The Latest

mwm flag 000124مجلس وحدت مسلمین کا دو روزہ تنظیمی کنونشن ہفتہ 6 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے اضلاع سے نمائندہ افراد شرکت کریں گے۔ اسلام آباد میں شروع ہونے والے دو روزہ کنونشن کے پہلے روز کارکردگی رپورٹس اور تربیتی نشستیں منعقد ہوں گی جبکہ کنونشن کے آخری روز اگلے تین سال کیلئے نئےسیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے تمام صوبوں کی طرف سے دو دو نام الیکشن کمیٹی کو موصول ہوگئے ہیں۔ تین رکنی الیکشن کمیٹی علامہ حیدر علی جوادی، علامہ شیخ حسن صلاح الدین اور علامہ حسنین گردیزی پر مشتمل ہے، جو صوبوں اور شوریٰ عالی کی طرف سے بھیجے گئے ناموں پر غورکرکے تین نام مرکزی کونسل کے سامنے پیش کریگی اور مرکزی کونسل ان تین ناموں میں سے ایک کو ووٹ کے زریعے انتخاب کریگی۔

mwmquetta0120کوئٹہ میں صاحبزادہ مطیع الله کی قیادت میں عالمی تنظیم اصلاح اور اہلسنت علماء کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی علمدار روڈ یونٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقات کی گئی۔ اہلسُنت علماء کے اس وفد میں سید سمیع الله حسنی، شیخ الحدیث مولوی غازی کمال، مولوی عبدالہادی حقانی، مولوی کلیم الله اور فضل غنی نقیبی شامل تھے۔ ملاقات میں صاحبزادہ مطیع اللہ نے علامہ سید ہاشم موسوی سے ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور اس موقع پر اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

mwmtobasinghمجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں سیمینار بعنوان ''قومی سیاست میں تشیع کا کردار'' منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی تھے،جبکہ سیمینار کی صدارت ایم ڈبلیو ایم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیکرٹری جنرل رانا شاہد حسین نے کی۔ سیمینار میں ممتاز عالم دین سید ضیغم حسین اور دیگر مقامی علماء نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ سیاسی رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی پرچم تلے جمع ہونا ہی وقت کی ضرورت ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین شیعیان پاکستان کے لیے نعمت ہے، جس نے ہماری قوم کو سیاسی غلامی سے نکلنے کی سوچ دی ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں جب تمام دشمن قوتیں جمع ہوگئی ہیں تو ہمیں بھی تمام اختلافات بھلا کر ملت واحدہ کی مانند ایک ہونے کی ضرورت ہے، اسی میں ملت اور ملک کی بقاء ہے۔ آخر میں تمام رہنمائوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی حلقہ پی پی 86 کے اُمیدوار رانا فدا حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔

nasir sherazi0012مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں ہر مظلوم کو سہارا دے گی اور ہر ظالم کا قلع قمع کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام منعقدہ سیاسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایسے نظام کی جدوجہد کرے گی کہ جس میں ہر مظلوم کا ساتھ دینا اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر سیاسی جماعت کی مجبوری بن جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کو سیاسی شعور دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان میں پہلی بار ایک بلائند کو ٹکٹ دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم سے اہلسنت برادران اور اقلیتوں کو بھی ٹکٹ دیاہے۔ ہم پاکستان میں صرف تشیع کے حقوق کا خیال نہیں رکھیں گے بلکہ حقیقی اہلسنت کو بھی جو زیرعتاب ہیں، ان دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے۔ اس موقع پر اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار کا اعلان کرتے ہوئے شرکاء سے عہد لیا کہ رانا فدا حسین ایڈووکیٹ کو کامیاب کرائیں گے۔

ملتان میں تکریم شہدا کانفرنس

amin.multan shuhdaمجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیرِاہتمام بسلسلہ چہلم شہدائے کوئٹہ و کراچی، تکریم ِ شہداء کانفرنس دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی تھے۔ کانفرنس میں شہدائے کوئٹہ و کراچی کے ورثاء نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شہید وقار حسین کی والدہ، شہید واجد حسین کے والد گلاب حسین اور دو جوان شہداء کی بہن نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے علامہ محمد امین شہیدی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ ابوذر مہدوی، سید ناصر عباس شیرازی، قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل، ذاکر سید الطاف حسین شاہ، علامہ ناصر سبطین ہاشمی، علامہ عابد حسین جام سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

hasan.zafar.naqvi.mwmkrcملک میں جاری قتل و غارت گری اندرونی و بیرونی سازشوں کا شاخسانہ ہے، دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکائے بغیر ملک میں امن و امان کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ خود ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے، ملت جعفریہ ووٹ کی طاقت کے ذریعے ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ووٹ کے ذریعے ذمہ دار، دیانت دار اور امین اشخاص کو اسمبلیوں میں پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے الیکشن سیل کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک عزیز پاکستان دہشت گردی، انتہا پسندی، ناانصافی، بددیانتی، بھتہ خوری اور بدتہذیبی کی لپیٹ میں ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے ووٹ کی طاقت سے ناآشنا ہیں۔ ہم بنا تحقیق، بنا سوچے سمجھے، کسی کی اہلیت جانے بغیر اپنا ووٹ کسی بھی شخص کے حوالے کر دیتے ہیں۔

khairulamal0120خیر العمل فاونڈیشن نے شعبہ سیاسیات کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی مرتب کر لیواٹر فلٹر پلانٹ ، چھوٹی مساجد، ڈسپنسری ، ایمبولینس سروس اور ہاوسنگ پرجیکٹ پر کام شروع کیا جارہا ہے 
پاکستان میں آئندہ آنے والے الیکشن انتہائی اہم ہیں اور ملت جعفریہ پاکستان کی ترقی و سالمیت کیلئے اپنا تاریخی رول ادا کرنے جارہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم عوامی امنگوں کی صحیح ترجمانی کر سکتی ہے اور عوام میں اپنا اجتماعی کردار ووٹ کے زریعے ادا کرنے کا شعور بیدار کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار برادر نثار علی فیضی مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود و انچارج خیر العمل فاﺅنڈیشن نے ایگزیکٹو اراکین کے اجلاس

mwmliyyahمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ علامہ امین شہیدی نے دربار حضرت لعل عیسن اور دربار حضرت محمد علی راجن شاہ پر حاضری دی۔ اور ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ بعدازاں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ اور معززین علاقہ، تنظیمی کارکنوں اور عوام کیساتھ مختلف نشستیں کیں۔

mwmvote for mwmمجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور شیخوپورہ کے تمام نامزد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سید اسد نقوی، علامہ حسنین عارف، ڈاکٹر اصغر علی بھٹی، رائے ناصر علی، شیخ عمران علی، رضا حسین خاں شامل ہیں، اسی طرح پنجاب بھر کے اضلاع سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔ صوبائی سیکرٹریٹ میں امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسنین عارف نے کہا کہ آنیوالے انتخابات میں انشاءاللہ بھرپور حصہ لے کر ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تکفیریوں کا راستہ روک کر محب وطن اور شرپسندوں کے مخالف قوتوں کی حمایت کر کے ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا عوام الیکشن میں معتدل اور صالح لوگوں کو منتخب کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، ہماری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ میں ایسے لوگ آئیں جو مخلص، صالح اور عوامی امنگوں کے ترجمان ہوں، ہم ملک سے بے روزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن پاکستان مضبوط پاکستان کا ضامن کے سلوگن پر الیکشن لڑیں گے، بھرپور انداز میں پاکستان بھر میں انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے اور عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

دارالحکومت سے مجلس وحدت کے امیدوار

NA48 askariمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے این اے 48 اسلام آباد سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرا دئیے ہیں۔ اس موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ جو اس دوران لبیک یاحسین (ع) کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ علامہ اصغر عسکری نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ میں ایسے لوگ آئیں جو مخلص، صالح اور عوامی امنگوں کے ترجمان ہوں۔ ہم ملک سے بے روزگاری، مہنگائی اور دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن پاکستان مضبوط پاکستان کا ضامن کے سلوگن پر الیکشن لڑیں گے۔ بھرپور انداز میں پاکستان بھر میں انتخابی مہم چلائی جارہی ہے اور عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں واضح رہے کہ این اڑتالیس اسلام آباد میں
آئی ٹن جی ٹن جی نائن ایف الیون ایف ٹن بیگاں سیداں جھنگی سیداں سنیاڑی گولڑہ شریف شامل ہیں دوسری جانب این اے پچپن سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سعید رضوی نے بھی اپنے کاغذات داخل کردئے ہیں جبکہ آج این اے انچاس سے بھی مجلس وحدت کے امیدوار کاغذات داخل کرینگے 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree