وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی سے اُن کی بہن کی وفات پر تعزیت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، جنوبی پنجاب کے میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی، سیکرٹری سیاسیات مہرسخاوت، سید شبررضا زیدی اور وسیم زیدی شامل تھے۔ رہنمائوں نے جاوید ہاشمی سے اظہارتعزیت کرتے مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی ریاستی کابینہ نے بٹلیاں سے مظفرآباد آتے ہوئے ٹویوٹا ہائی ایس نیاز پورہ کے مقام پراور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آنے والے ہولناک حادثے میں 2افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں ریاستی کابینہ نے کہا کہ ٹویوٹا ہائی ایس کے ہولناک حادثہ کی تحقیقات کرائی جائے اور کھٹارا گاڑیوں کی تلفی اور اور لوڈنگ جیسے خطرناک ٹریفک قوانین شکنی کے سدباب کیلئے فی الفور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ ستم ضریفی کی انتہا کہ 14سیٹوں والے ہائی ایس میں38افراد سوار تھے واقعے کی ذمہ داری وزیر ٹرنسپورٹ اور ٹریفک پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ریاستی کابینہ ایم ڈبلیو ایم نے ٹویوٹا ہائی ایس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ (آمین)۔ مجلس وحدت مسلمین نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کی جائیں اور انکے علاج معالج کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی ریاستی کابینہ کے اراکین نے وزیراعظم،آئی جی پویس اور چیف سیکرٹری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کیلئے مالی معاضے کا اعلان کیا جائے۔

وحدت نیوز(ہٹیاں بالا) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ایم ڈبلیوایم ہٹیاں بالا کے سیکرٹری مالیات سید واجد حسین ہمدانی کے گھر جا کر ان کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، علامہ تصور جوادی کے ہمراہ ریاستی سیکرٹری مالیات سید سجاد حسین، سیکرٹری روابط سید حمید حسین نقوی ، سیکرٹری جنرل ضلع ہٹیاں بالا سید ظہور حسین نقوی و دیگر ضلعی کیبنٹ ممبران تھے، علامہ تصور جوادی نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسمندگان کو صبر جمیل کے حصول کے لئے خصوصی دعا کی۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود، بلتستان کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ النجف اسکردو کے وائس پرنسپل حجتہ الاسلام شیخ احمد علی نوری اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے سابق ڈویژنل صدر و چیئرمین الہٰدی فاونڈیشن علی احمد نوری کی والدہ ماجدہ گذشتہ دنوں علالت کے باعث داعی اجل کو لبیک کہہ گئی۔مرحومہ کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اجلاس میں مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی گئی۔ اجلاس کے آخر میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔مرحومہ کو اسکردو الڈینگ پکورا میں سپرد خاک کیا گیا۔ انکی نماز جنازہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا مظاہر حسین موسوی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

وحدت نیوز (کراچی) پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلی فون پر رابطہ کرکے سانحہ مستونگ میں بےگناہ اٹھائیس افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پرامن دھرنے دیکر شہداء کی آواز کو بلند کیا ہے جسے ہم سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ اعزاز ملت تشیع کے پاس ہے کہ جس نے چار چار دن سڑکوں پر گزارے اور ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، ایسی مثالیں معاشرے میں بہت کم ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں معاملات کو اچھے طریقے سے انجام دیا گیا وہ قابل ستائش ہے۔ غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اظہار تعزیت کرنے پر غنویٰ بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔

Page 4 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree