وحدت نیوز(اسکردو) جمیعت اہل حدیث بلتستان کے مرکزی رہنما مولانا محمد بلال زبیری نے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء اسکردو پر بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈوگرا راج کے خلاف بھر پور مزاحمت کی اور پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا مگر ہمیں آج تک آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہمیں بتایا جائے کہ ہم کشمیری ہیں یا بلتی ہیں اگر ہمیں ہمارا حق نہ دیا گیا تو بہت جلد یہاں کی عوام کا ہاتھ ہوگا اور حکمرانوں کا گریبان ہوگا، میں آج ایک مرتبہ پھر اعلان کر تا ہوں کے آغا سید علی رضوی ہمارے قائد ہیں ، جن کی قیادت میں ہم نے گندم سبسڈی کی بحالی کی تحریک کو کامیاب بنایا ، مجلس وحدت مسلمین محروم عوام کی آواز ہے، اہلیان گلگت بلتستان کو ایم ڈبلیوایم کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا چائیں ۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی الیکشن کے ذریعے برسراقتدار آنے والی کسی حکومت کو نہیں مانتے، ملک میں آزاد الیکشن کمیشن کے ذریعے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر الیکشن کرائیں جائیں، بدقسمتی سے آج جو ہم پر حکمران مسلط ہیں وہ جھوٹے، بدکردار، کرپٹ اور لٹیرے ہیں، جو الیکشن چوری کرکے جعلی مینڈیڈیٹ لیکر جعلی حکومت بنا لیتے ہیں، ان چوروں اور انکی چوری کی ہوئی حکومت کو ہم نہیں مانتے، گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق پاکستان کی گلی گلی میں لے کر جائیں گے، یہاں کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اشرافیہ سے عوام کے حقوق چھین کر دم لیں گے، ہم مظلوموں کی زبان بنیں گے، سیاسی تبدیلی کے لئے سیاسی سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیراہتمام اسکردو میں ہونے والی بیداری ملت و استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے وائس چئیرمین صاحبزادہ حسین رضا، منہاج القرآن کے مرکزی رہنما سید فرحت عباس شاہ، اہل حدیث رہنما حافظ بلال زبیری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما جواد کاظمی، مسلم لیگ (ق) کے رہنما ظفر ریلے اور بلوچستان اسمبلی کے رکن آغا سید محمد رضا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

علامہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے اپنے اندر تبدیلی لانا ضروری ہے اور جب ہم اپنے اندر تبدیلی لے آئیں گے اور متحد ہوجائیں گے تو پھر کوئی قوت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، اگر ہم شیعہ سنی کے فسادات میں الجھے رہے تو پھر یہی بدکردار سیاستدان ہم پر مسلط رہیں گے، یہی وجہ ہے کہ 12 روز احتجاج کرنے کے بعد ہمیں گندم کی سبسڈی ملی، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت ان تمام بنیادی مسائل کا حل عوام کو ان کی دہلیز پر پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اس علاقے کے لوگوں کے حقوق غضب کئے، ان کے خلاف متحد ہوکر اعلان جنگ کیا جائے اور اس کے لیے یہاں کے لوگوں کو اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچاننا ہوگا، تب ہی ہم اپنے حقوق حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوموں کی آواز ہیں اور انکے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہمیشہ دشمنوں کے خلاف کھل کر آواز اٹھاتے ہیں، بےشک امریکہ ہی کیوں نہ ہو، دشمن ہمیں مختلف فرقوں میں تقسیم کرکے ہم پر مسلط ہونا چاہتے ہیں، اب وقت آچکا ہے ہم اپنی مظلومیت کو چھوڑ کر متحد ہوجائیں اور ظالم حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیں، آج دنیا بدل رہی ہے، مگر پاکستان کے حالات ان کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے جوں کے توں ہیں، اب ان حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دینگے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتے ہیں کہ جعلی الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومتیں مسائل حل نہیں کرسکتیں، پاکستان میں ہونے والے جعلی الیکشن ہمیں قبول نہیں، آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے جو متناسب نمائندگی کے ذریعے الیکشن کرائے،تاکہ 2 فیصد اشرافیہ کی بجائے 98 فیصد عوام کو ایوانوں میں نمائندگی مل سکے، ہم سیاست میں اختلاف کے قائل ہیں دشمنی کے نہیں، ہم برے کو نہیں برائی کو برا جانتے ہیں اور برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے عوامی جدوجہد کے قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان سے محبت کرنے والوں کا خطہ ہے یہ خطہ پاکستان کی فطری دفاعی لائن ہے، لیکن 65 سالوں سے حکمران انہیں نظر انداز کرتے رہے، عوامی طاقت کے ذریعے کوئٹہ کے رئیسانی کو اقتدار سے نکالا، اگر ظلم بند نہ ہوا اور کراچی اور پنجاب میں مظلوموں کا خون بہایا جاتا رہا تو کراچی، اسلام آباد، لاہور اور گلگت بلتستان کا کوئی بھی رئیسانی اقتدار میں نہیں رہیگا۔ انہوں نے جمعہ کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے الیکشن جیت کر وزیراعلٰی بننے والے نے اپنے حلقہ میں بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا بلکہ لوٹ مار کرکے لاہور اور اسلام آباد میں اپنے محل تعمیر کر لئے ہیں اور اس نام نہاد عوامی نمائندے نے یہاں کی عوام کے حقوق کی کوئی بات نہیں کی، یہاں کے غیور عوام ملک کے دفاع اور محبت کا حق ہمیشہ ادا کرتے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یادگار چوک اسکردو پر منعقدہ بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ گذشتہ 67 سالوں سے گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا، ہر حکمران نے ہمارے حقوق پر ڈاکے ڈالے، اس کے باوجود گلگت بلتستان کی عوام نے پاکستان کا پرچم سربلند رکھا، مگر ہمیں آج تک اپنے حقوق نہیں دیئے گئے، اگر یہاں کی عوام کو انتظامی بنیاد پر کوئی عہدہ دیا بھی ہے تو وہ بے اختیار ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اپنے خطے کو اپنے زور بازو پر آزاد کروانے والے اور ان کا خطہ آج مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے، گلگت بلتستان کی عوام نے نہ صرف اپنے طور پر آزادی حاصل کی بلکہ پاکستان کی ہر جنگ میں کھل کر اس کا ساتھ دیا، مگر کچھ وطن فروش مردہ ضمیر والے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں اور وہی اس خطے کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں گلگت اور بلتستان میں مقامی افراد کو چیف سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری نہ بنائے جانے کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سے ایک بہت بڑا بھونڈا مذاق ہے، ہم اس نظام کو اٹھا کر دریائے سندھ میں غرق کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارا 8 ہزار مربع میل علاقہ فروخت کیا، وہ نہ صرف ہمارے غدار ہیں بلکہ وہ پاکستان کے بھی غدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکوؤں کو اپنے ملک کی معدنیات لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء اسکردو پر بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید آغا محمد رضانے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں استحکام پیدا نہیں ہونے دیتی یہی وجہ تھی کہ کوئٹہ میں الیکشن کے دوران بم دھماکے کیے گئے تاکہ عوام خوف زدہ ہوکر گھروں میں محصور ہوجائیں مگرغیور عوام نے ملک دشمنوں کو شکست سے دوچار کیا انہوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ ہوتا ہے تو قابل مزمت ،حامد میر پر ہو تو بھی قابل مزمت مگر جب دہشت گرد دہشت گردی کرتے ہیں تو وہ قابل مزمت ہی نہیں بلکہ قابل مرمت بھی ہیں ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ، انہوں نے مذید کہا کہ آج 70سال ہوچکے ہیں مگر اس خطہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیاہر حکمران نے ہمیشہ نیانعرہ لگاکر ہمیں لالی پوپ دینے کی کوشش کی مگر اب ہم ان جھوٹے حکمرانوں کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے اب حالات پہلے جیسے نہیں ہیں ملک دشمنوں کی نظریں اس خطے پر جم چکی ہیں اور جب تک گلگت بلتستان کا علاقہ مستحکم نہیں ہو گا اس وقت تک پاکستان بھی مستحکم نہیں ہوگا۔

وحدت نیوز(بلتستان)مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کی جانب سےاسکردو میں  کل ہونے والی بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں وحدت سیکریٹریٹ اسکردو سے عظیم الشان بیداری ملت موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جو کےامامیہ چوک، بے نظیر چوک، آغا ہادی چوک سے ہوتی ہوئی یادگار شہداء اسکردو پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں سینکروں موٹر سائیکلوں پر سوار ہزاروں جوان شریک تھے،یاد گار شہداءپر ریلی کے  اختتام پر ریلی جلسے کی صورت اختیار کر گئی جہاں   پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال، علامہ آغا علی رضوی ، رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا ، علامہ جعفر موسوی اور علامہ ولایت جعفری نے خطاب کیا۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں واضح الفاظ میں فرمایا ہے کہ وہ بھی کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت بدلنے کا ارادہ نہ کر لے، آج جوانوں کی اس بڑی تعداد کو دیکھ کے اندازہ ہوتا ہے کہ خطئہ بے آئین کے جوانوں نے اپنی حالت بدلنے کا ارادہ کر لیا ہے، انشاء اللہ کل کی عظیم الشان بیدارہ ملت و استحکام پاکستان کانفرنس وادی گلگت بلتستان سے نفرتوں کے خاتمے، غصب شدہ حقوق کے حصول اور سیاسی فرعونوں سے نجات میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی اسکردو میں  منعقد ہونے والی "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں  شرکت کے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام 18 مئی کو یادگار شہداء اسکردو پر  منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس بعنوان "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں  شرکت کے لیے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ علامہ محمد امین شہیدی اور ناصر شیرازی کا استقبال مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے رہنما شیخ زاہد حسین اور شیخ احمد کریمی نے کیا، جبکہ گمبہ اسکردو اور امامیہ چوک اسکردو پر لگائے گئے استقبالی کیمپ کے باہر بھی کارکنان نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر امامیہ چوک اسکردو پر جوانوں نے مہمانوں کو روایتی تخفے بھی پیش کئے۔

Page 14 of 17

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree