The Latest

وحدت نیوز (کھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عوامی وعدوں کی تکمیل کی سمت ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا۔ ممبرگلگت بلتستان  اسمبلی شیخ اکبر رجائی صاحب نے سنکرمو کا خصوصی دورہ کیا اور علاقے میں فوڈ ڈپو کے قیام کے لیے سائڈ سلیکشن کی۔

 اس دورے کا مقصد علاقے کے عوام کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانا تھا، جو مجلس وحدت مسلمین کی عوامی خدمت اور فلاحی وعدوں کی عملی تعبیر ہے۔

شیخ اکبر رجائی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے اور یہ دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم وعدوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ فوڈ ڈیپو کے قیام سے علاقے میں غذائی تحفظ اور سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔
"اس موقع پر ایک اور خوش آئند اعلان بھی کیا گیا: سنکرمو میں ایک کمیونٹی ہال کی تعمیر کا منصوبہ۔ یہ کمیونٹی ہال علاقے کے لوگوں کو مشترکہ تقریبات، اجلاسوں، اور دیگر سرگرمیوں کے لیے ایک جامع مقام فراہم کرے گا۔ اس سے علاقے کی سماجی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور عوام میں باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ ملے گا۔سنکرمو کے عوام نے ان اقدامات کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور  مجاہد ملت آغا علی رضوی اور فخر کھرمنگ شیخ اکبر رجائی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ عوامی نمائندوں نے اس اقدام کو علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔

مجلس وحدت مسلمین کی ان عملی اقدامات سے نہ صرف عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ تنظیم عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور فعال ہے۔

وحدت نیوز(اصفہان) ایم -ڈبلیو - ایم اصفہان کی جانب سے شھادت حضرت زھرا س اور چہلم شہدائے مقاومت کی یاد میں مجلس عزاءتفصیلات کے مطابق  بروز منگل 13 نومبر 2024 مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے شھادت حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا اور شھید مقاومت سید حسن نصر اللہ اور دیگر شھداء کے چھلم کی مناسبت سے جامعۃ المصطفیٰ اصفہان میں مرکزی مجلس عزاء  کا انعقاد کیا گیا۔اس سیمینارکا آغاز تلاوت کلام الہیٰ سے مجلس کا باقاعدہ آغاز ہوا فرقان حیدر نے شھداء کی عظمت پر ترانہ پیش کیا ۔ برادر غلام علی، برادر حبدار علی زرداری اور برادر شھزاد علی نے بی بی حضرت زھرا س کی شان میں منقبت خوانی کی۔

مجلس سے مولانا جناب سید حسن امام صاحب نے خطاب کرتے کہا کہ سید عباس موسوی کے بعد باقی بزرگ علماء کی موجودگی میں سید حسن نصر اللہ کا انتخاب ان کے مقام و منزلت کو بیان کرتا ہے۔ وہ ایک لاثانی قائد تھے۔انہون نے مزید کہا کہ دشمن اب بھی حزب اللہ کی پوری توانائی کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات کو دیکھ کر حیران ہے اور سوچ رہا ہے کہ سید مقاومت شھید حسن نصر اللہ ابھی زندہ ہیں ،مولانا جناب حسن امام صاحب کے بعد مھمان خطیب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا نقوی صاحب نے خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت زھرا س کی عظمت کے ساتھ شھداء مقاوت پر مفصل گفتگو فرمائی، انہوں نے اپنی تقریر میں بیان کیا کہ سید حسن نصر اللہ مکتب مقاومت فاطمیہ کے ایک عظیم شاگرد تھے۔

انہوں نے بیان کیا کہ حضرت زھرا س مکتب مقاوت کی بنیان گزار اور معلمہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت زھرا س کے مکتب مقاومت کا بنیادی ترین مبنیٰ نصرت ولایت اور ولی کے حق کے لیے قیام کرنا ہے، اور اسی طرح سید حسن نصر اللہ نے نصرت ولایت ولی کا دفاع ، ولی کی اطاعت اور ولایت کے حق میں جھاد تبیین اور شھادت کے جزبے کو اور استقامت و جھد مسلسل کو دختر رسول اکرم ص حضرت زھراء سلام اللہ سے سیکھا۔مجلس کے آخر میں عزاداری بی بی حضرت زھراء سلام اللہ علیہا برپا کی گئی۔یاد رہے مجلس کی نظامت کے فرائض برادر شیخ رئیس عباس نے انجام دیئے۔ ساتھ ہی مظلومین فلسطین و لبنان کے لئے چندہ بھی جمع کیا علماء وطلباء نے حسب استطاعت بھر پور اس کار خیر میں حصہ لیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی نگران کونسل کی اہم میٹنگ اسلام آباد میں جناب سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر منعقد ہوئی ۔ اسلام آباد مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی نگران کونسل کی سہہ ماہی میٹنگ کا سینیٹرعلامہ راجہ ناصر جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت انعقاد ۔

میٹنگ  میں بزرگ عالم دین و معروف خطیب جناب علامہ سید حسن ظفر نقوی ، برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ،علامہ سید مھدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت ،محترمہ سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کے مولانا ظہیر کربلائی مرکزی کوآرڈینیٹر خواتین ونگ وصوبائی آفس سیکرٹری صوبائی سیکرٹریٹ لاہور نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا گیا ۔ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں اگلے تین ماہ کئی امور کی نشاہدھی کی گئی اور تنظیمی ،تعلیمی و تربیتی امور کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ شہید مقاومت علامہ سید حسن نصر اللہ اور حزب اللہ کے دیگر شہداء نے بہادری سے اسرائیلی رژیم کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا کے لئے یہ بات ثابت کر دی کہ اسرائیل قابل شکست رژیم ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان حزب اللہ کے سربراہ کو ان کی بہادری اور دلیری پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ بات علامہ علی حسنین نے امامبارگاہ حسینی ہزارہ نچاری علمدار روڈ میں حزب اللہ کے سربراہ شہید علامہ سید حسن نصراللہ کے چہلم کے موقع پر منعقدہ مجلس عزاء و تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء نے کہا کہ تاریخ علامہ سید حسن نصر اللہ کو مسلم امت کے بہادر رہنماء کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔ حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں نے فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو روکنے اور حماس کی حمایت کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ افسوس کا مقام ہے کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کرتا رہا اور دنیا بھر کے مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے رہیں۔ ایسے میں حسن نصر اللہ جیسے رہنماء ہی تھے جنہوں نے اسرائیل کی آنکھوں سے آنکھیں ملاتے ہوئے مسلمانوں کا دفاع کیا۔

علامہ علی حسنین نے کہا کہ حزب اللہ کے مجاہدین شہادت کو شکست نہیں سمجھتے، بلکہ یہ وہ قربانیاں ان کے مقصد کو زندہ رکھتی ہیں۔ اسرائیل ایک قابض رژیم ہے، جسے مسلمانوں کی سرزمین پر قبضے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایسے میں اگر بچے، عورتوں، بزرگوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر ممنوعہ بموں سے حملے کئے جائیں تو کوئی مسلمان کیسے خاموش رہ سکتا ہے۔ حماس اور حزب اللہ کے مجاہدین فلسطینی عوام کے دفاع اور مسلمانوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جس میں بے انتہا قربانیاں پیش کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ پاکستان کے عوام نے گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل کی بربریت کے خلاف مسلسل آواز بلند کی ہے۔ آئیندہ بھی عوام الناس سے یہی توقع ہے کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر فلسطین پر ہونے والے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے غلیظ چہرے کو دنیا پر عیاں کرتے رہیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے طلباء میں مطالعہ کے فروغ کے لئے کتاب خوانی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے میڈیا سیل انچارج کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے شعبہ تربیت کی جانب پہلے کتاب خوانی کے مقابلے کی کامیابی کے بعد اسی سلسلے کی دوئم مقابلہ کتاب خوانی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں گرانقدر کتاب "ڈھائی سو سالہ انسان" کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں حکومت اسلامی کے قیام کے لئے آئمہ طاہرین (ع) کی سیاسی جدوجہد کا ذکر کیا گیا ہے۔ مقابلے کی تیاری کے لئے قاریئن کو کتاب کی ہارڈ کاپی مہیا کی جائے گی، جبکہ مقابلے میں کامیاب ہونے والے ٹاپ تین قارئین کو قیمتی انعامات اور باقی شرکت کنندگان کو بھی تحائف سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلے کے اعلان کے بعد رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا نائب صدر جبکہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسد عباس نقوی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین کی تقرری کا یہ فیصلہ ملی یکجہتی کونسل کے نو منتخب صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور ملی یکجہتی کونسل کی مجلس قائدین نے دستور کی روشنی میں اتفاق رائے سے کیا۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جلوس عزاداری پر مقدمات کا اندراج آئین پاکستان کی صریح خلاف ورزی اور غیر قانونی عمل ہے، اور یہ اہل تشیع کے بنیادی آئینی اور انسانی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں جامعہ شہید مرتضیٰ مطہری میں مجلس علمائے مکتب اہل بیت صوبہ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر علوی و دیگر علماء کرام سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر کہا کہ ملتان انتظامیہ کی جانب سے 12 شیعہ رہنماؤں کا نام شیڈول فور میں ڈالنا افسوس ناک عمل ہے۔ ماہ محرم اور چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جلوس عزاداری پر مقدمات کا اندراج آئین پاکستان کی صریح خلاف ورزی اور غیر قانونی عمل ہے، اور یہ اہل تشیع کے بنیادی آئینی اور انسانی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔ انہی مقدمات اور جلوس مشی کو بنیاد بنا کر عزاداروں کے نام شیڈیول فور میں شامل کئے گئے ہیں، جو کہ حکومت اور بیوروکریسی کی جانب سے قوانین کا غلط استعمال ہے، اور یہ مکتب اہل بیت کے پیروکاروں کی بنیادی ائینی حقوق اور مذہبی آزادی پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں شیڈول فور کے نام سے شریف شہریوں کو حراساں اور تنگ کیا جاتا ہے۔ اس وقت عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے میں پنجاب حکومت پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملتان سمیت پنجاب بھر میں اہل تشیع کے پرامن اور شریف کارکنوں کے خلاف شیڈیول فور کے غلط استعمال کو روکا جائے اور شریف شہریوں کے نام شیڈول فور سے فی الفور نکالے جائیں۔ اپنے دورے کے موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے فرزند علی شیر صدیقی کی شادی کی مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں ملتان کے ممتاز عالم دین علامہ غلام مصطفی انصاری سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان تبلیغ مکتب اہل بیت علیہم السلام و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر عزاداری ونگ سخاوت حسین، علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی و دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ اثناءعشری جی سکس ٹو اسلام آباد میں عظیم الشان مرکزی مجلس چہلم شہید حسن نصراللہ و شہدائے قدس کےپرشکوہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ ایک کریم اور لطیف شخصیت کے مالک عظیم انسان تھے، آپ کسی پر ظلم برداشت نہیں کرتے تھے، اگر کسی نے عزت سے جینا اور مرنا ہے تو شہدائے قدس کے نقش قدم پر چلے، ان عظیم شہداء نے اسرائیل کی طاقت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، شہداء تحریک مقاومت کے سر کا تاج ہیں، شہداء نے تحریک آزادی قدس کو نئی زندگی دے دی ہے، تاریخ گواہ ہے خیبر کو یا مولا علی نے فتح کیا یا علی والے کریں گے، سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوئی، آج نتن یاہو اپنے گھر میں محفوظ نہیں رہا بنکروں میں چھپتا پھر رہا ہے، غزہ کے لئے شیعہ سنی خون اکھٹا ہو گیا ہے، جسے دنیا کا کوئی فرعون جدا نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ غزہ کی جنگ نہیں عالم اسلام کی جنگ ہے، لبنان کی سرحد پر اسرائیل کے پاؤں کانپ رہے ہیں، اسرائیل ایک سال سے بچوں عورتوں ہسپتالوں اور مساجد سے لڑ رہا ہے، پاکستان سے امریکی نفوذ کا خاتمہ ضروری ہے، وطن عزیز امریکی سامراجیت کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے،غزہ والے سب حسینی ہیں، شہید یحی سنوار نے خون کے آخری قطرے تک ڈٹے رہنا کربلا سے سیکھا، وہ سفاک اسرائیل کے سامنے نہ ڈرا نہ سہما بلکہ جوانمردی کے ساتھ میدان میں زخموں سے چور چور جسم کے ساتھ شہادت کا استقبال کیا، آج کے صہیونی خیبر کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے رسول خدا کے سچے عاشق حملہ آور ہیں، عظیم اور بابصیرت رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت میں لشکر مقاومت ناجائز صہیونی ریاست کو ڈھا دے گا، امریکہ و اسرائیل اپنے جدید ترین وسائل کے باوجود اس خدائی لشکر کے سامنے بے بس ہے، صہیونی رجیم کے خلاف تمام مسلمان متحد ہو چکے ہیں، ہم اس وحدت کو ٹوٹنے نہیں دیں گے، ہم اپنے ملک سے بھی بیرونی مداخلت کا خاتمہ کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان مرکزی مجلس چہلم شہید حسن نصراللہ و شہدائے قدس کا پرشکوہ اجتماع مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو میں منعقد ہوا، جس میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت، علمائے کرام، ذاکرین و شعراء عظام نے شہدائے قدس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور آخر میں مختلف نوحہ خواں پارٹیوں کی جانب سے ماتمی داری بھی کی گئی۔ مقررین میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید حسن ظفر نقوی، معروف عالم دین و خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ سید علی حسین مدنی، زاکر اہلبیت وسیم عباس بلوچ، قاضی وسیم عباس، مولانا مرتضی علوی و دیگر نے خطاب کیا۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہا سید حسن نصراللہ ایک کریم اور لطیف شخصیت کے مالک عظیم انسان تھے، آپ کسی پر ظلم برداشت نہیں کرتے تھے، اگر کسی نے عزت سے جینا اور مرنا ہے تو شہدائے قدس کے نقش قدم پر چلے، ان عظیم شہداء نے اسرائیل کی طاقت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، شہداء تحریک مقاومت کے سر کا تاج ہیں، شہداء نے تحریک آزادی قدس کو نئی زندگی دے دی ہے، تاریخ گواہ ہے خیبر کو یا مولا علی نے فتح کیا یا علی والے کریں گے، سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوئی، آج نتن یاہو اپنے گھر میں محفوظ نہیں رہا بنکروں میں چھپتا پھر رہا ہے، غزہ کے لئے شیعہ سنی خون اکھٹا ہو گیا ہے، جسے دنیا کا کوئی فرعون جدا نہیں کر سکتا، یہ غزہ کی جنگ نہیں عالم اسلام کی جنگ ہے، لبنان کی سرحد پر اسرائیل کے پاؤں کانپ رہے ہیں، اسرائیل ایک سال سے بچوں عورتوں ہسپتالوں اور مساجد سے لڑ رہا ہے، پاکستان سے امریکی نفوذ کا خاتمہ ضروری ہے، وطن عزیز امریکی سامراجیت کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے،غزہ والے سب حسینی ہیں، شہید یحی سنوار نے خون کے آخری قطرے تک ڈٹے رہنا کربلا سے سیکھا، وہ سفاک اسرائیل کے سامنے نہ ڈرا نہ سہما بلکہ جوانمردی کے ساتھ میدان میں زخموں سے چور چور جسم کے ساتھ شہادت کا استقبال کیا، آج کے صہیونی خیبر کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے رسول خدا کے سچے عاشق حملہ آور ہیں، عظیم اور بابصیرت رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت میں لشکر مقاومت ناجائز صہیونی ریاست کو ڈھا دے گا، امریکہ و اسرائیل اپنے جدید ترین وسائل کے باوجود اس خدائی لشکر کے سامنے بے بس ہے، صہیونی رجیم کے خلاف تمام مسلمان متحد ہو چکے ہیں، ہم اس وحدت کو ٹوٹنے نہیں دیں گے، ہم اپنے ملک سے بھی بیرونی مداخلت کا خاتمہ کریں گے۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہدائے قدس کا پاکیزہ لہو غاصب اسرائیل کی بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، سید مقاومت کی شہادت سے حزب اللہ اس قدر توانا ہو کر اسرائیل پر حملہ آور ہوئی ہے کہ اسرائیل کا شمال ویران ہو چکا ہے، خیبر شکن کے باایمان اور پاکیزہ وشجاع پیروکار اس قدر بزدل اسرائیلی فوجیوں کو مار رھے ہیں کہ وزیر دفاع کو ہٹانا پڑا ھے، حزب اللہ کے خوف سے قابض ریاست کی بھگوڑی عوام واپس اپنے آبائی ممالک میں بھاگ رہے ہیں۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ دشمن کی شکست ہی اسی میں ہے کہ اس کی طاقت کو تسلیم ہی نہ کیا جائے، اللہ نے اپنے گھر کی حفاظت کیلئے ہاتھیوں کے مقابلے میں ہاتھی نہیں بلکہ ابابیل کا لشکر بھیجا لہذا حزب اللہ وسائل پر انحصار نہیں کرتی توکل خدا اور نصرت خدا پر بھروسہ کرتی ہے، اللہ کے دین کے لیے قیام کرنے والوں سے اللہ بھی محبت کرتا ہے، مظلومین فلسطین و لبنان کی استقامت نے عالم اسلام میں بیداری کی نئی لہر پھونک دی۔

علامہ سید علی حسین مدنی نے کہا کہ جذبہ حریت سے سرشار عالم اسلام کا ہر فرد غزہ و لبنان کے مظلومین کے ساتھ ہے، اسرائیل اپنی تمام تر درندگی اور سفاکیت کے باوجود نابودی کی طرف بڑھ رہا ہے، شہدائے قدس کی عظیم شہادتیں تحریک مقاومت کی پائیداری اور مضبوطی کا باعث ہیں، ایک غزہ پارہ چنار کی شکل میں پاکستان میں بھی موجود ہے وہاں بھی محاصرے سے سنگین مشکلات ہیں ہم سب کو چاہیئے کہ اپنے ان ہم وطنوں کے لیے بھی صدائے احتجاج بلند کریں۔مرکزی چہلم کے موقع پر شہدائے فلسطین و لبنان کی تصویری نمائش اور نیاز کا بھی خاطر خواہ اہتمام کیا گیا ہے، چہلم کے انعقاد میں انجمن دعا زہرا، حیدری اسکاؤٹس اور جانثاران اہلبیت و راولپنڈی اسلام آباد کی دیگر انجمنوں، ماتمی سنگتوں اور نوحہ خواں پارٹیوں نے بھرپور شرکت اور تعاون کیا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نشر پارک میں چہلم شہید حسن نصراللہؒ  وشہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جلسہ سے غزہ حماس و حزب اللہ لبنان سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد،خواتین،بچوں اور کارکنان شریک تھے۔ اس موقع پر فلسطینی بچوں اورعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف ٹیبلو اور ترانے بھی پیش کئے گئے۔

 اپنے مرکزی خطاب میںسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھاکہ اسرائیل خطہ کا کینسر ہے عظیم رہنماوں نے غاصبوں اور ظالموں سے جنگ کا درس دیافلسطین کی سر زمین پر اسرائیل نے قبضہ کیا۔غزہ اس وقت انسانی زندان بن چکا تھا۔امام خمینی رح نے ظالموں سے ٹیبل ٹاک نہیں جہاد کا درس دیا۔ملکی حکمران یحییٰ سنوار کی زندگی سے سبق حاصل کریں۔یحییٰ سنوار 22 سال اسرائیلی جیل میں رہے۔سنوار نے دشمن شناسی کا درس دیا۔فلسطین کی حمایت میں انصار اللہ، حشدالشعبی ، حزب اللہ سمیت کئی تنظیموں کے مجاہدین نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔فلسطین میں 10 ہزار سے زائد معصوم بچوں کو شہید کیا۔اسپتالوں،تعلیمی اداروں مساجد کو نشانہ بنایا۔سید حسن نصر اللہ،اسماعیل ہانیہ، یحییٰ سنوار، ہاشمی صفی الدین کی شہادت عظیم قربانیاں ہیں۔قربانی شہداء آزادی کا صفر ہے۔طوفان الاقصیٰ نے امریکہ و اسرائیل سمیت عالمی قوتوں کی کمر توڑ دی۔ مظلوم بچون، خواتین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ سید حسن نصر اللہ 32 سال حزاب اللہ کے سربراہ رہے،وہ مزاحمت کا استعارہ اور ان کی زندگی نمونہ عمل ہے۔ملکی حکمران امریکہ کو اپنا دوست نہ سمجھیں۔دنیا میں امریکی تسلط کو قائم رکھنا امریکی پالیسی ہے۔ملکی حکمران اللہ پر نہیں امریکہ پر توکل کرتے ہیں۔بائیڈن ہو یا ٹرمپ یہ انسانیت کے قاتل ہیں۔ پاکستان کی آزادی ہزاروں جانوں کی مرحون منت ہیں۔ جانیں دینے کے بعد بھی اس ملک میں چادر و چاردیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ہمیں غزہ اور لبنان سے عزت کا راستہ سیکھنا ہوگا۔ پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں سے پاک کرنا ہوگا۔ملک میں صہیونی حکمرانوں کا قبضہ ہے۔ملکی حکمران طاقت کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرم کو مسیحا سمجھنے والے اپنے لئے گڑھا کھود رہے ہیں۔ حکمرانوں نے تباہی کے دھانے پر لاکر کھڑا کیا۔عمران خان کو اللہ پر توکل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔خون کے آخری قطرے تک حماس و حزب اللہ کی حمایت کرتے رہیں گے۔

کانفرنس سے خطاب میں حماس ترجمان ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ ملت پاکستان نے اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑا۔خطہ میں فلسطین، کشمیر، افغانستان کے مسائل ہیں۔فلسطین عالم اسلام کا ہے۔مغربی فلسطین کے بیشتر حصے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے آزادی فلسطین کیلئے مسلم امہ کی وحدت اشد ضروری ہے۔

فلسطین جہاد اسلامی کے ترجمان احسان عطایا ٹیلی فونک میں کہنا تھا کہ بیت المقدس کے راستے چلتے ہوئے شہید ہونے والوں کو سلام پیش کیا۔شہیدحسن نصر اللہ، اسماعیل ہانیہ،یحییٰ سنوار کی تمام زندگی مذاحمت کیلئے وقف تھی۔عظیم رہنماوں کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوکر اسرائیل کو خطہ میں شکست دیں گے۔

 حزب اللہ لبنان کے رہنما سید ابراہیم موسوی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی بھائیوں کے شکر گزار ہیں۔عالمی برادری اقوام متحدہ سمیت  اسرائیلی جارحیت پر خاموش ہے۔امریکہ اور یورپی ممالک اسرائیل کی کھلے عام حمایت کررہے ہیں۔فلسطین اور لبنان حالت جنگ میں ہیں ہم عالم اسلام سے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔حسن نصر اللہ،اسماعیل ہانیہ،یحییٰ سنوار کی قربانیان رائیگاہ نہیں جائیں گی۔بیروت اور غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے شہید سید حسن نصر اللہ اور تمام شہدائے فلسطین کو خراج تحسین پیش کیا اورملت اسلامیہ کی یکجہتی کیلئے پر زور اپیل کی انہوں نے کہادنیا میں دو ہی مذاہب ہیں حسینی و یزیدی۔غزہ و فلسطین میں جارحیت کے خلاف مسلم ممالک خاموش کیوں ہیں راہ مقاومت میں دی جانے والی شہادتیں را ئیگاہ نہیں جائیں گی۔دنیا بھرمیں فلسطینی مظلوموں کی شہادت پر آواز اٹھا رہے ہیں۔صہیونیزم دنیا بھر میں معاشی، اور میڈیا میں مضبوط ہے۔ ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

 جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا عرب ممالک اسرائیل دہشتگردی پر مجرمانہ خاموش ہیں۔فلسطینی مزاحمت کیلئے رہبر معظم سید علی خامنہ ای سرمایہ اورعالم اسلام کے رہبر ہیں۔لیبیا، انگولہ، مالٹا نے اسرائیل کو اپنے اڈے نہیں دیئے۔حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو واضح پیغام دیا کے فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔1989 میں سب سے پہلے امام خمینی نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیایوم القدس امام خمینی رح کے فرمان پر منایا جاتا ہے۔اسرائیل نابودی کے قریب ہے۔ انشاء اللہ غلام مصطفیٰ کی فتح ہوگی۔

کانفرنس سے عوامی تحریک کے رہنماالیاس مغل،علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی،علامہ مختار امامی،علامہ صادق جعفری،ڈاکٹرصابر ابو مریم سمیت دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر علمائے کرام،ذاکرین،سماجی اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔

Page 55 of 1567

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree