وحدت نیوز(لاہور) سانحہ عاشورہ راولپنڈی میں امام بارگاہ و مساجد کو نذر آتش کرنے والے دہشتگرد وں کی عدم گرفتار,بے گناہ شیعہ افراد کی گرفتاری، ملک میں جاری شیعہ نسل کشی، علامہ دیدار حسین جلبانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تمام شیعہ تنظیموں، علماء ، ذاکرین، عزاداری،بانیان مجالس کی آل شیعہ پارٹیز کانفرنس 6دسمبر بروز جمعہ لاہور میں طلب کرلی۔ جس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے نمائندہ وفود شریک ہوں گے۔


آل شیعہ پارٹیز کانفرنس میں ملتِ جعفریہ کے خلاف ہونے والی سازشوں پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔ کانفرنس کی سربراہی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔ کانفرنس کیاختتام پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کے مطابق اس آل شیعہ پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ملک میں فقہ جعفریہ کے حقوق کا تحفظ ہے۔ ملتِ جعفریہ کو جس طرح سے دیوار سے لگانے کی سازش ہو رہی ہیں ان کیخلاف متفقہ لائحہ عمل کا اعلان بھی اسی کانفرنس میں کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ دیدارحسین جلبانی اور اُن کے محافظ کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں امریکی غلام اور شیعہ نسل کشی میں برابر کی شریک اور متفق ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا ُنہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدارنقوی کا کہناتھا کہ اگر موجودہ جمہوری حکومت اہل تشیع مسلمانوں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو ہمیں ایسی جمہوریت کی کوئی ضرورت نہیں ایسی جمہوریت جو ہمیں تحفظ نہ دے سکے اُس سے فوج بہتر ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چاہے سانحہ راولپنڈی ہو یا آج کا سانحہ کراچی جس سے صرف فرقہ واریت کو ہوا نہیں دی جارہی بلکہ اس سے اسلام کو بدنام اور ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وحدت نیوز(ٹانک) مجلس وحدت مسلمین ٹانک کا اجلاس گرہم بلوچ میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا وحید عباس کاظمی صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس زیدی اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کےسیکرٹری جنرل علامہ زاہد جعفری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کثرت رائے سے سید عبدالحسنین شاہ کو ایم ڈبلیو ایم ضلع ٹانک کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی نے کہا کہ سرزمین شہداء ٹانک پر عظیم شہداءکا گرنے والا خون ہر گز رائیگاں نہیں جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تشیع پاکستان میں موجود مایوسی کو توڑا اور اسی طرح ٹانک کی سرزمین پر بھی تشیع اپنی آب و تاب کے ساتھ اپنے وجود کا اظہار کر ے گی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ٹانک میں جلد منظم اور متحرک تنظیم کے طور پر منظر عام پر آئے گی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید علامہ دیدارعلی جلبانی اور ان کے محافظ شہید سرفراز بنگش کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ پرادا کر دی گی، نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر اقتداء ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماعلامہ امین شہیدی ،علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ صادق رضا تقوی ،علامہ احمد اقبال ، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ محمد علی حسینی ،علیِ حسین نقوی ، حسن ہاشمی،علامہ محمد حسین کریمی، ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ کے صدر علامہ شیخ حسن صلاح الدین ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین ،مرکزی تنظیم عزاء کے صدرسلمان مجتبیٰ ، جعفر یہ الائنس کے رہنما علامہ باقر زیدی ، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدرعلامہ نثار قلندری ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماعلامہ ناظر تقوی سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام ، ذاکرین عظام اور ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی اداگئی کے بعد شہید علامہ دیدار علی جلبانی کے جسد خاکی کو خصوصی طیارے کے ذریعے سکھر روانہ کیا گیا ، سکھر ایئر پورٹ سے بذریعہ ایمبولینس ان کے جسد خاکی کو انکے آبائی علاقے ٹھری میر واہ منتقل کیا گیا جہان انکی تدفین عمل میں آئی ، جبکہ انکے ساتھ جام شہادت نوش کر نے والے ان کے محافظ شہید سرفراز حسین بنگش کا جسد خاکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدجلوس کی صورت میں قبرستان وادی حسین منتقل کیا گیا جہاں ان کی تدفین عمل میں آئی ، اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، ہر آنکھ اشکبار تھی ، سوگواران ایک دوسرے کو دلاسے دے رہے تھے جبکہ شہداء کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال تھے ۔ شرکائے جنازہ نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم تھامے ہو ئے تھے جن پر لبیک یاحسین علیہ السلام درج تھا ۔ شرکائے جنازہ نے یزیدیت مردہ باد اور حسینیت زندہ باد کے فلک شکاف نعرے بھی لگائے ۔

وحدت نیوز(کراچی) سا نحہ راولپنڈی ایک عا لمی سا زش کا حصہ ہے جو انتہا ئی خطر نا ک منصو بہ بندی کا نتیجہ تھا جس میں دہشت گر دوں کی معا و نت مقا می قا نون نا فذ کر نے والے ادا روں نے کی اور بعد ازاں اس دہشت گردی کا فا ئدہ اُٹھا نے والی والی قوتیں میدان میں نکل آئیں اور دہشت گردوں کو بچا نے کیلئے عزا داری اور میلا د کے جلو سوں پر پا بندی کا مطا لبہ کر نے لگیں۔سا نحہ راولپنڈی ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے لیکن اس سا زش کا مکمل طور پر احا طہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اُس روز صر ف ایک مسجد نہیں بلکہ آٹھ(8) مسا جد اور اما م بار گا ہوں کو نشا نہ بنایا گیا اور رد عمل کے نا م پر ہزاروں قرآن جلا دےئے گئے جبکہ کوہا ٹ ،ہنگو، راولپنڈی، چشتیاں اور ملتان میں اربوں روپے مالیت کی املا ک جلا دی گئیں جبکہ فر قہ وارانہ فسا دات کر نے کی سا زش بھی کی گئی جس میں چار مومنین کو شہید کیا گیا تین دن بعد انچولی میں دو بم دھماکے کرکے آٹھ(8)بے گناہ افراد کی جا ن لی گئی اور گزشتہ دنوں کر اچی میں بر بریت کی انتہا کر تے ہو ئے ایک مسلمان کو قتل کر کے اُسکی کٹی گردن پُل پر لٹکا کے اس مکروہ عمل کو سا نحہ راولپنڈی کا بدلہ قرار دیا گیا ۔دو بھائیوں کو کل کراچی میں شہید کیا گیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمختلف حلقوں سے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کردار ادا کرے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی ، صوبائی رہنما عبد اللہ مطہری اور ڈویژنل رہنما علی حسین نقوی بھی موجود تھے۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ سا نحہ ر اولپنڈی پر بنا ئے جا نے والے کمیشن نے تا حال محض ایک مسجد کا دورہ کیا ، صرف ایک طرف کی گرفتا ریاں ہو ئی ہیں، صرف ایک فریق کے لو گوں سے حکو مت وقت نے ملا قا تیں اور مذا کرات کئے ہیں اور صوبائی وزیر قا نو ن و وفا قی وزیر دا خلہ نے وا ضح طور پرعدالتی کمیشن ، فیکٹ فا ئنڈنگ کمیٹی اور را ئے عامہ پر یک طر فہ طور پرا ثرانداز ہو نے کی کو شش کی ہے جس نے حا لا ت کو مزیدبگا ڑ دیا ہے اور تا حال تعمیر نو کیلئے ایک مسجد کے علا وہ کسی مسجد اور ما ر کیٹ کا تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔چو ہدری نثا ر علی نے اپنے تا زہ بیان میں نئے سی سی پی او راولپنڈی لالیکا کو حقا ئق بیان کرنے پر سخت تنقید کا نشا نہ بنا یا ہے جس سے حکو مت کی طا لبان نوازی اور جا نب داریت کھل کر سا منے آگئی ہے۔مجلس وحدت مسلمین پا کستان اس صو رت حا ل کو انتہا ئی تشویش کی نگا ہ سے دیکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ ہما رے تعا ون کے با وجو د مو جو دہ حکو مت اور جو ڈیشل کمیشن آزادانہ فیصلہ دینے کی پو زیشن میں نہیں ہیں لہذا ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ فوری طور پر اس سا نحہ اور اسکے بعد کے تما معاملا ت کی زمہ دار ی قبول کر تے ہو ئے وفا قی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور صو بہ پنجا ب کے وزیر قا نو ن رانا ثنا ء اللہ فوری استعفیٰ دیں۔ بصورت دیگر انہیں بر طرف کیا جا ئے جبکہ سپریم کو رٹ کے فل بینچ کی سر بر اہی میں جو ڈیشل کمیشن قا ئم کیا جا ئے جو اس واقعے کو اُس تما م سا زش کے تنا ظر میں بے نقا ب کر کے ذمہ داران کوقرار واقعی سزا دے سکے۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ  طا لبان نواز سیاسی جما عتوں کے دبا ؤ میں آکر وفاقی اور صو با ئی حکومت نے جو یک طر فہ کا رروائیاں اور بے گنا ہ افراد کی گرفتاریاں کی ہیں ، چادر اورچا ردیواری کا تقدس پائمال کیا ہے یہ سلسلہ فو ری طور پر ختم کیا جائے اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جا ئے ۔ گلگت بلتستان اور پارا چنار کے لو گوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم کیا جائے بہ صو رت دیگر مجلس وحدت مسلمین اپنی اتحادی تمام مکاتب فکر کی جما عتوں کے ساتھ ملکر عوامی طاقت کے ذریعے تکفیری قو توں کا راستہ روکے گی۔

 

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں پورے ملک سے بھر پور حصہ لے رہی ہے اور ہم فکر گروہوں اور جما عتوں سے ملکر انشاء اللہ تبدیلی کی بنیاد رکھے گی اور وطن عزیز میں مثبت قو توں اور حقیقی قیادت کو پر وان چڑھائے گی۔ ہما را مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کالعدم تنظیموں کو نا م بدل کر فعال ہو نے سے روکے ۔ اس کے علاوہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مو جو دہ الیکشن کمیشن متنا زعہ ہے اور سا بقہ الیکشن کے تنا ظر میں اسکی از سر نو تشکیل کر کے نئی ٹیم کے زیر نگر انی انتخا با ت کر ائے جا ئیں۔

 


انہوں نے دہشت گردی کے خلاف محاذ کا تذکرہ کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے وطن عزیز کو محفوظ بنا نے کیلئے الائنس آف پیڑیاٹ کی بنیا د رکھ دی ہے جو وطن بچا نے کا غیر سیا سی الا ئنس ہو گا جسمیں شخصیات اور جما عتیں شر کت کر سکتی ہیں بائیس 22 نما ئندہ اہل سُنت کے جما عتوں کی سر براہ جما عت سُنی اتحاد کو نسل اور سینیٹر سید فیصل رضا عا بدی اس الائنس کے ممبر بن چکے ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں اہم شخصیات اور جما عتیں اسکا حصہ بنیں گی۔پاکستان میں دہشت گر دی کا سب سے زیادہ نقصان ہمیں ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم بھی اورشہدا ءکے لواحقین بھی فریق ہیں۔ لہٰذا دہشت گردوں کے بارے میں کوئی بھی پالیسی بنانے کے عمل میں ہمیں بھی شریک کیا جائے۔ دہشت گردوں کے خلاف قائم کئے جانے والے فورم وائس آف مارٹرزیعنی شہداء کی آواز کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شیعہ مسلمانوں کوخاص طور پر ہدف بنا کر قتل کیا جاتا ہے۔ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود بے گناہ شہریوں کا قتل عام حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جانا چاہئے لیکن کالعدم دہشت گرد گروہ کے خلاف بھی موثر آپریشن ہونا چاہئے۔

وحدت نیوز(مورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس سندھ کے شہر مورو کی مرکزی امام بارگاہ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کی جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ  تھے۔

اجلاس میں سندھ بھر کے 27 اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے ناصر شیرازی، علامہ مختار امامی، عبداللہ مطہری، عالم کربلائی و دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گااور مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں عوام دوست سیاسی ماحول کی تشکیل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree