The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) سپریڈنڈنٹ اڈیالہ جیل کی ایکبار پھر توہین عدالت ،سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس اوربانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ملاقات سے انکار۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کے لیے کہا جواب نہیں آیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے آج ملاقات کا حکم دیا تھا، صبح 9 بجے سے آئے ہیں، ملاقات نہیں کرائی گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہائی کورٹ کا حکم ہے ملاقات کرائی جائے، اس ملک میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔ جیل انتظامیہ ایک بارپھر توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا، یہ کیسی جمہویت ہے، لوگوں کا ووٹ چھین کر حکومت بنائی گئی، پاکستانی ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں، کیاصرف دو خاندانوں نے ہم پر مسلط رہنا ہے؟۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی مذمت۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بھکر کے محمدی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج پر پولیس گردی، عمران خان کے کزن رفیق خان نیازی ایڈووکیٹ اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما انجینئر سید ظہیر عباس نقوی سمیت ملک بھر سے ہونے والی گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام گرفتار رہنماوں اور کارکنوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے خلاف کریک ڈاون بلاجواز اور غیرآئینی ہے، دھاندلی سے اقتدار میں آنے والا مفاد پرست ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال کی صدارت میں جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں شعبہ عزاداری ونگ کے مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی اور مرکزی کوارڈینیٹر اجرائی امور آصف رضا ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، بہاولپور، رحیم یارخان، وہاڑی، لودھراں، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، لیہ، بھکر اور کوٹ ادو کے ضلعی صدور اور اراکین صوبائی شوریٰ نے شرکت کی۔

 صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے شرکاء سے مرکزی کوارڈینیٹر اجرائی امور آصف رضا ایڈووکیٹ نے حلف لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء کو ہر دور میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، لیکن سلام ہے عزاداروں کو جنہوں نے مشکلات کے باوجود عزاداری کو قائم رکھا ہوا ہے، عزاداری سیدالشہداء ہماری طاقت اور استقامت کا باعث ہے، کربلا ہی ہماری بقا ہے۔

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ ڈاکو، پولیس اور وڈیرے کے گٹھ جوڑ کے باعث اغواء انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوا۔ موجودہ ابتر صورتحال کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور ضلع شکار پور کے صدر اصغر علی سیٹھار نے بڑھتی ہوئی بدامنی، اغواء برائے تاوان، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف عوامی جدوجہد کمیٹی ضلع شکارپور کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اغواء برائے تاوان کی واردات میں عبدالرافع سمیجو کا قتل المناک سانحہ ہے۔ اغواء برائے تاوان چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لئے پولیس اور رینجرز کو چار ارب روپے دیئے گئے، مگر نہ ہی کوئی آپریشن ہوا، نہ بدامنی میں کوئی کمی واقع ہوئی۔
 
انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ قبل نگران حکومت کے دور میں سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا گیا۔ آپریشن کے اعلان کے فوراً بعد ڈاکوؤں نے تھانے پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت پورے عملے کو اغواء کیا۔ اس ذلت و رسوائی کے بعد پولیس نے منت سماجت کرکے اپنے پولیس اہلکار واپس لوٹائے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ شکار پور، کشمور، گھوٹکی سمیت پورا سندھ بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ ڈاکو، پولیس اور وڈیرے کے گٹھ جوڑ کے باعث اغواء انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوا۔ موجودہ ابتر صورتحال کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ڈاکوؤں کی جانب سے پیر چنڈام کے محمد امین ابڑو کی بیوی بچوں پر تشدد کا واقعہ شرمناک حرکت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شکار پور کے ضلعی صدر اور عوامی جدوجہد کمیٹی کے سربراہ اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ شکار پور میں بدامنی قتل و غارت گری اور اغواء انڈسٹری کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ شکار پور ضلع کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے تعاون سے احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں جمعہ 22 مارچ کو فیضو لاڑو سے خان پور تک پیدل مارچ کریں گے۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان کے نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ جو قائد شہید کے پیرو اور دست و بازو بنے۔ آئی ایس او کے جوان قائد شہید اور ڈاکٹر شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں اسلام ناب محمدی کی تبلیغ و ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ الحجت پٹنی سکھر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 29ویں برسی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انقلاب اسلامی نور حق کی تجلی تھی۔ جس سے تاریکیوں اور ظلمتوں کی سوداگر استکباری قوتیں خائف تھیں۔ انقلاب اسلامی نے عالمی استکباری نظام کی باطل بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ عاشق امام خمینی تھے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید عظیم مفکر سید باقر الصدر کے فرمان کی عملی تصویر تھے۔ آپ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات میں ذوب ہوگئے۔ قائد شہید کے گفتار اور کردار سے عشق امام چھلکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان کے نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ آپ قائد شہید کے پیرو اور دست و بازو بنے۔ سفیر انقلاب نے انقلاب اسلامی اور رہبر کبیر خمینی بت شکن کے افکار و پیغام کو سرزمین پاکستان میں پھیلایا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب پر واجب ہے۔ قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان قائد شہید اور ڈاکٹر شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں اسلام ناب محمدی کی تبلیغ و ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ''کربلا شناس معاشرہ'' کے عنوان سے ملتان میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے مرکزی صدر عزاداری ونگ اقرار حسین علوی، بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر تیمورالطاف، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید انیس مہدی، علامہ وسیم عباس معصومی، چیئرمین پاکستان عزاداری کونسل حسنین بخاری، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، مولانا حسین مصطفی خمینی، غلام حسنین انصاری، سید علی رضا گیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کربلا سے ملنے والے درس کے حوالے سے گفتگو کی۔ رہنمائوں نے کہا کہ آج مسلم معاشرہ بدحالی کا شکار اس لیے ہے کیونکہ روح کربلا سے دور ہیں، اپنی زندگیوں میں کربلائی روح پیدا کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں جہاں بھی انقلاب آیا ہے وہاں کربلا موجب بنی ہے، آج ہمیں وقت کی کربلا غزہ کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی ضلعی صدر لاہور اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ضلعی سیکرٹری مالیات  سید فضل کاظمی کی عیادت،صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ،ضلعی سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی ، ضلعی رہنما برادر سجاد اور صوبائی آفس سیکریٹری ظہیر کربلائی کے ہمراہ کے ہمراہ سید فضل کاظمی  ضلعی سیکرٹری مالیات کی عیادت کی  اور سید فضل کاظمی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔

سید فضل کاظمی مجلس وحدتِ مسلمین ضلع لاہور فعال رکن اور ضلعی سیکرٹری مالیات ہیں ۔ چند روز قبل اچانک انہیں دل کی تکلیف محسوس ہوئی اور فوری طور پر انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تشخیص دی کہ ان کی دل کی دو شریانیں بند ہیں اور انہیں فوری طور آ پریٹ کر کے دو اسٹیڈ ڈالے ان ان کی حالت خطرے باہر ہے اور وہ اپنے گھر بیڈ ریسٹ پر تھے ۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی مسئولین نے ملکر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے دعائے خیر بھی کی ۔اللہ تعالیٰ بحق جناب سیدہ کونین علیہا السلام ان کو جلد صحتیاب فرمائے ۔  آمین

وحدت نیوز (لاہور) وحدت ہاوس لاھور میں مجلس علماءمکتب اھلبیت ضلع لاھور کا  مشاورتی اجلاس مجلس علماءمکتب اھل بیت پنجاب کے نو منتخب صدر مولانا گلزار حسین فیاضی صاحب کی زیر صدارت منعقد ھوا جس میں ضلع لاھور کے صدر مولانا سید غلام عباس شیرازی صاحب اور ضلع لاھور کی کابینہ کے باقی اراکین جن میں مولانا سید بشیر حسین رضوی صاحب ،مولانا سید مستنصر عباس کاظمی صاحب، مولانا سید شمس الحسنین صاحب ،مولانا ملک مظھر حسین صاحب، مولانا سید محمد عباس کاظمی صاحب اور مولانا وسیم عباس مطھری صاحب نے شرکت فرماٸی۔

 تمام علما کی مشاورت سے قبلہ مولانا گلزار حسین فیاضی صاحب نے مولانا سید غلام عباس شیرازی صاحب کو صوبہ پنجاب کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا اور مولانا ملک مظھر حسین کو پنجاب کا سیکرٹری روابط منتخب کیا بعد میں علما کی مشاورت سے ضلع لاھور کیلئےمولانا سید مستنصر عباس کاظمی صاحب کو ضلع لاھور کا صدر منتخب کیا درود سلام کے ذکر کے ساۓ میں قبلہ غلام عباس شیرازی صاحب نے صدارت کی ذمہ داری مولانا سید مستنصر کاظمی صاحب کے سپرد کی۔

 صوبہ پنجاب اور ضلع لاھور کی باقی کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری ان شا اللہ رمضان المبارک کے  بعد ھو گی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر  علامہ سید اکبر علی کاظمی صاحب نے خصوصی شرکت فرماٸی  اسکے علاوہ وحدت ھاٶس پنجاب کے مسٶل علامہ ظہیرالحسن کربلاٸی صاحب نے بطور مبصر شرکت فرماٸی علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے علماۓکرام سے خطاب کرتے ھوئے ملک و ملت کیلیے باہمی تعاون اور خلوص کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔

وحدت نیوز(لاہور)معروف شیعہ رہنما وسابق معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان جناب حیدر علی مرزا مرحوم کی برسی کی تقریب ایم ڈبلیوایم رہنماؤں سمیت مختلف دینی ،مذہبی ،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت ۔لاہور بی بی  پاکدامن کے مسافرخانہ میں معروف شیعہ رہنما،معاون خصوصی سابق وزیر اعظم پاکستان حیدر علی مرزا مرحوم کی برسی کی مناسبت سے مجلس عزاء منعقد کی گئی مرحوم حیدر علی مرزا کے فرزند جناب امیر عباس مرزا کی دعوت پراس مجلس عزاء میں  دینی ،مذہبی ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اور ملک کے نامور ذاکر اہلبیت جناب علی رضا کھوکھر نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور اہلبیت کی شان میں  فضائل ومصائب بیان کیے ۔ اس مجلس عزاء میںایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی ، پیر نوبہار شاہ معروف بزرگ شیعہ رہنما ، سید امیر شاہ امام خمینی ٹرسٹ کے چیئرمین ، معروف شیعہ رہنما جناب سیٹھ عدنان ، صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ،مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری پنجاب ، جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید کاظم رضا نقوی معروف شیعہ عالم دین شیعہ علماء کونسل پاکستان، جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدتِ مسلمین ضلع لاہور ، آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ۔ رانا کاظم ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی شریک ہوئے ۔

اس کےعلاوہ لاہور کی دسیوں دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے فلسفہ موت وحیات بہت عمدہ گفتگو فرمائی اور احادیث ،آیات وروایات کی روشنی اہلبیت علیہم السلام کی ولایت اور قرآن اور فرامین معصومین علیھم السلام کی روشنی میں فضائل اہلبیت علیہم السلام کو بیان کیا ۔

وحدت نیوز (مشھدمقدس) ولادت با سعادت حضرت امام زمان علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان اور تشکل سلمان فارسی کا مشھد المقدس حرم امام رضا ع  کا زیارتی دور ہ ،تفصیلات کے مطابقبروز جمعہ یکم مارچ سے 7 مارچ 2024 تک حضرت امام مھدی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے ایام اور اعیاد شعبانیہ کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان اور تشکل سلمان فارسی کی جانب سے طلاب متاھلین کے ہمراہ اجتماعی صورت میں سفر زیارتی کا انعقاد۔یہ معنوی سفر ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان اور تشکل سلمان فارسی کے مسئول کی سربراہی میں انجام پایا۔

اس دورہ میں امام رضا ع السلام کی زیارت کے ساتھ ساتھ مرحوم شیخ  بھائی شیخ حر عاملی اور مختلف علماء کے قبور پر حاضری دی گئی۔اس سفر کو مزید معنوی بناتے ہوئے صحن انقلاب اسلامی میں محفل کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں برادر حسن عباس ، برادر شھزاد علی اور برادر سید کمیل مھدی نے امام رضا علیہ السلام اور باقی ائمہ ع کی شان میں مدح سرائی کی اور فلسطین کی آزادی اور شھداء فلسطین سمیت تمام شھدای اسلام کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور اسی کے ساتھ ساتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے صدر کا اپنی کابینہ کے ہمراہ دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد کا بھی دورہ کیا گیا۔

اس سفر میں طلاب اکرام کی جانب سے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔آخر میں زیارت پہ تشریف لاٸے ہوئے تمام خانوادوں نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان کے صدر اور تشکل سلمان فارسی کے مسئول سید محسن رضا نقوی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور تشکل سلمان فارسی و مجلس وحدت المسلمین کی کامیابی و کامرانی کے لیے دعا کی۔

Page 19 of 1458

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree