وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی اورصوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے ایک روزشیعہ کوقتل کیا جاتاہے تودوسرے روز سنی کو۔ مسلمان آپس میں متحدہوکر ایسے شرپسندعناصرکے خلاف ملکر علم بغاوت بلند کریں مسلم کل بھی آپس میں بھائی تھے اورآج بھی بھائی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں نفرت انگیز باتوں کے ذریعے فسادبرپاکرکے ہمیں لڑایاجارہا ہے جس میں بلیک واٹرملوث ہے انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے سربراہ کا موقف درست ہے حکمران بزدل ہوچکے ہیں وہ دہشت گروں سے ڈررہے ہیں انہیں صرف اپنے تجوریاں بھرنے سے ہی فراغت نہیں ملتی آج کے اس دور میں امیر،امیرہورہا ہے اورغریب فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں عوام سے ہونے والی ذیادتیاں بندنہ ہوئی تو حکمران عوامی عذاب سے کبھی بھی نہیں بچ سکیں گے ہم حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اب مزیدعوام کی صبرکا مزیدامتحان نہ لیں ، وقت کا تقاضہ ہے کہ ملک دشمن قوتوں کے خلاف عوامی طاقت سے اعلان جہاد کیا جائے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبودخیرالعمل فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نثارعلی  فیضی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید بابر زیدی،صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود سہیل اکبرشیرازی،MWM کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برکت علی مطہری،مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی،ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی،فنانس سیکرٹری کونسلر کربلائی رجب علی،ڈویژنل سیکرٹری فلاح و بہبود غلام مہدی اور دیگر معززین نے بہشت زینب(س) ہزارہ قبرستان گنج شہداء کا دورہ کیا اور شہداء کی قبور کی فاتحہ خوانی کی ۔واضح رہے کہ خیر العمل  فاونڈیشن پاکستان کا مرکزی وفد کوئٹہ کے دورے پر ہے اور کوئٹہ میں عوامی فلاح کے مختلف پروجیکٹس پر کام کے آغاز کے لئے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سنی اتحاد کونسل نے پاکستانی عوام کو دہشت گردی کے عفریت کے خوف سے نجات دلانے اور قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو اس کی اصلی حالت میں لوٹانے کے کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کر دیا، یہ اعلان ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی، سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، معاون سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور سنی اتحاد کونسل کی رابطہ کونسل کے رکن صاحبزادہ عمار سعید بھی موجود تھے۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں ریاست اور نظام کی اس لئے ضرورت ہوتی ہے کہ معاشرے میں امن ہو، انصاف ہو، جنگل کا قانون نہ ہو، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ہاں ریاست اور نظام نام کی کوئی چیز نہیں، مادر وطن کے باوفا بیٹے ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے کہ محبت اور اخوت کا پیغام دیں، فتنہ و فساد کا سر کچل دیں اور ملکی سالمیت و استحکام کیلئے کام کریں, یہ اجتماعی ذمہ داری ہے انفرادی نہیں، اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قوتیں جنہوں نے پاکستان بنایا تھا وہی مل کر پاکستان کو بچانے کی جدوجہد کریں، انشاءاللہ شیعہ اور سنی اس جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادار کریں گے، ہمارا تعلق فرقہ سے ہے فرقہ واریت سے نہیں، ہم پاکستان میں بسنے والے ہندووں اور عیسائیوں سمیت ہر مکتب فکر کے افراد کو ساتھ لے کر چلیں گے انشاء اللہ 5 جنوری کو ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل اور وائس آف شہدائے پاکستان کی جانب سے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہونیوالا کنونشن ملکی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر دہشت گردوں کا راستہ روکیں گے اور اپنی پرامن جدوجہد کے ذریعے حکمرانوں کو دہشت گردی کے حوالے سے پالیسیاں تبدیل کرنے پر مجبور کر دیں گے۔ انہوں نے چہلم امام حسین (ع) کی طرح ربیع الاول میں جشن عید میلادالنبی (ص) بھی مل کر اجتماعی قوت سے شان و شوکت کے ساتھ منانے کا اعلان کیا۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ، فرقہ واریت کے تدارک، امن و امان کی بحالی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور غریب طبقہ کو انصاف مہیا کرنے میں حکومت کی گذشتہ چھ سات ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، حکومت کی جانب سے معاشرے میں اصلاح کا کوئی بھی پہلو نظر نہیں آتا، ہر قومی و عوامی ایشو پر حکومت کی کمزوریاں عیاں ہو رہی ہیں، وزیر خارجہ اور حادثاتی وزیر داخلہ میں اہم قومی ایشوز کے حوالے سے کوئی مثبت پالیسی دینے کی صلاحیت ہی نہیں، اس لیے قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو اس کی اصلی حالت میں لوٹانے کے لئے عوام کو خود ہی میدان میں آنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب موجودہ ملکی صورتحال پر کوئی بھی محب وطن پاکستانی خاموش نہیں رہ سکتا، حکمرانوں کو دہشت گردوں کے خلاف اپنی رٹ دکھانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کا واویلا کیا گیا، مذاکرات کے راستے بند ہونے کے بعد اب ہر طرف گھپ اندھیرا ہے، کسی کے علم میں نہیں کہ حکمران کیا کر رہے ہیں، اس صورتحال نے عوام کو تذبذب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

 
ان کا کہنا تھا  کہ انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور وائس آف شہدائے پاکستان عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں گے جس سے بلند ہونیوالی آواز پر کان دھرنا حکومت کی مجبوری بن جائے گی، انشاءاللہ پانچ جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونیوالا کنونشن ملکی تاریخ کا رخ موڑ دے گا، جس میں ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ اس اہم کنونشن میں پاکستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شیعہ و سنی شہداء کے لواحقین کے علاوہ پاک فوج اور پولیس کے شہداء کے لواحقین اور اقلیتی برادری کے متاثرین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ عبدالخالق اسدی جبکہ صدارت علامہ ابوذر مہدوی نے کی۔ تقریب میں ضلع لاہور کے تمام ممبران اور علاقہ کے عمائدین شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مشکلات کی اصل وجہ بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر عمل پیرا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو قائداعظم اور علامہ اقبال کی امنگوں کے مطابق بنانے کیلئے بہت سے اہم فیصلے کرنے ہوں گے، قائداعظم کے پاکستان میں شدت پسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، جو کوئی بھی اسلحہ اور بندوق کے زور پر بات کرتے ہیں وہ نہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں نہ اسلام کے۔

 

سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کیلئے بنا تھا اور مسلمان کبھی بھی شدت پسند نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج قائدِاعظم اور علامہ اقبال کی روح ہم سے سوال کر رہی ہے کیا ہم نے اس لئے پاکستان بنایا تھا کہ یہاں مسلمان مسلمان کے گلے کاٹیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیور عوام کو قائداعظم کے اصل پاکستان کا چہرہ سامنے لانے کیلئے ان حیوان صفت درندوں دہشت گردوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا ہو گا تاکہ پاکستان میں امن کا بول بالا ہو، اس کے ساتھ ان جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں کے تسلط سے بھی وطن عزیز کو نکالنا ہو گا جو ملک کی ترقی کیلئے نہیں بلکہ دولت اور سرمایہ بڑھانے کیلئے اقتدار پر قابض ہوتے ہیں۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ علامہ عبدالخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہماری اقلیتی برادری مسیحی بھائیوں کیلئے بھی خوشی کا دن ہے، حضرت عیسیٰ کی یوم ولادت باسعادت کا دن ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جو مسلمانوں کے بھی پیغمبر اور نبی تھے اور ساتھ میں پاکستان کے اس عظیم رہنما کی ولادت کا دن بھی ہے جس کی بدولت آج ہم سکھ کا سانس لے رہے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد کر کے وطن عزیز پاکستان کو ہمارے لئے حاصل کیا لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ آج ہم نے قائد کے رہنما اصولوں کو فراموش کر کے ملک کو اغیار کے رحم و کرم پر اس ملک کو چھوڑا ہوا ہے، ہمارے سیاستدان کرپٹ، ہمارے ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں، ہمیں آج یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ قائداعظم کا پاکستان چاہئے یا انتہا پسندوں کا؟ تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے علامہ ابوذر مہدوی نے خصوصی دعا کی۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں اربعین شہدائے کربلا کے تاریخی جلوس عزا میں لاکھوں عاشقان حسین ؑ کی شرکت کربلائے عصر میں یزیدیت کی عبرتناک شکست اور حسینیت کی فتح کا اعلان ہے، جلوس میں مردوخواتین م بزرگوں اور بچوں نے ہزاروں کی تعداد میں شریک ہو کر عزاداری مظلوم کربلاکے خلاف ہونیوالی ناپاک سازش کو ناکام بنایا اور حسینی ؑ و زینبی ؑ کردار ادا کے ثابت کر دیا کہ جب تک اس پاک دھرتی پر ایک بھی حسینی زندہ ہے ، نواسہ رسول کی عزاداری رہے گی ، وہ راولپنڈی کے مرکزی جلوس اربعین کے اختتام پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے اس تاریخی جلوس میں تمام تر خطرات اور شدت پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باوجود کنیزان زینب و رباب نے اپنے شیر خوار بچوں کے ہمراہ ہزاروں8 کی تعداد میں شریک ہو کر ثابت کیا کہ کہ جب بھی حسینیت پر کوئی آنچ آئی تو وہ گھروں میں نہیں بہ بیٹھیں گی بلکہ ثانی زہرا ؑ کی سنت ادا کرتے ہوئے سیدالشہدا کی عزادری کا تحفظ کریں گی ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ جو عناصر جو عزادری کے خاتمہ ، اسے محددو کرنے اور جلوسوں کے روٹس تبدیل کرانے کی سازشیں کر رہے تھے آج کی اس عبرتناک شکست کے بعد اپنے زخم چاٹنے پر مجبور ہیں ، عاشقان کربلا نے اس جلوس کو باوقار انداز میں نکال کر بتلا دیا کہ انہیں دنیا کی کوئی طاقت خوفزدہ نہیں کر سکتی،ہماری جان، ہمارا مال ، ہمارا سب کچھ حسین ؑ کا ہے ، غم حسین ؑ ہماری زندگی ہے ، یہ وہ غم ہے جو انسانوں کو انسانیت کا شعور دیتا ہے ، ہم سب کچھ قربان سکتے ہیں لیکن اس غم کو اپنے سینوں سے جدا نہیں کر سکتے۔



انہوں نے کہا کہ ماتم کے لئے اٹھنے والا عزادار کا ہر ہاتھ یزیدیت کے لئے طماچہ ہے ، یہ نوحے یہ ماتم ثانی زہراؑ کی سنت ہے جسے اس معظمہ بی بی نے کربلا سے کوفہ ، کوفہ سے شام ، شام سے کربلا اور کربلا سے مدینے تک جاری رکھا ، آج دنیا پر واضح ہو گیا کہ ایک طرف یزیدی ہیں اور دوسری طرف حسینی ، یزیدی طبقہ خود پر اہلسنت کا لیبل لگا کر اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لئے سرزمین پاکستان پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانہ چاہتا ہے، سانحہ عاشورہ کے بعد بردارن اہلسنت نے اپنے عملی کردار سے ثابت کیا کہ وہ حسینی ہیں ، جو عزادری کی مخالفت کرتا ہے وہ یزیدی ہے ، یزید پر کل بھی لعنت تھی ، آج بھی ہے اور قیامت تک لعنت اس کا مقدر رہے گی، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہزاروں افراد کا یہ عظیم ا لشان جلوس کتنا پر امن تھا ، کہیں کوئی پتہ نہیں ہلا ، کہیں کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوا ، کسی کو نقصان پہنچانا حسینیوں کی فطرت میں ہی نہیں ، یوم عاشور کو فساد برپا کرنے کے لئے اسی یزیدی ٹولے نے دکانیں جلائیں ، اور بے گناہ عزادروں کو جیلوں میں ڈالا گیا ، انشاء اللہ ہم ایک ایک ماتمی اور عزادار کو آزاد کرائیں گے پنجاب اور مرکز کی حکومتیں بھول جائیں کہ وہ انہیں مزید جیلوں میں رکھ سکیں گی ، جس جیل میں عزادروں کو بند رکھا گیا وہ جیل نہیں رہے گی ، یہ بے گناہ اسیر ہمارے سر کا تاج ہیں،انشاء اللہ ان کی با عزت رہائی کے لئے ہر میدان میں یزیدیت سے لڑیں گے ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر راولپنڈی سمیت پورے ملک میں سیکورٹی انتظامات کو مثالی قرار دیتے ہوئے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر حکومت، پولیس انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، امام بارگاہ قدیمی راولپنڈی میں جلوس عزا کے اختتام پر عزاداروں سے خطا ب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کہیں بھی کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا ، حساس ترین جلوس کا بخیریت منزل پر پہنچنا ثابت کرتا ہے کہ حکومت اور ادارے خلوص نیت سے کام کریں تو ہر سازش کا راستہ روکا جا سکتا ہے ،پولیس اور سیکورٹی فورسز کے موثر کرادار کے نتیجے میں راولپنڈی میں شدت پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باوجود ان کے مذموم8 ارادے خاک میں مل گئے ، علامہ شفقت شیرازی نے اتحاد ، اخوت ، بھائی چارے اور بین ا لمسالک ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے پر راولپنڈی کے تاجروں ، اور برادران اہلسنت سمیت تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی اتحاد کی قوت سے نہ صر ف سانحہ عاشورہ راجہ بازار کی آڑ میں ہونیوالی ملک میں فتنہ و فساد پھیلانے کی سازش ناکام ہوئی بلکہ سرزمین پاکستان پر بین مسالک ہم آہنگی کاایسا ماحول پیدا ہوا جس کے نتیجے میں ملک و ملت کے خلاف ہونیوالی کوئی بھی اندرونی و بیرونی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔انہوں نے حکومت انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے اپیل کی کہ ماہ ربیع الاول کے دورا ن منعقد ہونیوالی میلاد البنی ؐ کی محافل اور جلوسوں کے دوران بھی اسی نوعیت کے فول پروف انتظامات کئے جائیں تاکہ شدت پسندوں کو اس ماہ مبارک میں بھی کسی تخریبی کاروائی کا موقع نہ مل سکے ، ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین بین المسالک ہم آہنگی اور ملت اسلامیہ کی وحدت پر یقین رکھتی ہے ، انشاء اللہ محرم الحرام اور صفر کے ایام کی طرح ماہ ربیع الاول میں بھی بین المسالک ہم آہنگی کی یہ فضا بر قرار رکھی جائے گے اور جشن میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے نکالے جانیوالے جلوسوں کے خلاف کوئی بھی استعماری سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی،انہوں نے جلوس عزا کے اختتامی خطاب میں ملک کی سلا متی و استحکام ، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے حوالے سے خصوصی دعا کرائی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree