کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،13سکیورٹی اہلکار شہید، 6حملہ آور واصل جہنم

09 جون 2014

وحدت نیوز(کراچی)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلح ملزمان نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق جدید اسلحہ سے لیس 5 سے زائد حملہ آوروں نے اولڈ ٹرمینل فوکر گیٹ سے رن وے کی جانب جانے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے 3 سے 4 دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں اصفہانی ہینگر میں کھڑے طیاروں کو نقصان پہنچا۔ دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے علاوہ، پولیس، رینجرز، پاک فوج اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے دستے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 حملہ آور مارے گئے جبکہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے 8 اے ایس ایف اہلکار، 2 رینجرز اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ گولیاں لگنے سے نجی ایئر لائن کا ایک ملازم بھی جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے ملنے والا اسلحہ بھارتی ساختہ ہے جبکہ برآمد ہونے والی 2 خودکش جیکٹس اور 20 دستی بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔

 

دہشتگردوں کی جانب سے ایئرپورٹ پر حملے کے بعد شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی،جناح اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں 6 افراد کی لاشیں جبکہ 13 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں بیشتر اے ایس ایف اہلکار ہیں جبکہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی اضافی نفری طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جاں بحق اے ایس ایف اہلکاروں کی شناخت طارق، محمود ، منتظر، عبدالمالک، کیبن کیریو فخرالحسن کے نام سے ہوئی جبکہ چھٹا جاں بحق اہلکار سب انسپکٹر ہے۔

 

دوسری جانب حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے اندرونی اور بیرون ملک جانے والی تمام پروزایں روک دی گئیں جبکہ ایئرپورٹ بھی سیل کردیا گیا ہے، ادھر نوابشاہ اور لاہور ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے تمام  فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف نے ڈی جی رینجرز سندھ اورسیکیورٹی اداروں کوفوری کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ جتنا جلدی ممکن ہو دہشتگردوں کو شکست دیتے ہوئے ایئرپورٹ پر موجود تمام مسافروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے جبکہ واقعہ کے فوری بعد وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، وزیراطلاعت شرجیل میمن اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر ایئرپورٹ پہنچ گئے اور آپریشن کی خود نگرانی کی۔

 

موقع پر موجود ايك عينی شاہد سرمد حسين نے ايكسپريس كو بتايا كہ وہ پی آئی اے ميں انجينئر ہيں اوراپنے معمول كے فرائض انجام دے رہے تھے كہ اچانك فائرنگ كی آوازيں آنا شروع ہوگئيں اور ساتھ ہی  كئی دھماكے بھی سنائی دیئے، اچانك حملے سے بھگڈر مچ گئی اور خوف و ہراس پھيل گيا جبکہ انہوں نے تيسری منزل سے چھلانگ لگا كر اپنی جان بچائی، ايك اور عينی شاہد امتياز نے بتايا كہ ملزمان نے بھاری بيگ اپنی كمر پر لادے ہوئے تھے اور وہ ہائی روف سے اترے جس كے بعد ٹرمينل كی جانب بڑھے ، اس دوران ايئرپورٹ سيكيورٹی فورس كے اہلكاروں نے ان پر فائرنگ كی ليكن حملہ آور ان پر فائرنگ كرتے ہوئے آگے كی جانب بڑھتے رہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree