وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ ناصرعباس جعفری خصوصی 8روزہ  دورہ گلگت بلتستان پر اسکردوایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں،وہ  پہلے  4روز بلتستان جبکہ آخری 4روز گلگت میں گذاریں گے، جہاں وہ تنظیمی دورہ جات کے علاوہ بزرگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے، اس موقع پرعلامہ شیخ عابد بہشتی اور علامہ جعفر موسوی بھی ان کے ہمراہ دورے میں شریک ہیں ، اسکردو ائیر پورٹ پر ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ علی محمد کریمی، شیخ شبیر ترابی اور کابینہ کے دیگر اراکین نےعلامہ ناصرعباس جعفری اور معززمہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔

وحدت نیوز (اسکردو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان شیخ نیئرعباس مصطفوی نے اسکردو میں عید غدیر کی مناسبت سے منعقدہ جشن غدیر سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیرالمومنین علی ابن علی طالب ؑ کی زندگی سراپا نمونہ عمل ہے۔ انکی زندگی کا ہر پہلو کمال کی معراج پر تھا۔ انکی عبادت کا پہلو بےمثل، انکی شجاعت کا پہلو بےنظیر، علم کے پہلو ناقابل تصور، گویا اگر صفات و کمالات کو دنیا میں حضرت محمد (ص) کے بعد کسی ہستی میں دیکھنا چاہیں تو وہ علی کی ہستی اور علی کی شخصیت ہے۔ جانشین نبی میں جہاں دیگر صفات موجود تھیں وہاں علی کی عدالت کی معترف پوری دنیا ہے اور علی پیکر عدالت و اطاعت الٰہی کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانشین نبی کی شخصیت کے پہلووں پر غور کیا جائے تو ہر پہلو ایک بحر بیکراں ہے جس کا احاطہ ممکن نہیں، اسی لیے محمد مصطفٰی (ص) نے فرمایا تھا کہ مجھے کسی نے نہیں پہچانا سوائے علی کے اور علی کو کسی نے نہیں پہچانا سوائے میرے۔ علیؑ کی زندگی کے سربستہ راز کو کھولنے اور انکے فرمودات کی گہرائیوں اور مطالب تک پہنچنا ہمارے بس میں نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ علی ؑنے اپنی پوری زندگی رسول خدا کی سیرت کو احیا کرنے اور الہٰی احکامات کو معاشرے پر نافذ کرنے کے لیے جدوجہد کی۔ علی ؑعدالت و شجاعت اور منطق کی طاقت سے اسلامی اور الہی معاشرے کا قیام چاہتے تھے لیکن ظالموں کے لیے صالح امام عمل گراں گزرے اور انہیں محراب عبادت میں شہید کر دیا۔ علی ؑکی زندگی کا ارمان ایک صالح اور الٰہی معاشرہ کا قیام تھا جہاں عدل کا دور دورہ ہو انصاف اور محبت ہو، ظالم کا گھیرا تنگ ہو اور مظلومین کو انکا حق ملے۔ امام علیؑ ایک لمحہ کے لیے بھی کسی ظالم اور فاسد معاشرہ کو اور طاغوتی نظام کو برداشت کرنے کے آمادہ نہیں تھے۔ ہمیں بھی امام علی ؑ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے عدل کو اپنا نظام بنانا چاہیئے۔ ظالم نظام کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام وفاقی حکومت کی مخالفت میں اور انقلاب مارچ کی حمایت میں جاری تحریک کے سلسلے میں آج بعد از نماز جمعہ کھرمنگ اور شگر میں ریلی نکالی گئی جبکہ سدپارہ، حسین آباد، حوطو، کواردو اور روندو میں جامع مساجد میں خطبہ ہائے نماز جمعہ میں وفاقی حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی گئی۔ وفاقی حکومت کے خلاف جاری تحریک کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کھرمنگ کے زیراہتمام ایک احتجاجی ریلی بعد از نماز جمعہ کھرمنگ جامع سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ علامہ شیخ شبیر رجائی کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے کھرمنگ اسکردو روڈ اور اسکردو کرگل لداخ روڈ پر علامتی دھرنا بھی دیا۔

 

 بارڈر ایریا میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کھرمنگ علامہ شیخ شبیر رجائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی پشت پر امریکہ کی موجودگی نہ صرف پاکستان کے لیے نیک شگون نہیں بلکہ عالم اسلام پر خطرہ اور اسلامی بنیادی نظریات پر حملے کے مترادف ہے۔ امریکہ نہ اسلام کا وفادار ہے اور نہ پاکستان کا، لہذٰا وفاقی حکومت جن بنیادوں پر قائم ہے وہ بنیادیں ہی وطن کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان اس لیے نہیں بنا کہ یہاں پر حکومتیں امریکی ایماء پر قائم رہے، یہ ملک امریکیوں کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کا ہے۔ پاکستانی عوام ہی اپنے ملک سے ایسے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز پاکستان کے انتہائی شمال اور حساس ترین آرمی ایریا اور بارڈر سے جہاں سے منٹوں کے فاصلے پر پاکستان کا دشمن انڈیا ہے پوری دنیا کو بالخصوص پاکستان آرمی کو پیغام دینا چاہیں گے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آرمی کا آپریشن ملکی سلامتی کے لیے ضروری تھا اور پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا دائرہ تنگ کر کے ملک پر عظیم احسان کیا اور دنیا جانتی ہے کہ وفاقی حکومت نے آپریشن کی راہ میں روڑے اٹکانے کی بھی بڑی کوشش کی جسے وطن کی غیور آرمی نے خاطر میں نہیں لائی۔ وہ حکومت جو دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے وہ وطن کی حفاظت اور سلامتی کا ضامن کیسے کہلایا جا سکتا ہے۔

 

دوسری طرف شگر چھورکھا میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شگر کے زیراہتمام وفاقی حکومت کیخلاف اور انقلابی مارچ کی حمایت میں بھی ایک احتجاجی ریلی سیکرٹری جنرل شگر علامہ شیخ ضامن مقدسی کی قیادت میں نکالی گئی۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ضامن مقدسی، شیخ اسماعیل اور شیخ کاظم نے کہا کہ ملک میں اس وقت نواز خاندان کی حکومت ہے۔ جمہوریت اگر ملک میں ہوتی تو سانحہ ماڈل ٹاون میں دو درجن سے زائد لاشیں گرانے والوں کی جگہ ایوانوں کی بجائے زندانوں میں ہوتی۔ امریکہ کے موجودہ دھرنے کے حوالے سے جو موقف سامنے آیا ہے اس سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بلکہ ماموری شہنشایت ہے۔ حقیقی اسلامی جمہوریت کے حصول کے لیے مامور شہنشاہوں کو ایوانوں سے باہر کرنا ضروری ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ ملک میں عوام کو غلام سمجھنے والے حکمرانوں کا گھیرا تنگ کیا جائے اور حقیقی اسلامی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی جائے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت میں  کبھی یہ جرات نہیں  ہوئی ہے کہ بسوں  سے نہتے مسافرین کو اتار اتار کر گولیوں  سے چھلنی کرنے والے، پاکستان کی سکیورٹی اداروں  پر حملے کرنے والے اور مسلمانوں  کے درمیان تفرقہ پھیلانے والے دہشت گردوں  پر دہشت گردی ایکٹ نافذ کرے بلکہ اس کے برعکس مسجد اور علم پاک کو شہید کرنے سے روکنے والے بے گناہ جوانوں  پر اے ٹی اے نافذ کرکے اپنی پہچان دنیا کے سامنے واضح کر دی۔  یہ ریاست اسلام کی ریاست ہے کسی خالصہ سرکار، ہندو پنڈت یا سکھ یاتری کی نہیں، عوام اپنی زمینوں  پر جہاں  چاہیں مسجد بنا سکتے ہیں، چاہے اس مسجد کی تعمیر سے کسی کے ناجائز تجاوزات کی راہ میں  رکاوٹ ہو یا نہ ہو اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں  نہیں  روک سکتی۔ ہم نے روز اول سے کوشش کی کہ اسکردو مسجد کا معاملہ مذاکرات اور نرم انداز سے حل ہوجائے لیکن صوبائی شاہی حکومت اپنی گنتی کے چند روز اور اقتدار کے سہارے اپنے عزیزوں  کو نوازنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور مسجد کو منہدم کرکے دم لینے کی خواہاں  ہے، تاکہ وہاں  تجاوزات تعمیر کرسکے۔ اگر گلگت  بلتستان حکومت نے فوری طوری پر اس مسئلے کو حل نہیں  کیا اور گرفتار ہونیوالے بے گناہوں  کو رہا نہ کیا تو پاکستان کے کونے کونے اور دنیا کے مختلف مقامات میں  بھی اسکردو انتظامیہ اور گلگت  بلتستان حکومت کی اس شرمناک سیاہ کاری کو منظر عام پر لایا جائے گا، جس نے بابری مسجد کی یاد تازہ کی تھی۔ اگر گلگت بلتستان حکومت نے ہوش کے ناخون نہ لیے تو ہم پاکستان بھر میں اسے  ایسے ذلیل و رسواء کریں  گے کہ انہیں  منہ چھپانے کو جگہ نہیں  ملے گی۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکردو انتظامیہ کی مسجد گرانے اور علم پاک کی توہین کرنے کی کوشش پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور یہ ایک عظیم سازش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو کا حالیہ اقدام پورے گلگت بلتستان کے لیے تذلیل کا باعث ہے۔ اسکردو انتظامیہ نے جو قبیح فعل سرانجام دیا ہے اس کا داغ کبھی نہیں دھویا جا سکتا اور تاریخ کے صفحات میں رقم کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے دہشت زدہ علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان آرمی کے کامیاب آپریشن کے بعد جہاں سکیورٹی خطرات پورے ملک میں بڑھ گئے ہیں وہاں گلگت بلتستان بھی ٹارگٹ پر ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق شمالی وزیرستان سے دہشت گرد گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں روپوش ہو سکتے ہیں اور کاروائی بھی کر سکتے ہیں، ایسے حالات میں بلتستان پولیس کو سکیورٹی پر مامور کرنے کی بجائے ایک مقامی آفیسر کی زمین کو توسیع دینے اور مسجد کو منہدم کرنے پر لگائی گئی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر دہشت گردوں کا کوئی قافلہ بلتستان میں داخل ہو جائے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اسکردو انتظامیہ کی حالیہ کارستانی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن مطالبہ کرتی ہے کہ مسجد کی حفاظت پر مامور گرفتار جوانوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا اور انکے خلاف دائر مقدمات کو خارج نہ کیا گیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر اسکردو پر عائد ہوگی۔

علاقہ تھانہ میں کرپٹ پول

وحدت نیوز(اسکردو) منہاج القران کے مرکزی رہنما فرحت حسین شاہ  نے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء اسکردو پر بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرض اتارو ملک سنواروں کا نعرہ لگا کر پوری دنیا میں بیٹھے ہوئے پاکستانیوں کو بیوقوف بنا کر اربو ں روپے اکٹھے کرکے حکمرانوں نے صرف اپنی عیاشی کے اڈے بنائے اور ملک کا قرض بڑھتا ہی رہا مگر آج سکردو میں انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہوا سمندرسے ثابت ہو چکا ہے کہ اب بھی حکمران اپنی من مانیاں کریں اورانکو کوئی روکنے والانہ ہو آج تمام قوتیں اکٹھی ہو کر ایساآہنی ہاتھ بن جائیگا کہ اگرکسی نے یہاں کے عوام کے حقوق غضب کرنے کی بات بھی کی تو اسکی زبان کھینچ دی جائیگی ۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کے ساتھ حکمرانوں کا استحصالی رویہ افسوس ناک ہے، اب تک بر سر اقتدار آنے والی کسی بھی جماعت نے اس خطے کو آئینی حیثیت دینے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطے کو حکمران دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم کے شانہ بشانہ ہے، شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان کے استحکام کی خاطر ایم ڈبلیو ایم سمیت تمام محب وطن سیاسی قوتوں کی سپورٹ کے لئے آمادہ ہیں ۔

Page 13 of 17

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree