The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان پر خدا کی خاص نعمتوں کا نزول ہے، ایٹمی قوت کا حصول بھی کسی نعمت خدا وندی سے کم نہیں ، حکمرانوں نے ہمیشہ کفران نعمت کیا ،اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان کو عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیئے ،فوج اپنے محب وطن عوام پر بھروسہ کرے، دشمن کے دانت کھٹے کرنے کا ہنر پاکستانی عوام اور پاک فوج بخوبی جانتے ہیں ، ایٹمی اساسے پاک فوج کے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ، حکمران سیاسی جماعتیں اپنی ایٹمی حیثیت کو پہچانیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم تکبیر پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ 28مئی 1998کا دن تاریخ میں روز روشن کی طرح عیاں ہے، بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب میں پاکستان کی جانب سے ایٹمی دھماکوں نے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، ذوالفقارعلی بھٹو کا ایٹمی پروگرام پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے تھا لیکن موجودہ حکمرانوں نے اس نعمت کا کفران کیا، مسلم لیگ نون ہو یا پیپلز پارٹی کسی نے بھی پاکستان کو ایک طاقتور ،خودمختار اور با صلاحیت مملکت کی حیثیت سے دنیا کے سامنے متعارف کروانے کی کبھی کوشش نہیں کی ، ہمارے حکمران ہمیشہ عالمی قوتوں کے دروازوں پر خالی کشکول لیئے نظر آتے رہے، ذرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے کے لئے ہمیں بیرونی خیرات کی ضرورت رہی،اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت استعماری طاقتوں کے سامنے کشکول تھامے کھڑی رہے یہ باعث شرم ہے، ایٹمی طاقت کے حصول کا مطلب فقط ایٹم بم کا مالک ہونا نہیں ہوتااس ایٹمی قوت سے ہمارے حکمران پاکستان کو درپیش توانائی کے مسائل کا حل تلاش کر سکتے تھے، یہی ایٹمی قوت ہمارے ملک کی عوام کی خوشحالی اور ترقی میں معاون ثابت ہو سکتی تھی لیکن بد نیت حکمرانوں نے اس عظیم ایٹمی قوت کو ریاست، اداروں اور عوام پر بوجھ بنا کر چھوڑ دیا، آج ہمیں اپنی ایٹمی اساسوں کے صحیح سمت میں استعمال کی ضرورت ہے، گو کہ ہمارے ایٹمی اساسے پاک فوج کے محفوظ ہاتھوں میں ہیں لیکن عوام کو درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لئے ہماری ایٹمی طاقت مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سیکرٹری مولانا برکت علی مطہری، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود مولانا سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری مولانا محمد علی جمالی، صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت مولانا ذوالفقار علی سعیدی شریک تھے۔ اس موقع پر صوبے کی تنظیمی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ صوبائی کابینہ بلوچستان کا تفصیلی دورہ کرے گی۔ اجلاس میں شعبہ مالیات اور شعبہ فلاح بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے بعد ترجیحی مقامات پر مساجد کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر سبی، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی، صحبت پور اور ضلع کچھی بولان کے وفود نے صوبائی کابینہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، صوبائی کابینہ نے ان مسائل کے حل کے حوالہ سے اہم فیصلے بھی کئے۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے زیراہتمام عصمت و طہارت کی نویں کڑی اور امامت کے ساتویں تاجدار حضرت امام موسٰی کاظم علیہ سلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و ذاکرین نے خطاب کرکے وحدت کا عملی ثبوت پیش کیا۔ اہلسنت علماء مولانا نوشاد اور پیر سید مہرعلی شاہ نے محمد و آل محمد ؑ کی حیات مقدسہ کو نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی ہماری نجات کا وسیلہ ہیں، جبکہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کہا کہ محمد و آل محمد علیہم سلام کے طرز عمل کو اختیار کرنے کے علاوہ ہمارے پاس نجات کا کوئی راستہ نہیں۔ مجلس عزا کے اختتام پر ماتمداری کی گئی اور لنگر حسینی ؑ تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز(خوشاب) مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب کے سیکرٹری جنرل مولانا ظہورالحسن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بے گناہ شیعہ افراد کی بلاجواز گرفتاریوں کا عمل فوری طور پر بند کرے اور اصل دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس کی طرف سے جوہرآباد سے معذور صحافی محمود اقبال کے والد اور بھائی حسن اقبال، چکوال سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سابق صوبائی سیکرٹری تعلیم 55 سالہ غلام شبیر جوئیہ جو کہ  اس وقت ریڈ سلز کے مرض کا شکار ہیں اور راولپنڈی سے خواجہ محمد علی، انکی بیگم اور دو معصوم بچیوں کی بلاجواز و غیر قانونی گرفتاری اور خواتین کے ساتھ پولیس کی بدتمیزی کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

مولانا ظہورالحسن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ایما پر پولیس اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے آئے روز بیگناہ شیعہ افراد کو بلاجواز گرفتار اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سراسر ظلم اور لاقانونیت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع خوشاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشتگرد پنجاب حکومت کی سرپرستی میں سرعام دہشتگردی کرتے پھر رہے ہیں اور پنجاب حکومت ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی بجائے بے گناہ شیعہ افراد کو آئے روز گرفتار و پریشان کر رہی ہے۔ انہوں پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشتگردوں کی کھلی سپورٹ بند کرے اور دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے، بے گناہ شیعہ افراد کی گرفتاریوں کے عمل کو  فوری طور پر بند اور گرفتار شدہ بے گناہ شیعہ افراد کو فوری طور پر رہا کرے۔

وحدت نیوز(حافظ آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کا حافظ آباد اور ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ، دونوں اضلاع میں کارکنوں اور شہریوں کی جانب سے بھرپور استقبال اور اجتماعات سے خطاب، دورے کی میزبانی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک کے طول و عرض میں جاری دہشت گردی کے ذمہ دار موجودہ حکمران اور طالبان نواز وہ جماعتیں ہیں جو ان خوارج دہشت گردوں کو محب وطن قرار دیتے رہے۔ انہوں نے کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہم اپنے جگر گوشوں کے خون سے ہولی کھیلنے نہیں دینگے، اب سندھ حکومت کو مزید مہلت نہیں دے سکتے، پاکستان کے معاشی شہ رگ کراچی میں ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ شیعہ نسل کشی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہر تعلیم ،ڈاکٹرز، انجیئنرز، وکلا، تاجر اور مزدور پیشہ افراد کا قتل عام کیا گیا اور حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ریاستی ادارے اور نااہل حکمران بتائیں کیا یہاں بندوق اُٹھانے والوں کو ہی امان ملے گی؟ اُن کا کہنا تھا کہ حالات ایسے رہے تو سندھ کے حکمرانوں کے خلاف سیاچن سے لے کر گوادر تک اُٹھ کھڑے ہونگے، ان ظالموں اور ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کر دینگے۔

 

ننکانہ صاحب میں عوامی استقبال اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راولپنڈی، چکوال اور خوشاب میں راولپنڈی پولیس کی صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے ایما پر غنڈہ گردی، خواتین اور معصوم بچوں کو ہراساں کرنے اور بے گناہوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت طالبان اور کالعدم دہشت گرد جماعت کی خوشنودی کے لئے ملت جعفریہ کے خلاف کھل کر سامنے آچکی ہے کالعدم جماعت کی آپس کی لڑائی اور قتل و غارت گری کو بہانہ بنا کر بے گناہ شیعہ افراد کو ہراساں کیا جا رہا ہے، راولپنڈی پولیس کی یکطرفہ کاروائی کا مقصد دہشت گردوں اور اُن کے سرپرستوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) شیعہ قوم یکم جون کو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کرکے نااہل وزیراعلیٰ کا احتساب کرے گی، شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو اب تک گرفتار نہ کرنا حکومت کی کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی سرپرستی کا ثبوت ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مختار امامی نے کراچی کی ڈویژنل شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ایک طرف تو شیعہ قتل عام میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہے جبکہ دوسری جانب کراچی آپریشن کی آڑ میں بے گناہ شیعہ جوانوں کو ہی مختلف جعلی مقدمات میں پھنسا کر شہدا کے وارثوں پر سنگین الزامات لگا رہی ہے، سندھ حکومت میں شامل کالی بھیڑیں قائم علی شاہ کی سرپرستی میں کراچی میں بدامنی میں ملوث ہیں، یہ کیسا وزیراعلیٰ ہے کہ جس کے صوبے میں بدامنی کی بدترین صورتحال ہو اور اس صوبے میں کوئی وزیر داخلہ ہی نہیں ہے۔

 

علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی سر پرستی میں کالعدم جماعتوں کی جانب سے شہر بھر میں فرقہ وارانہ وال چاکنگ کی جارہی ہے، کالعدم قرار دیئے جانے کے باوجود ان تنظیموں کے جھنڈے پورے شہر میں لگائے جا رہے ہیں، کراچی میں ایک بار پھر حکومتی سر پرستی میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، شہر میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں، شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی حقیقت شیعہ و سنی عوام جانتے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومت کی ایماء پر شہر میں دہشتگردوں کو منظم کیا جا رہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نا اہل وزیر اعلیٰ کی ٹارگٹڈ آپریشن کی جھوٹی کہانیوں پر خوش ہے، شہر میں کرائم کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے مگر حکومتی نا اہل وزراء واقعات و سانحات کے بعد حرکت میں آتے ہیں اور صرف میڈیا ٹاک کے سوا دہشتگردی کی روک تھام کے لئے کچھ نہیں کرتے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد اب مسا جد و امام بارگاہوں کو نشانہ بنانا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی ہے، حکومت مساجد و امام بارگاہوں کو تحفظ فراہم کرے، شہر قائد دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں، امن و امان کا مسئلہ صف شیعہ مسلک کیلئے نہیں بلکہ آج ہر مکتب فکر کا ماننے والا دہشت گردی کا شکار ہے، طالبان دہشتگردوں کے ہاتھوں پورا ملک یرغمال بنایا جا رہا ہے، اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو شیعہ و سنی عوام مل کر خود ان حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) قصبہ کالونی امام بارگاہ جعفریہ پر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، کراچی میں دہشتگرد مضبوط ہورہے ہیں، ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ اب مساجد و امام بارگاہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی ہے، شہر میں کالعدم جماعتوں کا راج مبینہ حکومتی سرپرستی میں بڑھتا جا رہا ہے، شہر کے بیشتر علاقے نو گو ایریا بن چکے ہیں جہاں کالعدم جماعتوں کے دفاتر کھلے ہیں جن دفاتر سے شہر بھر میں فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی نے قصبہ کالونی مسجد و امام بارگاہ جعفریہ پر ہونے والے کریکر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ جعفریہ امام بارگاہ قصبہ کالونی میں اس سے قبل بھی دہشتگردی کے واقعات ہو چکے ہیں اور وہاں کے ذمہ داران کو پہلے سے دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں، قانون نافذ کرنے والے اس امام بارگاہ کی سکیورٹی پر مامور نہیں تھے نہ ہی دھماکے کی جگہ کوئی پولیس اہلکار موجود تھا۔

 

حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے اور ان کے دفاتر کو سیل کرکے دوبارہ ان دہشتگرد جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے، مسجد امام بارگاہ جعفریہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتا کیا جائے اور واقعہ کی اصل حقیقت سے میڈیا اور شہر قائد کی عوام کو آگاہ کیا جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی نا اہلی چھپانے کے بجائے مساجد و امام بارگاہوں سمیت شہر قائد کی مظلوم عوام کو تحفظ فراہم کریں اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ اس شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔

وحدت نیوز(لاہور) مدارسِ جعفریہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں منعقد ہوا، جس میں رکنِ مجلسِ نظارت مدارسِ جعفریہ پاکستان علّامہ ناظم رضا عترتی اور علمائے کرام نے شرکت کی ، اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلا مِ پاک سے ہوا ، خطبہ استقبالیہ میں علامہ سید حُسین نجفی نے مدارسِ جعفریہ پاکستان کے اہداف پر روشنی ڈالی ،اجلاس میں صدر مدارسِ جعفریہ پاکستان علّامہ حُسین نجفی نے اپنی کابینہ کا اعلان کیا اور کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

کابینہ کے اراکین میں علّامہ سیّد مہدی حسن کاظمی کو نائب صدر ، علّامہ حسنین عارف کو سیکرٹری جنرل ، علّامہ اقبال کامرانی کو سیکرٹری مالیات، علّامہ سیّد امتیاز عباس کاظمی کو سیکرٹری روابط اور علّامہ ابوزر مہدوی کو سیکرٹری نشرواشاعت مقرّر کیا گیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) نواز شریف ہر دور میں بھارتی حکومتوں کے زیر اثر رہے ہیں ، واجپائی، گجرال کے ساتھ بھی انہوں نے ذاتی سطح کے تعلقات استوار رکھے ، جس کا پاکستان کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہوا، نریندر مودی کی کامیابی نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ پڑوسی ممالک کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی ہے، مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ذمہ داریو ں کی انجام دہی کے وقت ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کر وایا، میاں نواز شریف نے بھارت جانے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔

 


ان کاکہنا تھا کہ کشمیر پالیسی پر نواز حکومت کا جھول کھانا باعث تشویش ہے،جب بھی نواز لیگ بر سر اقتدار آئی کشمیر کاز کو دہچکہ لگا، نواز شریف بھارت کے ساتھ کشمیر کے سوا تما م ایشوز پر بات کرتے ہیں ، پاکستانی حکومت نے بھارتی دعوت قبول کر کے عوامی جذبات کو مجروح کیا ،کشمیر ایشوپر پاکستانی حکومت کے موقف میں جھول کشمیری شہداء کی قربانیوں سے خیانت تصور ہوگا،اب جب کہ نومنتخب بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیئے  میاں نواز شریف بھارت یاترا پر ہیں پاکستانی عوام امید کرتے ہیں کہ میاں صاحب فقط آلو پیاز کے بھائو طے نہیں کریں گےبلکہ کشمیرسمیت دیگر حل طلب مسائل پر بھی بھارتی قیادت سے بات چیت کریں گے، انہوں نے مذید کہا کہ گجرات میں بے گناہ مسلمانوں کے قتم عام کے مرکزی کردار نریندر مودی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خطےکے لئے انتہائی باعث تشویش ہے، نریندر مودی کا سیاسی ماضی انتہائی داغ دار ہے، گجرات کے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا لہو مودی کے دامن پر ہے، خدا بھارتی مسلمانوں کی خیر کرے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی اور ضلعی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی نہ رکی تو ملت جعفریہ سندھ حکومت کے کیخلاف راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوگی، ملک بھر میں منظم منصوبہ بندی کے تحت محب وطن قوتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پنجاب حکومت ہمارے لئے ایسے ہے جیسے کوفہ میں ابن زیاد کی حکومت تھی، ہمارے بے گناہ کارکنوں کو راولپنڈی اور چکوال میں گرفتار کرکے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے غنڈہ گردی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کیا، پنجاب کا وزیر قانون ملت جعفریہ کے لئے یہاں کوفہ کے گورنر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارے سینکڑوں شہداء کے قاتلوں کو گرفتاری کی بجائے مراعات دی جا رہی ہیں، ان حالات میں ہم خاموش نہیں رہیں گے، دہشت گردوں کے سرپرست حکمرانوں کو یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ان ملک دشمنوں کو وطن عزیز میں غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دینگے۔ کالعدم دہشت گرد جماعت کو پنجاب میں کھلی چھٹی دے کر پنجاب حکومت فرقہ واریت کو ہوا اور اصل ملکی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے خصدار میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کے حامی گروہوں سے یہ پوچھا جائے کہ آئے دن سکیورٹی فورسز اور بے گناہ پاکستانیوں کے بہتے لہو کا ذمہ دار کون ہے؟ دہشت گردوں کو مذاکرات کے بہانے منظم ہونے کا موقع دیا گیا، ایٹمی قوت پاکستان کو ان بزدل اور نااہل حکمرانوں کے سبب دنیا بھر میں بدنامی کا سامنا ہے، پاکستان کی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ دہشت گردوں اور اُن کے حامیوں سے ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree