکے اپنے مذھب کے پیروکار اس موقف کو مانتے ہیں. اور پھر ایک ھیجان اور بےچینی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہےجیسا کہ  آجکل ہو رہاہے.

ہم یہاں پر اتحاد اور ادغام میں فرق کو واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں:

*اتحاد اور ادغام میں فرق*

اتحاد کا مطلب  یہ ہے کہ اپنے عقائد کو چھوڑو نہیں اور دوسرے کے عقیدے کو چھیڑو نہیں۔ یعنی  شیعہ کا جو بھی عقیدہ ہے وہ اپنے عقیدے اور نظریات پر باقی رہتے ہوئے اور دوسری  جانب سنی بھی اپنے عقیدے اور نظریات پر باقی رہتے ہوئے مل کر  اپنے مشترکہ دشمن کے مقابلے میں متحد ہو جائیں ۔

ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ اگر ہمارے حکمران اپنے سیاسی مفادات کے لئے اسرائیلیوں اور یہودیوں کے ساتھ مشترکات ڈھونڈ کر اتحاد کر سکتے ہیں تو کیا اسلام کے دفاع اور حفاظت کی خاطر  شیعہ اور سنی علمائے کرام مل بیٹھ کر متحد نہیں ہو سکتے۔

اب رہا ادغام تو  ادغام یہ ہے کہ شیعہ اور سنی  ایک دوسرے کے ڈر سے یا  کسی سیاسی و دنیاوی مفاد کی وجہ سے اپنے ہی مسلمہ  عقائد کو چھوڑ کر یہ تاثر دیں کہ وہ دوسرے فرقے میں ضم ہو گئے ہیں جبکہ  ایسا ادغام چاپلوسی  جھوٹ اور منافقت  پر تو منتہج ہو سکتا ہے لیکن  اتحادِ اسلامی کا ترجمان نہیں ہو سکتا۔اس سے کوئی تیسرا فرقہ تو جنم لے سکتا ہے لیکن وحدتِ اسلامی کی بنیاد نہیں پڑ سکتی۔اتحاد اسلامی کی درست نہج یہی ہے کہ تمام مسلمان  اپنے اپنے عقائد پر آزادانہ عمل کریں اور ایک دوسرے کے عقائد کا دل سے احترام کریں۔


تحریر:ڈاکٹر شفقت شیرازی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree