The Latest

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی، فرقہ واریت، لسانیت اور ظلم سے پاک پاکستان مجلس وحدت مسلمین کا عزم ہے اور انشاءاللہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طویل جدوجہد رنگ لائے گی۔ جس معاشرے میں انصاف ختم ہوجائے وہ انسانوں کے قابل نہیں رہتا، ہمارے حکمران اس وقت ظلم کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں مظلوموں کی آہوں، فریادوں اور سسکیوں کی کوئی پرواہ نہیں، بہت جلد ظلم کا خاتمہ اور مظلوم کی جیت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، محمد اصغرتقی، سید عدیل عباس زیدی، سید فرخ مہدی، علی رضا طوری، مہر سخاوت اور دیگر موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت حقیقت بن چکی ہے، کچھ نادیدہ قوتیں مجلس وحدت مسلمین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں دراصل یہ نادان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ اس وقت مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی ہر فورم پر بھرپور نمائندگی کر رہی ہے۔ اس وقت جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک کے مظلوم طبقات مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور 7 اگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان اجتماع کرے گی اور حکومت وقت کو اپنے مطالبات منوانے پر مجبور کر دے گی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سید میثم عابدی نے سید مراد علی شاہ کو سندھ کے 27 ویں وزیراعلٰی منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نو منتخب وزیراعلٰی کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد و تکفیری عناصر کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن کا آغاز کریں گے۔ نو منتخب وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی نے کہا کہ امید ہے کہ مراد علی شاہ کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کئے بغیر کراچی سمیت صوبے بھر میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا تکفیری دہشت گرد عناصر اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کراچی سمیت صوبے بھر میں آپریشن کیا جائے، امید ہے کہ نومنتخب وزیراعلٰی مراد علی شاہ اس حوالے سے اپنی اہم ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔ سیکرٹری جنرل کراچی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں فرقہ واریت اور نفرتوں کے بیج بونے میں مصروف تکفیری دہشت گرد عناصر سے واقف ہے، امید ہے کہ نومنتخب وزیراعلٰی وطن عزیز کے استحکام، سالمیت اور بقاء کیلئے تکفیری دہشت گرد عناصر کے خاتمے کو اولین ترجیح دیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر ۲۲ جولائی ملک گیر روڈ بلاک کی کامیابی سے گھبراھٹ کی شکار پنجاب حکومت کی ایماء پر واں را دارام ملتان روڈ رینالہ خورد کی بندش کا بھانہ بنا کر ڈی پی او اوکاڑہ کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین اوکاڑہ اور قصور کے عہدیداران کارکنان اور شرکاء روڈ بلاکنگ پر مقدمہ میں نامزد تیس کارکنان و اسیران نے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس سے یکجہتی کے لئیے اسلام أباد بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کیا اور ناصر ملت سیے خصوصی ملاقات کی اس موقعہ پر مرکزی کابینہ کے اراکین مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید أسد عباس نقوی ، صوبائی سیکرٹری جنرل سید مسرت حسین کاظمی ، علامہ عبد الخالق اسدی اور مقامی کثیر تعداد نے اسیران کا گرمجوشی سے استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں ،اس موقعہ پر اسیران نے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ھر حکم پر لبیک کہنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسیران سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مجھے اپنے مجاھد مبارز کارکنان پر فخر ہے، مجلس وحدت مسلمین اوکاڑہ اور قصور کے عہدیداران نے ھمیشہ مرکز اور صوبہ کی کال پر لبیک کہا ھے جس کی جتنی قدر دانی کی جائے کم ھے ھم اپنے کارکنان کو کبھی بھی تنھا نھی چھوڑتے اور حقیقت میں کارکنان کے اعتماد پر جماعتیں اور تحریکیں چلتی ہیں ،بعد ازاں ناصر ملت نے اسیران کو تحائف دئے جس کے بعد اسیران  کے اعزاز میں سینٹرل سیکٹریٹ میں عشائیہ دیا گیا مرکزی افس میں  بھی سٹاف اور علماء نے اسیران کا پر تپاک استقبال کیا ،عشائیہ میں مرکزی کابینہ ، صوبائی سیکرٹری جنرل ، اراکین شوریٰ عالی نے بھی شرکت کی اور اسیران کے عزم اور جرأت کو خراج تحسین پیش کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree