وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تشکیل کر دہ اسیران امامیہ کی رہائی کمیٹی کے رکن اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی اصغر علی مبارک کے بھائی مظہر علی مبارک زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گئے ، مظہر مبارک کی نماز جنازہ آج شام چار بجے علی منزل نواب کالونی  ڈھوک حسوراولپنڈی  میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر اقتداء ادا کی جائے گی، مظہر علی مبارک کو پانچ روز قبل تکفیری دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا تھا جب وہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے قدیمی امام بارگاہ میں منعقدہ یوم عشق عزائے حسین (ع) کے اجتماع مین شرکت کے بعد واپس اپنے گھر آرہے تھے ، مظہر مبارک کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا جہاں پانچ روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے  کے بعد آج وہ جام شہادت نوش کر گئے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ سید شفقت شیرازی ، علامہ اصغر عسکری ، علامہ علی شیر انصاری و دیگر نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) راولپنڈی کاجلوس اربعین مومنین کی بڑی آزمائش تھا ، تمام ملت تشیع اس عظیم کامیابی پر شکرانے کے نوافل ادا کریں اور ناصر ملت کی صحت و سلامتی کی خصوصی دعائیں کی جائیں ،امام زمانہ عج کے لشکر کا سپاہی راجہ ناصرعباس ہمارے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ، جس بہادری اور شجاعت کے ساتھ کٹھن حالات میں  انہوں نے قوم کو حوصلہ دیا وہ قابل رشک ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ عاشورہ راولپنڈی کے بعد جس منظم پلاننگ کے تحت عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو محدود کر وانے کی سازش کی گئی ایسی سازش پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں کی گئی ، لیکن یہ خون امام حسین(ع) کا صدقہ ہے کہ عزاداروں نے استقامت کا مظاہرہ کیا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بر وقت رہنمائی فرمائی اور عزادار کسی قسم کے خوف اور دہشت کا شکار نہیں ہو ئے ، یہ سب کچھ لطف خداوندی اور تائید امام زمانہ عج کے بدولت ہی ممکن ہوا کہ راولپنڈی سمیت ملک بھر میں جلوس چہلم امام حسین (ع) پہلے سے زیادہ پر شکوہ انداز میں برآمد ہو ئے اور عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے دشمن  ناکام و نامراد ہو ئے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام مومنین و مومنات کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ بارگاہ  رب العزت میں سجدہ ریز ہو کر نماز شکرانہ اداکی جائے اور ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپنی خصوصی دعائوں میں یاد رکھیں کہ جن کی شب و روز انتھک محنت اور رہنمائی کی بدولت قوم نے میدان میں حاضر رہ کر دشمنان دین کو مایوس کیا ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے علامہ صادق رضا تقوی ،علامہ علی انور جعفری ،علامہ شہنشاہ نقوی ،حسن ہاشمی ، علی حسین نقوی و دیگر کے ہمراہ نشتر پارک کراچی سے برآمد ہو نے والے مرکزی جلوس اربعین کی قیادت کی ، اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں عزاداران سید الشہداء علیہ السلام جلوس میں شریک تھے ، مرد و زن ،بزرگ و جوان اور شیر خوار بھی شامل تھے ، علامہ اعجاز بہشتی نے جلوس عزاء کے آغاز سے قبل سی بریز اسپتال کے نذدیک ہو نے والے بم دھماکے کی جگہ کو معائنہ بھی کیااور مجلس وھدت مسلمین کراچی ڈویژن کے مرکزی کیمپ پر علماء کرام تنظیمی برادران اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری راجہ بازار راولپنڈی سے نکالے جانیوالے چہلم امام حسین (ع) کے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے ، یہ اعلان ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں کیا گیا ، پریس ریلیز کے مطابق علامہ ناصرعباس جعفری نے چہلم امام حسین (ع) کی مناسبت سے سوموار کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے نکالے گئے جلوس عزا میں شرکت کی اور مختلف ماتمی انجمنوں کے کیمپوں میں جا کر بانیان مجالس ، جلوس ہائے عزا کےمنتظمین اور عزاداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہدایت کی کہ وہ راجہ بازار راولپنڈی کے جلوس عزا میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم  کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی ، پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری ،اسلام آباد کے راہنما علامہ محمد حسین مبلغی ، علامہ فخر عباس علوی ، علامہ علی شیر انصاری ، مولانا چوہدری ضیغم عباس اور مولانا عابد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر عزادار ی پہلے واجب تھی تو موجودہ حالات کے تناظر میں راولپنڈی میں چہلم امام حسین کے جلوس میں شامل ہونا اوجب ہے ،  انشاء اللہ یہ جلوس اپنے مقررہ وقت پر ہی نکلے گا اور اپنے مقررہ روٹ سے ہی گزر کر اپنی منزل پر پہنچے گا ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چہلم امام حسین (ع) کے جلوس ہائے عزا شایان شان طریقے سے نکالے جائیں گے، اگر جلوس کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر کے جلوسوں کا رخ ایوانوں کی جانب موڑ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ذمہ داران سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عالم کربلائی کا کہنا تھا کہ عزاداری کی حفاظت ہمارا وظیفہ ہے، ہم نے ہر دور میں اس راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے ہیں، تاریخ شاہد ہے کہ عاشقان امام حسین (ع) نے ہمیشہ اس عزاداری کو ظالم سے نفرت اور مظلوم سے محبت کے اظہار کا ذریعہ بنایا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج کے دور کے یزیدی ایجنٹ اس عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، لیکن ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی جان تو قربان کرسکتے ہیں لیکن عزاداری سے ہرگز دستبردار نہیں ہوسکتے۔

 

عالم کربلائی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں یزید کے پیروکاروں نے ایک بار پھر عزاداری کے جلوس کی راہ می رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی ہیں لیکن چہلم امام حسین (ع) کا جلوس ہر صورت اس ہی روٹ پر نکالا جائے گا اور اس راہ میں کسی بھی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاری مکمل رکھیں، اگر ملک بھر میں کسی بھی جگہ جلوس کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی تو سندھ بھر میں ایسا احتجاج کیا جائے گا کہ جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)کش گنگا ڈیم پرعالمی عدالت میں پاکستان کی جیت پاکستان کے امن پسند مؤقف کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، بھارت کیساتھ تعلقات برابری کی بنیاد پر قائم ہونے چائیے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے چہلم امام حسین (ع) اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے پیچھے بھی انڈین لابی اور بعض عرب ممالک شامل ہیں جو عراق، شام اور بحرین میں اپنی ناکامی کا بدلہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرا کے لینا چاہتے ہیں اور یہاں فرقہ وریت کو ہوا دینے کیلئے کالعدم آرگنائزیشنز کی مدد کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کے حوالے سے آج جو مسائل پیدا کر رہے ہیں ان کے پیچھے بھی یہی مائنڈ سیٹ ہے، پنجاب حکومت حقائق کے برخلاف اقدامات کرنے سے گریز کرے، عزاداری کے جلوسوں کا روٹ قیام پاکستان سے قبل طے شدہ ہے، بعض نام نہاد مذہبی رہنماؤں کا بھارت میں بیٹھ کر پاکستانی وزیرِاعظم سے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی بند کرنے کا مطالبہ بھارتی عزائم کی تکمیل کیلئے ہے اور یہ پاکستانی قومی سلامتی پر گہری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔ سید ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے یوتھ بزنس پروگرام کا اعلان ان الیکشنز پر اثرانداز ہونے کی کوشش اور سیاسی رشوت ہے، مجلس وحدت مسلمین پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا سمیت گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree