بھکر میں کالعدم سپاہ صحابہ کا شیعہ آبادی پر حملہ 5مومنین شہید ، 15زخمی

23 اگست 2013

وحدت نیوز( بھکر) پنجاب کے ضلع بھکر میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں کا کوٹلہ جام اور دریا خان میں شیعہ آبادی پر حملہ ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک 5مومنین شہید ، 15زخمی ہو چکے ہیں ، دریا خان اور کوٹلہ جام کے علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں ،مساجد سے اشتعال انگیز اعلانات جاری ، پولیس اور سکیورٹی ادارے ناکام ۔
تفصیلات کے مطابق بھکر سے دریا خان آنے والی کالعدم سپاہ صحابہ کی مسلح ریلی جیسے ہی کوٹلہ جام پہنچی مساجد سے شیعہ آبادی پر حملے کے اعلانات شروع ہو گئے اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی گئی ، تھوڑی ہی دیر میں مسلح دہشت گردوں نے مقامی سرغنہ کالعدم سپاہ صحابہ دریا خان کے صدر ملک مصطفیٰ کی قیادت میں کوٹلہ جام میں شیعہ آبادیوں پر حملہ کر دیا ، دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد خان ، علی رضا، کامران موہانہ شہید ہو گئے ، جب کہ 15مومنین شدید زخمی ہیں ، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق بھکر کے مومنین میں شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے ، مومنین کی بڑی تعداد حسینی چوک پر جمع ہو نا شروع ہو گئی ہے ۔

زرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گرد لشکر نے دریا خان میں ایک میڈیکل اسٹور پر بھی حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دکان کے مالک سید صفدر شاہ اور انکا ایک ساتھی عمران شیرازی بھی جام شہادت نوش کر گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس اور مقامی انتظامیہ تا حال کشیدہ صورت حال پر قابو میں ناکام ہے ، اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جب کہ ذرائع ابلاغ بھکر کے واقعے کو دو مذہبی گروہوں میں تصادم قرار دے رہے ہیں ، جب کے واقعہ سراسر امختلف اور ایک دہشت گرد گروہ کا شیعہ آبادی پر مسلح حملہ ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree