بلوچستان کے علاقے تفتان میں زائرین کی بس پر حملے کے نتیجے میں 30سے زائد زائرین شہید متعدد زخمی

09 جون 2014

وحدت نیوز(نوشکی) تفتان بارڈر کے علاقے میں ایران سے آنے والے زائرین بس سے اتر کر ہوٹل جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد حملہ آوروں نے ہوٹل پر قبضہ کرلیا ۔فائرنگ کے نتیجے میں 30سے زائد زائرین جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق 3 سے 4 نقاب پوش حملہ آوروں نے زائرین کے قافلے پر فائرنگ کی اور پھر دستی بم بھی پھینکے جس کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے زائرین کے ہوٹل میں داخل ہوگئے۔ شرپسندوں کے حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔شہید و زخمی ہونے والے زائرین کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کے شہداء کے جسد خاکی الصبح کوئٹہ پہنچیں گے، میدانی علاقہ ہونے اور بجلی کی سہولت نہ ہونے کے سبب امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی کے مطابق  زائرین کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد ہوٹل پر قبضہ کیا جہاں مورچہ بند مسلح ملزمان سے سیکیورٹی فورسز کا فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ الائنس اور تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree