وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور وائس آف شہداء کے زیراہتمام ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد ہونے والے قومی امن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مظلوموں کا اتحاد ظالموں کو مٹا دے گا، وحدت کے پیغام کو گھر گھر، گلی گلی، کوچے کوچے میں لے کر جائیں گے۔ محبتوں کو فروغ اور نفرتوں کا خاتمہ کریں گے۔ اس دفعہ کا میلاد تاریخ کا بے مثال میلاد ہوگا جس میں شیعہ سنی ملکر اتنی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے کہ دنیا پر واضح ہوجائے گا کہ اس ملک میں مصطفیوں (ص) اور حسینیوں (ع) کی اکثریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلوس کو عبادت سمجھتے ہیں اور اس عبادت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اس مرتبہ گلگت میں پہلی مرتبہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے میلاد کا جلوس نکالا جائیگا، جس کو مجلس وحدت مسلمین کی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی۔ دہشتگردوں کا علاج مذاکرات نہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہے، مذاکرات کے ڈھونگ کو قوم نہیں مانتی۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں، یہ کسی عہد کے ماننے والے نہیں ہیں، انہیں ڈھیل دینا قانونی اور اخلاقی نہیں ہے، اُن ہاتھوں کو توڑ دیا جائے جو اس مادر وطن کیخلاف اٹھتے ہیں، جو آئین پاکستان، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ سمیت کسی ادارے کو تسلیم نہیں کرتے، ہم شہداء کے ورثاء سے عہد کرتے ہیں کہ خون کے آخری قطرے تک ان کے ساتھ ہیں، بزدل حکمرانوں کو خیانت نہیں کرنے دیں گے۔ ہم ملک میں امریکی اور نجدی اثر و رسوخ کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ مظلوم طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے وطن کو ظالم قوتوں سے پاک کریں گے اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں امن، محبت انصاف اور اتفاق کا بول بالا ہوگا۔ ہمیں کنونشن سنٹر میں روکنے سے ظاہر ہوگیا ہے نواز حکومت کی طالبان سے کمٹمنٹ ہے جسے وہ توڑنا نہیں چاہتی، وطن بچانے کا راستہ کٹھن اور مشکل ہے، لیکن ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ جن کے آباو اجداد نے اس وطن کو بنایا تھا انہی کی اولادیں اسے بچائیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ قومی امن کنونشن کے اجتماع کا مقصد پاکستان کے دفاع اور مظلوموں کو مضبوط بنانا اور تمام مکاتب فکر میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، ہم اس ملک سے ظلم اور بربریت کے خاتمے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں اور یہ اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔ جو لوگ اس ملک کو کمزور کر رہے ہیں ان کا پاکستان، اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ان افراد کا اجتماع ہے جن میں برداشت کا مادہ پایا جاتا ہے۔ اس اجتماع میں کسی قسم کی مذہبی و مسلکی تفریق نہیں، ان سب کے درمیان پاکستانیت اور انسانیت مشترک ہے۔ اپنے اتحاد سے فرقہ پرستوں، شدت پسندوں اور دہشتگردوں کو شکست فاش دیں گے۔ آج کے اس منفرد اور تاریخ ساز اجتماع میں شیعہ سنی، سکھ، عیسائی اور ہندو برادری کے نمائندوں کے علاوہ مختلف طبقات زندگی سمیت سکیورٹی فورسز کے وارثان شہداء نے شرکت کرکے اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پوری پاکستانی قوم ایک ہے۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےشعبہ مشہد المقدس کے دفتر میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجالس عزا سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین ، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ یعقوب بشوی، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سیدمرتضیٰ نقوی سمیت دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا، مجالس ہائے عزا میں علماء اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی ۔بعد ختم مجلس مومنین کی خدمت میں نیاز امام حسین علیہ السلام بھی پیش کی گئی ۔

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر مین جاری شیعہ نسل کشی ، کوئٹہ میں زائرین پر طالبان کے حملے اور کراچی میں بلدیاتی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، سجاول میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کے زونل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی، شرکائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو نے کہا کہ ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف زمین تنگ کر نے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی ، کوئٹہ ، ڈی آئی خان ، لاہور،راولپنڈی، خیر پور سمیت ملک بھر میں چن چن کر شیعہ فعال شخصیات کو نشانہ بنایاجا رہا ہے، کوئٹہ میں زائرین پر پے در پے حملے کیئے جارہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، طالبان جانور ہیں ، ان سے زبان نہیں بندوک سے بات کی جائے، کراچی میں ایک لسانی جماعت مسلسل ہمارے فعال شیعہ کارکنان کو دھمکیاں دے رہی ہے، کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کے قتل میں اسی لسانی جماعت میں شامل تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں ، یہ کوئی مفروضہ نہیں ہے، پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کر نے والے اداروں نے اسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایسے ٹارگٹ کلرز گرفتار کیئے ہیں جو شیعہ اور سنی دونوں مکتب کے لوگوں کے قتل میں ملوث ہیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  ڈی سی اسلام آباد نے سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور وائس آف شہدائے پاکستان کے زیراہتمام 5 جنوری کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والے ''قومی امن کنونشن'' کا این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کا موقف ہے کہ اسلام آباد میں سکیورٹی مسائل ہیں، جس کے باعث این او سی جاری نہیں کرسکتے، جمعہ کے روز ہونے والے طویل مذاکرات رات گئے تک بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔ دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل نے ہر حال میں ''قومی امن کنونشن'' کنونشن سنٹر میں ہی کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے تینوں جماعتوں کے رہنماء آج ہفتے کو دن 12 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے، جس میں کنونشن کے انتظامات اور موجودہ صورتحال پر اپنا موقف بیان کریں گے۔ یاد رہے کہ انتظامیہ نے پہلے کنونشن کرانے کی اجازت دیدی تھی، تاہم اچانک این او سی جاری کرنے سے معذرت اختیار کی جا رہی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد انتظامیہ کو این او سی جاری کرنے سے روکا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 جنوری کو سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد ہے، اس لئے وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ کہیں کنونشن کے شرکاء آگلے روز ٹھہر نہ جائیں اور کوئی مسئلہ کھڑا نہ ہو جائے۔ اسلام ٹائمز نے کنونشن کے چیئرمین اسد نقوی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ کنونشن ہر حال میں کنونشن سنٹر میں ہی منعقد کیا جائیگا، اگر کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی تو ڈی چوک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پروگرام کرائیں گے۔ دوسری جانب کنونشن کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ این او سی جاری نہ ہونے کے باعث شہر بھر میں بینرز اور پینا فلکس بھی نہ لگ سکے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ملک بھر میں جاری دہشتگردی، شیعہ نسل کشی، کراچی میں علامہ مرزا یوسف یوسف حسین پر لسانی جماعت کی جانب سے قاتلانہ حملہ، بلدیاتی امیدواروں کے قتل اور گلگت میں سانحہ چلاس کے مجرمین کی رہائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد اسکردو سے شروع ہو کر یادگار شہداء اسکردو پر مقررین کی تقاریر کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری اور علامہ سید مظاہر حسین موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک بھر میں جاری دہشت گردی کو روکنے میں سنجیدہ نہیں، حکومت ہوش کے ناخون لے اور محب وطن شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کرے، کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کو دن دھاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی، کراچی میں ایک مخصوص قبضہ مافیا ایم ڈبلیوایم کی سیاسی فعالیت سے خوف زدہ ہے، اگر اس نام نہاد حق پرست ٹولے ان اپنی صفوں میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو نکال باہر نہ کیا تو ایم ڈبلیو ایم عالمی سطح پر اس دہشت گرد لسانی جماعت کے خلاف آواز حق بلند کر نے پر مجبور ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree