The Latest
وحدت نیوز(جیکب آباد) چہلم میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور دیگر مسائل اور مطالبات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی اور وارثان شہداء کمیٹی کے اراکین سے تفصیلی میٹنگ کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کالعدم جماعت کے مراکز اورمدرسے دھشت گردی کی نرسری کا کام کرتے ہیں جہاں ہر سال سینکڑوں دھشت گرد تیار کئے جاتے ہیں۔ ان مراکز اور ٹریننگ کیمپس کا خاتمہ کیئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کے لئے تکفیری سوچ کا خاتمہ کیا جائے۔ دھشت گردی کے خلاف پاک فوج، رینجرز اور پولیس کو بھرپور کارروائی کرنی چاہئے۔ اربعین کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ضروری ہیں، مگر اس میں عام شہری کو مشکل میں نہ ڈالا جائے۔ اس ملک کے اداروں میں دھشت گردوں کے خلاف لڑنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، لہذا ریاست ہر سطح پر دھشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرے۔ ملک کے بہادر عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ دھشت گردوں سے لڑنا چاہتے ہیں۔ جبکہ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق نواز حکومت کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، نواز گورنمنٹ کا رویہ دھشت گردی کے خاتمہ میں رکاوٹ ہے۔
شھداء کمیٹی کے اراکین نے اس موقع پر اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے دھشت گردی کے خلاف آپریشن نہ ہونے کی صورت میں ۲۹ دسمبر کو لانگ مارچ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،اس موقع پر جیکب آباد میں شہدائے شب عاشور کے نام سے چوک کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے کہاہے کہ زائرین کی خدمت میں جس طرح انتظامیہ ، کسٹم اور ایف آئی اے ڈیپارٹمنٹ نے تفتان بارڈر پر شب و روز زائرین کو چہلم سید الشہداء پر پہنچنے کے لیے کام کیے ان کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔ حالانکہ آفس ٹائمنگ کا ایک وقت مقرر ہوتاہے لیکن جس طرح انہوں نے آفس ٹائمنگ سے ہٹ کر اپنے قلیل اسٹاف کے ساتھ زائرین کی خدمت دن رات محنت کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ جس کے لیے جتنا کہا جائے کم ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کے اس اقدام پرفکر کرتے ہیں ۔ کہ جس نظم وضبط کے ساتھ انہوں نے مسافروں کا خیال رکھا اور کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے دیا۔ وطن عزیز میں ایسے اداروں کی جہاں لوگ تنقید بھی کرتے ہیں لیکن جہاں اچھے کارکردگی دکھاتے ہیں تو ذکر کم ہی ہوتا ہے لیکن ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وقت کو ضائع کئے بغیر جس طرح انہوں نے دن رات تھکاوٹ کو بھول کر اپنے ڈیوتیز انجام دیے قابل رشک اور ستائش ہے ۔ جنہوں نے مسائل کو نظر انداز کرکے اپنے شہریوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اربعین امام حسین ؑپرکربلاروانگی سے قبل مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں قومی استحکام کو مجروح کرنے میں دن رات کوشاں ہیں ،برسراقتدار قومی وصوبائی جماعتوں نے کالعدم جماعتوں سے اتحاد کرکے نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ نکال دیا، قومی سلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود پارلیمانی جماعتیں ہیں ، داعش کا فتنہ پاکستان کی سرحدوں سے اسلام آباد تک پہنچ چکا ہے، آپریشن ضرب عضب اب تک اپنےمکمل اہدافات حاصل نہیں کرسکا،کراچی میں فوجی جوانوں پر حملہ قابل مزمت ہے، شہید جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے کہا کہ بعض نادیدہ قوتیں اقتدار کی عوامی سطح تک منتقلی اور شفاف الیکشن کے انعقاد سے خوفزدگی کا شکار ہیں ، یہ قوتیں دہشت گرد کاروائیوں کے ذریعے انتخابی عمل کو سبوتاژکرنے کے درپہ ہیں ، ملک بھر میں عسکری قوتوں کے ہاتھوں ہزارو ں دہشت گرد گرفتار ہوئے بتایا جائے کہ کتنے لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا،سانحہ آرمی پبلک اسکول کے مجرموں کی طرح سانحہ شکارپور، سانحہ جیکب آباد، سانحہ چھلگری کے متاثرین بھی قاتلوں کی سزائے موت کے منتظر ہیں ، ریاستی ادارے دہشت گردوں میں تفریق ختم کریں ۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ کی تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترکی کو عالم اسلام کا قبلہ اور اردگان کو امیرالمومنین بنانے والے ہوش میں آجائیں ، ترکی اسرائیلی ایماءپر داعش کی سرپرستی میں مصروف عمل ہے، جس کا ہدف عراق ،شام ،لبنان، ایران، فلسطین کو کمزور کرکے اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرنا ہے،عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کا بیٹا داعش کے زریعے عراق سے تیل کی اسمگلنگ کرکے امریکہ و فراہم کررہا ہے، انہوں نے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ترک حکومت کی جانب سے داعش کی بے جا حمایت وسرپرستی پر احتجاج کریں ، داعش ایک ایسا فتنہ ہے جو دوسروں کوبعد میں پہلے خود کو جنم دینے والوں کو ڈستا ہے۔
وحدت نیوز (چنیوٹ) استحکام پاکستان کے دشمنوں کے خلا ف کاروائیاں قابل تحسین ہے پاک فوج ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرکے ان تمام عناصر کا خاتمہ کرے جو بیرونی اشاروں پر پاکستان میں بدامنی کے مرتکب ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات علامہ سید ناصر عباس شیرازی نے مجلس وحد ت مسلمین اور ہم خیالی گروپ کے الیکشن کے امیدواروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمیں حکمرانوں کی شکل میں ہمیشہ وہ افراد ملے جو وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹتے رہے غریب عوام کا طبقہ ہمیشہ مظلومیت کے ساتھ پستا چلا گیا معاشی مسائل فوری انصاف کی فراہمی اور جان و مال کا تحفظ ناپید ہے ملکی خوشحالی کیلئے یہ ضروری ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی نمائندے بے لوث ہوکر اپنی جیبوں کو بھرنے کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں اگر حقیقی جمہوریت یہاں پر پنپ جائے تو پاکستان خوشحالی کا گہوارہ بن جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرکے حالیہ مشرق وسطیٰ کے حالات کے بارے میں ایک ٹھوس حکومت عملی کے ساتھ مظلومین کی حمایت میں پالیسی مرتب کرنی چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی منافرت کو پھیلا کر مذہبی سیاست کے قائل نہیں ہیں او ر ہم نہ اسکو برداشت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مملکت خداداد کی جغرافیائی حدود کے اندر خدمت انسانیت نمائندگان اس نظریے کے تحت اپنے تن من کے ساتھ مصروف ہوں گے آخر میں انہوں نے فلسطین کے نہتے مظلوم عوام پر اسرائیلی مظالم پر امت مسلمہ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیرس حملوں پر اظہار افسوس کیا ۔
وحدت نیوز (سجاول) بٹھورو میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سجاول کے سیکریٹری تبلیغات مولانا زاھد حسین زاھدی نے کہا کہ جب تک ہم سیاسی شعور نہیں اپنائیگے اور اپنے ارد گرد کے ماحول اور اس کی اصلاح کے لئے کوئی اقدام نہیں کرتے تب تک عزاداروں پر مولا حسین ع کی قربانیوں کا مقصد قرضدار رہیگا
انھوں نے کہا کہ ھمارے پاس عزاداری جیسی نعمت ھونے باوجود ھم مغلوب اور بےبس دکھائی دیتے ہیں،اس کا سبب ہم میں سیاسی شعور اور بصیرت کا نہ ھونا ہے.
وحدت نیوز (مظفرآباد) شہادت امام حسین ؑ میں ایسی حرارت جو کبھی دلوں کو ٹھنڈا نہیں ہونے دے گی، کربلا ایسا معجزہ حسینی کہ تا قیام قیامت اپنا درس دیتا رہے گا، انتظامیہ آزاد کشمیر بھر میں چہلم جلوسوں کے فول پروف سیکورٹی کا اہتمام کرے ، چہلم سید الشہداء ؑ شایان شان طریقے سے منایا جائے، عزادار رسولؐ گرامی قدر کو ان کے بیٹے کا پرسہ دیں گے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے سلطان پور پٹھاناں میں مجلس عزا سے خطاب کے بعد معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ جب تک کائنات باقی ہے ذکر حسین جاری رہے گا، شہادت امام حسین ؑ مومنوں کے دلوں میں ایسی حرارت جو کبھی ٹھنڈا نہیں ہونے دے گی۔ کربلا ایسا معجزہِ حسین ؑ کہ تاقیام قیامت اپنا درس جاری رکھے گا۔ مظلوموں محروموں و محکوموں کو درس حریت دیتا رہے گا، کربلا میں چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر دو کروڑ سے زائد افراد کا جمع ہونا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ باطل جتنی کوششیں کر سکتا ہے کر لے ، جتنے حربے استعمال کر سکتا ہے کر لے ، لیکن رسول ؑ کے بیٹے کے ذکر کو کبھی نہیں دبا سکے گا۔ وہ کہ جس نے اسلام کی بقاء کے لیئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا ، وہ کہ جس نے نیزے کی نوک پر بھی قرآن پڑھ کر لشکر یزید کو بتا دیا کہ تم زندہ رہ کر بھی مردہ باد ہو ہم سرکٹا کر بھی زندہ باد ہیں ، یزید کو داخل دشنام کا دیا، نام یزید گالی بن کر رہ گیا، نام حسین ؑ تا ابد زندہ باد ہو گیا۔ علامہ تصور جوادی نے کہا کہ اس سال بھی چہلم سید الشہدا ؑ بھرپور انداز میں منایا جائے گا، ملک بھر کی طر ریاست میں بھی چہلم کے جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں عزادارن امام مظلوم ؑ رسول ؐ کو پرسہ پیش کریں گے، انتظامیہ فول پروف سیکورٹی انتظامات کرے ۔
وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت قم کی کابینہ کے ہفتہ واراجلاس میں ایکشن کمیٹی نے تہران ایمبیسی میں پاسپورٹ کے مسائل پر ہونے والی پیشرفت نیز کوئٹہ میں زائرین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران ایمبیسی نے دسمبر میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے جبکہ کوئٹہ میں محصور زائرین کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا گیاہے۔اس موقع پرمختلف تجاویز سامنے آئیں۔ فی الحال کوئٹہ میں محصور زائرین کے مسائل کے فوری حل کے لئے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری ،فنانس سیکرٹری محمد علی شریفی ،آفس سیکرٹری مختار مطہری اور سیکرٹری سیاسیات و ارتباطات عاشق حسین آئی آر نے کہا ہے کہ اگر حکومتِ بلوچستان نے زائرین کو ستانا بند نہ کیا تو تمام دنیا میں احتجاج کرنے کی کال دیں گے ۔ بین الاقوامی سطح پر ایک موثراحتجاج کرنے کے لئے ابتدائی منصوبہ بندی کا کام ایکشن کمیٹی کے سپرد کردیا گیاہے۔
اجلاس میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر زائرین سید الشہدا اور زیارات اعتبات عالیہ کے حوالے سے ایک شیعہ سنّی مسلمان مل کر ایک ادارہ بنائیں جو ان امور کی نگرانی کرے۔
وحدت نیوز (جھنگ) ماڑی شاہ صغیرہ جھنگ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینےوالے چیئرمین ضیاءحسین کاظمی،وائس چیئرمین سردار حسن مہدی خان بلوچ اور کونسلرز کے انتخابی جلسے میں صوبائی سیکرٹری علامہ عبدالخالق اسدی نے شرکت کی اس کے علاوہ مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر ناصر عباس شیرازی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی اور بعد ازاں جلسے سے خطاب کیا۔اس کے علاوہ جلسے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کی کابینہ اور علاقے کی شیعہ سنی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کا ضلعی شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ، گاوں خان سر بر مقام شاہِ نجف امام بارگاہ و مسجد میں منعقد ہوا جس میں برادر مسرت کاظمی ،برادر آصف رضا اور محترم استاد ذوالفقار اسدی صاحب نے شرکت کی اس کے علاوہ تمام ضلعی کا بینہ کے عہداداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع بھکر سے کوٹلہ جام ،رضائی شاہ،پیر اصحاب ، بھان چٹا ، سیال ،پنجگرائیں ، بھکر سٹی ، دریا خان ، میاں پنجہ سمیت 30 یونٹس نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ مقامی اہم شخصیات میں سے علامہ عرفان حیدر شاہ نقوی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اجلاس میں یونٹس اور ضلعی کابینہ نے کارگردگی رپورٹس پیش کیں۔
برادر مسرت کاکاظمی نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں مزید محنت کرنے کی۔ضرورت ہے اور یونٹ سطح پر فعالیت کی اشد ضرورت ہے اس کے علاوہ ذوالفقار اسدی صاحب نے تنظیم سازی اور لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی.
وحدت نیوز (لاہور) صحافت پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، کراچی، فیصل آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں میں میڈیا پرسنز پر ہونیوالے حملے دراصل حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی سازش ہے، حکمران مذمتی بیانات سے ہمدردی جتنانے کی بجائے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری نے صوبائی سیکرٹریٹ میں لاہور ڈویژن کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت پر ہونیوالے تسلسل سے حملے اس بات کی غمازی ہیں کہ دشمن بربریت کے ذریعے معاشرے کو اندھیروں میں رکھنا چاہتا ہے تاکہ کوئی بھی ان کی گھناونی سازشوں سے پردہ نہ اُٹھا سکے، ایسے حملوں کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جن کے کالے کرتوں سے ذرائع ابلاغ نے معاشرے کو آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مخلص نہیں، مصلحت پسندی اور سیاسی مفادات کے حصول کی خاطر قومی سلامتی کو داوُ پر لگایا جا رہا ہے، حکمران دہشتگردی کیخلاف جنگ کا ڈھونگ رچا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، انتہا پسند اور ان کے سہولت کار اب بھی آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈان نیوز کی ڈی ایس این جی اور ورکرز پر حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ایک ایک کارکن صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، آزادی صحافت پر قدغن لگانے والوں کے ناپاک عزائم کو ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، اس مقدس پیشے سے وابستہ افراد کی تحفظ میں ناکامی کے ذمہ دار نااہل اور مفادپرست حکمران ہی ہیں۔