وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کواردو اسکردو میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا کوئی قصہ پارینہ اور کہانی نہیں بلکہ آفتاب ہدایت اور ظلم کے خلاف قیام کا درس ہے۔ کربلا نے اہل ایمان پر اتمام حجت کر دی ہے، اب ضروری ہے کہ ہم وقت کے یزیدوں اور عصر کے فرعونوں کے خلاف تمام تر مصلحتوں اور بہانوں کو بالائے طاق رکھ کر قیام کریں۔ علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں چند عاقبت نااندیش، فتنہ پرور اور تکفیری عناصر عزاداری نواسہ رسول (ص) پر پابندی کا خواب دیکھنے میں مصروف ہیں، یہ ان کی بھول ہے۔ عزاداری امام حسین (ع) شیعیان حیدر کرار (ع) کی شہہ رگ حیات ہے، ہماری زندگی ہی امام حسین کی محبت سے قائم ہے۔ پاکستان میں عزاداری ہمارا آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریڑی امورخارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے مرکزی میڈیا سیل  کو جاری ایک بیان میں کہا ہےکہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا مسئلہ ہے،حکومت کو چاہیے کہ امریکہ سے بھیک مانگنے کے بجائے ان کے سامنے ڈٹ جائے امداد کی خاطر ملک کی سالمیت کو نہ دائوپر نہ لگایا جائے،آخر کب تک بھیک مانگتے ہوئے گزارا کریں گے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر یں تو ملک کو کسی سے مدد لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

 

علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے حکمران اگر وطن سے مخلص ہوں تووہ ملک کو درپیش ہر مسائل کے حل نکال سکتیں ہیں اگر ملک سے کرپشن کی لعنت کو ختم کریں اور اعلٰی عہدوں پر محب وطن پاکستانیوں کو میرٹ پر جگہ دیں تو ریاست کو غلامی سے نجات مل سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے حکمران ایٹمی ریاست ہونے کے باوجود ملکی سالمیت کی حفاظت کر نے میں ناکام نظر آتے ہے،اور کرپشن ،لوٹ مار، مہنگائی اور مفاد پرستی کی وجہ سے ملک کی داخلی صورت حال روز بہ روز ناگفتہ بہ ہو تی چلی جارہی ہے ،جن حکمرانوں نے کشکول توڑنے کے نعرے لگائے وہ آج خود عالمی طاقتوں کے سامنےڈالروں کے عیوض ملکی غیرت و حمیت کا سودا کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) فیس بک انتظامیہ کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی میڈیا مانیٹرنگ سیل کا فیس بک پیج شیعہ قوم کے حقوق کی آواز بلند کرنے، وطن عزیز میں شیعہ و سنی کے درمیان اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کرنے اور پاکستانی میڈیا میں ملت جعفریہ سے متعلق خبروں کی ترویج کی پاداش میں بند کردیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام سپورٹرز سے گزارش ہے کہ ہمارے نئے پیج کو زیادہ سے زیادہ لائک کریں تاکہ حق اور سچ کی فراہمی کے اس سلسلے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو اور آپ پہلے کی طرح قومی و ملی فعالیتوں ، علمائے کرام کے میڈیا پیغامات ، انٹر ویوز، ٹاک شوزاور تنظیمی پروگرامات کی رکارڈنگز سے استفادہ کر تے رہیں اور پیغام حق کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سوشل میڈیا پر بنائے گئے نئے میڈیا مانٹرنگ سیل پیج کا لنک درج ذیل ہے۔
https://www.facebook.com/MWM.MMC.OFFICIAL

وحدت نیوز ( قم المقدس) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مسئول امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ شہداء کا مقدس خون غیور قوموں میں زندگی کی نئی حرارت ، جوش و جذبہ ، تحرک اور بیداری کی لہر پیدا کرتا ہے، خود کش حملہ آور ، ٹارگٹ کلرز اور ان کی پشت پناہی کرنیوالے عناصر سن لیں کہ شہید پرور قوم کو موت سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا،انشاء اللہ ہم کربلائی عزم کے ساتھ ملک و مذہب کے خلاف ہونیوالی دشمن کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے،  انہوں نے ان خیالات کا اظہار علامہ دیدار جلبانی کی مظلومانہ شہادت کے تناظر میں ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر میں منعقدہ رتعزیتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، علامہ شفقت شیرازی کاکہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنیوالے حکمران ملک کا وقار مجروح کر رہے ہیں، حکمرانوں کی طالبان نواز پالیسیوں کے نتیجے میں پوار ملک بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے ، علمائے کرام ، سیاستدنوں ، تاجروں ، ڈاکٹروں ، وکلا اور دانشوروں سمیت کسی بھی شہری کو تحفظ حاصل نہیں ، بالخصوص کراچی میں شیعہ سنی علمائے کرام اور اکابرین کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے راہنما علامہ دیدارعلی جلبانی اور ان کے محافظ کی مظلوما نہ شہادت  اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں محب وطن عوام کی نظریں افواج پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ، حالات کو درست کرنا موجودہ حکمرانوں کے بس بات نہیں ، تاہم اگر کمانڈڑ دلیر اور شجاع ہو تو پاک فوج معجزہ دکھا سکتی ہے ۔ انہوں نے علامہ دیدار جلبانی کی مذہبی و ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ، اجلاس میں شہداے کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوچکے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات کے ترجمان سید طاہر عباس کے میڈیا کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار سید عبدالغنی شاہ یونین کونسل کی نشست پر، عبدالکریم جمالی، ضلع صحبت پور سے عاشق علی جاکھرانی ضلع کونسل کی نشست پر، محمد زمان گولہ، مسز گلاب خان تحصیل تنبو سے کونسلر، سبی سے ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری جنرل سید ندیم رضا زیدی، اوستہ محمد سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی رکن ضلع کونسل کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی ، غلام محمد جمالی سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی رکن مائی جوری جمالی کامیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوئٹہ سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار عباس علی اور کربلائی رجب علی، ڈیرہ مراد جمالی سے غلام علی عمرانی، گوٹھ داود خان سے جاوید علی عمرانی اور دیگر کامیاب ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں کھڑا کیا گیا تھا، جن میں متعدد کامیاب ہوئے ہیں۔ سید طاہر عباس کا کہنا تھا کہ ابھی بعض حلقوں سے نتائج آنا باقی ہیںیہ امیدوار مبارکباد کے مستحق ہیں اور جلد ان منتخب نمائندوں کے اعزار میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین اسی طرح سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اُن کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں اور بلو چستان کے نتائج نے ثابت کیا کہ ہماری عوامی جدوجہد کو بھر پور عوامی حمایت بھی حاصل ہیں

وحدت نیوز(اسلام آباد) مکتب اہل بیت علیہ السلام میں شکست کا کوئی تصور موجود نہیں ہے ، ہم راہ خدا میں ماردیئے جائیں یاپس زندان ڈالیں جائیں دونوں حالتوں میں کامیابی ہمارا مقدر بنتی ہے ، پاکستان میں شہادتوں کے جس راستے کا احیاء سالار شہدائے پاکستان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ نے کیا تھا ہمارے دوست علامہ دیدارعلی جلبانی بھی اسی راہ کے مسافر بنے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کیا ۔


ان کا کہنا تھا کہ شہید دیدار جلبانی کی شہادت سے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنان کو ایک نیاء حوصلہ ، ولولہ اور جذبہ عطا ہوا ہے ، اب ہماری راہ اور زیادہ مشخص ہو چکی ہے ، ہماری بھی یہی آرزو ہے کہ خدا وند عالم امربالمعروف اور نہی عن المنکرکے تمام امور کی انجام دہی کے بعد ہمیں بستر کی موت نہ دے بلکہ شہدائے کربلاعلیہم السلام اور شہیدائے راہ ولایت کی پیروی کر تے ہو ئے شہادت کی موت نصیب فرمائے ، شہید نے ایک ہدف ہمارے لئے معین کیا ہے اور وہ دشمنان اسلام کا تعقب ہے جس سے ہمیں کسی لمحے بھی غافل نہیں ہو نا ہے ۔ اور ہر وقت فقط ملت وحدت اور بھائی چارگی کے قیام میں کوشاں رہنا ہے ۔ ہم عہد کر تے ہیں کہ جب تک جسم میں ایک قطرہ لہو کا باقی ہے ، شہداء کے الہٰی مشن سے روگردانی نہیں کر یں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree