وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ سانحہ 10 جنوری علمدار روڈ کے شُہداء نے ملک بھر میں اپنے لہو سے شیعیانِ حیدر کرار کو متحد کیا۔ شہیدوں کے پاک لہو میں وہ تاثیر تھی جسکی بدولت ایک یزیدی رئیسانی حکومت کا خاتمہ ہوا اور شہیدوں نے اپنی قربانی سے پوری ملت کو پیغام دیا کہ اہل حق، باطل کے سامنے سر کٹا تو سکتے ہے، لیکن ظلم سہتے ہوئے کبھی بھی سر جُکا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کا راز بھی اسی میں پوشیدہ ہے کہ ہم اپنے تمام تر اختلافات کو بھُلا کر متحد ہوجائیں اور اپنے مشترک دشمن کے مقابل سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ان کے مقابلے میں کھڑے ہو جائیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بھی پورے پاکستان میں ریاست کی رٹ قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ خصوصاً کوئٹہ میں جہاں لاقانونیت، زبردستی و بدمعاشی کا مظاہرہ ہوتا ہے، وہاں بدمعاشی اور دہشت گردی کے مقابلے میں حکومت کا سر خم دکھائی دیتا ہے۔ بلوچستان کی موجودہ صوبائی حکومت کا کوئٹہ میں مخصوص تکفیری دہشتگرد ٹولے کو کھُلی آزادی دینا، انکی پشت پناہی کے مترادف ہے۔ اگر صوبائی و وفاقی حکومت نے ملکی سطح پر دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہ کی تو اس حکومت کا حشر بھی رئیسانی حکومت کی طرح ہوگا۔

 

علامہ محمد امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اللہ کو اپنا رب مان کر، اللہ تعالٰی کے دشمن کے مقابل میں ڈٹ کر کھڑے ہوجاتے ہیں تو پروردگار اُنہیں عظیم کامیابی عطاء کرتا ہے۔ چاہے ان کی تعداد 72 ہی کیوں نہ ہو۔ انکا کہنا تھا کہ سانحہ راولپنڈی کا ڈرامہ رچا کر ملک بھر میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازشیں کی گئی، لیکن محبانِ اہلبیت (ع) کی استقامت اور شجاعت کی وجہ سے اسلام دشمن یزیدی ٹولے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے خطے میں یزیدی ٹولہ اپنے مزموم مقاصد کیلئے محبانِ اہلبیت (ع) کے مقابل کھڑے ہوچکا ہے، لیکن ہم واضح کر دینا چاہتے ہے کہ ہم اپنی جانیں تو قربان کر دینگے، لیکن اس تکفیری یزیدی مشن کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ختمی المرتبت،  باعث تخلیق دو جہاں، ختم المرسلین، حبیب دو جہاں، حضرت محمد مصطفٰی (ص) کی ماہ ولادت دنیا بھر میں حقیقی مسلمانوں کے باعث مسرت  جبکہ تکفیری اور اسلام امریکائی کے پیروکاروں کی حوصلہ شکنی اور مایوسی کا مہینہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میلاد مخالف گروہ اور تکفیری  گروہ عظیم فرزندان توحید،  غیور شیعہ و سنی  عوام کے ہاتھوں تنہا ہوجائیگا اور وحدت و اتحاد کا عظیم سفر اسلام کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی اور دہشتگردوں کی سرنگونی پر منتج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح بلتستان بھر میں  بارہ سے سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔

وحدت نیوز(کراچی) سنی اتحاد کونسل اور اے این آئی کراچی سٹی نے گلشن معمار گبول گوٹھ میں واقع پیر ایوب شاہؒ کے مزار پر متولی سمیت بے گناہ افراد کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری تربیت علامہ مبشر حسن نے خصوصی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سرپرست اعلٰی طارق محبوب نے کہا کہ گلشن معمار گبول گوٹھ پر واقع پیر ایوب شاہ بخاریؒ کے مزار پر انتہا پسند دہشت گردوں کے حملے میں خدام، متولی اور زائرین کا وحشیانہ قتل انسانیت سوز المناک سانحہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مزارات مقدسہ کی عظمت و حرمت پر حملہ ہمارے ایمان اور عقیدے پر حملہ اور جشن عید میلاد النبیؐ کے تقدس کو پامال کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران انسانیت کے قاتل انتہا پسند دہشت گردوں، قانون شکنوں اور ملک دشمنوں کے خلاف آئینی و قانونی ہاتھ استعمال کرے۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ فیصل عزیزی، مفتی اقبال نقشبندی، مولانا سید بلال شاہ، سنی علماء کونسل گلستان جوہر کے صدر مولانا اشرف گورمانی، مولانا امین نقشبندی، اے این آئی پاکستان کے آرگنائزر مسعود عالم نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے فیصل آباد میں حکومت کی جانب سے عید میلادالنبی کے بینرز اور سائن بورڈ اتارے جانے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کا ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کے اس متعصبانہ رویہ کے خلاف سنی اتحاد کونسل کے احتجاجی دھرنوں میں جوق در جوق شریک ہوں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے احتجاجی دھرنوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے کارکن فوری طور پر ان دھرنوں میں شریک ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ حرمت پیامبر (ص) اور میلادالنبی (ص) کے جلوسوں پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، ملت جعفریہ اپنے اہلسنت بھائیوں کے شانہ بشانہ میلاد کے جلوسوں میں شریک ہوگی۔ سید ناصر شیرازی نے کہا کہ فیصل آباد کی متعصب انتظامیہ کو فوری برطرف کیا جائے، جس نے عید میلادالنبی (ص) کے بینرز اور سائن بورڈ اتارے دیئے ہیں۔ ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ فیصل آباد انتظامیہ یہ سب کچھ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے ایما پر کر رہی ہے جو دہشت گردوں کے سرپرست ہیں اور ملک میں طالبانی نظام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا حیدرعباس عابدی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کا سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شوریٰ عالی کے گذشتہ اجلاس میں اراکین نے مولانا  حیدر عباس عابدی کو شوریٰ عالی کا سیکرٹری منتخب کیا،  مولانا  حیدر عباس عابدی اس سے قبل امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  کی مرکزی نظارت کے رکن بھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ کراچی  میں تنظیمی حوالوں سے ایک اہم شخصیت شمار کئے جاتے ہیں۔ مولانا  حیدر عباس عابدی قم المقدسہ سے فارغ التحصیل ہیں اور کئی مجلہ جات کے مدیر ہیں۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تنظیمی سیٹ اپ کے مطابق تنظیم کے اعلٰی اختیاراتی ادارے شوریٰ عالی کے سیکرٹری کی ذمہ داریوں میں شوریٰ عالی کے اجلاس کو بلانے سمیت اس کے اجلاس کے تمام ریکارڈ کی تیاری و دیگر اہم کام شامل ہیں۔ مولانا شیخ  محمد حسن صلاح الدین ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے سربراہ  کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ مولانا حیدر عباس عابدی ان کے معاون کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان انتظامیہ، سیکیورٹی ادارے اور خفیہ ایجنسیاں بلتستان میں یہود و ہنود اور اسلام دشمن تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور پاکستان کے دفاعی اہمیت کے حامل حساس سرحدی خطے کی رگ و پے میں سرائیت ہونے نہ دیں۔ امریکہ اسلام کا دوست ہو سکتا ہے اور نہ پاکستان کا۔ ملک بھر میں جاری دہشت گردی امریکی تنظیموں جو کہیں بلیک واٹر، کہیں زی اور کہیں یو ایس ایڈ کے نام سے سرگرم عمل ہیں، کی کارستانی ہے۔ مغربی اور یہود و ہنود کی ٹکروں پر پلنے اور اکڑنے والے قومی اور دینی تشخص کو تباہ و برباد کر کے چھوڑیں گے۔ ایک غیر مند مسلمان یہ کبھی گوارا نہیں کرتا کہ جس ملک نے عراق، افغانستان، بحرین اور شام میں مسلمانوں کے خون کے دریا بہادیئے ان سے خیرات لیں۔ غیرت مند مسلمان پیٹ پر پتھر باندھ کر فاقوں کو برداشت کر کے شعب ابی طالب کے ایام تو گزار سکتا ہے لیکن کسی یہودی این جی او کے سامنے دست سوال دراز نہیں کرسکتا۔

 

آغا علی رضوی نے کہا کہ یہودی تنظیموں کے سامنے جھکنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں کیونکہ یہود و نصاری کو قرآن نے اسلام کا دشمن قرار دیا ہے۔ اگر امریکی و اسرائیلی این جی اوز کو اس طرح بے لگام چھوڑ دیا گیا تو بلتستان سے امن اور حب الوطنی کی بساط الٹ دے گی اور بلتستان کچھ ہی عرصے میں بلوچستان اور عراق کا منظر پیش کر رہا ہوگا۔ میں انتظامیہ کو متنبہ کرتا ہوں کہ ان امریکہ و اسرائیل کی تنظیموں اور انکی سرگرمیوں کو محدود کریں، بصورت دیگر علاقے میں جو حالات پید ا ہونگے ان کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree