The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملت جعفریہ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عزاء بسلسلہ چہلم شہید مقاومت سردار سید حسن نصراللہؒ کے حوالے سے مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان برادر ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی و اسلام آباد وومن ونگ کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میںفلسطین، لبنان اور پاراچنار کی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور سوال جواب کئے گئے اس موقع پر 10 نومبر مرکزی مجلس عزاء کے حوالے سے وومن ونگ کو زمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور اب تک کی فعالیت سے آگاہ کیا۔


وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل و دیگر رہنماؤں کے خلاف جعلی مقدمات اور سابق رکن اسمبلی اختر حسین لانگو کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر صوبے بھر میں 30 اکتوبر کو شٹر ڈاؤن اور 2 نومبر کو پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماؤں علامہ علی حسنین حسینی اور علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ناقص پالیسیوں پر تنقید کرنے والی جماعتوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکمران بخوبی جانتے ہیں کہ بی این پی رہنماؤں نے کوئی غیر قانونی فعل سرانجام نہیں دیا ہے، تاہم جمہوری دور میں آمرانہ رویہ اختیار کرکے جمہوریت کی ساکھ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اپنی سیاسی و آئینی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ آئین کی بحالی ہی ملک کے مسائل کا حل اور ملک و قوم کے بہتر مستقبل کا راستہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مخالف جماعتوں کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی پر دباؤ ڈالنے اور طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں اور قائدین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان صوبے بھر میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تیس اکتوبر کو ہونے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دو نومبر کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کرتی ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے فاطمہ جناح ویمن کالج اور گرلز ڈگری کالج کے زیراہتمام عالمی یوم ذہنی صحت کے حوالے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی صحت جسمانی صحت سے زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ خیالات، طرز عمل اوررویوں کا تعین کرتی ہے۔ ذہنی صحت کی جتنی اہمیت ہے اسکو اتنا ہی نظر انداز کیا گیا ہے۔ ذہنی طور پر انسان اسی صورت میں صحت مند رہ سکتا ہے کہ اگر تحمل اور صرف نظر سے انسان کام لے۔ تعلیمی ادارہ ہو یا دیگر ادارے ذہنی صحت کے مراکز ہمیشہ نظر انداز رہے ہیں۔  یہ ایک طرح سے ٹیبو بھی بنا رہا ہے۔ ذہنی صحت کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی طور پر صحت مند کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسکی اجماعی شعور کتنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم دن اور مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد دونوں اداروں کا قابل تحسین عمل ہے۔ ذہنی صحت کے حوالے سے اجتماعی شعور کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(شیخوپورہ) جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت ضلع شیخوپورہ کی ضلعی کابینہ کی ضلع شیخوپورہ کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے اہم میٹنگ کا انعقاد ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری ، جناب مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔

ضلعی صدر جناب سید عرفان نقوی اور ان کی 12 رکنی ضلعی کابینہ کے علاوہ یگر4افراد(ماتمی دستوں کے سالاربھی) مبصر کی حیثیت سے شریک تھے ۔ میٹنگ بہت ہی اچھے انداز میں ہوئی ۔

سید اسد عباس نقوی، علامہ سید علی اکبر کاظمی ، اور سید حسن رضا کاظمی نے اپنی اپنی گفتگو میں تنظیم کی اہمیت ،ضرورت اور فعالیت پر بہت ہی عمدہ مفہوم کے ساتھ بیان فرمایا ۔میٹنگ میں سید عرفان نقوی ضلعی صدر ضلع شیخوپورہ نے اپنے ضلع کی اب تک کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی صوبائی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن مرکزی کردار سازی کونسل شیخ محمدجان حیدری نے کہا کہ تنظیمی تربیت اور خدا سے رابطہ سید مقاومت کی بنیادی صفات تھے۔ایک تنظیمی فرد کی کامیابی کا لازمی اور ضروری امر نظم وضبط ہے اسلئے امیر کائنات نے تقوی الہی کیساتھ نظم وضبط کو ایک الہی انسان کےلئے ضروری قرار دیا۔نظم تنظیم کیساتھ غیبی اور الہی امداد پر یقین ایک تنظیمی فرد کےلئے ضروری ہے۔شھید مقاومت کی کتاب امام مھدی اور اخبار غیب کی محوریت میں سید مقاومت کی کامیابی کا ایک لازمی عنصر آپ کا امداد غیب پر یقین کامل ہے۔آپ ایک تقریر میں فرماتے ہیں کہ محصور ہونا ہمیں مکتب میں معنی نہیں رکھتا ہم کھبی کسی کے ہاتھوں محصور نہیں ہوتے کیونکہ کائنات کا ہر موجود ہماری مدد کرتاہے کیونکہ ہمارا رابطہ ہمارے رب سے ہے۔

وحدت نیوز(دادو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سید مقاومت شہید علامہ سید حسن نصر اللہ اور شہید یحییٰ سنوار عالم اسلام کے عظیم ہیرو تھے۔ جن پر پوری امت مسلمہ کو ناز ہے۔ پاکستان کے عوام کو چاہئے کہ اس عظیم شہید کے چہلم کے موقع پر پورے پاکستان میں عظیم اجتماعات منعقد کرکے لشکر اسلام کے علمبردار کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان یونٹ جوہی کے زیر اہتمام منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین نے امت مسلمہ کو آپس میں جوڑ دیا ہے۔ حماس اور حزب اللہ کے سنی اور شیعہ قائدین اور جوانوں نے مل کر جس طرح سے اسلام دشمن سامراجی ممالک اسرائیل اور امریکہ کا مقابلہ کیا ہے۔ وہ بیداری امت اور اتحاد بین المسلمین کا عملی نمونہ ہے۔ امت مسلمہ اپنے اختلافات بھلا کر مجاہدین اسلام حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ کا ساتھ دے۔ آج فلسطین اور تحریک آزادی فلسطین امت مسلمہ کے اتحاد اور بیداری کا مظہر بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں شیعہ سنی مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لئے مسلسل سازشیں جاری ہیں۔ پارا چنار کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کو اپنی بیداری، ہوشیاری اور وحدت سے دشمن کی اختلاف اور انتشار پر مبنی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارہ جنار قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمہ اللہ علیہ کی سرزمین ہے۔ جو ملت اسلامیہ پاکستان کے عظیم محسن اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے۔ پارا چنار ہمارے دلوں میں بستا ہے اور ہمارے دل پارہ چنار کے غیور عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارا چنار کا محاصرہ ختم کرتے ہوئے پارا چنار پشاور شاہراہ کو پارہ چنار کے عوام کے لئے پرامن بنایا جائے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارا چنار میں دیر پا امن کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملت جعفریہ کبھی بھی پارا چنار کے مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم کے منتظر ہیں، اگر قائد وحدت نے پارہ چنار کی طرف لانگ مارچ کا حکم دیا تو ملک بھر سے قافلے قائد وحدت کے حکم پر پارا چنار کا رخ کریں گے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام شھدائے ملت جعفریہ، شہدائے مقاومت، شہدائے قدس بالخصوص شہید سید حسن نصراللہ، اسماعیل ھنیہ، یحیی سنوار اور سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں مسجد الحسین کے باہر شمعیں روشن کی گئیں۔ جس میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری فنانس غلام حسنین انصاری،صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں بسنے والے بیدار لوگ اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، ظالم کے خلاف کم از کم عملی جہاد کی ضرورت ہے، پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے تحریک مقاومت اسلامی حزب اللہ لبنان کی قیادت شیخ نعیم قاسم کے سپرد کیئے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ میںخدا وند متعال سے شیخ نعیم قاسم کیلئےاستقامت اور رہنمائی چاہتا ہوں کیونکہ وہ اس غیر معمولی اورمشکل وقت میں حزب اللہ کی قیادت سنبھال رہے ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی اور لبنان میں جارحیت نے حسن نصر اللہ اور ہاشم سیف الدین کی شہادت کے باوجود حزب اللہ کے جنگجوؤں کی غیر متزلزل مزاحمت کو جنم دیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم کا وژن اور اسٹرٹیجک مہارت اس کٹھن دور کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کے حالیہ بیانات اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور لبنان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے حزب اللہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم سب اسرائیل کے علاقائی استحکام کے لیے خطرے کو تسلیم کرتے ہیں اور اس طرح حزب اللہ صرف لبنان کی نہیں بلکہ پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے لڑ رہی ہے۔

مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ شیخ قاسم کی قیادت میں حزب اللہ اسرائیلی افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے تنظیمی طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موثر جنگی حکمت عملیوں کا استعمال جاری رکھے گی۔ آنے والے دن اہم ہیں۔ میں حزب اللہ کو فتح کی طرف لے جانے، لبنان کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے میں شیخ قاسم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ امام زمانہ (عج) کے فضل سے شیخ قاسم کو اس نیک کاوش میں ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔

اللہ شیخ قاسم کی حفاظت فرمائے اور لمبی عمر عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(قم)شہدائے مقاومت و شہید سید صفی الدین ھاشم کی بلندی درجات و ایصال ثواب کے لئے مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب مجلس وحدت مسلمین کے امور خارجہ کے مسؤول جناب ڈاکٹر حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید شفقت شیرازی صاحب نے فرمایا.

?آپ نے خطاب کے دوران مختلف اہم نکات پر گفتگو کی جن میں سر فہرست مسئلہ فلسطین کے آغاز و یہودیوں کے گریٹر اسرائیل بنانے کے ناپاک عزائم اور عالمی استعمار کی شیطنت کو موضوع سخن قرار دیا.

?گفتگو کے دوران آپ نے حماس کی مظلومیت اور لبنان میں مقاومت کی ضرورت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور استعمار کے پروپیگنڈا کے برخلاف آپ نے 7 اکتوبر اسرائیل پر کیے جانے والے حماس کے حملے کو دفاعی قرار دیتے ہوئے اسکے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا.

?اور اسی طرح آپ نے  مقاومتی رہنماؤں کے بہنے والے مقدس خون کو  مقاومت کے دوام و مزید استحکام کا سبب قرار دیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ضلع کرم خصوصاً پاراچنار میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور مرکزی شاہراہ کی بندش کے بعد پیدا ہونے والے بحرانی حالات کے تدارک کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئرحمید حسین کی چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتون خواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی عاطف خان سے ملاقات ۔

 ایم این اے انجینئر حمید حسین صاحب نے ضلع کرم کے موجودہ تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ضلع کرم کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے کیونکہ ضلع کرم کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد شاہراہ ٹل پارہ چنار پچھلے 17 دنوں سے بند ہے۔جس سے علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور انسانی المیہ جنم لے رہا ہے کیونکہ روڈ کی بندش کی وجہ سے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شدید مریضوں کو علاج کے لئے پشاور منتقل کرنا ناممکن ہے۔پچھلے 17 دنوں سے تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں اور پمپوں میں تیل نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو کھیتی باڑی میں شدید مشکلات ہیں اور لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ضلع کرم میں حکومتی عمل داری نہ ہونے کے برابر ہے روزانہ اہم شاہراہوں پر مسافروں کو دہشت گرد نشانہ بنا رہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے بلکہ ایسے واقعات میں حکومت ہی ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ و صوبائی قیادت پاراچنار کے کشیدہ حالات کی بہتری کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے فلور پر اس ظلم و بربریت کے خلاف ٹھوس آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور لیول پر اعلیٰ سطح روابط اور ملاقاتوں کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جاری ہے ، امید ہے انشاءاللہ مسائل جلد حل پزیر ہوں گے۔ 

Page 59 of 1567

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree