The Latest

وحدت نیوز(سخی سرور) صدر اہل تشیع سخی سرور زوار خادم حسین کی قیادت میں مظلومین پارہ چنار کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین سخی سرور ،شیعہ علما کونسل سخی سرور، انجمن جعفریہ مدرسہ جامعتہ الحسین سخی سرور کی جانب سے بعد نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے بین الصوبائی شاہراہ مین کوئٹہ روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کے شرکا نے مین کوئٹہ روڈ پر علامتی دھرنا دیا  ریلی کے شرکا سے صدر اہل تشیع سخی سرور زوار خادم حسین ،پرنسپل جامعتہ الحسین مولانا ظفر عباس ، مولانا نیاز حسین ،مولانا جعفر سرور صاحب نے خطاب کیا۔

 مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ پارہ چنار میں جاری مرکزی دھرنے  کے شرکا نے جو مطالبات رکھے ہیں فلفور وہ مطالابات تسلیم کیئے جائیں اور ضلع کرم میں امن قائم کیا جائے اور 80 روز بند روڈ کو کھولا جائے  ۔ اگر قائدین نے ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند کرنے کا حکم دیا تو پھر ملک بھر کی طرح سخی سرور میں بھی پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی اس بین الصوبائی شاہرہ کو دھرنا دے کر مستقل بند کر دیا جائے گا ۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں مظلومین پاراچنار سے حمایت اور ان کے راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی زیر قیادت ڈسٹرکٹ خطیب سید غضنفر علی نقوی صاحب مرکزی جامع مسجد شیعہ المعروف لاٹو فقیر، سید اسد زیدی صاحب مجلس وحدت مسلمین، بشیر حسین جڑیہ تحریک تحفظ کوٹلی امام حسین (ع)، مولانا سید غضنفر نقوی صاحب صدر مجلس وحدت مسلمین  ڈیرہ اسماعیل خان ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان ، اراکین کمیٹی مرکزی جامع مسجد شیعہ (لاٹو فقیر)، ممبران مجلس وحدت مسلمین اور شیعیان ڈیرہ اسماعیل خان کی بھر پور شرکت۔

اس موقع پر مومنین پاراچنار پر ہوئے ظلم اور 78 روز سے محصور کیئےگئے شیعیان پاراچنار کی حمایت اور انکے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

وحدت نیوز(جھنگ)مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے زیراہتمام پاراچنار میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر جھنگ کے ایوب چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، آج دھرنے کا دوسرا دن ہے، احتجاجی دھرنے کی قیادت ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین مولانا سید روح اللہ کاظمی نے کی۔ احتجاجی دھرنے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور پاراچنار میں جاری دھرنے کے شرکاء کی حمایت کا اعلان کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا، وفاقی اور صوبائی حکومت ظلم و بربریت پر خاموش ہے، شہداء کی لاشوں کی توہین کی گئی ہے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پاراچنار میں جاری انسانی المیہ کے خلاف احتجاجی دھرنے جاری ہیں، کراچی اور لاہور کے بعد ملتان اور اسلام آباد میں احتجاجی دھرنوں کا آغاز ہوگیا ہے، ملتان میں نواں شہر چوک پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے نماز مغربین باجماعت دھرنے میں ادا کی، دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی سیال، مولانا غلام جعفر انصاری، علامہ مجاہد عباس گردیزی، فخر نسیم صدیقی، سید علی رضا بخاری اور دیگر کررہے تھے۔

دھرنے میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو یم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ جب تک پاراچنار کے محصورین کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا، وفاقی و صوبائی حکومت اپنی عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے جب کی وجہ سے انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔ 

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ دھرنے کے شرکاء اپنے نعروں سے پارا چنار کے مظلوم عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ پارہ چنار کی عوام چاروں طرف سے محاصرہ میں ہے۔ حکومت نے پاکستان بھر کے صوبائی دارالحکومتوں میں ہونیوالے احتجاجی دھرنوں پر تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت کرم کے راستے کھولنے میں جتنا دیر کر رہی ہے، کارکنان اور عوام میں اتنا ہی حوصلہ بڑھتا جا رہا ہے، صورتحال یہی رہی تو پاکستان کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں دھرنا شروع ہو جائے گا۔

وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم مظلوم ضرور ہیں لیکن کمزور نہیں ہیں، اس ظلم کیخلاف تاحال مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے پورے پاکستان کی سڑکوں کو بند کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارا چنار کے عوام کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو کل پورے ملک میں دھرنے شروع ہو جائیں گے، کل جمعہ کے اجتماعات کے بعد پورے پاکستان میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، اس لئے حکومت فی الفور مطالبات پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے چند ادویات بھیج دینا مسئلہ کا حل نہیں، ان مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے اور راستے کھلوائے جائیں، تاکہ پارا چنار میں پھنسے ہوئے لوگ واپس اپنی ڈیوٹیوں، طلبہ اپنے تعلیمی اداروں میں جا سکیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاراچنار کے گذشتہ دو ماہ سے جاری تکفیری محاصرے ، سڑکوں کی بندش، غذائی اجناس، ادوایات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت سمیت طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب 100 کے قریب معصوم بچوں کی المناک شہادت کے خلاف اور اہلیان پاراچنار کی جانب سے 7 روز سے جاری احتجاجی دھرنے کے مطالبات کی حمایت میں سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر احتجاجی دھرنےخون جمادینے والی سردی کے باوجود ملک بھرمیں آج تیسرے روز بھی جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاراچنار میں گذشتہ 7 روز سے جاری مرکزی احتجاجی دھرنے کی حمایت میں سب سے پہلے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں یوتھ آف پاراچنار کے اشتراک سے احتجاجی دھرنے شروع کیئے گئے تھے لیکن  اب ان احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ کوئٹہ، جھنگ، ملتان ، کندھ کوٹ، لیہ، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان، مظفرآباد آزادکشمیر،گلگت ، سکردو تک پھیل چکا ہے اور یہ دھرنے آج تیسرے روز بھی جاری ہیں ۔

ملک کے طول وعرض میں جاری شدید سردی کے باوجود ملت جعفریہ پاکستان کے جوانوں، بزرگوں، ماؤں ، بہنوں اور بچوں کا جذبہ عقیدت دیدنی ہے۔ ساتھ ہی مخیرمومنین کی جانب سے ایثاراور قربانی کے بھی ناقابل فراموش مظاہرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔کراچی ،لاہور، اسلام آباد میں شرکائے دھرنا کیلئے گرم ملبوسات اور بستربھی بڑی تعداد میں عطیہ کیئےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومتی اور ریاستی بے حسی اور عدم توجہی کے سبب ان احتجاجی دھرنوں کا دائرہ کار اب آہستہ آہستہ ملک کے طول وعرض میں پھیلتا دکھائی دے رہا ہے ۔ خدشہ ہے کہ اس بار ہونے والے دھرنے ماضی کے تمام دھرنوں سے زیادہ پھیل سکتے ہیںجن کے سبب ہمارے نااہل حکمرانوں کے لوہے کہ کانوں پر چوٹ لگتی دکھائی دے رہی ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اور یوتھ آف پاراچنار کے زیر اہتمام مظلومین پاراچنار کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے علامتی احتجاجی دھرناآج دوسرے روز بھی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے جاری ہے ۔ جس میں کثیر تعداد میں کرم کے باشندےاور اہلیان اسلام آباد شریک ہیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جس پر حکومتی رویے کے خلاف نعرے درج ہیں۔

 اس موقع پر تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ سید تجمل حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور راستوں کی بندش کو بھی حکومت کی ایماء پر ہوئے ہیں۔۔ آپ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اسلحہ رکھنے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن  پچھلے 60 سالوں سے ہم ریاست کے باوجود کٹ مر رہے ہیں لہذا اسی وجہ سے ہمیں وفاقی یا صوبائی حکومت پر اعتماد نہیں ہے، میں کہتا ہوں کہ اسلحہ کی جمع آوری سے پہلے تم کو وہاں کی ماضی کے بارے تحقیق کرنی چاہیے تھی تو پھر آپ ایسا احمقانہ فیصلہ نہ کرتے، میں یہاں سے یہ باور کراتا چلوں کہ ہم سے اسلحہ جمع کرانا چاہتے ہیں اگر اپ ہماری جانوں کی ضمانت دیتے۔ آپ کے کئی وعدون کے باوجود ہماری نسل کشی ہوئی جس کی وجہ سے اپ پر کوئی اعتماد نہیں رہا۔

علامہ سید تجمل حسینی نے  دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپ سے اپیل کرتا ہوں  جب بھی گردن کاٹنی ہیں تو کاٹ لو۔ کم از کم گلے کاٹتے وقت  اللہ اکبر کے نعرے نہ لگایا کرو کیوں کہ اس سے مذہب اسلام و قران کی بدنامی ہوتی ہے۔

 ایم ڈبلیو ایم کے پی کے سابق صدر علامہ سبطین حسینی نے کہا پاراچنار کے راستے پچھلے 77 دن سے بندہے ہیں ادویات سمیت غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔نمک چینی دالین۔آئل کوئی چیز میسر نہیں۔بنکوں میں کش ختم ہے۔ آپ نے پاراچنار کا محاصرہ کیا ہے اور راستون کو بند کرکے سامان کی ترسیل پر بھی پابندی لگائی ہیں ایسے موقع پر 4 لاکھ سے زائد آبادی والے لوگ کیا کرے۔

ایم ڈبلیوایم اسلا م آباد کے صدر اسد اللہ چیمہ نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہیں کہ راستوں کو محفوظ بناکر سامان اور عوام کی آمد ورفت کو یقینی بنائے مگر ریاست کس حواب غفلت میں سو رہی ہیں جسکو اپنے عوام کے تکلیف پتہ ہی نہیں۔

آئی ڈی سی کے سربراہ گل زہرا نے کہا پاراچنار کے عوام کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ روڈ کو جلد از جلد کھول دو۔ پارہ چنار یوتھ رہنما زین عباس و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ضلع کرم کے مظلوم شیعہ سنی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک گیر دھرنوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔تمام غیرت مند پاکستانیوں سے بلاتفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک پاراچنار میں ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کی اپیل کردی ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیوایم اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پرجب تک ضلع کرم کے مظلوم شیعہ سنی عوام راستوں کی بندش اور دہشتگردی کیخلاف احتجاج جاری رکھیں گے، پورے ملک میں ان مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی دھرنے جاری رہیں گے اور اس کا دائرہ سلسلہ وار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 148 ویں یوم ولادت کے موقع پر تمام اہل وطن کو تہنیت پیش کرتا ہوں، عرض پاک کا وجود نعمت خدا وندی ہے جس کے قیام کیلئے قائد اعظم نے تمام اقوام و مذاہب کے پیروکاروں کو مُتّحد کیا اور ایک اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کو یقینی بنایا، آج ہمیں بحیثیت قوم اور ہمارے حکمرانوں کو مطیع قائد بن کر حقیقی معنی میں آئین کی پاسداری اور قانون کی پیروی کا عزم کرنا چاہئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کی خاطرقائد کے فکر و فلسفے کو مشعل راہ قرار دیکر تمام شہریوں کو مساوی حقوق دئیے جائیں انہیں مذہبی آزادی فراہم کی جائے اور ہر ایک شہری کی جان و مال کے تحفّظ کو یقینی بنایا جائے، جمہور کی رائے کو مقدم رکھا جائے اور اُسی کے مطابق کارسرکار انجام دئیے جائیں، یہی کلیہ قائد کے فرامین کی روشنی میں ہمیں ایک کامیاب قوم بناسکتا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام اسلام آباد) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، کرسمس کا تہوار ہمیں عالمگیر محبت، بھائی چارے، رواداری اور ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت پوری دنیا میں امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت سمجھی جاتی ہے، آپ نے محبت اور ہمدردی جیسی الہی اقدار کی تبلیغ کی، آئین پاکستان میں سب کو اپنی اپنی عبادات کرنے کا حق حاصل ہے اور ملک میں امن و محبت کا فروغ وقت کی اشد ضرورت بھی ہے۔

Page 48 of 1567

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree