The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جا ر ی کر وہ بیا ن میں گزشتہ روز لا ہور میں غلام رضا جعفری کی شہا دت پر دلی غم و غصے کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا گیاکہ گزشتہ کئی سالوں سے جا ری ملت تشیع کے فر زندوں کی ٹا رگٹ کلنگ کی ہم بھر پور مذمت کر تے ہیں۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں جا ری ملت تشیع کی ٹا رگٹ کا سلسلہ دن بہ دن بھٹرتی جا رہی ہے جو تشویش ناک ہے اور پنجاب حکومت ان واقعا ت کی روک تھا م میں مکمل نا کا م نظر آرہی ہے دہشت گرد دن دھاڈے کھلے بازار میں معصوم اور بے گناہ افراد کو نشا نہ بنا کر آرام سے فرار ہو جا تے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس تما شا ئی بنی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز کا واقعہ پنجاب حکومت کے بڑے بڑے دعوں کی نفی کر تی ہے اور یہ با ت ظا ہر کرتی ہے کہ حکومت عوام کی جا ن و مال کے تحفظ میں سنجیدہ نہیں اسی لئے ہر گزرتے دن کیساتھ دہشت گر دی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہیں اور ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو چن چن کر نشا نہ بنا یا جا رہا ہے۔بیان میں حکومت پنجاب سے مطا لبہ کیا گیا کہ پنجا ب میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی اور ٹا رگٹ کلنگ کے واقعا ت کی روک تھام کیلئے واضح حکمت عملی کا اعلان کرتے ہو ئے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹا رگٹ کلنگ کا نوٹس لیں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جائے۔
بیان میں اے این پی کے رہنماء اربا ب عبدالظا ہر کے اغواء کی مذمت کر تے ہوئے اسے حکومت اور سکیورٹی اداروں کی غفلت قرار دیا گیااورانہیں جلد از جلد بازیاب کرانے اور اغواء کاروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان میں شہید غلام رضا جعفری کے اہل خا نہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کر تے ہو ئے ان کی بلندی در جات کیلئے تمام مو منین سے خصو صی دعا کا التما س کیا گیاہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم ڈبلیوایم میڈیا سیل سے جا ری کر دہ بیان کے مطا بق گزشتہ روز مجلس وحدت مسلین کے ممبر صوبا ئی اسمبلی سید محمدرضا نے مو من آبا د گرلز ہائی سکول کے تقریب میں بطور مہما ن خصو صی شرکت کی جس میں علاقے کے تما م سکولوں کے پرنسپل صا حبا ن اور مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور معزین نے شرکت کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے سید محمد رضا نے کہا کہ موجودہ دور میں طلباء و طا لبا ت کی اولین تر جیح حصو ل علم ہو نا چا ہیے کیونکہ اس تر قی یافتہ دور میں تعلیم کی بے پناہ اہمیت ہے اور تما م افراد قوم ، طلباء وطالبات ، والدین ،اور اسا تذہ کو اس پر بھر پو ر توجہ دینی چا ہیے۔ طلباء مستقبل کے معما ر ہو تے ہیں اور انہیں کی وجہ سے قو مے اور معا شرے ترقی کیا کر تی ہیں ۔اسی طرح اسا تذہ کاکر دار بھی اس حوالے سے بہت اہم ہے اور اچھے اسا تذہ ہی بہترین طلباء کی تر بیت کر سکتے ہیں اور مجھے اس با ت پر فخر ہے کہ میں بھی اس درس و تد ریس کے شعبے سے منسلک رہا ہوں۔ تقریب کے آغا ز سے پہلے سکول کی پرنسپل نے ایم پی اے سید محمد رضا کو اپنے سکول کو در پیش مشکلات سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے پرنسپل کو ہر طرح کے تعاون کی تقین دہانی کرائی اور سکول کی تیسری منزل کا تعمیراتی کام اپنے فنڈ سے مکمل کرنے کا اعلان کیا اسکے علاوہ اسٹا ف روم اور لائیبریری کیلئے فرنیچر اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے طالبات کیلئے انعامات کا بھی اعلان کیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے ایم پی اے سید محمد رضا نے عید کے روز اپنے بیان میں اجتماعی فا تحہ خوانی اورلوگوں سے عید نا ملنے پر عوام سے معزت کی کیونکہ وہ عید سے ایک دن پہلے طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے اور عید کے تینوں دن ہسپتال میں رہے اور تا حال زیر علاج ہے۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے 27اکتوبر بروز اتوار نشترپارک کراچی میں عظمت ولایت کانفرنس کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریڑی جنرل مولانا امدادعلی نسیمی نے مختلف علاقوں کے دورے کیے جس میں ٹنڈو جام ، ٹنڈ و سعید خان ،ٹنڈو آغا ، لطیف آباد ، قاسم آباد ، اللہ داد چند گوٹھ ، بھٹائی ٹاؤن ، جمال شاہ کاپڑ ، حر کیمپ گاڑی کھاتہ ،محفلِ حسینی،کربلا دادن شاہ ، ٹنڈو طیب ، ٹنڈو یوسف ، وحدت کالونی ، حسین آباد ، ٹنڈو ولی محمد ، ہیر آباد ، لالو لاشاری ، کراچی موری ، شاہ بخاری ، باقرانی گوٹھ ، ان علاقوں میں لوگوں کا بڑا جوش وخروش دیکھنے میں آیا عظمت ولایت کانفرنس میں جانے کیلئے تمام علاقوں کے مومنین نے لبیک یا حسین کے نعرے لگا کر یقین دہانی کرائی کے انشاء اللہ ہم سب کے سب عظمت ولایت کانفرنس میں شریک ہوگے ۔
عظمت ولایت کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے لطیف آباد سادات کالونی میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل برادر عالم کربلائی نے ISO حیدرآباد ڈویژن کے صدر برادر عباس زیدی سے ملاقات کی ، آئی ایس او کے برادران کو عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گی اور انہیں بائی پاس پر استقبالیہ کیمپ لگانے اور اسکاؤٹس رضاکاروں کی خدمات کے حصول کی بھی گذارش کی۔
عظمت ولایت کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے اختتامی مراحل میں جمعہ کو بعد نماز مغرب لطیف آباد امامیہ مرکزی ٹرسٹ سے عظیم الشان عظمت ولایت موٹر بائک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ، جس میں ضلع بھر سے کارکنان اور عوام بھر پو ر شرکت کریں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ ونگ کے مسئولین کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں محرم الحرام میں اپنے فرائض کی بجا آوری کے لیے تمام تحصیلوں میں رضا کاروں کی تربیتی اور مشاورتی نشستیں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلع سرگودہا میں بھی وحدت اسکاوٹس کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ وحدت اسکاوٹس کے تنصیر شہیدی نے بتایا کہ ضلع کے تمام علاقوں میں روابط مکمل کر لیے گئے ہیں، کوٹ مومن، بھلوال اور سرگودھا کی تحصیلوں میں رضا کاروں کی نشستیں ہوچکی ہیں جبکہ تحصیل ساہیوال اور دیگر علاقوں میں چند دن کے اندر یہ امور مکمل کر لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وحدت اسکاوٹس محرم الحرام میں فعال کردار ادا کریں گے کیونکہ یہ خدمات انجام دینا ہمارا دینی فرض بھی ہے اور حالات کا تقاضا بھی۔
وحدت نیوز(شیخوپورہ ) خیر العمل فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثر علاقوں جھنگ، راجن پور، شیخوپورہ اور لیہ میں عید قربان پر اجتماعی قربانی کی گئی ۔ اس اجتماعی قربانی کا مقصد سیلا ب سے متاثرہ لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرناتھا۔اس مقصد کے لئے ان علاقوں میں قربانی کے لئے بڑے جانور خریدے گئے۔سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے ان جانوروں کو ذبح کرنے کے بعد ان کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔خیر العمل فاونڈیشن پنجاب نے ان علاقوں میں اپنے ممبران کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں۔ جنہوں نے دوردراز علاقوں میں گوشت تقسیم کیا ۔تقریباً 1300 خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے نشتر پارک میں 27 اکتوبر کو منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کے لئے جانے والے قافلوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ مولانا گل حسن مرتضوی، عاصم مرزا اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امریکا کی بڑھتی ہوئی مداخلت، دہشت گردوں کی پشت پناہی اور مظلوم عوام کو خاک و خون میں نہلانے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ہر شخص کو اپنی مذہبی رسومات کی آزادی کے تحت رکھی گئی تھی لیکن اس کے برعکس مساجد، امام بارگاہوں، چرچ سمیت کوئی عبادت گاہ محفوظ نہیں اور دہشت گرد اپنا جرم مانتے ہوئے دندناتے پھر رہے ہیں۔ علامہ امداد علی نسیمی نے کہا کہ 27 اکتوبر کو کراچی کے نشتر پارک میں منعقد ہو نے والی عظمت ولایت کانفرنس پاکستان میں بسنے والے تمام مظلوموں کی آواز ہے، عظمت ولایت کانفرنس ماضی کے تمام اجتماعات کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد سے بھی مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں بھی سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع لاڑکانہ رتوڈیرو یونٹ کے تحت عظمت ولایت کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کی مناسبت سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ سیکریٹری جنرل برادر طارق بدوی نے کہا کہ عظمت ولایت کانفرنس عاشقان ولایت کا تاجدار ولایت سے تجدید عہد ہو گا، پاکستا ن کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین اپنا قومی کردار ادا کر تی رہے گی ،عظمت ولایت کانفرنس میں اہل لاڑکانہ پہلے سے زیادہ بھر پور شرکت کر کے ولایت سے اپنی بھر پور وابستگی کا اظہار کریں گے۔
وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان)پاکستان کو مسائلستان بنانے کے ذمہ دار ماضی و حال میں بر سر اقتدار سیاسی ومذہبی جماعتیں ہیں، کرپشن ، دہشت گردی ، لوڈشیڈنگ نے اس ملک کی عوام اور معیشت کا گلا گھونٹ ڈالا ہے ، پاکستان کے عوام موجودہ حکمرانوں نے ۵ ماہ میں ہی تنگ آچکے ہیں ، ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ ہے آنے والا حکمران پہلے سے زیادہ ظالم قرار پاتا ہے ،کراچی میں 27 اکتوبر کو منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس پیروان ولایت کا حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے ٹنڈو محمد خان میں منعقدہ سیمینار بعنوان غدیر سے کربلا سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،عظمت ولایت کانفرنس کراچی کی تشہیر ی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ اس سیمینار میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی، صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی، حیدرآباد ضلع کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد نسیمی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پروگرام میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کراچی کی سر زمین پر پیروان ولایت کا عظیم اجتماع عظمت ولایت ایک نئی تاریخ رقم کریگا، یہ اجتماع دہشتگردی، لاقانونیت اور مہنگائی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا، سندھ بھر سے لاکھوں فرزندان ولایت غدیری و عزم و حوصلے کے ساتھ عظمت ولایت کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں بلکل ناکام ہو چکے ہیں، پوری ریاست آہستہ آہستہ دہشتگردوں کے سامنے سرینڈر کرتی چلی جا رہی ہے۔ اسٹیٹ کمزوری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور دہشتگرد ان پر غالب آ رہے ہیں، ہم پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہیں اس وطن کے غیور اور با وفا بیٹے اس ملک کی تباہی اور بربادی پر نظارہ گر نہیں بنیں گے، ہم وطن کی سالمیت کے خلاف اٹھنے والے ہاتھوں کو توڑنا جانتے ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی صورتحال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں عوامی تحریک اور امت کی بیداری کے ذریعے اپنے حقوق کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں امام خمینی (ر) کے نظام فکر کے تحت ہم بھی سیاسی جدوجہد کے ذریعے ملت کے حقوق کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ عام و سرکاری شہریوں کی آئے روز خودکش دھماکوں میں شہادتیں اس ملک کو اندرونی طور پر کمزیر کر رہی ہیں، ہمارے حکمران مزاکرات کیلئے سنجیدہ طالبان کی تلاش میں اور وہ انہیں لاشوں پر لاشوں کے تحفے بھیجتے جا رہے ہیں، دہشتگردی کو ڈرون حملوں اور غلط پالیسی کا نتیجہ قرار دینے والے طالبان کے ہمدرد ان سے پوچھیں کہ تم نے کتنے امریکی ڈرون مار گرائے، کتنے نیٹو فوج ہلاک کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اورخیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت و طالبان سے ذاتی ہمدردیوں کو قومی وقار اور ملکی سالمیت پر ترجیح دیں، ملک بچا تو سیاست بچے گی۔
وحدت نیوز(ٹھٹھہ) 27اکتوبر کو کراچی کی سر زمین مادر وطن سے محبت کرنے والوں کے عشق کی گواہی دے گی، سندھ بھر سے قافلے عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کریں گے ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کے بنتیجے میں حاصل کردہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے ٹھٹھہ کے دورے اور جشن غدیر کانفرنس کے موقع پر پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مختار امامی، ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل مختیار دایو، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید شاہجہان شاہ، ڈاکٹر عبدالحسین شاہ، خلیل کھتری، عمران علی پٹھان و دیگر موجود تھے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کراچی کی سر زمین پر پیرواں ولایت کا عظیم اجتماع عظمت ولایت ایک نئی تاریخ رقم کریگا، یہ اجتماع دہشتگردی، لاقانونیت اور مہنگائی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا، سندھ بھر سے لاکھوں فرزندان ولایت غدیری و عزم و حوصلے کے ساتھ عظمت ولایت کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں بلکل ناکام ہو چکے ہیں، پوری ریاست آہستہ آہستہ دہشتگردوں کے سامنے سرینڈر کرتی چلی جا رہی ہے۔ اسٹیٹ کمزیوری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور دہشتگرد ان پر غالب آ رہے ہیں، ہم پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہیں اس وطن کے غیور اور با وفا بیٹے اس ملک کی تباہی اور بربادی پر نظارہ گر نہیں بنیں گے، ہم وطن کی سالمیت کے خلاف اٹھنے والے ہاتھوں کو توڑنا جانتے ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی صورتحال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں عوامی تحریک اور امت کی بیداری کے ذریعے اپنے حقوق کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں امام خمینی (ر) کے نظام فکر کے تحت ہم بھی سیاسی جدوجہد کے ذریعے ملت کے حقوق کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ عام و سرکاری شہریوں کی آئے روز خودکش دھماکوں میں شہادتیں اس ملک کو اندرونی طور پر کمزیر کر رہی ہیں، ہمارے حکمران مزاکرات کیلئے سنجیدہ طالبان کی تلاش میں اور وہ انہیں لاشوں پر لاشوں کے تحفے بہیجتے جا رہے ہیں، دہشتگردی کو ڈرون حملوں اور غلط پالیسی کا نتیجہ قرار دینے والے طالبان کے ہمدرد ان سے پوچھیں کہ تم نے کتنے امریکی ڈرون مار گرائے، کتنے نیٹو فوج ہلاک کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اورن خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت و طالبان سے ذاتی ہمدردیوں کو قومی وقار اور ملکی سالمیت پر ترجیحی دیں، ملک بچا تو سیاست بچے گی۔