وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ودیگر رہنماؤں نے سعودی عرب منٰی کے مقام پر بھگڈر مچ جانے سے متعدد حجاج کرام کی شہادت کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ منیٰ سانحہ سعودی حکومت کی نا اہلی ہے،حکومت کی جانب سے گمشدا ہم وطنوں کی تلا ش کیلئے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ،مکہ مکرمہ سعودی حکومت کی نا اہلی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے ،سعودی حکومت کی انتظامی نا اہلی سے سینکڑوں لوگ شہید اور لاپتہ ہیں اگر سعودی حکومت فریضہ کے دوران حجاج کرام کیلئے انتظامات کو بہتر نہیں بنا سکتی تو دیگر ممالک کو انتظامی معاملات میں شامل کیا جائے تاکہ پھر سے ایسے واقعات کا سامنا نہ کرنا پڑھے ،سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہا سانحہ منیٰ واقعات کی مکمل طور پر انکوائری کی جانی چاہئے ۔ دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا کے وہ سانحہ منیٰ کے بعد گم ہونے والے پاکستانی حجاج کیلئے زبانی جمع خرچ کے بجائے ان کی تلاش کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور حکومت کی جانب سے جلد از جلد وفد کو سعودی عرب روانا کیا جائے تاکہ ہم وطنوں کی تلاش کو ممکن بنایا جاسکے۔ دریں اثنا ء ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے خصوصی دعائیں اللہ تعالیٰ اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے پاکستان میں فرقہ واریت کے نام پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کی کوشش کرنے والے مذموم عناصر اپنے عزائم میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف ملک کی سیاسی و عسکری قوتوں کی دانشمندانہ حکمت عملی حوصلہ افزا نتائج کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا منفی طاقتوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔پاکستان کی جرات مند افواج نے ثابت کر دیا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقا ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔انہوں نے کہا ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے افواج پاک کی کوششوں کے ساتھ ساتھ حکومت اور عوام کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر بلاتاخیر کاروائی کرے لیکن اس قانون کو مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے کہا ہم ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی کے خواہاں ہیں اور اس کے لیے ہماری طرف سے ہر طرح کا تعاون جاری رہے گا۔لیکن قانون کی آڑ میں زیادتی ناقابل قبول ہے ۔اختیارات کا غیر منصفانہ استعمال معاشرے اور اداروں کو تصادم کی راہ کی طرف لے جاتا ہے۔ہم اس نازک ترین دور میں کسی تصادم کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ حکومت ملک دشمن اور محب وطن قوتوں میں امتیاز کرے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو سیاسی و مذہبی تنظیمیں اس عمل کی حامی ہیں ان کی حب الوطنی ہر طرح کے شکوک و شبہات سے بالاتر ہے۔حکومت دہشت گرد قوتوں کی سرپرستی کرنے والے عناصر کی حمایت حاصل کرنے کے لیے قومی اداروں کو اختیارات سے تجاوز کی اجازت ہر گز نہ دے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج کے طرز عمل میں یکسانیت دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے شرط اول ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک دشمن قوتوں کی سرکوبی کے لیے پوری دیانتداری کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے۔
وحدت نیوز(پاراچنار) سابق سینیٹر اور تحریک حسینی پارا چنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون ملت تشیع کیخلاف انتقامی کارروائیاں فوری طور پر پر بند کرے، بصورت دیگر اگر ملت تشیع نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو پارا چنار سے کراچی تک نواز شریف کیلئے مشکلات کھڑی ہوجائیں گی۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور معروف عالم دین علامہ امین شہیدی کو بے بنیاد مقدمہ میں پھنسانے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عجیب قانون ہے، دہشتگرد آزاد پھرتے ہیں اور اتحاد و وحدت کا درس دینے والوں کیخلاف مقدمات قائم کئے جاتے ہیں، علامہ امین شہیدی کیخلاف مقدمہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تکفیری آپسی اختلافات کے باعث ایک دوسرے کو قتل پھر رہے ہیں اور اس کا الزام اہل تشیع پر ڈال دیا جاتا ہے، جو کہ سب کچھ نواز شریف کی ایماء پر دہشتگردوں کی قربت کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ علامہ عابد حسین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت امن پسندوں اور دہشتگردوں میں تمیز کرے، اور انتقامی روش فوری طور پر ترک کر دے، مسلم لیگ نون کو ان کارروائیوں کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی ہوگا، سعودی ریال کے چکروں میں اہل تشیع کیخلاف کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گرفتار اہل تشیع کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور علامہ امین شہیدی کیخلاف درج بے بنیاد قتل کیس کو ختم کیا جائے، بصورت ملت تشیع اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی غرض سے امن پسند عالم دین علامہ امین شہیدی کو بلا جواز تنگ کر رہی ہے۔ کھلے عام طالبان اور داعش کی حمایت کرنے والے آج اسلام آباد میں آزاد گھوم رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مکمل حمایت اور سپورٹ کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کاروائیوں سے باز آجائے ورنہ شہباز شریف کا حشر بھی رئیسانی جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئٹہ سے لیکر گلگت بلتستان تک ہزاروں کارکنان کی قربانی پیش کی اور وقتا فوقتا جنازے اٹھاتے رہے لیکن ملک کی سالمیت کے خلاف زبان تک نہ ہلائی آج اسی جماعت کے قائدین اور کارکنان کے خلاف جگہ جگہ جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت یہ سب کچھ محض ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے کیلئے کر رہی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنوں اور اسلام دشمنوں کے خلاف امین شہیدی نے بھرپور آواز بلند کی اور اس آواز کو دبانے کی پنجاب حکومت ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین ہی ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت ہے اور پنجاب حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہرگز خاموش نہیں رہینگے۔ ہمارے قائدین کے خلاف حکومت اس طرح کی گھٹیا حرکتوں سے باز نہ آئی تو پھر پنجاب حکومت کے خاتمے تک بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکریٹری جنرل علامہ قاضی نادرعلوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن قریب آ رہے ہیں اور حکومت ہمارے رہنمائوں کو میں پھنسا کر اپنا اُلو سیدھا کرنا چاہ رہی ہے، حکومت ہمارے کارکنوں اور رہنمائوں کا گرفتار کرکے ایک طرح سے ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتی ہے اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں کہ کسی طرح مجلس وحدت مسلمین کو اس الیکشن سے دور رکھا جائے، ابھی مرکز کی سطح پر اس معاملہ پر غور کیا جا رہا ہے لیکن عوام کو تیار رہنا ہوگا اگر ہمارے خلاف یہ جو محاذ کھولا گیا ہے اگر اسے بند نہ کیا گیا تو ہم پُرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، اگر ہمیں احتجاج سے روکا گیا تو جیسے قائد وحدت نے کہا ہے کہ ہم بھی جیل بھرو تحریک شروع کر دیں گے اور جو اس حکومت کی نابودی کا باعث بنے گی، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری ہمارے گرفتار رہنمائوں کا رہا کرے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) علامہ محمد امین شہیدی کی اتحاد بین المسلمین کے لیئے بے پناہ خدمات ہیں ، انہوں نے ہمیشہ ملت کی درست سمت میں ترجمانی کی، انہیں اتحاد بین المسلمین کے پرچار کی سزا دی جارہی ہے ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے علامہ امین شہیدی کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے جاری مذمتی بیان کیا ہے، ہم مجاہد ملت کے شانہ بشانہ ہیں ، ملت دشمن سازشیں کسی طور پر بھی شیعہ سنی کو اکٹھا نہیں دیکھنا چاہتیں ، وہ انہیں باہم دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں ، ہم اپنے اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے، پنجاب حکومت بیلنس پالیسی کے تحت ملت جعفریہ کا استحصال کر رہی ہے جو ہر گزقابل قبول عمل نہ ہے، ہم ملک دشمن عناصر کے خلاف میدان مین ہیں ، علامہ امین شہیدی نہ صرف ملت جعفریہ بلکہ اہل سنت کے بھی ہر دلعزیز رہنما ہیں ، انہوں نے ہمیشہ اتحاد امت کی بات کی ہے ، انہوں نے ہمیشہ امت محمدیؐ کی بات کی ، اس ملک کے امن کی بات کی ، بھائی چارے کی بات کی ہے، ہم بھرپور طریقے سے علامہ امین شہیدی کے ساتھ ہیں ، ہم ملک کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف بھی آواز بلند کرتے رہیں گے، مظلوموں کی حمایت ظالموں کی مخالفت ہمارا وطیرہ ہے، ہمیں اس مشن سے کوئی طاقت بھی پیچھے نہیں ہٹیا سکتی ، ہم اس ملک کے محب وطن بیٹے ، کبھی اپنے ملک سے غداری نہیں کریں گے، اور غداری کرنے والوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیئے رکھیں گے ، ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ خون کے آخری قطرے تک ملک کے وفادار رہیں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں پر توجہ دے ۔ ملک دشمن عناصر کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے افواج پاکستان کے عمل کی تائید کرے ۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ اور ہم مجاہد ملت علامہ امین شہیدی کے خلاف جھوٹے مقدمے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔