وحدت نیوز (کمب) ہفتہ وحدت بمناسبت ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اورحضرت امام جعفر صادق علیہ السلام مجلس وحدت مسلمین تحصیل کمب ضلع خیر پور کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد ریلی اور جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں شیعہ سنی عوام نے شرکت کی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی و صوبائی رہنماعلامہ مختار امامی، یعقوب حسینی، عالم کربلائی، مولانانقی حیدری اور دیگر نے کی،شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں لبیک یا رسول اللہ ص کے پرچم اٹھا رکھے تھے، ریلی کے اختتام پر جشن میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ حیدرعلی جوادی نے کیا جب کہ دیگر مقررین میں علامہ مختار امامی، مولانانقی حیدری شامل تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) سیرت پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ (ص)تمام عالمین کے لئے مشعل راہ ہے، دین اسلام امن محبت اور آشتی کا مذہب ہے،اسلام قلعہ امان ہے، تعلیمات محمدی ﷺمیں کافر کو بھی بلاوجہ نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام اما م بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ خاتم المرسلین ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ تقریب کا باقائدہ آغاز  الحاج قاری فرمان نے تلاوت کلام پاک و حدیث کساء سے کیا،نظامت کے فرائض خواہر حنا اور خواہر بنین نے سرانجام دئیے، دیگر مقررین میں تحریک  منہاج القرآن کراچی ڈویژن کی ناظمہ خواہر نور فاطمہ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی شامل تھیں ،جبکہ برادراحمد ،  خواہر ثناء، خواہر ایلیاء اور خواہر فاطمہ ،خواہر لیلیٰ نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

 

 علامہ ناصرعباس جعفری کاکہنا تھا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے رسول اللہ کی حیات طیبہ میں ہمیں انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے قرآن تو غیرمسلم کے بھی حقوق بیان کرتا ہے آج یہ دشمنان اسلام کس دین کی بات کرتے ہیں اس دین کا تعلق دین محمدی(ص)سے ہرگز نہیں ہے سرزمین پاکستان میں بھی ہم کو ان تکفیریوں کو شکست دینی ہو گی ہمیں ان کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا ،دین محمدی ﷺکے تحفظ و ترویج کی جدوجہد میں خواتین کا کردار نا قابل فراموش ہے،اس کے لیے ہمیں اپنی ماوں بہنوں بیٹیوں کا بھی ساتھ چا ہیے ،انقلاب اسلامی ایران ہو یا لبنان یہ کامیاب جب ہوئے جب ان کی ماوں بہنوں بیٹیوں نے بھی دشمن کو نابود کرنے کے لیے خود کو آمادہ کرلیا۔بس ہمیں بھی دین محمدی کی بقاء کے لیے خود کو آمادہ کرنا ہوگا۔قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے خطاب کے بعد تقریب کا اختتام دعائے وحدت اور دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین  کراچی ڈویژن کی جانب سے پروگرام میں شھداء کے حوالے سے خصوصی طور پہ''شھداء کارنر پھولوں سے سجایا گیا تھا اور شھداء کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں ،اسکے علاوہ خانوادہ شھداء کا استقبال شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے پھولوں کے ہار سے جبکہ بچوں کا پھولوں کی کلیوں سےکیا گیا تھا.بعد از میلاد چائے اور تبرک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وطن عزیز کے مایہ ناز باکسر سید آصف علی جو بیرون ملک وطن عزیز کے لیے میڈلز جیت کر ملت اور ملک کا نام روشن کرچکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور ایم پی اے آغا رضا نے اپنی جانب سے بہترین کارکردگی کی بنا پر مبلغ ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اور بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام اراکین اسمبلی اور کونسلرز کے اعزازمیں  دیئے گئے ظہرانے میں  وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے عالمی شہرت یافتہ باکسر آصف علی کو گولڈ میڈل دیا اور ایم پی اے آغا رضا نے ای لاکھ روپے انعام اعلان کیااور امید ظاہر کی کہ ہمیشہ اسی طرح محنت اور لگن سے وطن عزیز کا نام روشن کرتے رہینگے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان گلگشت یونٹ کا تنظیمی کنونشن ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی ناد رحسین علوی کی زیرصدارت حیدریہ روڈ گلگشت میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محمد عباس صدیقی، مرزاوجاہت علی، مولانا عمران ظفر، مولانا ممتاز حسین ساجدی ، ثقلین نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت۔ کنونشن کے آخر میں سابق یونٹ سیکرٹری جنرل سید علی رضا رضوی نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کااعلان کیا۔ جس کے بعد اکثریت رائے سے سید علی رضا رضوی کو دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل سے علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا اعلان بھی کیا گیا۔ سید اکبر کاظمی ایم ڈبلیو ایم گلگشت یونٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہوں گے۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطا ب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے کبھی بھی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات نہیں کی، ہم ہمیشہ سے دہشت گردوں سے سختی سے نمٹنے کے حق میں ہیں، ہم پاکستان کا فطری دفاع ہیں، گلگت بلتستان سے لے کر کوئٹہ تک ہم لاشیں اٹھاتے ہیں مگر پاکستان کا دفاع نہیں چھوڑا، پارا چنار کا طویل محاصرہ کیا گیا، مگر ثابت قدمی سے کامیابی ہوئی۔ ہم پاکستان میں دہشت گردوں، ان کے سیاسی و مذہبی و صحافتی پشتی بانوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کو بچانے کے لئے سیاسی، مذہبی، صحافتی اور لسانی دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے راولپنڈی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے اسے سکیورٹی اداروں کی ناکامی اور راولپنڈی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امام بارگاہ پر خودکش حملہ سکیورٹی انتظامیہ کی بدترین ناکامی اور نااہلی ہے۔ سکیورٹی خدشات اور دھمکیوں کے باوجود سکیورٹی اقدامات نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے بیدار اور ہر ممکن خطرہ کے لئے اپنے آپ کو آمادہ رکھیں۔ وفاقی حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف فوجی عدالتیں ہضم ہوتی نظر نہیں آتیں، اگر سانحہ پشاور پیش نہ آتا تو وفاقی حکومت طالبان کو اچھے اور برے میں تقسیم کرکے بری الذمہ ہونے کی کوشش کرتی۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران جن جن سیاسی و سماجی شخصیات نے آپریشن کی مخالفت کی اور دہشتگردوں کی اخلاقی پشت پناہی کی، خواہ دانستہ ہوں یا غیر دانستہ، ان سب کے دامن پاکستان کے پچاس ہزار شہیدوں کے خون سے رنگین ہیں۔ جو جو جماعتیں فوجی عدالتوں کے خلاف اچھل کود کر رہی ہیں، دراصل ان کے تانے بانے دہشتگردوں سے ہی جا ملتے ہیں، ان سب کا گھیرا تنگ کیا جائے، انہیں دہشتگردوں کی حمایت روکنے کے لئے کیا مزید پچاس ہزار شہداء کی ضرورت ہے۔

 

آغا علی رضوی نے کہا کہ رسول اکرم رحمت العالمینؐ کی میلاد پر حملہ دراصل رسول کی محفل اور رسولؐ کی ذات اقدس پر حملہ ہے۔ ان دہشتگردوں اور اسلام دشمنوں کی کسی سطح پر ہمدردی رکھنا جائز نہیں۔ ہم دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر اور سخت آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں پوری قوم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے، جو جماعتیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور فوجی عدالتوں کی مخالفت میں مصروف ہیں، ان سب کو دہشتگردوں کے حامیوں کی صف میں رکھ کر باقاعدہ قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کی ہمت کے ٹو سے بھی بلند، ان کے حوصلے عظیم اور کارنامے پوری دنیا میں معروف ہیں، انہیں مخالفتوں کی پرواہ کئے بغیر ملکی سلامتی کے لئے آگے بڑھنا چاہیے، یہ دہشتگرد بزدل ہیں، انکی تعداد بھی قلیل اور مٹھی بھر ہے، انکے حامی ہماری صفوں اور پارلیمنٹ میں حکومتوں پر براجمان ہیں، ان غداروں کا گھیرا تنگ کیا جائے تو دہشتگرد پاکستانی فوج کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کی مضبوط ترین فوج رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز (گلگت) دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں پاکستانی عوام کے عزم و استقلال کو متزلزل نہیں کرسکتے، راولپنڈی امام بارگاہ میں عید میلاد پر حملہ خدا اور نبی خاتم المرسلین سے اعلان جنگ ہے۔دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کراچی میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔دہشت گردی کے قوی امکانات کی موجودگی کے محفل میلاد کو فول پروف سیکورٹی فراہم نہ کرنا حکومت پنجاب کی مجرمانہ غفلت ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل شیخ نیئرعباس مصطفوی ، صوبائی کابینہ کے اراکین غلام عباس، سعید الحسنین، الیاس صدیقی ودیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم پاکستانی عوام دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں اور حکومت اقتدار کو بچانے کیلئے دہشت گردوں سے سودے بازی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کے سپورٹر ز کو تختہ دار تک پہنچانا چاہئے ورنہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کھلے عام حمایت کرنے والوں سے ہمدردی جتانے کی بجائے ان کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ حکومت پنجاب کی مجرمانہ غفلت کے باعث بیشتر شہروں کے عوام دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں،نااہل اور بددیانت آفیسرز کو معطل کرکے ان کی جگہ دیانت دار آفیسروں کی تعیناتی عمل میں لاکر دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع دہشت گردوں کے بزدلانہ کاروائیوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوگی۔ انہوں گلگت انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ دہشت گردی کی افواہیں پھیلانے کی بجائے دہشت گردی کے راستوں کو مسدود کرکے علاقے کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree