The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے ایک وفد نے بلوچستان کے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما نواب زادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمد ماندائی، جمعیت اتحاد العلماء کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عطاء الرحمن، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما علامہ اکبر حسین زاہدی، سید سکندر علی اور تنظیم اسلامی کے صوبائی رہنما اقتدار احمد خان شامل تھے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان اتحاد بین المسلمین اور امن کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے۔ جبکہ ملک میں قرآن و سنت کا احیاء ہماری منزل ہے۔ بشیر احمد ماندائی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی اور قتل وغارت گیری کے سد باب کیلئے سیاسی، مذہبی، اور قبائلی زعماء مل کر کردار ادا کریں۔ نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پورا عالم اسلام سامراجی سازشوں کی زد پر ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد نہیں۔ دہشت گردی کے واقعات کیلئے مستونگ کے براہوی بیلٹ کا انتخاب سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کے گورے انگریزوں کی غلامی سے نکل کر ہم کالے انگریز کے غلام بن چکے ہیں۔ صورتحال کی بہتری کیلئے علماء کرام اور قبائلی رہنما اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اتحاد و امن کے فروغ کیلئے ملی یکجہتی کونسل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکردو انتظامیہ کی مسجد گرانے اور علم پاک کی توہین کرنے کی کوشش پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور یہ ایک عظیم سازش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو کا حالیہ اقدام پورے گلگت بلتستان کے لیے تذلیل کا باعث ہے۔ اسکردو انتظامیہ نے جو قبیح فعل سرانجام دیا ہے اس کا داغ کبھی نہیں دھویا جا سکتا اور تاریخ کے صفحات میں رقم کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے دہشت زدہ علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان آرمی کے کامیاب آپریشن کے بعد جہاں سکیورٹی خطرات پورے ملک میں بڑھ گئے ہیں وہاں گلگت بلتستان بھی ٹارگٹ پر ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق شمالی وزیرستان سے دہشت گرد گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں روپوش ہو سکتے ہیں اور کاروائی بھی کر سکتے ہیں، ایسے حالات میں بلتستان پولیس کو سکیورٹی پر مامور کرنے کی بجائے ایک مقامی آفیسر کی زمین کو توسیع دینے اور مسجد کو منہدم کرنے پر لگائی گئی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر دہشت گردوں کا کوئی قافلہ بلتستان میں داخل ہو جائے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اسکردو انتظامیہ کی حالیہ کارستانی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن مطالبہ کرتی ہے کہ مسجد کی حفاظت پر مامور گرفتار جوانوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا اور انکے خلاف دائر مقدمات کو خارج نہ کیا گیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر اسکردو پر عائد ہوگی۔

علاقہ تھانہ میں کرپٹ پول

وحدت نیوز(اسلام آباد)معروف ذاکر اہلبیت (ع) ریاض حسین شاہ رتوال نے خیر العمل فاونڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور چیرمین نثار فیضی سے ملاقات کی جس میں انھوں نے ملکی حالات پر گفتگو کی اور پاکستان میں شیعہ قوم کو در پیش مسائل کے حوالے سے بات کی اور اس میں خیرالعمل فاونڈیشن  کے کردار کو سراہا ۔ نثار فیضی نے ریاض شاہ رتوال کو ملک بھر میں  جاری فلاحی  منصوبوں سے آگا ہ کیا ۔ ذاکر اہلبیت نے نثار فیضی اور خیرالعمل فاونڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ اتنے کم عرصہ اورمحدود وسائل کے باوجود خیر العمل فاونڈیشن نے پاکستان میں انسانی فلاح کے منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی سندھ کی سیکریٹری خواہر زہرانجفی نے ڈویژنل ممبران سے میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوےکہا  کہ ھم ہر لمحہ اپنے وطن کی پاک فوج کیساتھ ہیں.اور مسلسل بارگاہِ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ ارضِ وطن کی پاک فوج تمام ملک دوشمن عناصر بشمول طالبان دھشتگردوں کے خلاف آپریشن '' ضربِ غضب'' میں کامیابی و کامرانی حاصل کرے.ہماری جان و مال سب کچھ پاک وطن کے لیے ہے،ہم مکمل اس آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اور جب بھی پاک فوج نے پکارا تو وطن کی ماوں اور بہنوں کو کسی بھی مشکل میں یہ اپنے شانہ بشانہ پائیں گے.مکتبِ اہل بیت [ع] کے پیروکار مرد و خواتین ہمیشہ ملکی سلمیت و بقا کے لیے میدانِ عمل رہتے ہوئے قربانیاں دیتےرہے  ہیں اور آگے بھی دیتے رہیں گے.تاریخِ پاکستان گواہ ہے کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہم ہمیشہ ہرطرح کی قربانی دیتے ہیں اور جب بھی ارضِ پاک صدا دے گا ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ میدانِ عمل میں ہونگے.

 

ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کا شروع سے یہی موقف رہا کہ یہ طالبان دھشتگرد ہیں،ان کے خلاف صرف اور صرف آپریشن ہونا چاہی. یہ اسلام اور پاکستان دونو کے دشمن ہیں.اور ملکی سالمیت کے لیے ناسور بن گیے ہیں.ان سے مزاکرات نہں بلکہ انھیں جڑھ سے اکھاڑنا ہوگا.اور نہں معلوم وہ کیا وجوہات تھیں کہ اب تک کس انتظار میں ہمارے حکمراں دور اندیش فیصلوں کے وقت غفلت کا مظاہرہ کرتے رہے. جبکہ طالبان جیسے ملک دشمن عناصر کے خلاف فورآ آپریشن ہونا چاہیے تھا.مگر اب بھی وقت نہیں گزرا...پاک فوج کے ہوتے ہوے کسی ملک دشمن کی مجال نہیں  کہ ملکِ پاک پر بری نگاہ ڈال سکے.ھم ہر محب وطن پاکستانی کی طرح اپنی بھرپور حمایت کے ساتھ اپنی پاک فوج ک ساتھ ہیں.جب تک پاک فوج دشمنان اسلام و دشمنان پاک وطن طالبان کے خلاف مکمل کامیاب و کامران نہیں ہوجاتی ہم بھی اپنی فوج کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ حالتِ جنگ میں ہیں.جب بھی وطن صدا دے گا مکتبِ تشیع کا ہر پیر و جواں، خواتین و بچے اپنی پاک فوج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کے کھڑے ہونگے.ہاں مگر اب ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ آپریشن کا دائرہ کار ملک کے طول و عرض تک پہلایا جاے.ہر اس جگہ تک وسعت دی جاے جہاں ملک بھر میں دہشتگردی کے مراکز موجود ہیں.اور وہاں باقائدہ دہشتگردوں کی تربیت کا انتظام موجود ہے.اورصرف یہی نہں بلکہ اعلیٰ عہدوں اور حکومتی حلقوں میں موجود ان کرداروں سے بھی سختی سے نمٹا جائے جو نا صرف کھلے عام ان دھشتگردوں کی حمایت کرتے ہیں بلکہ ان تنظیموں کی سرپرستی اور مالی معاونت بھی کرتے ہیں.یہ کردار بھی اتنے ہی ملک دشمن ہیں جتنے طالبان اور یہ بھی برابر کےگناہگار ہیں.

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختون خوا کےسیکریٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسین الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 26 ویں برسی کا صوبائی پروگرام 10اگست بروز اتوار کو محلہ بنگش میں منعقد کیا جائے گا ، وحدت ہاوس پشاور سے جاری بیان میں ان  کا مذید کہنا تھا کہ شہید قائد کی برسی کے اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، جب کہ خصوصی خطاب مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کمیٹیاں جلد تشکیل دی جائیں گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد ملت اسلامیہ ، فرزند امام خمینی حضرت سید عارف حسین الحسینی شہید  کی 26 ویں برسی کا مرکزی اجتماع 31اگست بروز اتوار ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد ہو گا، اس بات کا فیصلہ علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں علامہ امین شہیدی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ احمد اقبال ، علامہ مبارک موسوی، نثار فیضی، فضل عباس، ناصر شیرازی اور مہدی عابدی بھی شریک تھے ، اجلاس میں مذید فیصلہ کیا گیا کہ5اگست  روزشہادت شہید قائد علامہ عارف حسینی پاکستان بھر میں مجالس عزا ء اور تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ جب کہ مرکزی اجتماع    31 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گاجس میں ملک بھر سے عاشقان شہید عارف حسینی شرکت کریں  گے۔

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کو کل منہاج سیکریٹریٹ میں منعقدہ حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی نے وحدت نیوز سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علامہ ناصر عباس جعفری کو کل لاہور میں ہو نے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کا علامہ ناصر عباس جعفری سےٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل اور ملک دشمن قوتوں کے مقابلے میں وطن دوست قوتوں کا مجتمع ہو نا نا گزیر ہو چکا ہے، اس حوالے سے کل منہاج سیکریٹریٹ میں حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین کو بھی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیز کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کر نے کی فوری ضرورت ہے،جس میں تمام جماعتوں کی رائے کو ملحوض خاطر رکھا جائے، مجلس وحدت مسلمین سیاسی و انتحابی اصلاحات کے حوالے سے چند اہم نکات رکھتی ہےجو اتحادی جماعتوں کے سامنے رکھنے کو تیار ہیں ، علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کل کے مشاورتی اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی نمائندگان ضرور شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لئے عوام کا منظم ہونا ضروری ہے، وطن عزیز کے غیرت مند شیعہ سنی عوام کو ظالم ،کرپٹ اور قاتل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے اکھٹا ہو نا ہو گا، پاکستان اس وقت بحرانوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، خطرات و مشکلات کا حملہ اندرونی و بیرونی دونوں اطراف سے ہے، پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کر نا ہو گی، ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس سے ہمارے پڑوسی ممالک ہم پر اعتماد کریں ، دیگر تین ممالک کو چھوڑ کر فقط بھارت سے دوستی ک پینگیں بڑھانا سمجھ سے بالاتر ہے، موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ثابت ہوئی لوڈشیڈنگ، کرپشن، لوٹ مار، دہشت گردی  کا بازار گرم ہے، عام عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے  کوئی موثر حکمت عملی مرتب ہی نہیں کی گئی،میاں نواز شریف اور شہباز شریف پاکستانی تاریخ کے جھوٹے ترین سیاست دان ثابت ہو ئے ہیں ،ان کا مذید کہنا تھا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شمولیت کے حوالے سے حتمی مشاورت باقی ہے، ایم ڈبلیوایم حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف ماہ رمضان المبارک کے بعد احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی قوم آمادہ رہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹھارہ روزہ دورہ پنجاب کے دوران سرزمین لیہ پر عظیم الشان عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عوام کا جمع غفیر علامہ ناصر عباس جعفری کا خطاب سننے کے لئے موجود تھا جبکہ مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی ، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی یعقوب حسینی ، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین  اور سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی بھی موجود تھے۔

 

انہوں نےعلامہ ڈاکٹر طاہر القادری کوگھنٹوں یرغمال بنائے رکھنے عوامی تحریک کے کارکنان اور عوام الناس کو دن بھر ملک کے سڑکوں چوراہوں پر ہراساں کرنے کے عمل کو موجودہ حکمرانوں کی سیاسی خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلسے ،جلوس اور ریلیاں عوام کا جمہوری حق ہے موجودہ حکمرانوں کے اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف آمرانہ سلوک سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ تین ادوار کے اقتدار اور سالوں کی جلاوطنی سے بھی کچھ نہیں سیکھا مسلم لیگ ن سیاسی سوچ و بصیرت سے خالی جماعت ہے ،پاکستان میں دہشت گرد مخالف قوتوں سے انتقام لیا جا رہا ہے، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی انشااللہ یقینی ہے اور ہم اس ارض پاک سے وطن دشمنوں اور اُن کے حامیوں کے خاتمے میں اپنی بہادر فوج کیساتھ ہیں کیونکہ طالبان اور طالبانی سوچ اسلام اور پاکستان کے اصل دشمن ہے، قوم تیاری کرے انشاء اللہ ماہ مبارک رمضان کے بعد حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے ۔

وحدت نیوز(اسلاآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کوگھنٹوں یرغمال بنائے رکھنے عوامی تحریک کے کارکنان اور عوام الناس کو دن بھر ملک کے سڑکوں چوراہوں پر ہراساں کرنے کے عمل کو موجودہ حکمرانوں کی سیاسی خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلسے ،جلوس اور ریلیاں عوام کا جمہوری حق ہے موجودہ حکمرانوں کے اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف آمرانہ سلوک سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ تین ادوار کے اقتدار اور سالوں کی جلاوطنی سے ابھی کچھ نہیں سیکھا مسلم لیگ ن سیاسی سوچ و بصیرت سے خالی جماعت ہے پاکستانی عوام نے آج بوکھلاہٹ اور مایوسی کا منظر دیکھا علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد مخالف قوتوں سے انتقام لیا جا رہا ہے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی انشااللہ یقینی ہے اور ہم اس ارض پاک سے وطن دشمنوں اور اُن کے حامیوں کے خاتمے میں اپنی بہادر فوج کیساتھ ہیں کیونکہ طالبان اور طالبانی سوچ اسلام اور پاکستان کے اصل دشمن ہے۔

وحدت نیوز( کراچی) ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی میں Kالیکٹرک کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔عوام کا پہلے ہی گرمی سے برا حال ہے اوپر سے Kالیکٹرک رہی سہی کثر بھی نکال رہی ہے، کراچی کے غریب ومتوسط آبادی پر مشتمل علاقوں جن میں ملیر، لانڈھی ،کورنگی، سرجانی، نارتھ کراچی، گولیمارو دیگر شامل ہیں میں بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ Kالیکٹرک کی من مانیاں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں اگر رمضان المبارک میں بھی اسی سلسلے کو جاری رکھا گیا تو شدید احتجاج کریں گے حسن ہاشمی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ Kالیکٹرک کی دہشت گردی سے عوام کو نجات دلائیں اور کراچی میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیں۔وفاقی حکومت غیر ضروری اور غیر عوامی مسائل میں الجھنے کے بجائے عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دے تو یہ ملک کے لئے اور خود حکومت کے لئے بہتر ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree