وحدت نیوز(اسلام آباد)قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں راولپنڈی اسلام آباد کی انجمنوں ، ماتمی تنظیموں ، ٹرسٹیزاور دیگر تنظیمات کے سرکردہ افراد کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال اور تشیع کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔قائد وحدت نے تمام تنظیمات کا مل کر اتحاد ویکجہتی کے ساتھ فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام تنظیمات پر مشتمل ’’ شیعہ وحدت کونسل ‘‘ بنانے کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل حیدرآباد کی اب تک کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے سیکریٹری جنرل ضلع حیدرباد ایڈوکیٹ رحمان رضا اور انچارج  سیل سید صفدر عباس عابدی کی قیادت میں میٹینگ ہوئی جس میں یونٹ 10 لطیف آباد کے ڈپٹی سیکریٹری سید وسیم رضوی کوضلع حیدرآباد کی المجلس ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل میں ممبر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاہ ضلعی شوریٰ کا اجلاس بلوانے کا اعلان کردیا ہے۔تمام یونٹس کے ذریعہ سے مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جائیگا۔

کرونا سے اموات کی صورت میں غسل، کفن اور تدفیں کا بندوبست کرنے کے لیئے المجلس کی ٹیم تشکیل دی گئی ہےجو کہ مولانا عمران علی جعفری کی رہنمائی میں کام کریگی. اور مستحق کے لیئے کفن کا بندوبست بھی تنظیم کی طرف سے کیا جائیگاجبکہ اسپتالوں میں مریضوں کے تیمارداروں اور مسافروں کے لیئے نیاز کی صورت میں کھانا تقسیم کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(ملتان)وحدت مسلمین ضلع ملتان کی ضلعی کابینہ کا اجلاس آج ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر غلام حسنین انصادی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ملتان برادر وجاہت علی مرزا نے کی اجلاس میں کرونا وائرس کی وبا سے پیدا ہوئی صورت حال پر طویل گفتگو ہوئی اور آئندہ کی ورکنگ اور لائحہ عمل کا جائزہ لیااس موقع پر مہم کے پہلے فیز کی تکمیل اور اہداف کی حصولی اور مہم کے دوران برادان کی کاوش کو سراہا گیا ۔ وہیں اب مہم کے فیز 2 کی تیاری اور اہدافات کا تعین کیا گیا جس کے تحت مخیر خضرات اور دیگر آرگنائزیشنز و ورکنگ گروپس سے کوائرڈنیٹ کر کے عوام کے گھروں میں راشن کی تقسیم اور ممکنہ بگڑتی صورت حال کے دوران ہنگامی حکمت عملی جیسے مسائل پر گفتگو ہوئی ۔

اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر ناشتے کروانے کی مہم کی بھی منظوری دی گئی اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر حسنین انصاری کو کوائرڈنیٹر کرونا مہم نام زد کیا گیا اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل  کی فعالیت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔۔اس موقع پر مولانا عمران ظفر ،عمران نقوی ،حسنین رضا کربلائی حسن عباس گھلو ،قیصر عباس حسنین رضا انصاری ،نسیم بھائی بھی موجود تھے

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی کی خصوصی ہدایت پر بلتستان ریجن میں کرونا کیخلاف مختلف اقدامات کے لیے  ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس کمیٹی کے فوکل پرسن ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کاظم میثم ہونگے جبکہ ڈاکٹر عرفان کو ان کا معاون خاص نامزد کیا گیا ہے۔ مذکورہ کمیٹی کرونا کیخلاف اٹھانے جانے والے اقدامات بلخصوص زائرین کی خدمت، محکمہ صحت اور انتظامیہ کے ساتھ معاونت اور آگاہی مہم سمیت دیگر ضروری اقدامات اٹھائے گئے۔

اس کمیٹی میں الہدی فاونڈیشن کے چیئرمین علی احمد نوری اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مولانا رسول میر رضاکاروں کی سربراہی کریں گے۔

آغا علی رضوی اور شیخ احمد علی نوری کی سربراہی میں روزانہ بنیادوں پہ اس وبا کو شکست دینے اور عوام کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس ہوں گے اور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 آغا علی رضوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام کارکنان رضاکارانہ خدمات کے لیے تیار رہیں اور محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام میں آگاہی پھیلائیں۔ انفرادی سطح پر عوام دعا بھی کریں، اجتماعات اور گیدرنگ سے سے بچیں، ساتھ ہی صحت کے ماہرین کی ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر بلتستان ریجن سے ملاقات کی۔ملاقات میں کورونا وائرس کے بچاو کے لیے ملک بھر میں اٹھانے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں آنے والی مشکلات بلخصوص پنڈی اسلام آباد  سے سکردو آنے والے مسافرین کے لیے ناکافی ٹرانسپورٹ اور بلتستان میں قرنطینہ میں رکھنے والے محترم ذائرین کے تحفظات اور شکایات سے بھی آگاہ کیا۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ رستے میں موجود زائرین کو باعزت طریقے سے بھرپور سہولیات کے ساتھ بلتستان پہنچایا جائے۔  انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میں موجود تمام زائرین کو بھرپور سہولتیں دی جائیں بلخصوص انکو دئے جانے والی طبی سہولت، بجلی کی فراہمی اور اشیائے خوردو نوش  میں کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی، نیز انکی عزت و احترام انکے ساتھ مشفقانہ اور تکریمانہ برتاو کو ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔ قرنطینہ میں موجود زائرین، ہوٹل انتظامیہ، ڈیوٹی پر مامور پیرامیڈیکل سٹاف اور پولیس اہلکار کے لیے بھی ماسک،دستانے اور دیگر حفاظتی ضروریات کو یقینی بنایا جائے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ اس مہلک مرض کے خلاف زائرین کی قربانیاں قابل تعریف ہیں علما،سماجی کارکنان،عمائدین،جوان اور عوام حفاظتی اقدامات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور اس چیلنج سے پوری قوم کو مل کر نمٹنا ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی تجویز پر 25رجب المرجب یوم شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو ملک گیر یوم اسیران ملت جعفریہ منانے کا اعلان کردیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ ملک بھر سے لاپتہ شیعہ جبری گمشدگان کی بازیابی کیلئےاس سال 25رجب المرجب 1441ہجری کو آفتاب امامت کے ساتویں تاجدار حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھرمیں یوم اسیران ملت جعفریہ منایاجائے گا۔

انہوںنے تمام مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران کو ہدایت کی کہ اس روزاسیران ملت جعفریہ کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا،آئینی وقانونی جدوجہد وجاری رکھنے کا عزم کیاجائے گا، ملک بھرمیں خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے ساتھ ملاقاتیں کرکے ان کے ساتھ مکمل تعاون کااظہار کیا جائے گاجبکہ اس اہم ایشو پر قانونی، آئینی وعوامی سطح پر ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

دوسری جانب انہوں نے آج طور عرصے سے لاپتہ شیعہ مسنگ پرسنز انجینئر ممتاز حسین رضوی، ذوالفقار شہانی، مرید عباس یزدانی اوڈاکٹر احسن اشفاق کی باحفاظت بازیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئےخدا وند متعال اور آئمہ اہل بیت ؑ سے اظہار تشکر کیاہے اور پوری ملت جعفریہ کو مبارک باد پیش کی ہے ، انہوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ آخری بے گناہ اسیر کی بازیابی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

Page 1 of 13

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree