وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے بازیابی کے بعد’’ روزنامہ جنگ  لاہور‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا جرم جبری لاپتہ افراد کے حق میں آواز اٹھانا تھا، میں پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا اور اس ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ چاہتا تھا، اس لیے مجھے غیر قانونی طریقے سے اٹھا کر اذیت ناک جگہ رکھا گیا، 31دن سورج نہیں دیکھا، اگر میں اس ملک کے مفادات کے خلاف کوئی کام کررہاتھا تو میرا اوپن ٹرائل کیوں نہیں کیا گیا، جس ادارے نے مجھے اٹھایا اس نے یہ الزامات آج تک کسی بھی فورم پر کیوں پیش نہیں کیئے، مجھے 31دن غیر قانونی طریقے سے حراست میں رکھا گیا، اس دوران تین بار میری جگہ تبدیل کی گئ، مجھے لاہورکے ایک گنجان آباد علاقے سے میرے معصوم بچوں کے سامنے اٹھایا گیا، انہوں نے کہا کہ اس دوران میرے چہرے پر ماسک چڑھادیا گیااور دو بار گاڑیاں تندیل کرکے مجھے تین گھنٹے بعد ایک نا معلوم مقام پر ٹھہرایا گیا، آخری بار جہاں سے میری رہائی کے احکامات آئے میں فیصل آباد کے کسی حراستی مرکز میں تھا ، انہوں نے کہاکہ مجھے حراست میں لینے سے میری رہائی تک میرے چہرے پر کالے رنگ کا نقاب ہی رہا، نقاب اتارنے کی کوشش کرتا تو جانوروں سے بھی بدتر سلوک ہوتا تھا، جس جگہ مجھے رکھا گیاوہاں دو، دو سال سے لوگوں کو رکھا ہواہے، میں ادارے کی ہی تحویل میں تھا، انہوں نے کہا کہ جس طرح مجھے اٹھایا گیا اس سے تو لگتا ہے کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے، مجھ سمیت جن افراد کو وہاں رکھا گیا تھا اس کے ساتھ انسانوں سے بدتر سلوک ہوتا تھا اور مجھے ایک تفتیشی کمرے میں لے جاکرکسی آفیسر کے سامنے بٹھادیا جاتااور کہاجاتا کہ صاحب جو پوچھے اس کا درست جواب دوجس کے بعد مجھ سے پوچھا جاتا کہ میرے کیا سیاسی مقاصداور اہداف ہیں، میں کن کن لوگوں سے ملتا ہوں ، میری جماعت آگے کیا کرنا چاہتی ہے اور میں ہیومن رائٹس اور خصوصاًلاپتہ افراد کیلئے کیوں اور کس کے کہنے پر آواز اٹھاتا ہوں ، ناصرشیرازی نے بتایا کہ مجھے چھوڑنے سے پہلے مجھے یہ پیغام بھی دیاگیا کہ اگر میں آوازاٹھائی یا اپنی گمشدگی پر شور شرابا کیا تو نہ صرف دوبارہ اٹھالیا جائے گا بلکہ آئندہ جو سلوک کیا جائے اس کا تم تصور بھی نہیں کرسکتے۔

 

http://e.jang.com.pk/12-04-2017/lahore/pic.asp?picname=171.png

وحدت نیوز(انٹرویوبشکریہ روزنامہ اوصاف) باشعور لوگ جانتے ہیں کہ ہر وہ ملک جس میں قانون کی عمل داری نہ ہواور قوانین بھی جو بنتے ہیںان بنیادی اصول کے مطابق بنتے ہیں۔جو آئین کے اند ر ایک سوشل کنٹریکٹ کے تحت اس ملک کے تمام عوام اس کو قبول کرتے ہیں۔انہیں آرٹیکل کے تحت ہی تمام قانونی سازی کی جاتی ہے۔ادارے بنتے ہیں،سسٹمDevelop ہوتے ہیںاور دنیا میںجوایک سسٹم رائج ہے وہاںپر قوئہ مقننہ ،قوئہ عدلیہ ، قوئہ مجریہ ہوتی ہے۔ان تینوں قوئہ کا استدلال بہت اہم ہے۔کہ ایک دوسرے سے تصادم نہ کریں۔بلکہ اپنے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے اپنے کار پر عمل کرے۔پھر انہیں کے ذیل میں بعض ایسے ریاستی ادارے بھی وجود میں آتے ہیں۔جن کا کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت بھی ہے اور بعض انتظامی ادارے ہیں۔جن کاکام ملک کےاندر لوگوں کی جان ، مال، اور عزت کی حفاظت اور قانون کی عمل داری کرنا ہوتا ہے۔اب جب قانون کی عمل داری ہواور جتنے بھی ادارے ہیںوہ اپنے قانونی اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئےاپنی ذمہ داریوں کو انجام دیںتو میرے خیال میں مشکلا ت وجود میں نہیںآتی مسائل وہی جنم لیتے ہیںجہاں قانون شکنی شروع ہوتی ہے اور آئین اور قانون کو پائوں تلے روند دیا جاتا ہے،افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاںکبھی آئین کو کاغذ کا ٹکڑا قرار دیا جاتا ہے۔ جہاں قانون کو بنانے والے اور نافذ کرنے والے ہی قانون کو پائوں تلے روند دیتے ہیں۔اس کی تحقیر اور مذمت کرتے ہیں۔اس کی حرمت اور تقدس کو پامال کرتے ہیںتو یہیں سے لوگوں کے اندر بھی جرأت اور حوصلہ پیدا ہوتا ہےاور پھر یہاں سے کرپشن ، فساد اور قانون شکنی کے تمام دروازے کھل جاتے ہیں۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک میںامن و امان ہوں کرپشن نہ ہو،فساد نہ ہو ،ترقی ہو پیش رفت ہو۔ہم civilizedہوں ہم Culturalہو جائیں ہم مہذب ہو جائیںتو اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہم قانون کی عمل داری اور آئین کی تعین کردہ حدود کے اندر رہ کر اقدامات کریں۔اگر ہم کوئی ایسا اقدام کریں گے جو آئین کی حدود سے بالاتر ہو گا جو کوئی بھی ہوگا مشکلات کو پیدا کرے گا۔مشکلا ت کو حل نہیں کرے گا۔وہ بحران کو اور زیادہ بڑھائے گا بحران کو حل نہیں کرے گا۔چاہئے وہ technocratہوں۔چاہئے کوئی بھی ہو۔ کوئی بھی عمل جو قانون اور آئین کے دائرہ کار سے باہر ہو گا۔ وہ درست نہیں ہے،وہ ہمارے ملک کے اندر نہیں ہونا چاہیے ۔ہم کئی تجربے گذشتہ  70 سال کے اندرچکے ہیں۔ ہم نے کتنی بار قانون اور آئین کو پائوں تلے روندا ہے۔ نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ آئیں ہیں۔کہ ہم یہ کر دیں گے ، ہم سب ٹھیک کر دیں گے۔بالآخر خرابی اور بربادی کے سوا ہمیںکچھ نہیں ملا۔


پس جو بھی قد م اُٹھایا جائے وہ قانون اور آئین کے دائرے کے اندر رہتے اُٹھایا جائےقانون اور آئین کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے بحرانوں کے حل کے لئے ضروری ہے۔

    1۔  ایک ایسا الیکشن کمیشن بنایا جائے جو بااختیار ہویعنی اس کے اندر کرپٹ اشخاص نہیں ہوں،بائیومیٹرک الیکشن ہونے چاہیں،بائیو میٹرک سسٹم لانا چاہیے۔
    2۔ آئین کی عمل داری ہونی چاہئے
    
اگر ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ کا اثر رسوخ افغانستان کے اندر کم کریں اور انڈیا کوCondemn کریں تو پاکستان ،چین روس،ایران،ترکی ان پر مشتمل ایک الائنس بن جائے۔جس کے نتیجے میں افغانستان میں امریکن اثر رسوخ کم ہو جائے گا اور انڈیا Condemnہوجائے گا اور پاکستان کا چائنا پر انحصار کرنا بھی کم ہو جائے گا۔ اب دنیا unipolar worldنہیں رہی بلکہ پاور کے اعتبار سےRe-shape ہو رہی ہے۔امریکن گلف میں آئے تھے۔دنیا کو Re-shape کرنے کیلئے وہاں یہ شکست کھا گے ہیںوہاں ان سے شام نہیں ٹوٹا، اگر شام ٹوٹتاتو شام ایشیاء کی بلڈنگ کی وہ اینٹ ہےجو اگر نکل جاتی توعراق ، ترکی ، ایران ، افغانستان، چائنا اور پاکستان نے بھی ٹوٹنا تھایعنی سنٹرل ایشیا ءپورے کا پورا تباہ و برباد ہو جاتاامریکن کو Western Asia میںResistance کے بلاک روس اور چائنا نے ملکر کائونٹر کیا۔UNO میںآٹھ ویٹو ہوئے ہیں جن میں سے چھ میں روس اور چائنہ اکٹھے ہیں ،اگر روس اکیلا بھی ویٹو کرتا تو بھی کافی تھا ۔لیکن چین بھی ساتھ ویٹو کر رہا تھا۔۔۔۔کیوں؟؟؟

چین کے سوریاکے اندر Economic Interests نہیں تھے۔Strategic Interestتھے۔چین کو پتہ تھا اگر سوریا ٹوٹا تو پھر بات چائنہ تک آئی گی۔لہذا چین بھی وہاں کھڑا ہو گیا اوUNOمیں ویٹو کرنا شروع ہو گیاجس کے نتیجے میں امریکن اور اسرائیل کو شکست ہو گی۔شکست کیسے کھائی ؟؟؟ ان کا خیال تھا کہ شام کی حکومت کو گرا کر ان ممالک کو توڑیں گے،سعودی عرب کو بھی توڑیں گےاور ان تمام اسلامی ممالک کو توڑ کر چھوٹے چھوٹے قطر اور کویت بنائیں گےجن میں اپنی مرضی کے حکمران لائیں گے۔ اور ان ممالک میں آپس میں اختلافات پیدا کریں گےکیونکہ مسلم ممالک کی پاور امریکہ اور اسرائیل کیلئے ایک بہت بڑاخطر ہ ہےجیسے کہ انہوں نے روس کوتوڑا او ر وہ روس کو اور مزیدتوڑنا چاہتے تھے،اسرائیل پر پہلے ہی بہت پریشر ہے۔وہ غزہ کے اندر فلسطینیوں کو کائونٹر نہیں کرپا رہاوہ حز ب اللہ کو کنٹرول نہیں کر پا رہا۔

 امریکہ اور اسرائیل نے جو داعش بنائی تھی سوریا کیلئے وہ اب منتقل کر رہے ہیں لیبیااور افغانستان میں تا کہ لیبیامیں افریقی ممالک مصر، الجزائر ،تیونس اوریمن کوDisturb کرے اور افغانستان میں داعشوں کے ذریعے افغانستان، چین، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کوDisturbکریں۔انہی داعشوں کے ذریعے یہ سی پیک کو بھی Disturbکرنا چاہ رہے ہیں۔

    Weldonal نے اپنی تاریخ تمدن میں لکھا ہےکہ پاور ہمیشہ یورپ اور ایشیاء میںمنتقل ہوتی رہی ہےاور امریکہ میں Extention ہے یورپ کی جبکہ اب پاور ایشیاء کی طرف منتقل ہورہی ہے، ایشیاء میں جو پاور کا منتقل ہونا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ
    1۔     آبادی کے لحاظ سے بہت بڑا براعظم
    2۔    ری سورسس (ذرائع)کے لحاظ سے بہت ریچ ہے۔
    3۔     منڈی بہت بڑی ہے۔
    4۔     سکیل مین پاوردنیا کی بیسٹ پاور ہے۔
    5۔    لیبر سستی ہے۔
    6۔    دنیا کے جتنے بھی بڑے مذاہب ہیں ان کی پیدائش کی جگہ ایشیاء ہے( مسیحیت،یہودیت،اسلام،بدھ مت،ہندو مت)
        
اب امریکی یہ چاہتے ہیں کہ کائونٹر کریںایشیاء کی طرفShift of Power کو، پہلے مرحلے میں اسکو (Slow) آہستہ کریںپھر روک دیں ۔۔۔کیسے ؟؟؟ ایشیاء کو عدم استحکام کا شکار کریںایشیاHeart Point کو ڈسٹرب کیا جائے۔جس طرح انسان کے جسم میںHeart Point ہوتے ہیں یعنی دل ڈسٹرب ہوجائے تو سارا جسم ڈسٹرب ہو جاتا ہے۔ایشیاء کے Heart Point کون سے ہونگے؟جہاں ذرا سی بھی ہل چل ہوگی تو ساری دنیا متاثرہو گی،ایکHeart Point ایشیاء کا ویسٹرن ایشیاء تھاجہاں آئل ہے، جہاں ساری دنیا آئی ہےوہاں ڈسٹرب کیا جائے،جنوبی ایشیاءHeart Point ہے۔جہاں ساری دنیا آئی گی ، امریکہ،چائنا ،روس آئے گا۔ افغانستا ن اور شمالی کوریا ، مغربی کوریا بھی ایسا ہی ہے۔اس کو بھی ڈسٹرب کیا جائے۔کیسے؟؟؟ بعض جگہ پر تکفیریت کے ذریعے مذہبی انتہا پسندی کے ذریعے جہاں ممکن ہے،ویسٹرن ایشیا ء میں ممکن ہے اور جہاں یہ ممکن نہیں ہے وہاں نسلی فساد پیدا کریں اور آزادی کی تحریکیں چلیںاور اس کے علاوہ ممالک کے آپس کے اختلافات پیدا کرناجیسے پاکستان انڈیا، چائناانڈیا، پاکستان ایران،ایران ترکی، ترکی عراق، سوریاایران، سعودیہ ایران،چائنا فلپائن، نارتھ کوریا سائوتھ کوریا،کے اختلافات کو ہوا دی جائے۔تاکہ ایشیا ء کو ڈسٹرب کیا جائے،اتنا ڈسٹرب کیا جائے کہ یہ اس قابل نہ ہو کہ یہ دنیا کو لیڈ کر سکے۔

اب اس سارے منصوبے کو کیسے کائونٹر کیا جا سکتا ہے جیسا کہ میں نے ذکر کیااب پاکستان ، چین ، روس ، ایران، ترکی اور عراق ملکر کر ایک الائنس بنالیں تو یہ کائونٹر ہو سکتا ہے۔ان ممالک کے فورم بننے چاہیں۔Asian Nation کے فورم بننے چاہئیں۔دانشوروں کے فورم بننے چائیں۔صحافیوںکے فورم بننے چائیں۔پارلیمنٹرینز کے فورم بننے چائیں۔ادیبوں کے فورم بننے چائیں۔شعراء کے فورم بننے چائیں۔ایشیاء لیول پر کوششیں ہونی چایئے، پاکستان ایشیاء کے اندر ہے پاکستان زبر دست جگہ پر ہے۔اللہ نے پاکستان کوGeo Political location دی ہے۔یہ وہ ملک ہے جو پانچ ارب انسانوں کو آپس میں ملاتا ہے۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس کےEast اور North میں دنیا کی 40% فیصد آبادی ہے اور یہاں سے ہی روس اور ترکی کے راستے نکلتے ہیںجہاں پر آئل کے ذخائر موجود ہیں وغیرہ اب آپ خود ہی سوچیں جب یہ خطہ اتنا اہم ہے ۔تو آپ کو یاد ہو گاکہ برصغیر جب تقسیم نہیں تھا تو سکندر اعظم اُٹھتا ہے اور مکدونیہ سے یہاں آتا ہے۔مغل وہاں سے آئے،برطانیہ سے انگریز یہاں آئے۔ کیوں؟؟؟؟

برصغیر بہتRich تھا،دنیا کے بلند و بالا پہاڑ یہاں،عظیم دریا یہاں،سرسبز و شاداب زمینیں یہاںیہ خطہ بہتRich تھا لوگ یہاں آ کرقبضہ کرتے تھے لوٹتے تھے ۔انگریز کیو ں یہاں آئے تھے،اسی طرح پاکستان بہت اہم جگہ پر واقع ہے، اب اگر پاکستان مضبوط ہوتا ہے اور امریکن بلاک سے نکلتا ہے تو اس پورے ایشیا ء کو فائدہ ہےاور اگر پاکستان کمزور ہوتا ہے تو امریکہ کا National Interest اسی کامتقاضی ہے،جسطر ح روس کی ex-worldگوادراینڈHot Waterمیںا مریکن اورEuropean National Interest کوThreatsکرتی تھی،اسطرح چائنا کی ریچ ورلڈ گوادریہ بھی امریکن اورEuropean National Interest  کوThreatsکر تی ہے،اس کو کائونٹر کرنا چاہتی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کمزور ہو وہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیںتاکہ پورا ایشیاء ہلتا رہے ڈاواں ڈول رہےیہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی فیصلہ ہو تا ہے چاہئے غلط ہو یا ٹھیک ہو اس میں امریکہ کا عمل دخل ہوتا ہے، کیونکہ ہمارے سیاستدانوں، بیوروکریٹ اور ٹیکنو کریٹس میں اتنا زیادہ امریکن اثر رسوخ ہے کہ جسکو کائونٹر کرنے کے لئے ہماری قوم کےاندر کوئی یک سوئی نہیں کہ ہم اس کو کائونٹر کر سکیں۔اب تو دشمن کی بھی شناخت اور پہچان ہمارے ملک کے اند ر نہیں ہے۔کوئی کہتا ہے انڈیا ہمارا دشمن ہے کوئی کہتا ہے انڈیا دشمن نہیں ہے مودی دشمن ہے،جو قوم اپنے دشمن کے مقابلے میں کنفیوژہو وہ اس کا کیسے مقابلہ کر سکتی ہےوہ تو شکست کھاتی ہےوہ تو سائے سے لڑتی رہتی ہے،کون دشمن ہے ہمارا انڈین اسٹیبلشمنٹ دشمن ہے یا مودی دشمن ہے؟ امریکہ دشمن ہے یا اسرائیل دشمن ہے،کون دشمن ہے ہمارا؟؟؟ اتنا زیادہ امریکن اثر رسوخ پایا جاتا ہے کہ اپنے دشمن کی پہچان کرنا مشکل ہے۔

سوال:سوریامیں امریکہ و اسرائیل کیسے ناکام ہوا؟

علامہ راجہ ناصرعباس: اصل ناکامی اس کو کہتے ہیں کہ جو وہ اہداف لے کر آیا تھا اس میں وہ اس میں ناکام ہواآپ دیکھ لیں پاکستان میں مسلکی لڑائی نہیں ہے،افغانستان میں مسلکی لڑائی نہیں ہےاگر یہاں مسلکی لڑائی ہوتی تو گلی گلی ، کوچہ کوچہ لڑائی ہوتی،امریکن نے اس پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کی لیکن وہ ناکام ہوئے ہیں۔

سوال:آئندہ الیکشن میں آپ کی جماعت کا کیا رول ہوگا ؟

علامہ راجہ ناصرعباس :میں پاکستان کے آئین پر یقین رکھتا ہوںاور پاکستان کے آئین کی روشنی میں جو جمہوری جدوجہد ہے وہ ہمارے لئے ایک درست راستہ ہے۔لہذا ہم الیکشن سے تو کبھی بھی ہم اپنے آپ کو باہر نہیں کریں گے،اب الیکشن کے اندر اب جو بہترین صورت حال ہے وہ الائنس ہے۔عموماً پارٹیاں الائنس کرتی ہیں اگر الائنس نہ بھی ہوتا تو پھر بھی ہم الیکشن میں جائیں گے۔ہمارا مقصد ہے کہ پاکستان علامہ اقبال اور قائد اعظم والا پاکستان ہو،جہاں آئین اور قانون کی عملداری ہو، Discrimination کے خلاف اسٹینڈ لینے والے ہوںDiscrimination کو سپورٹ نہ کریں،پاکستان کو ایک مسلم پاکستان بنائیںاس کو انتہا پسند پاکستان نہ بنائیںجہاں تعلیم ،صحت اور ترقی کی راہیں کھلتی ہوںپاکستان میں مسلک کے نام پر کبھی بھی جماعتیں نہیں بننی چاہیں تھیں ہم مجبور ہوئے ہیں جماعت بنانے پرجب بسوں سے اُتار کر شناختی کارڈ چیک کر کے قتل کیا گیامساجد اور امام بارگاہوں میں بم بلاسٹ کیے گئےہمارے لوگوں کو پاراچنار میں محصور کیا گیااس وقت ہماری بات کوئی سننے کیلئے بھی تیار نہیں ہوتا تھامیڈیا میں کوئی ہماری خبر تک نہیں دیتا تھاکاش ریاست اپنی ذمہ داری ادا کرتی تو آج اس ملک میں مسلکی بنیادوں پر جماعتیں کبھی نہیں بنتی۔

جیسے پاکستان مسلم لیگ کوئی مسلکی جماعت نہیں تھی اور جو مسلک کی بنیادوں پر جماعتیں تھی وہ پاکستان بننے کے خلاف تھیں،پاکستان مسلم لیگ برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کر رہی تھی، اس میں تمام مسلمان شریک تھے حتیٰ غیرمسلم بھی اس میں شامل تھےاور جو جماعتیں برصغیر میں مسلکی بنیادوں پر بنی تھیں وہ تو پاکستان بننے کی مخالفت کر رہی تھیں، کاش ایسا نہ ہوتا ہمارے ملک کے اندر اور ہم نے جیسے پاکستان بنایا تھا ویسے ہی اسے آگے بڑھانے کی سیاسی جدوجہد کرتے ، ہم نے اس ملک کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے ٹکڑوں میں بانٹ دیا ہے، قومی ، مذہبی، لسانی بنیادوں پر ہم نے جماعتیں بنا کر پاکستان کو تقسیم کر دیا ، ریاست کہاں گئی، اس طرح کی جماعتوں اور گروہوں نے وہ جذبہ ختم کر دیا، کاش ہم دوبارہ وہ جذبہ اور ولولہ حاصل کر لیں جس کے تحت پاکستان بنا تھا، موجود ہ مسلم لیگ اس نہج پر نہیں ہے، اس کے سربراہ کو سپریم کورٹ نااہل قرار دیتی ہےاور پانچ ججز نے اتفاق رائے سے فیصلہ دیا اور آپ ان پر چڑھ دوڑے ہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وہ قانون جدوجہد کرتے، بھٹو کو پھانسی دی گئی تو اس کی بیٹی نے سیاسی جدوجہد کی، جن کا قانون پر ایمان ہوتا ہے وہ سختیاں جھیلتے ہیں، وہ قانون کو پاوں تلے نہیں روندتے ، مثال کے طور پر امام حسین علیہ السلام جب مکہ سے کربلا کی طرف جارہے تھے تو راستے میں انہیں حر کا لشکر ملا، امام حسین علیہ السلام نے انہیں پانی دیا، ان کے جانوروں کو بھی سیراب کیا، جینے کا حق ہر کسی کو ہے یہ ہے بنیادی انسانی حقوق پر عمل ،لیڈرشپ کارویہ یہ ہوتا ہے، یہ لوگ معاشرے کو لیکر آگے بڑھتے ہیں، اب ان کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان آنا ہی نہیں ہے،  یہ کیسے حکمران ہیں، باپ حکمرانی کرنے آئے گا، بیٹے آتے ہی نہیں ہیں، ہمارے عوام سادہ لوح ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ مالدار ہو گئے ہیں۔ حکومتی اسٹیل مل کمزور ہو گئی ہے ان کی طاقتو ر ہو گئی ہے۔ کتنا ظلم ہے کہ ستر سالوں میں ہمیں قوم نہیں بننے دیا گیا، حالانکہ ہم میں اس کی صلاحیت موجود ہے، کشمیر میں زلزلہ آیا تو لوگ کیسے نکل کھڑے ہوئے تھے ، لیکن ہمیں فوجی اور سیاسی حکمرانوں نے قوم نہیں بننے دیا۔

ہم مسلکی بنیادوں پر سیاست کے مخالف ہیں، ہم نے اہل سنت کے ساتھ قربتیں پیدا کیں، شیعہ سنی جھگڑے کو ختم کیا، ہم سیاست بھی ایسی نہیں کریں گے جو مسلکی ہو، کاش قائداعظم کی مسلم لیگ دوبارہ بن جائے۔ جب سے مجلس وحدت مسلمین بنی ہے ہم نے دھرنا دیا ہے، پتھر نہیں مارا۔  جب ہمارے لوگ زیادہ مر رہے تھے تو ایک امکان تھا کہ ملک میں عسکریت پسندی جنم لے گی،  ایم ڈبلیو ایم جب بنی تو ہم نے پہلے کہا کہ ہم نے ملک کے اندر اسلحہ نہیں اٹھانا اور اہم نے اس کی قیمت دی ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی میں رہتے ہوئے کام کیا ہےاسلحہ اٹھانے سے بربادی ہوتی ہے۔

ہم اگر انتہا پسند ہوتے تو صاحبزادہ حامد رضا اور ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ نہ دیتے، ضیاءاللہ بخاری شاہ صاحب اچھے دوستوںمیں سے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ۔۔۔
وطن سے محبت کی انتہا نہیں بھول سکتا ، جس دن پاکستان دو لخت ہوا، میرے والد ریڈیو کمنٹری سنتے تھے، اٹھتے تھے بیٹھتے تھے، دکھ کا اظہار کیا اور انہیں ہارٹ اٹیک ہو گیا۔ میں تو اس دن یتیم ہو گیا تھا، جس دن پاکستان ٹوٹا۔
مسلک دین سمجھنے کا ذریعہ ہے نہ کہ انسان دین کے نام پر دوسروں کے گلے کاٹے۔

امام خمینی اسلحہ کے زور پر نہیں بلکہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر انقلاب لیکر آئے۔

پارا چنار چار سال محاصرے میںرہا، چاروں طرف سے حملہ کیا جاتا تھا، ان کی ناموس محاصرے میں تھی، یہ مجلس وحدت مسلمین وہیں سے بنی،  اس تمام معاملے پر اخبار میں خبر نہیں چھپتی تھی اور صوبائی حکومت بھی بات نہیں سنتی تھی، وہ کہتے تھے پارا چنار چھوڑ دو کہیں اور پناہ لے لو،اب ایسی صورتحال میں کہ جب چار اطراف سے حملہ ہوگا آپ دفاع نہیں کریں گے،پاراچنار کے لوگ محب وطن اور پڑھے لکھے ہیں، پارا چنار کا لٹریسی ریٹ اسلام آباد کے برابر ہے، وہاں ہیروئن کی فیکٹریاں نہیں ہیں، یہ ایک ایسی ایجنسی ہے جہاں پاکستان کا جھنڈا لہراتا ہے، پاکستان کے خلاف کوئی کام نہیں ہوتا۔ فوج پر حملہ نہیں ہوتا، تذویراتی حوالوں سے بھی بہت اہم ہے تین اطراف میں افغانستا ن ہے، یہ علاقہ افغانستان کے اندر گھسا ہوا ہے،اس لئے طالبان اس علاقے کے باسیوں کو مار رہے تھے۔  اس علاقے کے لوگوں کا 1500 بندہ مارا گیا ہے۔

آج کی فرقہ واریت ضیاالحق کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،  جمہوریت کے خلاف اقدام اٹھایا گیا، ایک خاص سوچ کے لوگوں کو پروان چڑھایا گیا۔ امریکہ نے پیسہ لگایا اور پاکستان کو تختہ مشق بنایا گیا۔ ملک میں علمائے کرام کو بے گناہ قتل کیا گیا ، یہ عالمی سازش اور ان کی Investmentہے۔

ٓٓٓانگریز نے مسلمانوں کی طاقت توڑنے کے لئے انہیں تقسیم کیا مسلم لیگ میں سنی اور شیعہ اکٹھے تھے توپاکستان بن گیا اسی وجہ سے انہیں آپس میں لڑوا دیا گیا تاکہ یہ طاقت نہ بن جائیں۔

پاکستان مسلم امہ میں ایک فعال ملک ہوا کرتا تھالیکن اسے اب مسائل میں الجھا دیا گیا ہے۔

سعودیہ کے ساتھ اگر ہمارے تعلقات اچھے ہوں گے تو ا س ریجن کافائدہ ہے، پاکستان اکیس کروڑ عوام کا ایک ایٹمی ملک ہے،  اس کے تعلقات کسی بھی ملک کے ساتھ خراب نہیں ہونے چائیں ۔

 سوال:کالعدم جماعتوں کا بڑا شوشا ہے ان کو الیکشن میں آنا چاہے یا نہیں؟
جواب: میں کہتا ہوں پاکستان کے آئین اور دستور پر عمل ہونا چاہے مثال کے طور پر ایک آدمی کو قتل کر دیا جاتا ہے جو شادی شدہ نہیں تھا
جس نے قتل کیا وہ شادی شدہ تھا اب اسلام نے کیا کہا اسکو سزا دو  پھانسی کی اب قاتل کے بیوی بچے بھی ہیںاگر اسکو پھانسی دی جائے تو اس کے بچے یتم ہو جائیں گے اور گھر اجڑ جائے گا اب اسلام جزوی چیزوں کو نہیں دیکھتا اسلام  As a whole دیکھتا ہے اسلام ہر بات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتا ہے اور قانون بنتا ہے ممکن ہے کسی ایک کو نقصا ن ہو لیکن As a whole پوری سوسائٹی کو فائدہ ہے قانون اور آئین کے مطابق عمل ہونا چاہئے نہ انصافیاں جرائم کو جنم دیتی ہیں۔

سوال: یہ فرقہ وارنہ جنگ کیوں ہوئی پاکستان میں اور دونوں طرف سے لٹریچر چھپا؟
علامہ راجہ ناصرعباس: پاکستان میںکبھی فرقہ ورانہ جنگ نہیں ہوئی البتہ فرقہ وارت ہوئی ہے اور اس کی بنیادضیاءالحق نے رکھی یہ پاکستان کی ڈیموکریسی کے خلاف ہوئی یہ افغان پالیسی کا رزلٹ ہے، انہوں نے مخصوص لوگوں کو انتہا پسندی کی طرف راغب کیا ان کے لشکر بنائے پلان امریکہ کا تھا پیسہ دوسرے ملکوں کا تھا اور اجرا پاکستان نے کیا بر صغیر میں جب بر طانیہ آیا توحکومت مسلمانوںسے چھینی تھی جو مسلمانوں کا حق ہے اور مسلمانوں کو تقسیم کیا گیا اور یہ لٹریچربھی اس وقت چھپنا شروع ہوا ایک طرف کہتے تھے کہ فلاں کتاب لکھو ابھی کتاب پرنٹ نہیں ہوتی تھی اس کا مسودہ شیعہ دے دیا جاتا تھا کہ یہ آپکے خلاف لکھا جا رہا ہے جیسے ہی کتاب پرنٹ ہوتی تھی اس کا جواب بھی آجاتا تھا اہلسنت اور شیعہ کو تقسیم کر کے توڑا گیا مسلم لیگ میں شیعہ سنی ایک ساتھ تھے اسی وجہ سے مسلمانوں کو توڑا گیا اور فرقہ وانہ کتابیں برطانیہ کے آنے کے بعد پرنٹ ہوئی اورمجیب الرحمٰن شامی صاحب نے اپنے ایک پرگرام میں کہا یہ کتابیں انڈیا سے پرنٹ ہوتی ہیں اور ان پر ایڈریس کسی اور ملک کا ہوتا ہے ، پاکستان کے سعودیہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہونے چاہے اس سے خطے کو فائدہ ہو گا اگر کہیں حالت خراب بھی ہوئے تو پاکستان ٹھیک کر سکتا ہے پس پاکستان اکیس کروڑ عوام کا ملک ہے اور ایٹمی ملک ہے اس کا کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات کسی دوسرے ملک کے تعلقات کے ساتھ کمپرومیز نہیں ہونا چاہیے ایک سمجھ دار حکومت کی طرح سلوک کرنا چاہیے اور ان کو سیکھنا چاہے کون سی چیز میڈیا پر لانی ہے اور کون سی نہیں  ہزاروںمسائل ہوتے ہیں آپس میں حکومتوں کے۔

انٹرویو بشکریہ روزنامہ اوصاف اسلام آباد

وحدت نیوز(انٹرویو)محترم نثار فیضی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم ہیں، بنیادی تعلق بلتستان ہے اور کافی عرصہ سے راولپنڈی شہر میں مقیم ہیں، اس سے پہلے دو مرتبہ ایم ڈبلیو ایم کے ہی شعبہ فلاح و بہود کے انچارج بھی رہے ہیں اور مرکزی سیکرٹری روابط کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور مرکزی کابینہ کے رکن بھی رہے ہیں۔ اسکے علاوہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نام پر قائم فلاحی ادارہ ماوا کے بھی بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی انتیسویں برسی کے سلسلہ میں نثار فیضی کو مرکزی چیئرمین کنونشن بنایا گیا ہے، اس بار برسی کی خاص بات یہ ہے کہ جگہ تبدیل کرکے پریڈ گراونڈ کر دی گئی ہے، جہاں پاک فوج کی سالانہ پریڈ ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ایک بین الاقوای خبر رساں ادارےاسلام ٹائمز نے محترم نثار فیضی سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ ادارہ

سوال: برسی شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے پروگرام کے حوالے سے کیا تیاریاں ہیں، اس بار کتنے احباب جمع کر رہے ہیں۔؟
نثار فیضی: سب سے پہلے تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اسلام ٹائمز اور اس کی انتظامیہ کے بہت ہی مشکور ہیں، جنہوں نے ہمیشہ اہم موقوں پر اس طرح کے موضوعات پر خود سے توجہ دی اور قوم کے جذبات کی درست ترجمانی کی اور آگاہی پھیلانے میں معاون ثابت ہوئے۔ پانچ اگست بالخصوص ملت تشیع اور باالعموم ملت پاکستان کی تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے، جب اس سرزمین پر فرزند سیدالشہداء اور خدمت گزار محرومین پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کا لہو بہایا گیا، اس بات سے اندازہ لگائیں کہ ایک ایسی شخصیت اپنی جان، جان آفرین کے سپرد کرکے گئی کہ جن کی شہادت پر خود رہبر کبیر سید روح اللہ خمینی نے ملت پاکستان کے نام پیغام بھیجا اور کہا کہ آج میں اپنے حقیقی فرزند سے محروم ہوگیا ہوں، امام راحل نے ملت پاکستان کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سید عارف حسین الحسینی کے افکار کو زندہ رکھیں۔ دیکھیں ملت پاکستان اور ملت تشیع پاکستان کی اجتماعی جدوجہد کا جو راستہ ہے، اس سفر میں سید عارف الحسینی کی شہادت کا دن بہت ہی اہم ہے، ان کے یوم شہادت کو انتہائی شایان شان طریقے سے منانا ہے، اس دن ان کی روح کے سے تجدید عہد کرنا، ان کے افکار کو اگلی نسل تک منتقل کرنا اور ان کی خدمت کو بیان کرنا ہماری جدوجہد کا خاص ترین پہلو رہا ہے اور ان شاء اللہ اس عمل کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں تک تیاری اور شرکت کے بارے میں سوال ہے تو اتنا عرض کروں کہ اس بار ہم نے اپنا مقام تبدیل کر دیا ہے۔ امید ہے کہ ان شاء اللہ ملت تشیع اپنے قائد کی برسی پر جوق در جوق شامل ہوکر اپنا واضح پیغام دے گی کہ ہم اپنے شہید قائد کو نہیں بھولے ہیں۔ ان کی یاد زندہ ہے، ان کے افکار زندہ ہیں، ان کا راستہ موجود ہے، ان کی جدوجہد موجود ہے۔ اس لئے کوئی فرار کا راستہ موجود نہیں ہے۔

سوال: اس بار برسی کا مقام کیوں تبدیل کیا گیا ہے۔؟
نثار فیضی: جی اس لئے تبدیل کیا ہے کہ پریڈ گراونڈ کی حیثیت اہم پروگراموں کے حوالے سے بہت ہی اہم ہے، پہلے 23 مارچ کی پریڈ پرانے گراونڈ جو پارلیمنٹ کے سامنے ہے، وہاں ہوا کرتی تھی، لیکن سکیورٹی صورتحال اور میٹرو بس کی وجہ سے یہ تبدیل ہوگیا، اسی طرح اسلام آباد میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے بھی کئی مشکلات ہیں۔ اس کے علاوہ پریڈ گراونڈ بہت کھلی جگہ ہے، جہاں آپ آرام سے ایک بہترین پروگرام کر سکتے ہیں۔ اب تمام اہم تقاریب اسی پریڈ گراونڈ میں ہوتی ہیں، تئیس مارچ کا پروگرام یعنی فوجی پریڈ بھی اسی جگہ پر ہوتی ہے۔ اس جگہ پر پروگرام کرنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے اور امید کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے فضل اور امام زمانہ کی تائید و نصرت سے ایک اہم اور تاریخی پروگرام کے انعقاد میں کامیاب ہو پائیں گے۔ ان شاء اللہ

سوال: برسی کی مناسبت سے کیا خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں اور کونسی اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔؟
نثار فیضی: خود اس گراونڈ کا انتخاب اس پروگرام کو بہتر کرنے کا ہی ایک پہلو ہے، ان شاء اللہ اس میں ہر سال کی طرح ملی شخصیات، طلبہ و طالبات، بچے، جوان، خواتین اور اکابرین ملت سمیت ذاکرین عظام کو خصوصی شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ یہ دعوتی عمل جاری ہے، اس بار خاص بات یہ ہے کہ ہم اس پروگرام میں اہل سنت کی مذہبی شخصیات کو بھی مدعو کر رہے ہیں۔ ایسی جماعتوں کو مدعو کر رہے ہیں، جن کا پاکستان میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے اہم کردار ہے، وہ شخصیات مدعو ہوں گی اور پروگرام میں ان کے خطابات بھی ہوں گے۔

سوال: فکر شہید حسینی کو اجاگر کرنیکے حوالے سے اس بار کیا خاص ہوگا۔؟
نثار فیضی: فکر شہید حسینی کے پرچار کے حوالے سے جہاں ہمارے مقررین ان کی خدمات، افکار اور بصیرت کے حوالے سے پرمغز گفتگو کریں گے، وہیں قائد شہید کی شخصیت کے حوالے سے قائد وحدت علامہ ناصر عباس کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس عباس جعفری قائد شہید کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے آئندے کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔ ان روایتی طریقوں کے علاوہ شہید کے حوالے سے خصوصی ترانے، خصوصی کلپس بھی سوشل میڈیا پر نشر کئے جائیں گے اور پروگرام کا بھی حصہ بنیں گے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں شہداء کے خانوادوں کی بھی خصوصی نمائندگی ہوگی۔ اس کے علاوہ شہید کی شخصیت کے حوالے سے خصوصی اسٹال بھی لگائے جائیں گے اور ایک بھرپور ماحول آپ کو دیکھنے کو ملے گا۔

سوال: برسی کے حوالے کوئی پیغام دینا چاہیں۔؟
نثار فیضی: شہید کی یاد واقعاً ہمارے لئے بہت اہم ہے، آپ کو یاد ہے کہ 2008ء میں جب پاراچنار میں حالات انتہائی مخدوش تھے، اس وقت شہید کی یاد منانے کا آغاز کرکے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، جو الحمد اللہ جاری و ساری ہے، برسی شہید پر جب ہماری قوم اکٹھی ہوتی ہے تو اس موقع پر جہاں ہم فکر شہید سے نئی روح لیکر روانہ ہوتے ہیں، وہی اپنے طاقت کا بھی اظہار کرتے ہیں، دشمن کی آنکھوں میں ہیبت ڈالتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ قائد شہید کا وجود ہمیں اپنے منزل کی جانب لیکر جا رہا تھا تو انہیں شہید کرا دیا گیا، لیکن ہم انہیں نہیں بھولے، ان کی یاد زندہ ہے، ان کے افکار زندہ ہیں، ان کی راہ زندہ ہے، ان کے ساتھی زندہ ہیں، جو اس فکر کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، یہ دن مظلوموں کی طاقت کا دن ہے، اس لئے ملت کے سب طبقات نکلیں اور شہید کے ساتھ تجدید عہد کریں۔ ان شاء اللہ 6 اگست کو ہم ملت کی راہ تک رہے ہوں گے۔ ہم ان کی خدمت کیلئے پریڈ گراونڈ میں موجود ہوں گے۔ اس بار اس کانفرنس کا نام مہدی ؑ برحق رکھا گیا ہے۔ آئیں اس مہدی برحق کو ان کے فرزند کی شہادت پر پرسہ دیں اور عہد کریں کہ اے ہمارے آقا و مولا ہم آپ کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔

وحدت نیوز(انٹرویو) ڈی آئی خان میں احتجاجی ریلی کی قیادت کے بعد اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں، جو یہاں موجود ہیں، بنیادی طور پر یہ ذمہ داری موجود لوگوں کی تھی کہ وہ کسی کو بھی اس اراضی پر ایک اینٹ بھی نہ رکھنے دیتے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ ابھی بھی مختلف لوگوں کو محکمہ اوقاف اور سرکار کیجانب سے مختلف پیش کش ہو رہی ہیں۔ انہیں ایک آفر یہ بھی ہوئی ہے کہ ایک سو چالیس کنال ہم آپ کے نام پر انتقال کرتے ہیں، باقی اراضی آپ چھوڑ دیں۔ مگر ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ 327 کنال 9 مرلے میں سے ہم ایک مرلے سے بھی دستبردار نہیں ہونگے۔ کوٹلی امام حسین (ع) اراضی تشیع غیرت اور ناموس کا مسئلہ ہے۔ افسوس ہے سانپ سونگھے ان مردہ ضمیروں پر، جو بہت سارے اہم قومی یا ملکی مسائل میں اپنی سستی، خوف اور حکومت پرستی کو حکمت و مصلحت کا نام دیکر اپنی خاموشی سے ظالموں کیلئے تقویت کا باعث بنتے ہیں اور عام حالات میں گفتار کے غازی بنکر سوشل میڈیا کی حد تک عوام کے وارث بننے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
علامہ محمد اقبال بہشتی مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے موجودہ سیکرٹری جنرل ہیں، انکا تعلق ضلع کوہاٹ کے علاقہ بنگش سے ہے، انکے والد آرمی میں تھے اور 1965ء کی پاکستان اور بھارت جنگ میں شہید ہوئے۔ انہوں نے 1983ء میں بنوں سے ایف ایس سی کی اور آرمی میں آئی ایس ایس بی کا ٹیسٹ کلیئر کیا، انہی دنوں میں انکی ملاقات قائد شہید عارف حسین الحسینی سے ہوئی اور یہ ملاقات انکے لئے انقلاب سے آشنائی کا باعث بنی، جس سے انکا رجحان دین کیطرف ہوگیا اور انہوں نے 1984ء میں باقاعدہ طور پر پاراچنار کے دینی مدرسہ جعفریہ میں تعلیم کا حصول شروع کیا۔ 1992ء تک قم ایران میں پڑھتے رہے اور سال کے آخر میں پاکستان آگئے۔ 1992ء سے لے کر 2010ء تک اورکزئی ایجنسی کے مدرسے کا چارج سنبھالا، جسکی بنیاد شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے رکھی تھی۔ 2010ء کے آخر میں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کی۔ کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی کے مسئلہ پر انہوں نے ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور احتجاجی ریلی و مظاہرے کی قیادت کی۔ خیبر پختونخوا میں تشیع املاک پہ ناجائز قبضے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اسلام ٹائمز نے انکے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا، جسکا احوال انٹرویو کی صورت میں پیش خدمت ہے۔ (ادارہ)

اسلام ٹائمز: کیا وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں تشیع املاک پر ناجائز قبضے اور عزاداری کیلئے وقف املاک کی قانونی حیثیت میں بوگس تبدیلی کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں، کیا یہ کوئی حکومتی پالیسی ہے، یا تشیع کی کمزوری۔؟
علامہ اقبال بہشتی: خیبر پختونخوا بشمول فاٹا میں زیادہ تشیع آبادی والے علاقے چند ہیں۔ جیسا کہ پارا چنار جہاں ساڑھے چار لاکھ سے زائد شیعہ، ہنگو، کوہاٹ، اورکزئی میں ساڑھے تین لاکھ، ڈی آئی خان میں اڑھائی لاکھ سے زائد شیعہ آبادی ہے۔ چونکہ یہ شیعہ اکثریتی علاقے ہیں تو یہاں پر تشیع جائیدادیں، زمینیں، املاک نجی و قومی (دونوں) زیادہ ہیں۔ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ شیعہ اکثریتی علاقوں کو ڈسٹرب کرے۔ اسی کا تسلسل ہے کہ ہماری املاک پر قبضے بھی ہو رہے ہیں اور ان کی قانونی حیثیت بھی تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کوششوں میں صوبائی حکومت باقاعدہ شریک ہے۔ اورکزئی ایجنسی، پاراچنار میں ہماری تقریباً بارہ ہزار کنال زمین کو ہڑپ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس زمین پر ترقیاتی کام کرکے یعنی بجلی، روڈ و دیگر سہولیات فراہم کرنے کے بعد وہاں طالبانی فکر کے لوگوں کو آباد کیا جا رہا ہے۔ یعنی وہ لوگ جنہیں ہم سنی بھی نہیں کہہ سکتے۔ خوارج ہیں، دہشت گرد ہیں۔ ان لوگوں کو زمین دی جا رہی ہے۔ پاراچنار، اورکزئی صوبائی حکومت کے زیرانتظام نہیں ہیں، مگر کوہاٹ اور ڈی آئی خان تو ہیں۔ اورکزئی میں پولیٹیکل ایجنٹ اور دیگر افسران لاکھوں روپے رشوت لیکر ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

دوسرا اہم مسئلہ جو ضلع کوہاٹ کا دیرینہ مسئلہ ہے، وہ کچئی میں ضلع اور علاقہ غیر کی حدبندی اور ہماری زمین پر مخالفین (طالبانی فکر) کے قبضے کا ہے۔ یہاں بھی زمین سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کنال ہے۔ کچئی باقاعدہ ضلع ہے۔ یہاں کی ہزاروں کنال زمین باقاعدہ ہمارے پاس انتقال شدہ ہے۔ ہمارے پاس اس کے نقشے ہیں، کاغذات ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ضلع اور علاقہ غیر کے مابین باؤنڈری کو تازہ کیا جائے۔ چونکہ اس علاقے میں اربوں کا قیمتی کوئلہ موجود ہے، لہذا افسران رشوتیں لیکر اس معاملے کو سلجھانے کے بجائے زیادہ الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور قانونی طریقے سے اسے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کے بجائے علاقائی سطح پر جرگے کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ اس کا رزلٹ آدھا تم لو اور آدھا تم والا معاملہ ہو جائے۔ تیسرا اہم ترین مسئلہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی کا ہے۔ کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی مرکزی سرکلر روڈ کے دونوں جانب لب پر واقع ہے۔ یہ کل 327 کنال اور 9 مرلے اراضی ہے، جو کہ 1837ء میں ایک ہندو مادھو لعل (جو کہ امام حسین (ع) سے انتہائی عقیدت و محبت رکھتا تھا) نے امام حسین (ع) کے نام پر وقف کی تھی۔ 1837ء سے لیکر 2013ء تک اس اراضی کی قانونی حیثیت وقف امام حسین (ع) ہی رہی۔ 2013ء میں انتخابات کی گہما گہمی کے اندر اور غل غپاڑے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ اوقاف نے اس اراضی کا انتقال اپنے نام پر کر لیا۔ اول تو یہ انتقال ہی بوگس اور جعلی ہے، کیونکہ منتقلی کیلئے صاحب جائیداد کی موجودگی، دستخط ضروری ہیں۔ اس مسئلہ کو بھی ایم ڈبلیو ایم نے ہی اٹھایا ہے۔ اس جعلی انتقال کے خلاف ہمارا احتجاج جاری ہے۔ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ کوٹلی امام حسین (ع) کی پرانی حیثیت کو بحال کیا جائے اور دوبارہ وقف امام حسین (ع) کی جائے نہ کہ محکمہ اوقاف کے نام پر منتقل۔

اسلام ٹائمز: کوٹلی کے مسئلہ پر کافی دنوں سے احتجاج جاری ہے، حکومت یا انتظامیہ کوئی نوٹس لینے پر تیار نہیں ، تو آپکا آئندہ لائحہ عمل کیا ہوگا۔؟
علامہ اقبال بہشتی: جی ہمیں بھی اندازہ ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، مگر تشیع قوت کوئی اتنی لاغر یا کمزور نہیں ہے کہ وقف امام حسین (ع) اراضی کی حفاظت نہ کر پائے اور اغیار اسے یوں ہتھیا لے جائیں۔ احتجاج کا سلسلہ شروع ہے۔ لوگوں میں بیداری آرہی ہے، انہیں اپنے حقوق کا اندازہ ہے اور اب انہیں اپنے حقوق لینے کا طریقہ بھی آنا چاہیئے۔ قومی غیرت کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ عوامی، پرامن جدوجہد کے ذریعے حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ کوٹلی امام حسین (ع) کی پرانی حیثیت کو بحال کرے۔ ہم اپنے عوامی احتجاج کا سلسلہ دراز کر دیں گے۔ اس کے علاوہ ہم دونوں راستے استعمال کریں گے۔ قانونی راستہ بھی اپنائیں گے کہ اس جعلی انتقال کو منسوخ کیا جائے اور عوامی جدوجہد کا راستہ بھی اپنائیں گے۔ کچھ بھی ہو، ہم کوٹلی امام حسین (ع) کی پرانی قانونی حیثیت کی بحالی سے کم پر راضی نہیں ہوں گے اور نہ ہی ایک مرلہ زمین چھوڑیں گے۔

اسلام ٹائمز: کوٹلی امام حسین (ع) کا مسئلہ پرانا ہے، صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ مسئلہ وفاق کے اینڈ پر ہے، ایم ڈبلو ایم ملک گیر تنظیم ہے، تو مرکزی سطح پر یہ مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا جاتا، وفاقی حکومت کے سامنے۔؟
علامہ اقبال بہشتی: کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی کا مسئلہ ہو یا خیبر پختونخوا میں دیگر قومی و تشیع املاک کا، یہ ڈیڈ مسائل تھے جنہیں مجلس وحدت مسلمین نے مرکزی سطح سے دوبارہ زندہ کیا ہے اور ان پر بات کی ہے۔ یہ مختلف مسائل تھے کہ جن کے حل کیلئے علامہ راجہ ناصر عباس طویل ترین بھوک ہڑتال پر گئے۔ ابھی چونکہ ہم املاک والے موضوع پر ہی بات کر رہے ہیں تو مرکزی سطح سے جو جدوجہد شروع ہوئی، اسی کے تسلسل میں ہم صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ راجہ صاحب سے عمران خان نے ملاقات کی، وزیراعلٰی پرویز خٹک نے ملاقات کی۔ اس کے بعد سے ہمارے وفود وزیراعلٰی اور صوبائی وزراء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بہرحال یہ مسائل مرکز سے بھی اٹھا رہے ہیں اور یہاں سے بھی۔ مجلس وحدت مسلمین تشیع کے دفاع، تشیع املاک کے دفاع میں پوری طرح متحرک ہے۔ کوٹلی کی پرانی قانونی حیثیت کی بحالی تک ہمارا احتجاج تو جاری رہیگا۔

اسلام ٹائمز: کوٹلی امام حسین (ع) کے اندر جو شیعہ قومی جماعت طویل عرصہ سے موجود ہے، وہ کوٹلی بچاؤ تحریک میں شامل نہیں اور نہ ہی اس معاملے پر آپکے ساتھ کوئی ہم آہنگی دیکھائی دیتی ہے۔؟
علامہ اقبال بہشتی: یہی ہماری غفلتیں ہیں، لاپرواہی ہے کہ جس کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ ذمہ داری وہاں موجود لوگوں کی تھی کہ وہ کسی کو بھی اس اراضی پر ایک اینٹ بھی نہ رکھنے دیتے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ ابھی بھی مختلف لوگوں کو محکمہ اوقاف اور سرکار کی جانب سے مختلف پیش کش ہو رہی ہیں۔انہیں ایک آفر یہ بھی ہوئی ہے کہ ایک سو چالیس کنال ہم آپ کے نام پر انتقال کرتے ہیں، باقی اراضی آپ چھوڑ دیں۔ مگر ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ 327 کنال 9 مرلے میں سے ہم ایک مرلے سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ تشیع غیرت اور ناموس کا مسئلہ ہے۔ البتہ افسوس ہے سانپ سونگھے ان مردہ ضمیروں پر، جو بہت سارے اہم قومی یا ملکی مسائل میں اپنی سستی، خوف اور حکومت پرستی کو حکمت و مصلحت کا نام دیکر اپنی خاموشی سے ظالموں کیلئے تقویت کا باعث بنتے ہیں اور عام حالات میں گفتار کے غازی بنکر سوشل میڈیا کی حد تک عوام کے وارث بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان شہداء کی سرزمین ہے، کیا یہاں کوئی تبدیلی بھی محسوس کرتے ہیں۔؟
علامہ اقبال بہشتی: ڈیرہ اسماعیل خان شہداء کی سرزمین ہے، بہادروں تعلیم یافتہ، صاحب زیرک شجاع نوجوانوں کی سرزمین ہے۔ یہاں کے نوجوان، خواتین دینی، تعلیمی میدان میں مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں کی گلی کوچوں میں تشیع کا بیدردی سے خون بہایا گیا۔ ایک ایک گھر سے کئی کئی جنازے اٹھے۔ بے گناہ معصوم تشیع نوجوان عرصہ دراز سے لاپتہ ہیں۔ سرکاری سرپرستی میں یہاں پر ظلم و جور کا بازار گرم کیا گیا۔ یہاں تک کہ جیلوں کے اندر تک بے گناہ نوجوانوں کے گلے کاٹے گئے۔ ہمارا سلام ہے ان ماؤں بہنوں کو کہ جنہیں اپنے بچوں کی، بھائیوں کی اعضاء بریدہ، لاشیں تو ملی مگر انصاف نہیں ملا۔ یہاں تشیع پر زندگی کے دروازے بند ہوئے، کاروبار ختم کئے گئے۔ چنیدہ افراد کا اہدافی قتل کیا گیا۔ خودکش حملے ہوئے، دھماکے ہوئے مگر اس کے باوجود ان کے پایہ استقامت میں لغزش نہیں آئی۔ اس سرزمین کے جوانوں، بہادروں کو ہمارا سلام کہ عصر یزیدیت میں حسینیت کی مالا جپھ رہے ہیں۔ یہاں کے نوجوانوں کو رہنمائی کی ضرورت ہے۔ اصلاح اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ یہاں فلاحی کاموں کی ضرورت ہے۔ تعلیمی، تنظیمی حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر صحیح معنوں میں یہاں کام کیا جائے تو
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

اسلام ٹائمز: آخری سوال، یہ چند دنوں سے پاراچنار شہر کے گرد خندق کی کھدائی کا ذکر عام ہے، کیا سچ ہے۔؟
علامہ اقبال بہشتی: اس حوالے سے مستند رائے دینا تو شائد میرے لئے ممکن نہ ہو، البتہ ماہرین فن اور اس فیلڈ سے متعلقہ افراد ہی اس کا بہتر جواب دے سکتے ہیں۔ اس کے باوجود انسانی ذہن میں یہ سوال تو اٹھتے ہیں کہ کیا خندق کی کھدائی سے دہشت گردوں کا راستہ بند ہو جائیگا اور وہ پارا چنار میں داخل نہیں ہو پائیں گے۔ آیا اس طرح کے اقدامات سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوں گے یا عوام کے۔ خندق کے اندر موجود علاقہ، افراد محدود ہو جاتے ہیں، تو کیا خندق سے ایسا نہیں ہوگا کہ اہل شہر مقید اور دہشت گرد آزاد۔؟ اس کے علاوہ اگر یہ عمدہ نسخہ اتنا ہی کارگر ہے تو صرف پارا چنار میں ہی کیوں اپنایا جا رہا ہے۔ کیا خندقیں دھماکے، گولیاں روک سکتی ہیں۔ کیا خندق کی کھدائی سے شہر اور آس پاس کے دیہاتوں میں فاصلہ نہیں بڑھ جائے گا، اور فاصلہ بڑھنے کی وجہ سے کیا لوگ ایک دوسرے کی مدد کیلئے بروقت پہنچ پائیں گے۔؟ لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ واسطہ توڑ کر، آمدروفت میں خلل ڈال کر کیا فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ پاراچنار کے شہریوں کیلئے مخلصانہ اقدام اٹھا رہی ہے۔ بات یہ ہے کہ پاراچنار آل سعود کی آنکھ میں کانٹا بن کر چبھ رہا ہے۔ پاکستانی حکمران غاصبین حرمین کی آنکھ کے علاج پر مامور بھی ہیں اور مجبور بھی۔

وحدت نیوز(گلگت )  محکمہ ہیلتھ میں لوئر پوسٹوں پر انٹرویو کے نتائج کو غیر ضروری تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے۔سیاسی مداخلت سے روزانہ کی بنیاد پر نتائج تبدیل کئے جانے کی خبریں مل رہی ہیں۔سابقہ تقرریوں میں بھی بے ضابطگیاں ہوئیں جس سے ادارے کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کرپشن کا گڑھ بنتا جارہا ہے جہاں ٹھیکے اور ملازمتیں سیاسی وابستگی کی بنیاد پر تقسیم کی جارہی ہیں۔غریب اور حق دار امیدواروں کو کھڑے لائن لگادیا گیا ہے اور من پسند امیدواروں کو تعینات کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔سیاسی مخالفین کیلئے سرکاری ملازمتوں کا راستہ بالکل ہی بند کردیا گیا ہے جس سے معاشرے میں شدید تحفظات پیدا ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ نام کی کوئی چیز اداروں میں نظر نہیں آرہی ہے بلکہ سفارش اور رشوت کے کلچر کو پہلے سے زیادہ فروغ دیا جارہا ہے حکمران صرف اخباری بیانات کی حد تک میرٹ کو فالو کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے مستحق اور ہونہار امیدوار صرف اس وجہ سے نوکری پر نہیں لگ جاتے ہیں کیونکہ انہوں نے مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں دیا۔اس طرح کی طرز حکمرانی کسی صورت قابل قبول نہیں اس حکمرانوں کی اس روش کی وجہ سے علاقے کے عوام حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ ہیلتھ کا قبلہ درست کرے اور تقرریوں میں میرٹ کو یقینی بنائے۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) فرقہ وارانہ دہشتگردی کیخلاف اور ملی حقوق کی بازیابی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے 87 روز تک بھوک ہڑتال کرکے پاکستان کی سطح پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ عدم تشدد پر مبنی اس تحریک نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متاثر کیا، یہی وجہ بنی کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھوک ہڑتال کیمپ میں آکر علامہ ناصر عباس سے اظہار یکجہتی کیا اور مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے  نے بھوک ہڑتال ختم ہونے کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل سے پہلا خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ ادارہ

سوال: دہشتگردی نے ملک میں عام افراد کا جینا دوبھر کر دیا ہے، آپ نے اس پر تاریخی بھوک ہڑتال بھی کی، اصل مسئلہ کہاں نظر آرہا ہے، ریاست سنجیدہ نہیں ہے یا کوئی اور مسئلہ نظر آرہا ہے۔؟
علامہ ناصر عباس جعفری: پاکستان میں گذشتہ تین دہائیوں سے ایسی پالیسیاں بنائی گئیں جو پاکستان کے قومی مفاد اور پاکستان کی نیشنل سکیورٹی کے خلاف تھیں، جن میں سے ایک پاکستان کے اندر جہادی گروہ بنانا، لشکر بنانا یا تکفیریوں کو منظم کرنا تھا۔ ایسی پالیسی ترتیب دی گئی جس کا مقصد پاکستان کے عوام کو لسانی، علاقائی، قومی، مذہبی اور مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنا اور ان کے درمیان نفرت پیدا کرنا تھا۔ یہ ایسی پالیساں تھیں، جن کے نتیجے میں پاکستان میں حالات خراب ہونا شروع ہوگئے، جس کے باعث پاکستان کے قومی مفاد کو نقصان پہنچا اور نیشنل سکیورٹی داو پر لگی۔ یہی وجہ بنی کہ پاکستان کے شیعہ سنی اور اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہوئیں، دہشتگردی اور انتہا پسندی پر ریاستی ادارے تماشا دیکھتے رہے، گلگت بلتستان سے لیکر بلوچستان اور کراچی تک تکفیری دندناتے پھرتے رہے، لیکن یہ لوگ تماشا دیکھتے رہے، مقصد یہ تھا کہ پاکستان کو سعودی عرب کی طرح، جیسے وہاں کے بادشاہوں اور انتہا پسند مذہبی حلقے میں اتحاد قائم ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں پر سو سال پہلے ایک حکومت قائم ہوئی، جس نے پورے علاقے میں ظلم و ستم کیا اور عالمی استکباری قوتوں کیلئے کام کیا اور اسرائیل کیلئے رول ادا کیا۔ اسی انداز میں ضیاء کے زمانے میں اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کے انتہا پسند ملاوں اور متشدد لوگوں کو جمع کیا، اس طرح ان کے درمیان اتحاد وجود میں آیا، تاکہ پاکستان کو بھی ایک خاص مسلک والا ملک بنایا جائے، جس میں فوجی اسٹیبلمشنٹ اور ان کے درمیان اتحاد ہو، یہ طاقتور ہوں، ان کے ذریعے افغانستان اور سنٹرل ایشیا کو اسٹریٹیجک ڈبیتھ بنایا جاسکے، یوں اس ریجن کے ذریعے عالمی استکباری قوتوں کے ایجنڈے کو عمل شکل دی جاسکے۔

یہ بڑا دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم نے روس کو شکست دی ہے، یعنی افغانستان میں انہی جہادیوں کے ذریعے سے روس کی شکست دی گئی، آپ کی تو ذمہ داری بنتی تھی کہ آپ سب سے پہلے کشمیر کو آزاد کراتے، آپ امریکہ، سعودی عرب سمیت دیگر عرب شیخوں کو ساتھ ملا کر کشمیر کو آزاد کراتے، ان کو حقوق دلاتے، جو آج تک ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، پس معلوم ہوا کہ جہاد افغان پاکستان کا ایجنڈا نہیں تھا، افغانستان کا جہاد عالمی استکباری قوتوں کا ایجنڈا تھا، جس میں پاکستان استعمال ہوا۔ ان کے ایجنڈے میں پاکستان نے عمل کیا، ان کا ایجنڈا تھا کہ اہل تشیع اور اہل سنت کو کمزور کیا جائے۔ اسی بنیاد پر پاکستان میں تکفیری قوتیں نام نہاد جہادی قومی اثاثہ ٹھہرے۔ آپ دیکھیں کہ اسی بنیاد پر ان نام نہاد تکفیریوں کو پاکستان کے ریاستی اداروں جن میں فوج اور نیوی شامل ہے، میں بھرتی کیا گیا۔ پاکستان میں آئیڈیالوجیکل تبدیلی کیلئے باقاعدہ کام کیا گیا، پاکستان کے اندر تمام ڈیفنس ہاوسز اتھارٹی کی مساجد میں انہیں تکفیری نظریہ رکھنے والے ملاوں کو بھرتی کیا گیا۔ انہیں مسجدیں دی گئیں۔ عملی طور پر ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔ نتیجتاً پاکستان کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ پاکستان کی سب سے بڑی آبادی اہل سنت کی تھی، دوسری آبادی تشیع کی تھی، اسی طرح آپ دیکھیں کہ جب پاکستان بنا تو 25فیصد اقلیتیں تھیں، آج پانچ فیصد رہ گئی ہیں، وہ لوگ جنہوں نے اپنے انتخاب سے پاکستان کو چنا تھا، جنہوں نے بھارت جانے کے بجائے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی تھی انہیں تکفیری دہشتگردوں نے مار مار کر بھگا دیا۔ اہل سنت بریلوی کی آئیڈلوجی تبدیل کی جا رہی ہے، ان کی مساجد پر قبضے کئے گئے۔ اہل تشیع کی یہ آئیڈلوجی تبدیل نہیں کرسکتے تھے، اس لئے انہیں مارنا شروع کر دیا اور ان کی تکفیر شروع کر دی، البتہ تکفیر فقط اہل تشیع کی ہی نہیں بلکہ انہوں نے اہل سنت کی بھی تکفیر کی۔ انہوں نے امام بارگاہوں پر حملے کئے، شخصیات کو شہید کیا، یہ چاہتے تھے کہ قادیانیوں کی طرح تشیع کو بھی منفور کر دیا جائے۔ یوں یہ ملک پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کیلئے جہنم بنا دیا گیا۔ ناامن بنا دیا گیا۔

سوال: بھوک ہڑتال کی ضرورت کیوں محسوس کی اور اسکے نتائج سے مطمئن ہیں۔؟
علامہ ناصر عباس جعفری: دیکھیں! ان حالات میں تشیع کے پاس چند راستے تھے، اس ملک کو چھوڑ کر بھاگ جاتے، سر جھکا لیں، انہیں تسلیم کرلیں یا عوامی جدوجہد کے ذریعے اپنی وطنی، انسانی، دینی اور شرعی ذمہ داریوں کو پورا کریں، ہم بھاگنے والے نہیں تھے اور نہ ہیں، سر جھکانے والے، اسلحہ اٹھانے والے بھی نہیں ہیں، کیونکہ اسلحہ اٹھانے سے خانہ جنگی ہوگی اور ملک برباد ہوگا۔ ہمارے پاس چوتھا راستہ تھا کہ ہم عوامی جدوجہد کے ذریعے اپنی آواز کو بلند کریں، کیونکہ ہم نے دھرنے دیئے، احتجاجات کئے، لانگ مارچ کیا، پریس کانفرنسز کے ذریعے اپنے نکتہ نظر کو سامنے رکھا، اپنے تحفظات کا اظہار کیا، لیکن انہوں نے ہماری نہیں سنی۔ یہ جو کہتے ہیں کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن شروع کیا، دراصل جب دہشتگردی کی آگ ان تک پہنچی، تب انہیں ہوش آیا، اس سے پہلے یہ ہماری لاشوں پر نظارہ گر تھے، تماشا دیکھتے تھے، سینکڑوں لوگ مارے جاتے تھے، ہلتے تک نہیں تھے۔ اب جب یہ دہشتگردی کی آگ ان کے بچوں تک پہنچی تو انہوں نے ہوش لیا۔ یہ لوگ اب کہتے ہیں کہ دہشتگرد تو خطرناک ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے پہلے کہا کہ نہیں دہشتگردوں سے مذاکرات ہونے چاہیئے۔ ہم نے اس کی بھی مخالفت کی تھی، ہم نے کہا کہ تھا کہ یہ بدعت ہے، جو تم کرنے جا رہے ہو، یہ مفسد فی العرض ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ یہ وطن کے باغی ہیں، قاتل ہیں، ان کے ساتھ مذاکرات ایک بدعت بن جائیگی۔ انہوں نے اپنی ڈاکٹرائن میں تبدیلی کی، آپریشن شروع کیا، نیشنل ایکشن پلان بنا، ہم نے سب کو خوش آمدید کہا، ہم انہیں احتمال دیتے تھے کہ اب یہ کارروائی کریں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کے بعد مظلوموں کی امید ہو چلی تھی کہ اب انہیں سکھ کا سانس ملے گا، اب انہیں ریلیف ملے گا، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

نیشنل ایکشن پلان کو تبدیل کر دیا گیا، ضرب عضب کی پشت پر خنجر مار دیا گیا، اہل تشیع اور اہل سنت سمیت عدم تحفظ کا شکار اقلتیوں پر دباو بڑھا دیا گیا، انہوں نے وہی پالیسی دوبارہ اپنا لی کہ اہل تشیع کو ریلیف نہیں دینا۔ انہیں پریشان رکھنا ہے، حتٰی اقلیتیں اور اہل سنت کو بھی ریلیف نہیں دیا گیا۔ آپ نے سوال کیا کہ بھوک ہڑتال کیوں کی، تو گذارش ہے کہ تازہ صورتحال ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، کراچی، پاراچنار، گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والے واقعات پر حکومت توجہ نہیں دے رہی تھی، اس پر ہم نے سوچا اس پر آواز اٹھانی چاہیے، گرمیاں شدید تھیں، اس لئے سوچا کہ عوام کو مشکلات میں ڈالنے کے بجائے اپنے آپ کو مشکلات میں ڈالتے ہیں، ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، اس حوالے سے بھوک ہڑتال کا سوچا گیا اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق بھوک ہڑتال شروع کی گئی، تاکہ ظلم کے خلاف میدان میں آجایا، آواز بلند کی جائے، ظالموں کو رسوا کیا جائے، مایوسی کا خاتمہ کیا جائے، منافقت کو آشکار کیا جائے۔ پاکستان میں اس وقت منافقت ہو رہی ہے کہ جس طرح کشمیر میں ہو رہا ہے۔ ہم کشمیر کے حوالے سے کہتے ہیں کہ No liberation with Occupation, اسی طرح پاکستان حوالے سے کہیں گے کہ No war against terrorists while considering The Takferis as a strigic assests, dividing them between good and bad terrorist.۔ یہ لوگ دہشتگردوں کو مینیج کرنا چاہتے ہیں، یہ دھوکہ ہے، یہ دہشتگردی کا خاتمہ نہیں چاہتے، جو ان پر حملے کرتے ہیں، ان کو مارنا چاہتے ہیں یا انہیں مینج کرنا چاہتے ہیں۔

آپ نے پوچھا کہ اس تحریک سے کیا حاصل کیا تو عرض خدمت ہے کہ ہم نے اپنی تحریک سے سماجی رابطوں کو بڑھایا ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات ہماری طرف آئے ہیں، تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ہمارے پاس آئی ہیں، ہمارے ساتھ ہمارے مطالبات کی حمایت کی ہے، ہماری مظلومیت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے شہداء اور ان کی مظلومیت کو تکفیریت کے کفن میں دفن کر دیں، یا ایران سعودی پراکسی کا نام دیکر دفن کر دیں۔ ہم نے ایسے نہیں ہونے دیا۔ ہم نے خاموشی اختیار نہیں کی، ہم نے اپنی آواز کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا ہے۔ دشمن اپنے مکر و فریب کے ذریعے چاہتا ہے کہ مظلوموں کا گلہ گھونٹ دیا جائے۔ ہم نے اپنی مظلومیت کے تقدس پر داغ اور دھبہ نہیں لگنے دیا۔ یہ ہماری جدوجہد کا سرمایہ ہے۔ یہ ہماری میراث ہے۔ ہمیں اپنے شہیدوں کو فراموش نہیں ہونے دینا چاہیئے، ہم نے عزاداری سیدالشہداء مولا حسین علیہ السلام کے ذریعے تمام آئمہ کی شہادتوں کو زندہ رکھا ہے، ان کی مظلومیت کو فراموش نہیں ہونے دیا ہے، ان کے تقدس پر حرف نہیں آنے دیا ہے، ہماری جدوجہد بے سرمایہ نہیں رہ سکتی۔ لہٰذا ہم نے پُرامن دھرنے دیکر، پُرامن لانگ مارچ کرکے، پرامن احتجاجی بھوک ہڑتال کرکے ہم نے اپنی مظلومیت کے تقدس کو باقی رکھا، دشمن ہمیں تنہا کرنے کی سازشیں کر رہا تھا، جسے ہم نے ناکام بنایا، دنیا نے دیکھا کہ ہمارا دشمن کتنا پریشان تھا، سوشل میڈیا پر تکفیریوں کا پروپیگنڈا ان کی پریشانی کا منہ بولتا ثبوت تھا، لیکن الحمدللہ ہم نے اپنی کامیاب اور خوبصورت حکمت عملی کے ذریعے تکفیریوں کو شکست فاش دی، البتہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے کچھ اپنے بھی غیروں کے پروپیگنڈا کا شکار ہوئے، کچھ اپنوں کی آواز بھی تکفیریوں کی آوازوں سے ملتی جلتی تھی، امید ہے کہ ہمارے اپنے ہوش کے ناخن لیں گے۔

سوال: کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس تحریک سے قوم کی بھی کوئی تربیت ہوئی ہے۔؟
علامہ ناصر عباس جعفری: پاکستان کی قوم بیدار ہو چکی ہے، عوام آگاہ و بیدار ہیں، وہ یہ جانتے ہیں کہ کون قوم و ملت کیلئے قربانیاں دینے والا ہے، قوم جانتی ہے کہ کون ان کیلئے مر مٹنے والا ہے، کون ان کیلئے میدان میں حاضر رہتا ہے، کون ان کیلئے دلسوز ہے اور کون قوم کو بے وقوف بنا کر، دھوکہ دیکر ذاتی فائدہ اٹھانے والا ہے۔ لہٰذا میں ان اپنوں سے کہتا ہوں کہ قوم دھوکہ کھانے والی نہیں ہے، قوم کو اب دھوکہ نہیں دیا جا سکتا، لہٰذا یہ ہوش کے ناخن لیں اور ایسے کام نہ کریں کہ جس سے قوم آپ سے نفرت کرنے لگے، اگر کوئی کام آپ کو پسند نہیں ہے تو چپ رہیں، یہ خاموشی اور چپ رہنا تمہارے حق میں بہتر ہے، ہم شہید قائد کے معنوی فرزند ہیں، شہید کی عظیم میراث کے وارث ہیں، ہم نے وہی پرچم اٹھایا ہوا ہے، جو شہید قائد کے ہاتھوں میں تھا، ہم خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے، لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے، میدان میں ثابت قدم رہیں گے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں میدان سے باہر نہیں نکال سکتی، ہم اپنی قوم و ملت و وطن پر فدا ہو جائیں گے، لیکن پیچھے ہرگز نہیں ہٹیں گے۔

سوال: آپ نے اسلام آباد میں شہید قائد کی برسی کے مرکزی اجتماع پر تحریک کو ایک نئی جہت دی ہے، اس حوالے سے کیا بیان کرنا چاہیں گے۔؟
علامہ ناصر عباس جعفری: پاکستان کے بارے میں آجکل یہ بات بہت مشہور ہے کہ ہمارا بیانیہ (narrative) کیا ہے، ہمیں ایک بیانیے (narrative) کی ضرورت ہے، کوئی کہتا ہے کہ ہمیں نیا پاکستان چاہیئے، کوئی کچھ اور کہتا ہے، ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمیں قائد اعظم کا پاکستان چاہیئے، قائد اعظم کی تقاریر، بیانات، فرامین ہمارے سامنے موجود ہیں، ہمیں وہ پاکستان چاہیئے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا، علامہ اقبال کے اشعار میں سارے حقائق موجود ہیں، ہمیں سبز ہلالی پرچم والا پاکستان چاہیئے، ہمیں انتہا پسندی کا حامل مسلکی پاکستان نہیں چاہیئے، امتیازی سلوک والا پاکستان نہیں چاہیئے، ہمیں ایسا پاکستان چاہیئے کہ جہاں عیسائی بھی چرچ میں بغیر کسی خوف و ڈر کے اپنی عبادات سکون و آسانی کے ساتھ انجام دے سکیں، سکھ اپنے گوردوارے میں، ہندوں اپنے مندر میں بلاخوف و خطر جائے، تمام مسلمان مساجد، امام بارگاہوں، درگاہوں، مزارات میں بلاخوف و خطر جائیں، پاکستان میں کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے نظریات دوسروں پر جبری طور پر مسلط کرے اور پاکستان کو ایک انتہا پسند مسلکی پاکستان بنائے، ہم تشیع اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ہم پاکستان کو ایک خاص سوچ رکھنے والا تکفیری مسلکی پاکستان نہیں بننے دینگے، اس کا راستہ روکنے کیلئے ہمیں ملک کو قائد و اقبال و سبز ہلالی پرچم والا پاکستان بنانا ہوگا، اس کیلئے ہم اپنی احتجاجی تحریک کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ پاکستان کے جوانوں کو، بوڑھوں کو، مرد و زن کو سب کو اپنا پیغام پہنچائیں گے، انہیں اپنے ساتھ شامل کرینگے، ہماری تحریک کسی مسلک و مکتب کی جدوجہد نہیں ہے بلکہ یہ محب وطن پاکستانیوں کی جہدوجہد ہے، جس کا الحمدللہ آغاز ہوچکا ہے، دنیا نے دیکھا کہ جب ہم نے بھوک ہڑتالی کیمپ سے قائد و اقبال کے پاکستان کی باتیں شروع کیں، تو اس بیانیے (narrative) کو میڈیا نے بھی دہرانا شروع کر دیا، سیاسی شخصیات نے بھی اسے اپنی تقاریر میں کہنا شروع کر دیا، ہم نے پاکستان مارچ کی باتیں کیں، تو اب بہت سی سیاسی جماعتوں نے پاکستان مارچ کے بھی اعلانات کرنا شروع کر دیئے ہیں، ہمیں نیا پاکستان نہیں بلکہ ہمیں قائداعظم و علامہ اقبال والا پاکستان چاہیئے، یہی ہمارا بیانیہ (narrative) ہے، قائد و اقبال و سبز ہلالی پرچم والے پاکستان کے ذریعے ہی تکفیریت کو شکست دی جاسکتی ہے۔

سوال: 2 ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین کی حکمت عملی کیا ہوگی۔؟
علامہ ناصر عباس جعفری: پاکستان میں ظلم کے خلاف ہماری لمبی اور طولانی لڑائی ہے، احتجاجی دھرنے ایک معرکہ تھا، لانگ مارچ ایک معرکہ تھا، بھوک ہڑتال ایک معرکہ تھا، اس کے بعد کئی معرکے آتے رہیں گے، دشمن میدان میں ہے، کام کر رہا ہے، دشمن نے پاکستان کے اہم اداروں میں نفوذ کر رکھا ہے، پاکستان کے فیصلہ ساز حلقوں میں دشمن کا نفوذ ہے، دشمن کا سیاسی نفوذ ہے، اسکا عسکری اسٹیبلشمنٹ میں نفوذ ہے، اسکا ثقافتی نفوذ ہے، اسکا میڈیا میں نفوذ ہے، لہٰذا یہ ایک دو دن کی نہیں بلکہ ایک طولانی لڑائی ہے، اپنے حقوق کیلئے بھی اور وطن کیلئے بھی، ان شاء اللہ ہم 2 ستمبر کو لاہور میں ایک انتہائی موثر اور باوقار دھرنا دینگے، فقط چند مطالبات کیلئے ہماری جدوجہد نہیں ہے، جب تک ہم ملک کو قائد و اقبال کا پاکستان نہیں بنا لیتے، ہم میدان میں حاضر رہینگے، ہماری جہدوجہد جاری رہے گی۔

سوال: پاکستان کا قومی مفاد کیا ہے اور اسکی حفاظت کیسے ممکن ہے۔؟
علامہ ناصر عباس جعفری: قومی مفاد کی بہت ساری تعریفیں (definitions) بیان کی جاتی ہیں، میں آپ کو ایک تعریف بیان کرتا ہوں، جس کے اندر تقریباً ساری تعریفیں آجاتی ہیں: "the protection of physical, political and cultural identity against encroachments by other nation-states”. یعنی قومی مفاد کا معنی یہ ہیں کہ اہم جزو (vital component) ایک ملک کی physical, political and cultural identity ہیں، جن کا ہم تحفظ کرینگے، دوسرے ممالک کی جانب سے ہونے والے تجاوزات و مداخلت کے خلاف۔ فزیکل میں ہماری سرحدیں آجاتی ہیں، انکی حفاظت ہمارا قومی مفاد ہے، ملکی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت بھی ہمارا قوم مفاد ہے، جس نظریئے کی بنیاد پر ہمارا پاکستان قائم ہوا، وہ ہمارا قومی مفاد ہے، اسی طرح ملک مین سیاسی نظام کو محفوظ و طاقتور رکھنا بھی قوم مفاد ہے، اسی طرح ملکی ثقافت کا تحفظ بھی قومی مفاد ہے۔ ملکی صورتحال سب کے سامنے ہے، ہماری سرحدوں کی کیا صورتحال ہے، دشمن جنگ ہمارے ملک کے اندر لے کر آگیا ہے، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، سندھ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، جنگ ہو رہی ہے، پاکستان کے قومی مفاد خطرات سے دوچار ہیں، حملوں کی زد میں ہیں، یہ کس کا نتیجہ ہے، جن کی ذمہ داری تھی قومی مفاد کا تحفظ، انہوں نے اپنی ذمہ داری انجام نہیں دی ہے، انہوں نے پاکستان میں یہ جو دہشتگرد پالے ہیں، تکفیری پالے ہیں۔ ان سب کا بیس کیمپ بھارت میں ہے، یہ عجیب بات ہے، ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ بھارت ہمارا دشمن ہے اور دوسری طرف جن کا بیس کیمپ بھارت میں ہے، انہی کے لشکر اور ٹولے پاکستان کے اندر بنائے ہوئے ہیں۔

آج بھارت انہیں استعمال کر رہا ہے، پاکستان کے خلاف، بھارت انہی دہشتگرد لشکروں اور ٹولوں کے ذریعے جنگ پاکستان کے اندر لیکر آ رہا ہے، بھارت شیعوں، اہل سنت بریلویوں کے ذریعے پاکستان میں جنگ نہیں کر رہا ہے، بلکہ بھارت ان کے ذریعے پاکستان کے اندر جنگ کر رہا ہے، جن کے مسلح لشکر، مسلح گروہ، مسلح جتھے ملک کے اندر ہمارے ریاستی اداروں اور عسکری اداروں نے بنائے ہیں۔ سیاسی نظام کو بھی جان بوجھ کر انتہائی کمزور کر دیا گیا ہے، جبکہ مضبوط سیاسی نظام ملکی قومی مفاد میں سے ہوتا ہے، سیاسی نظام، سیاسی ادارے، اسکی پوزیشن، اسکی جماعتیں سب۔ اسی طرح سے ثقافتی طور پر دیکھ لیں، ثقافتی طور پر ہمارے ملک کے اندر غیر اسلامی ثقافتی یلغار ہے، بھارتی فلمیں، ڈرامے، گانے، بھارتی ثقافت، غیر ملکی و غیر اسلامی و مغربی ثقافت، ایک یلغار ہے، کوئی ہے اسکا مقابلہ کرنے والا، اسے روکنے والا، یہ پیمرا نام ادارہ جو انہوں نے بنایا ہوا ہے، وہ بھی اس لئے کہ کوئی حکومت کے خلاف بات نہ کرے۔ ہمارے حکمرانوں کو صرف اور صرف یہ فکر لاحق ہے کہ ان کے خلاف کوئی بیان نہ دے، یہ سائبر کرائم بل بھی انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کیلئے بنایا ہوا ہے، اس میں حزب اقتدار اور اپوزیشن دونوں شریک ہیں، کیونکہ جو بھی اپوزیشن ہے، وہ کہیں نہ کہیں حکومت بھی کر رہا ہے، کوئی خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہا ہے، کوئی سندھ میں، کوئی بلوچستان میں تو کوئی پنجاب میں، کوئی مرکز میں، یہ سارے حکمران ہیں، اس ملک میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔ لہٰذا ہماری جغرافیائی و نظریاتی سرحدیں، ہماری سیاسی و ثقافتی شناخت خطرات سے دوچار ہیں، ان پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، اس میں تمام ریاستی اداروں کی نالائقی، نااہلی، مجرمانہ غفلت اور خیانتیں شامل ہیں۔

سوال: ترکی، روس اور ایران کی قربتیں بڑھنے کا امکان نظر آ رہا ہے، ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوگان روس کے بعد اب وہ پہلے اسلامی ملک کا دورہ کر رہے ہیں تو وہ جمہوری اسلامی ایران ہے، آپ اس منظر نامے کو کس نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔؟
علامہ ناصر عباس جعفری: دنیا کے Hot points میں گلف (Gulf) ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، لہٰذا 1947ء کے بعد سے ہی عرب اسرائیل تنازعہ گلف کے اندر مشہور و جاری ہے، سوویت یونین (موجودہ روس) کے بحیثیت سپر پاور ختم ہونے کے بعد امریکہ دنیا تنہا رہ گیا، پھر اس سے قبل 1979ء میں ایران میں اسلامی انقلاب برپا ہوچکا تھا، جس سے پورے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایک مزاحمت وجود میں آچکی تھی، جس کے بعد عرب اسرائیل تنازعہ تبدیل ہو گیا، اب سعودی یہ کردار ادا کررہے ہیں کہ عرب اسرائیل تنازعہ، ایران عرب تنازعہ میں تبدیل ہوجائے، اسرائیل اور مزاحمت بلاک کے درمیان جنگ میں، عرب منافقوں کے چہروں سے نقاب الٹ گیا تھا کہ یہ اسرائیل کے ایجنٹ ہے، اسرائیل سے رابطے میں ہیں، اسرائیل کا خاتمہ نہیں چاہتے۔ انقلاب اسلامی ایران کے بعد جب مقاومتی مزاحمتی بلاک اور اسرائیل آمنے سامنے آگئے تو اس کے نتیجے میں خطے میں امریکہ کا بنایا ہوا نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، سوویت یونین ( موجودہ روس) کے بکھرنے کے بعد امریکہ نے دنیا کو آرڈر دینے کی مختلف کوششیں کیں کہ نئی دنیا بنائی جائے جس میں امریکہ تنہا سپر پاور ہو۔ سلسلہ بڑھتا رہا، لہٰذا اب دنیا ایک عبوری دور (transitional period) سے گزر رہی ہے، دنیا re-shape ہو رہی ہے، نیا نظم دنیا میں آ رہا ہے، دنیا میں مختلف طاقتیں ابھر کر سامنے آرہی ہیں، وجود میں آ رہی ہیں، امریکہ نے کوشش کی کہ دنیا کو اپنی مرضی کے مطابق شکل میں ڈھالیں، 2006ء کی حزب اللہ اسرائیل جنگ بھی اسی وجہ سے ہوئی، جس میں اسرائیل کی حزب اللہ کے ہاتھوں رسوا کن شکست کے بعد شام کے اندر دہشتگردی و خانہ جنگی شروع کی گئی، کیونکہ شام مقاومتی و مزاحمتی بلاک کا اہم ستون ہے، اگر خدانخواستہ یہ ٹوٹ جاتا ہے تو سمجھ لیں کہ امریکہ کی مرضی کا دنیا کو آرڈر مل جائیگا۔

یہ جو hot point ہے نا یہ۔۔ یہاں مقاومت کا بلاک بھی آگیا ہے، امریکہ ایک طرف روس کو بھی پیچھے دھکیل رہا تھا، کیونکہ امریکہ نے لیبیا میں روس کو پیچھے دھکیلا، امریکی کی کوشش تھی کہ روس کو اپنی سرحدوں کے اندر محدود کر دیا جائے، لہٰذا مقاومت کے بلاک نے مقابلہ شروع کیا تو روس نے بھی ساتھ دیا۔ یوں اس ریجن مین باقاعدہ پنجہ آزمائی شروع ہوگئی۔ اب چائنہ بھی ساتھ کھڑا ہو گیا، چین نے سیکیورٹی کونسل میں وویٹو کیا، امریکی بلاک میں اہم ممالک ترکی، اردن، قطر اور سعودی ساتھ تھے، پیسہ بھی دے رہا تھا اور بیس کیمپ بھی بنے ہوئے تھے۔ جیسے پاکستان بیس کیمپ بنا تھا روس کے خلاف، اسی طرح ترکی بھی شام کے خلاف بیس کیمپ بنا۔ ان کا خیال تھا کہ یہ جنگ بیس دن اور ایک ماہ میں ختم ہوجائیگی، لیکن ایسا نہیں ہوسکا، آج پانچ سال ہوگئے، اپنی تمام طاقت اکٹھی کرلی ہے، لیکن بشار کو نہیں ہٹا سکے۔ امریکہ کے اپنے مفادات ہوتے ہیں، اس نے دیکھا کہ ترکی کو احساس ہوگیا کہ وہ آئندہ بڑی مشکلات کا شکار ہونے والے ہیں تو انہوں نے اپنے خارجہ تعلقات میں تبدیلی لانا شروع کر دی، ان کے بیانات سامنے آنا شروع ہو گئے۔ امریکیوں نے سوچا کہ اس سے پہلے کہ ترکی کوئی باقاعدہ اسٹینڈ لے لے تو انہوں نے فوجی بغاوت کرا دی۔ آپ ذہن میں رکھ لیں کہ امریکیوں نے مقاومتی بلاک کو کہاں سے مصروف رکھا ہوا ہے، افغانستان، عراق، شام، یمن، بحرین، لبنان اور یمن تک مصروف رکھا ہوا ہے۔ تاکہ ان کی توانائیاں بکھری رہیں۔ انہوں نے ترکی کے ساتھ خیانت کی، لیکن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اس کے نتیجے میں ایک بڑا شفٹ آرہا ہے، اردوگان روس گیا، ایران کا وزیر خارجہ ترکی گیا، ایوان صدر میں نماز جمعہ ادا کی، ترکی ہم منصب نے ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ جلد ترک صدر ایران آرہا ہے۔ یہ بڑی تبدیلی سامنے آرہی ہے۔ گویا اب دنیا ٹرانشنل پیریڈ مکمل کرنے والی ہے، دنیا اب ایک نئی شکل میں سامنے آنے والی ہے۔ مختلف طاقتیں سامنے آرہی ہے، اب امریکہ تنہا دنیا کو نئی شیپ نہیں دے سکتا، اس میں جتنی طاقتیں دنیا کو ری شیپ دینے میں سامنے آئیں گی، دنیا اتنی بہتر ہوتی چلی جائے گی۔

ترکی کا ایران اور روس کے ساتھ کھڑا ہونا امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی شکست ہے، ان ممالک کے لئے خطرناک ہے، جب ترکی کا بارڈر بند ہوگا تو دہشتگردوں کو شکست یقینی ہوگی، میں آل سعود، امریکہ اور اسرائیل کی شکست اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔ یمن میں ہونے والے دو روز قبل کے مظاہرے حقیقت میں ملین مارچ تھے، لاکھوں نے شرکت کی۔ سیاسی شخصیت نے کہا کہ یہ چار عرب ممالک ہم پر حملہ آور ہیں، ان کی کل آبادی سے زیادہ لوگ اس وقت ان کے خلاف یہاں جمع ہیں۔ آج ریفرنڈم تھا۔ سیاسی کونسل کے حق میں اور سعودیوں اور ان کے حامیوں کے خلاف عوام کا ریفرنڈم تھا۔ اس سے پوری دنیا بدلے گی۔ دنیا ری شپ ہو رہی ہے۔ آپ دیکھیں کہ اس وقت حلب میں چائینہ کے لوگ لڑ رہے ہیں سنکیانگ سے گئے ہوئے ہیں، کیوں امریکیوں کی سازش تھی کہ افغانستان کے بعد ان جہادیوں کو چائنہ اور روس کے خلاف لڑایا جائیگا۔ یہاں اب عقل مند ہوکر فیصلے کرنا ہوگا، پاکستان اگر ابھی بھی سعودی بلاک میں کھڑا رہے گا تو بہت بڑا نقصان اٹھائے گا۔ سعودیوں کی کوشش تھی کہ ایران اسرائیل تنازعہ کو عرب ایران تنازعے میں تبدیل کر دیا جائے۔ اس کیلئے 34 ممالک کا اتحاد بنایا گیا، او آئی سی اور عرب لیگ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب عالمی صیہونیوں کی سازش کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اگر پاکستان وہاں جاکر کھڑا ہوتا ہے اور جنگی مشقیں کرتا ہے اسرائیلوں کے ساتھ تو قائد اعظم کے اصولوں کے خلاف ہے، پاکستانی کبھی معاف نہیں کریں گے کہ اس کی فوج اسرائیلوں کے ساتھ جنگی مشقیں کرے، پاکستان کے عوام یہ برادشت نہیں کرتے کہ وہ فرقہ وارانہ اتحاد میں شامل ہو۔ جس کی سوچ فرقہ وارانہ ہو۔ پاکستان کے عوام کبھی برداشت نہیں کریں گے کہ ان قوتوں کو کمزور کیا جائے جو اسرائیل کے خلاف لڑ رہی ہیں، جو قبلہ اول کی آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں۔

Page 3 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree