The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر مرکزی رہنماوں سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور ملت تشیع کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔ قائد حزب اختلاف کو ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور نیشنل ایکشن پلان کے نام پر ملت تشیع کے خلاف حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔جس پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات انتہائی سادہ اور آئینی ہیں۔ریاست تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی ذمہ دارہے۔سانحہ پارہ چنار سمیت دیگر واقعات کی شفاف تحقیقات کی جانی چاہیے۔نیشنل ایکشن پلان کے نام پر کسی مخصوص مسلک کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔مجلس وحدت مسلمین کی آواز کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جائے گا۔حکومت سمیت کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی جماعت کی طرف سے کالعدم تنظیموں کی حمایت ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ احتجاجی کیمپ میں اپنا فرض ادا کرنے آئے ہیں۔ملت تشیع کے خلاف ہر ظلم قابل مذمت ہے۔

 علامہ ناصر عباس نے احتجاجی کیمپ میں خورشید شاہ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کو 62دن گزر چکے ہیں۔ہم پُرامن احتجاج اور عدم تشدد کے اصول پر عمل کر رہے ہیں۔حکومت کی طرف سے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکمران لاپتہ ہیں۔ حکومت کون کر رہا ہے کسی کو معلوم نہیں۔عوام کی مشکلات سے دانستہ غفلت حکمرانوں کی فرعونیت کو آشکار کر رہی ہے۔پارلیمنٹ کے فورم سے ان ظالموں کو جھنجھوڑا جائے ۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمار۱ احتجاج اپنے پُرامن انداز سے اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہونے والاہے۔ 22جولائی کو ملت تشیع ملک کی تمام اہم شاہراوں پر دھرنے دے گی۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے تعلقہ رتوڑیرو کے تعلقہ اور سٹی کی تنطیم نو کا پروگرام آج مسجد صاحب العصر عج میں منعقد ہواجس میں اکثریت رائے سے تعلقے رتوڑیرو کے سیکریٹری جنرل کےلئے مولانا ذوالفقار علی سومرو اور سٹی کے لئے برادر جسارت علی سموں کاانتخاب کیا گیاجن سے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمدعلی شر نے عھدے کا حلف لیا۔

وحدت نیوز(شہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداد کوٹ کا پیام وحدت کنونشن اور ضلعی شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ اور یونٹس کے ذمہ داران نے شرکت کی، اراکین شوریٰ نے کثرت رائے زوار حبدار علی لغاری کو آئندہ تین سال کے لئے ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، علامہ مقصودڈومکی نے نومنتخب سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر صوبائی رہنما آغامنورجعفری ، سید علی اکبر شاہ ، سابق ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ اخترعباس نقوی سمیت دیگرمعززین بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ ) پاکستان کے معروف اور ہر دل عزیز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا گیاکہ عبدالستار ایدھی محسن انسانیت تھے۔ انہوں نے رہتی دنیا تک خدمت انسانیت کی بہترین مثال ہمارے سامنے پیش کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور صوبائی وزیر ایم پی اے آغا رضا نے کیا انہوں مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنے خدمات سے دنیا کو یہ دیکھا دیا کہ انسان اگر خدمت کا جذبہ رکھتا ہو اور اللہ کی مدد اسے حاصل ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسکے آگے دیوار کھڑی نہیں کر سکتی اور انسان تمام مشکلات کا سامنا کر سکتا ہے۔اگر خدمت کا یہی جذبہ ہمارے رہنماؤں اور پارلیمانی لیڈروں میں بھی پیدا ہو جائے تو ملک کو ترقی یافتہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بیان میں ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ خدمت ہمارا نصب العین ہے، معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار پوری طرح ادا کررہے ہیں۔ ہم نے بغیر کسی لسانی، مذہبی یا رنگ و نسلی تفریق کے تمام افراد کی خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے شعبوں میں ایک شعبہ فلاح و بہبود کا ہے جسکا مقصد معاشرے میں فلاحی کاموں میں حصہ لینا، غریبوں اور ناداروں کا تعاون کرنا ہے۔ خیر العمل فاونڈیشن کے ذریعے ہم ہر مہینے مقامی اعتبار سے سینکڑوں اور ملکی اعتبار سے ہزاروں غریبوں اور ناداروں کی مدد کرتے ہیں اور آئیندہ بھی اِسی روش کو برقرار رکھتے ہوئے مزید افراد کی مدد کرتے رہیں گے۔ ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ دنیا آج عبدالستار ایدھی کو مختلف خطابات سے نواز رہی ہے اورتمام افراد انکے خدمات کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم انکے میشن کو زندہ رکھے اور جس طرح مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں غریبوں کی خدمت اور مدد کر رہی ہے دیگر ادارے بھی فلاحی کاموں میں حصہ لے اور انسانیت کی خدمت کرے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام آج بروز بدھ ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جارہا ہے اور جنت البقیع سمیت دنیا بھر میں اہلبیت اطہار ؑ اور اصحاب کرام اولیاء اللہ کے مزارات کی توہین اور منہدم کرنے والے داعش کے پیروکاروں اور داعشی نظریے کو پروان چڑھانے والے دہشت گردوں کے سرپرستوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیئے جارہے ہیں ،لاہور میں شام 6 بجے پریس کلب کے سامنے یوم انہدام جنت البقیع کے مناسبت سے مرکزی احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی جارحانہ کاروائی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پر آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ تسلط ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں اور بین الاقوامی اداروں کواپنا کردار ادا کرنا ہو گا،نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم پر حکومت پاکستان سمیت عالمی طاقتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مقبوضہ کشمیر پر ہندوستانی جارحیت نے خطے کو سنگین خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی حمایت میں بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے۔جس پر ہندوستانی ریاست نے کشمیری شہریوں کی مرضی کے خلاف زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرنے والے شہریوں کو بھارتی فوج گولیوں کو نشانہ بنا دیتی ہے جو ریاستی غنڈہ گردی ہے۔ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کے لیے پاکستان کو سفارتی سطح سمیت تمام عالمی فورمز پر اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہو گا تاکہ کشمیر کے مظلوموں کو اس ظلم و بربریت سے نجات مل سکے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی کے سنگین ترین واقعات عالم اقوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔عالم اسلام کے خلاف واویلا کرنے والی متعصب عالمی قوتوں کو بھارتی جارحیت پر بھی آوا ز بلند کرنی چاہیے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا جس میں تنظیمی امور کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سترہ جولائی کو ملک کے اہم شہروں میں خواتین کے احتجاج کو کامیاب بنانے جبکہ 22 جولائی کو ملک بھر کی اہم شاہراوں کو پانچ گھنٹے تک بند کرنے کیلئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس نے پورا احتجاجی شیڈول جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق، سترہ جولائی کو خواتین کا احتجاج، بائیس جولائی کو ملک کی اہم شاہرائیں بند کی جائیں گی اور سات اگست کو اسلام آباد میں برسی شہید قائد کا اہم پروگرام کیا جائیگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(پنجاب سندھ) گذشتہ دو ماہ سے ریاستی جبر وتشدد، پاکستان کی فرقہ وارانہ تقسم،شیعہ نسل کشی کے خلاف جاری مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال تحریک  کے دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک کو وسعت دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے اعلان کے مطابق عید کے بعد مرحلہ وار احتجاجی تحریک میں تیزی لائی جائے گی اور ضلعی سطح سے احتجاجی اجتماعات کا آغاز کرکے سات اگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان عوامی اجتماع بمناسبت برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی منعقد کیا جائے گا، اس سلسلے میں پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی تحریک کی تشہیری اور عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے، ملک کے گوشہ وکنارمیں پوسٹرز ، پمفلٹ اور بینرز لگائے جا رہے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں وال چاکنگ بھی جاری ہے ، مرکزی و صوبائی کابینہ کے اراکین نے ضلعی سطح پر پنجاب کے دوروں اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے اسی طرح سندھ میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی اندرون سندھ مختلف اضلاع کے دورے اور عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں ساتھ ہی کراچی سمیت سندھ بھر میں تشہیری ورابطہ مہم تیزی سے جاری ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع فیصل آباد، اوکاڑہ، چکوال،منڈی بہائوالدین ، قصور، شیخوپورہ، چنیوٹ، جھنگ، جہلم سمیت دیگر اضلاع میں عوامی اجتماعات سے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اقبال بہشتی،علامہ یونس حیدری،  ناصرشیرازی، نثارفیضی، صوبائی رہنما مسرت کاظمی،رائے ناصرعلی ، زاہدمہدوی ودیگر خطاب کرچکے ہیں ، مقررین نے حاضرین کے سامنے دو ماہ سے جاری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے مقاصد اور وجوہات پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی آئندہ کا لائحہ عمل بھی واضح کیا۔

ضلع فیصل آباد  کی رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ احسان علی جعفری کی زیر صدارت ہوٹل کرنل ان فیصل أباد میں ضلع فیصل أباد کے علماء ، ذاکر ین ، خطباء ، عزادارن ، لائسنس داران ، بانیان مجالس و عزاداری ، اور مخیر حضرات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس سے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی ، صوبائی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی ، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا احسان علی جعفری ، معروف خطیب علامہ غلام اکبر ساقی نے خطاب کیا مقررین نے بھوک ہڑتال کے ابتک ہونے والے فوائد اور اغراض و مقاصد سے شرکاء کو أگاہ کیا ، شرکاء نے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور یقین دبانی کروائی کہ مرکز کے ہر حکم اور فیصلے پر اہلیان فیصل أباد بھر پور لبیک کریں گے ، پروگرام میں مقامی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اہلیان فیصل أباد کی طرف سے علماء جمعہ و جماعت مولانا حبیب رضا ، مولانا ریاض شریفی ، مولانا کاظم رضا ، مولانا شبیر حسین ، مولانا رائے سلیم عباس ، مولانا ذاکر حسین ،ذاکر ین  أل حسنین شیرازی ، بشارت حسین ،صغیر حسین ، ملازم حسین  نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مکمل یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جرأت اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ علماء و ذاکر ین راجہ صاحب کی تحریک کا ہر اوّل دستہ ثابت ہوں گے بعد ازاں وفد نے مقامی علماء سے ملاقاتیں  بھی کیں اور معروف خطیب مولانا مہدی کاظمی کی عیادت کی ۔

 ضلع اوکاڑہ میں عمائدین ملت کے اعزاز میں افطار ڈنر سے مرکزی سیکریٹری یوتھ مولانا ڈاکٹر یونس حیدری نے خطاب کیا پروگرام میں صوبائی رابطہ سیکٹری رائے ناصر علی بے بھی شرکت کی جبکہ پروگرام کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل صابر حسین چھچھر نے کی ، شرکاء نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مکمل اظہار کا اظہار کیا

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ پر حکومت اور انتظامی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور تکفیری کالعدم جماعتوں اور دھشت گرد قاتلوں کو کھلی أزادی کے خلاف اور مظلومین سے انصاف کے لئیے بھوک ہڑتال کے اغراض و مقاصد اور اب تک کے افادیت کے حوالے سے عوامی أگاھی تحریک کے سلسلے میں  ضلع چکوال میں برادر سید وسیم حیدر کاظمی کی رھائش گاہ پر ضلع بھر کے عمائدین زعماء اور تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس سے مرکزی سیکرٹیری تعلیم برادر نثار علی فیضی ، صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی ، علامہ علی شیر انصاری ، اور ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید اعجاز حسین نقوی نے ناصر ملت کی بھوک ہڑتال پر تفصیل گفتگو کی اس موقعہ پر شرکاء نے نعرہ بازی کرتے ھوئے ناصر ملت سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور استقامت اور جرات کی قدر دانی کی۔

منڈی بہاؤالدین میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں زعماء و عمائدین منڈی بہاؤالدین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس کے مہمانان خصوصی قائم مقام صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب سید مسرت حسین کاظمی اور مرکزی آفس سیکرٹری علامہ عبد الخالق اسدی تھے ،پروگرام کی ضلعی سیکرٹری جنرل برادر سید رضوان صفدر نے کی اور ابتدائی گفتگو کی اس کے بعد علامہ عبالخالق اسدی اور سید مسرت کاظمی نے شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین  کی تحریک پر تفصیلی گفتگو کی جس پر شرکاء نے مجلس وحدت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،بعد اذاں ضلعی کابینہ اور سینئر تنظیمی برادران سے ملاقات میں آئندہ لائحہ عمل پر عمل درأمد پر گفتگو ہوئی

عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں  قصور چونیاں میں اھل علاقہ کے زعماء علماء کرام اور ذاکرین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس سے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ظفر اقبال ترابی نے خطاب کیا افطار ڈنر میں اھل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں علامہ امین حری خطیب جامعہ مسجد اللہ آباد مولانا سید اعجاز حسین رضوی خطیب جامعہ مسجد حسینیہ چونیاں مولانا حسن عباس شمسی خطیب مسجد فاطمیہ ،ذاکر کوثر حسین کھوکھر چونیاں ،ذاکر اختر حسین لنگاہ
،ذاکر علی رضا قابل ذکر ہیں ، شرکاء نے ناصر ملت سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور مجلس وحدت کی أئندہ حکمت عملی کی عوامی أگاہی مہم کے سلسلہ میں أج ایک مزاکرہ بعنوان مجلس وحدت اور حالات حاضرہ ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے کربلا حسینیہ امام بارگاہ میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسن رضا کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی اور مرکزی کی طرف سے نمائندہ مولانا سید مجیب علی نقوی نے شرکت کی اس موقع پر ضلع بھر سے علماء ، ذاکرین ، عزادارن ، بانیان مجالس ، مختلف انجمنوں اور ٹرسٹ کے عہدیداران نے شرکت کی ،شرکاء سے مولانا مجیب علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر ملت نے جو أواز بلند کی ہے وہ پوری قوم کی ترجمان ہے پوری ملت راجہ صاحب کے حکم پر سڑکوں پر أنے کے لئیے تیار ہے ،شرکاء سے مولانا غلام عباس جعفری اور مولانا ذہیر ہمدانی  نے بھی خطاب کیا۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور مجلس وحدت کی حکمت عملی سے عوامی أگاہی اور بیداری کے لئیے عوامی رابطہ مھم کے سلسلہ میں جامعہ بعثت چنیوٹ میں ضلع بھر کے عمائدین ، زعماء ماتمی سالار ، خطباء ، ذاکرین اور مختلف طبقہ ھائے زندگی کے بااثر افراد کے اعزاز میں عظیم الشان افطار ڈنر دیا گیا جس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کی شرکاء سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، جامعہ بعثت کی ٹرسٹ کے مولانا محمد حیدر نقوی ، اور انیس عباس زیدی نے خطاب کیا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے خطاب میں بھوک ہڑتال کی وجہ سے ملت کو حاصل ھونے والے ابتک کے فوائد اور آئندہ کی تحریک کے مراحل سے أگاہ کیا،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملت کی عظمت وقار اور تحفظ تک مجلس وحدت اور سالار وحدت میدان عمل میں حاضر رہیں گے ضلع کی اہم شخصیات جن میں سید حسن مرتضی.سید رضا شاہ. سید کلیم امیر. سید افضل شاہ. سردارزولفقار حیدر.سردار افتخار حیدر.ملک کامران نسوانہ.نزیر سراج.سردارزادہ غلام عباس ملک زیشان .ملک وسیم.اسد عباس شاہ تھے نے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

تحصیل دینہ ضلع جہلم میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کی جانب سے '' پیام امن کانفرنس '' کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے عوامی نمائندوں و عمائدین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی،مرکزی کی نمائندگی علامہ اعجازحسین بہشتی،ملک اقرار حسین نے کی جبکہ ضلع بھر سے کارکنان کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی..شرکاء نے قائد وحدت کی بے لوث قیادت پہ مکمل اعتماد اظہار کیا اور 17 جولائی22 جولائی اور 7 اگست کے پروگرامات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مکمل آمادگی کا اظہار کیا.ضلع کی نمائندگی رابطہ سیکرٹری سید وسیم حیدرڈپٹی سیکرٹری سید آغا حیدر زیدی اور سیکرٹری جنرل سید ثناء زیدی نے کی شاعر اہلبیت مجاہد حسین میر اور مولانا باقر صاحب نے شرکاء سے گفتگو کی

مجلس وحدت مسلمین تحصیل پتوکی ضلع قصور میں رابطہ مہم برائےاحتجاجی تحریک کے سلسلے میں سید علی حسین شمسی آفس سیکرٹری. سید محمد زمان نقوی سیکرٹری فلاح و بہبود. برادر جی ایچ حیات ایکس سیکرٹری یوتھ .شیخ شاہد حسین مانکی سیکرٹری تربیت مولانا ظفر حسین ترابی سیکرٹری جنرل. علی عمران نقوی. چوہدری صیغم علی جھنڈیر سیکرٹری روابط نے چوہدری صبح صادق. چوہدری صبح سعید کے ساتھ میٹنگ کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایم ڈبلیوایم خیرپور کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ اختر علی طاہری کی زیرصدارت ضلعی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں  احتجاجی تحریک کےسلسلے میں حکمت عملی پرغورکیا گیا اور عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ ہوا

ایم ڈبلیو ایم ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ رحمان رضا عباسی نے ضلعی رہنماء سید شکیل حیدر اور عابد علی کے ساتھ چانگ گوٹھ کا وزٹ کیا اور نماز مغربین ادا کی جب کہ جماعت سے خطاب بھی کیا جس میں اسلام آباد میں جاری علامہ راجا ناصر عباس جعفری صاحب کی بھوک ھڑتال سے آگاہ کیا اور 22 جولائی کو دھرنے میں شرکت کے لئیے آمادہ کیا۔

ایم ڈبلیوایم کراچی  ضلع ملیر اسٹیل ٹائون آرگنائزنگ کمیٹی ماتمی انجموں اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کو ایم ڈبلیوایم کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنےکے لئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں پروجیکٹرپر قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا خصوصی پیغام سنایا گیا جب کے ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر آور ضلعی سیکریٹری جنرل ثمر عباس زیدی نے شرکاء سےخطاب کیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ریاست آزادجموں وکشمیرکے آمدہ انتخابات کے سلسلے میں ریاست کا دورہ کیا ،  اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر امور سیاسیات آصف رضا ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے ریاستی کابینہ اور پولیٹیکل کونسل کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں میں شرکت کی اس موقع پر ریاستی سیکریٹری جنرل علامہ تصور حسین نقوی سمیت ، پولیٹیکل سیکریٹری محسن رضا سبزوازی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں نے انہوں نے انتخابی حکمت عملی اور سیاسی روابط کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل خانم سیدہ زہرانقوی نے ایک بیان میں کہاہے کہ ریاستی جبر وتشدد ، پاکستان کی فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم اور شیعہ نسل کشی کے خلاف کنیزان زینب ع17جولائی کو تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کریں گی اور ریلیاں نکالیں گی،خانم زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد وحدت انصاف کے حصول کے لئے گذشتہ دو ماہ سے پر امن بھوک ہڑتال پر بیٹھے ان بے حس حکمرانوں کے مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑ رہے ہیں لیکن ان کم ظرف حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت اور جماعت نے آخری وقتوں تک کوشش کی بغیر کسی شور شرابے اور طاقت کے استعمال کے حکمران ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرلیں اور ملک بھر میں اہل تشیع مکتب فکر کو درپیش مشکلات اور مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرلیں لیکن حکومت نے ہمارے پر امن رہنےکو ہماری ک کمزوری سمجھا ہے ، 13مئی سے جاری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتالی تحریک عید الفطرکے بعد دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، انصاف کے حصول کیلئے17جولائی کوکنیزان زینب ؑ 22جولائی کو اورعاشقان حسینیؑ ملک بھرکی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہوں گے، 22جولائی کو ملک بھر کی اہم شاہراہیں دن دو بجے سے رات آٹھ بجے تک جام کی جائیں گی ، اس کے بعد بھی حکمران ٹس سے مس نہ ہوئے تو پنجاب اسمبلی کے باہر غیر اعلانیہ دھرنے کا اعلان کردیا جائے گا، انہوں نے ملک بھر کی خواتین اور حضرات سے اپیل کی کہ ملت تشیع کے جائز حقوق کے لئے بھرپور انداز میں احتجاجی اجتماعات میں شرکت کریں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree