وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت گھناؤنی سازش ہے، طاغوتی و جبروتی طاقتیں امت مسلمہ کی وحدت اور تشخص کے خلاف سازشوں کی پشت بان ہیں ۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت درحقیقت مسلمانوں میں اشتعال و شدت پسندی بڑھانا ہے، تا کہ بعض لوگوں کو تشدد پر اکسا کر مسلمانوں کے خلاف ماحول بنایا جا سکے، مسلمانوں میں فرقہ ورانہ بنیادوں پر انتشار سے وحدت کا تصور کمزور ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے اغیار اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیئے مختلف واقعات رونما کراتے ہیں ، فرانس میں دو مبینہ مسلمانوں کی طرف سے جریدے پر حملہ کے بعد 40 عالمی سربراہان کا وہاں پہنچ کر ملین مارچ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ اور عالمی سطح پر منافقت اور دوعملی کا کھلا اظہار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سے جاری مذمتی بیان میں کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود کبھی بھی اسلام کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ، آئے روز طرح طرح کی سازشوں سے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، نام نہاد مسلمان ، تکفیری ، دہشت گرد،شدت پسندانہ کاروائیاں کر کے ان کے ایجنٹ کارول پلے کر رہے ہیں ، اسلام کی غلط تشریح کرنے پر مغرب سے دادوصولتے ہیں ، تکفیریت کو فروغ دیکر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے درپے ہیں ، فرانس میں جریدے پر ہونے والے حملہ میں مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر ، خود کو مسلمان کہلوا کر پو ری دنیا کے سامنے اسلام کی غلط تصویر پیش کی گئی، ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ اغیار کی ان سازشوں کو سمجھیں ، دشمن شناسی سے اغیار کی سازشوں کو ناکام بنا دیں ، اپنے اندر سے اغیار کے ایجنٹوں کو نکال باہر پھینکیں ، علامہ تصورجوادی نے کہا کہ گستاخی رسول ؐ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، وقت ہے کہ امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہو، او آئی سی اور اسلامی ممالک کی تنظیمیں یورپ سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں ، جریدے کی اشاعت رکوائی جائے ، انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر اسلامی ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان ڈویژنل ترجمان فداحسین نے کہا ہے کہ  گلگت بلتستان میں مختلف طریقوں سے اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اہلیان گلگت بلتستان اتحاد کے دامن کو ہاتھ سے جانے نہ دے۔ انتخابات کا وقت جوں جوں قریب آتا جا رہا ہے یہاں علاقائی، مسلکی اور زبانی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مقپون داس کے معاملہ میں انتظامیہ ناجائز طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرے اور عدالتی فیصلوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں۔ گلگت انتظامیہ اور نگران حکومت کے اقدامات سنجیدہ اور علاقہ کے مفاد میں نظر نہیں آ رہا ہے۔ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور متصادم کاموں سے گریز کرے۔ سابقہ ادوار میں گلگت بلتستان میں افسوسناک واقعات بھی بدانتظامی کا شاخسانہ تھا جس معاملہ کو سلجھایا جا سکتا ہے اس کو خواہ مخواہ الجھایا جاتا ہے۔ تاریخی شواہد اور عدالتی فیصلوں کو مد نظر رکھ کر انتظامیہ اقدام اٹھائے کسی کی ڈیکٹیشن اور ہٹ دھرمی علاقہ کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے۔ عوام تمام معاملات میں خواہ ڈیم کا مسئلہ یا بلتستان کے مقپون خاندان کے پولوگراونڈ کا مسئلہ اتحاد کے دامن کو ہرگز ہاتھ سے چھوٹنے نہ دیں تمام معاملات سنجیدگی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہرفریق ہٹ دھرمی، ضد اور انا سے بالا تر ہوکر علاقائی مفاد کی خاطر کام کرے۔ چند عناصر کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان میں عوام مذہبی، مسلکی، علاقائی، لسانی اور قومی بنیادوں پر باہم دست و گریباں ہوں اگر ایسا ہوا تو علاقہ کبھی ترقی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری  ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں  کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیچھے ملک دشمن طاقتوں کا گہرہ پروپیگنڈہ ہے۔ وطن عزیز کو بیرونی قوتیں اندھیری گلی میں دھکیلنا چاہتی ہیں، جس کے لئے ہمیشہ سے ہی پاکستان کو مختلف بحرانوں میں الجھائے رکھا گیا، پاکستانی عوام کو بیداری و شعور سے دور رکھنے کے لئے خون کی ندیاں بہائی گئیں، دہشت گردی کو ایک منظم سازش سے پروان چڑھایا گیا اور اسے عوامی حلقوں تک پذیرائی دی گئی۔

 

ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر موجود وہ عناصر جو آج بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، فوجی عدالتوں کی مخالفت اور مذہب کی آڑ میں دہشت گردوں کو بچانا چاہ رہے ہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے استحکام کے لئے دہشت گردوں کو انکے سایہ پدری دینے والوں کے ہمراہ بے نقاب کیا جائے اور انشاءاللہ ہم ملی وحدت و اتحاد کے ذریعے تکفیری سوچ کو ختم کریں گے اور ان درندہ صفت دہشتگردوں کو ملت پاکستان کے خون سے مزید ہولی نہیں کھیلنے دیں گے۔

وحدت نیوز (ٹیکسلا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں اور نواز شریف کو کمزور آرمی سوٹ کرتی ہے جس وجہ سے فوج کو مسلسل نشانے پر رکھا گیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے فوج کی پشت پناہی نہیں کی گئی، سیاستدانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے نام پر انہیں طاقتور بنایا، پشاور سانحہ کے بعد اجلاسوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرنا چاہیے تھا، ان خیالات کا اظہار سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے واہ کینٹ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی عسکری طاقت کو کچلنے کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی، سماجی اور معاشی طاقت کو بھی کچلا جائے، پنجاب میں 95 فیصد کالعدم جماعتیں فعال ہیں، وزیراعلٰی پنجاب نے آج تک ان کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا، دہشت گردی کے عفریت کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے، سیاسی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ وہ نااہل ہیں، قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے جو اس دہشت گردی کے خلاف یکسوئی سے لڑے۔ عجیب بات ہے کہ پاکستان میں تعلیمی ادارے بند ہو رہے ہیں، اس جرم میں حکمران برابر کے شریک ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاون کیس کو فوجی عدالتوں میں پیش کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ طاہر القادری واپس آکر سانحہ ماڈل ٹاون کو فوجی عدالت میں لے جائیں، ہم انکا ساتھ دیں گے۔ ہم معتدل طاقتیں ہیں، جنہوں نے خون دے کر بھی ریاست کے ساتھ خیانت نہیں کی۔

 

بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے جامعۃ القائم (عج) ٹیکسلا پہنچنے پر زیر تعمیر مسجد و امامبارگاہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین القائم ٹرسٹ مولانا مہدی رضا شیرازی نے پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی، القائم کمپلیکس پہنچنے پر طلباء نے علامہ ناصر عباس جعفری کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ قبل ازیں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے واہ کینٹ میں سید ملازم حسین شاہ مرحوم کی رہائش گاہ بھابڑہ میں انکی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کی، اس موقع پر اہلیان علاقہ کے علاوہ کاظم شاہ کاظمی، مجتبٰی شاہ کاظمی، مستجاب کاظمی، آل عمران کاظمی و دیگر موجود تھے۔ علاوہ ازیں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے ٹیکسلا میں قائم دینی مرکز جامعۃ القائم (عج) کا دورہ بھی کیا۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم آفس سے جاری اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین نے فرانس میں نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان مقدس میں توہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعمار انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ عالمی استعمار آزادی رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔ علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان مبارکہ میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کرینگے۔

وحدت نیوز (اصفہان) فرانسینی جریدے چالی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے سیکریٹری جنرل سید تقی زیدی نے کہا کہ اسلام عدالت و امن کا مذہب ہے۔بلکہ تمام انسانوں کے حقوق کے تحفظ کا محافظ ہے فرانس کے واقع کے پیچھے بھی وہی قوتیں ہیں کہ جو اسلام ناب کہ غلبہ سے خوفزدہ ہیں ۔سب جانتے ہیں کہ یہ کام کس کا ہے ہم نے بارہا کہا ہے کہ داعش اور تکفیریوں کانہ تو ہم سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اسلام سے کوئی رشتہ اور ہمیں افسوس ہے ان جانوں کا جن کا ناحق خون بہا یہ نبیؐ کی توہین کرنے والے بھی جان لیں کہ تم جن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہو نہ تو انکا کوئی نشان باقی رہا نہ تمھارا باقی رہے گا۔یہ استعمار کے ایجنٹ ہیں ان کا ہدف اسلام کو بدنام کرنا ہے اس کے سوا ان کے وجودکا کوئی مقصد نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree