وحدت نیوز (لاہور) عزاداری کے خلاف حکومتی غیر قانونی فیصلوں سے پورے پاکستان میں تمام عاشقان رسول ۖکے دلوں میں تشویش کی لہر دوڑی ہے ۔اگر یہ ظالمانہ فیصلے واپس نہ لئے گے تو پورے پاکستان میں ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے جن کے ذمہ دار خود نواز شریف ، شہباز شیریف اور رانا ثنا ء اللہ ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ایام عزا کے دوران الیکشن ، غیر مسلم ریاستیں بھی ایام عزا کا احترام کرتی ہیں ،الیکشن کمیشن کی طرح پنجاب کے وزیر اعلی ٰ  بھی ذہنی مریض لگتے ہیں ۔ہم نفرتیں اور تفرقہ پھیلانے کو ملک کے خلاف سازش تصور کرتے ہیں ۔نہایت افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس ملک میں چاردیواری میں ناچ گانا تو ہو سکتا ہے لیکن نواسہ رسول ۖکی یاد میں مجلس عزا نہیں ہو سکتی یہ کون سا قانون ہے ،ہم عزاداری کے خلاف کسی قسم کی پابندی کو نواسہ رسول ۖسے خیانت سمجھتے ہیں ہم علماء و ذاکرین پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں،عزاداران امام مظلوم کوچاردیواری کے اندر مجالس عزا کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ،پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداروں کیخلاف پولیس گردی جاری ہے ،شیخو پورہ میں چاردیواری کے اندر مجلس پر پولیس گردی اور دہشت گردی کے دفعات کے ساتھ FIRکا اندراج ، پنجاب پولیس کی متعصبانہ سوچ کی دلیل ہے ۔جبکہ اسی FIRکو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں جھوٹی قرار دے کر خارج کر دیا ہے اور DPOسہیل ظفر چٹھہ کی ایماء پر SHOنے غیرقانونی طور پر عزاداران کو اب تک تھانے میں بند رکھا ہے ۔انہوں نے کہا ایمپلی فائر ایکٹ کا ناجائز استعمال کو ہم ہرگس نہیں مانیں گے،ضلع بندیوں کی آڑ میں علماء ،ذاکرین کے ساتھ ساتھ شہر سے باہر مقیم فیملیز کو اپنے علاقوں میں داخلے سے روکا جارہا ہے ،کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو امن کمیٹیوں میں بیٹھا کر انتظامیہ نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں ۔سندھ حکومت ٹارگٹ کلرز اور کالعدم جماعتوں کے ہاتھوں یر غمال ہے ۔ضعیف العمر وزیراعلیٰ حکومتی فرائض سنبھالنے کے اہل نہیں رہے ،اندورن سندھ میں مجالس و جلو س ہائے عزا داری کی سیکورٹی سے مطمعن نہیں ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دوٹوک الفاظ میں حکومت کو پیغام دیا کہ عزاداری نواسہ رسول ۖ امام حسین ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اس سے ایک انچ بھی اس سے پیچھے ہٹنے کا تیار نہیں ،ہم اپنی جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن عزاداری پر قدغن ہرگز برداشت نہیں کریں گے ،تکفیری اور دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ملک میں عزاداری نہ ہو ،لیکن ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے انشااللہ آج سے ہم اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لئے بھر پور انتظامات کریں گے،اگر اس کو محدود یا اس میں کوئی خلل ڈالنے کی کوشش کی کہ اس کے ذمہ دار وفاقی وزیر داخلہ،پنجاب کے وزیر راناثنااللہ اور شہباز شریف ہونگے،ہمیں ایسا لگتا ہے کہ یہاں کے حکمران بھی تکفیری سوچ رکھتے ہیں ، یہ لوگ جدہ سے تکفیری سوچ لے کر آئے ہیں ،عزاداری کا تعلق کسی سیاسی یا دینی جماعت سے نہیں ہے بلکہ ان سے بالاتر ہے ،پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں سید ناصر شیرازی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ ابوذر مہدوی،اور آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی شریک تھے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ غدیر منانا ہی کافی نہیں، اپنی فکر، نظر، دل اور عقیدہ کو اتنا مضبط کریں، کہ ولایت کے دشمنان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او کے 44ویں ولایت نور ہدایت کنونشن کی جشن ولایت نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایس او کے جوان ولایت کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ ولایت جوان کے خون میں اتنی رچی بسی ہو کہ خون کا ہر قطرہ ولایت کی گواہی دے۔ عزادرای اور مجالس کو روکنے یزیدیت کے بادل امڈ آئیں، تو جوانوں کی شجاعت کا امتحان ہے۔ اس کے لئے تمام پیروان کو تیار ہونا چاہئے۔ پاکستان سمیت مشرق وسطٰی کے حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ آپ فکر حریت کو فروغ دیں۔ مکتب تشیع چیونٹی پر ظلم کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہم نے ظلم کے جواب میں کبھی ظلم نہیں کیا اور یہ ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ ولایت علی سے خالی دلوں میں شقاوت پنپتی ہے اور سانحہ منٰی جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ 40 سے زائد کنٹینرز میں حجاج کرام کے لاشیں موجود ہیں۔ ہر کنٹینر میں 200 سے زائد حجاج کی میتیں ہیں۔ پاکستان میں پیمرا کی جانب سے پابندی لگائی گئی۔ غدیر کا پیغام یہی ہے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے، بطور پاکستانی شرم آتی ہے، اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ میں شہداء کے دسترخوان پر بیٹھ کر ہڈیاں چوسی گئیں، شہداء سے خیانت کی گئی۔ گویا عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابل کرنے کے لئے طاقتور قوم بننا ہوگا۔ جو موت کو دیکھ کر بھی استقامت کا مظاہرہ کرے اور شہادت کو لبیک کہے، وہ حقیقی طاقتور ہے اور یہ درس ہمیں کربلا سے ملتا ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبہ سیاسیات کےمعکزی سیکریٹری  سید ناصر عباس شیرازی تنظیمی دورہ پر گلگت پہنچ گئے۔ گلگت پہنچتے ہی انہوں نے وفد کے ہمراہ گلگت جیل میں اسیر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس، مطہر عباس، شیخ شہادت علی اور ڈویژنل صدر آئی ایس او گلگت  جمال اختر سے ملاقات کی۔ گلگت جیل میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے متعدد رہنما وں کو یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے پر صوبائی حکومت نے پابند سلاسل کیا ہوا ہے اور ان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کا یہ عمل سیاسی انتقام کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ اگر صوبائی حکومت نے گلگت کے اسیر رہنماوں کے خلاف موجود بلاجواز مقدمات کو ختم نہ کیا تو صوبائی حکومت کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہونگے۔

وحدت نیوز (کراچی) شہر قائد میں ایک بار پھر سر عام شیعہ ایڈوکیٹ کا قتل کراچی میں قائم امن کو سبوتاژ کر نے کی کوشش ہے، ایڈوکیٹ امیر حیدر ماہر پیشہ ور وکیل تھے ان کی وکالت کے شعبہ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر ایڈوکیٹ امیر حیدر کا قتل قا نون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے، جہاں امیر حیدر کا قتل ہوا اس سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر پولیس ہیڈکواٹر ہے دہشتگرد کس طرح آرام سے ایک ایڈوکیٹ کو قتل کرکے بھاگ نکلے؟ کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جب پہنچے گا جب تکفیری دہشتگردوں اور مدارس کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا امام نقوی نے وحدت ہاوس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ، سیدرضا نقوی کا کہنا تھا کہ ایڈوکیٹ امیر حیدر کا قتل نہ صرف ملت جعفریہ بلکہ مملکت خداداد پاکستا ن کا بھی بڑا نقصان ہے،وہ ملک کا سرمایہ تھے ، امیر حیدر کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم کراچی بار ایسوسی ایش کو بھی ایڈوکیٹ امیر حیدر کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں، جبکہ ان کے اہل خانہ کے غم میں بھی برابر کے شریک ہیں، اس قتل کی ذمہ داری مکمل طور پرصوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے، حکومت فوری شہید امیر حیدر کے قاتلوں کو پکڑ کر انہیں عوام کے سامنے لائے۔ سید رضا نقوی کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں میں ۰۲ سے زائد وکلا کو ٹارگٹ کیا جاچکا ہے لیکن تا حال کسی ایک کا بھی قاتل گرفتار نہیں ہوا۔

سید رضا نقوی نے کراچی پولیس کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس جگہ امیر حید ر کو دہشتگردوں نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اس سے چند فرلا نگ کی دوری پر پولیس ہیڈکواٹر ہے، انہوں نے کراچی میں امن کے نفاذ کیلئے پاکستان رینجرز کی کوششوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک اس وقت پہنچے گا جب تکفیری دہشت گردوں، کالعدم جماعتوں اور دہشت گردی کی ترویج کرنے والے مدارس کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا ، انکا کہنا تھا کہ پر امن کراچی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بھارتی ایجنٹوں کی موجودگی کا بھی انکار نہیں کیا جاسکتا مگر را کے یہ ایجنٹ مقامی تکفیری و کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں اور پاکستان دشمن عناصر کو استعمال کرکے ملک کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، گذشتہ روز گرفتار را کے ایجنٹ دہشتگرد جو محرم میں دہشتگردی کا ارادہ رکھتے تھے انکو نشانہ عبرت بنایا جائے اور انکے سہولت کار تکفیری دہشت گردوں کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مجلس وحدت ،مسلمین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 27ویں برسی کی مناسبت سے ’’بیداری امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ عارف حسین کو اسلام ناب متعارف کرانے کے جرم میں شہید کیا گیا، وہ قوتیں جو اسلام ناب سے خائف تھیں، انہوں نے ہمارے عظیم قائد کو ہم سے چھین لیا، شہید قائد نے اس امت کو پاکستان میں اصل دشمنوں سے روشناس کرایا، ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین نے پاکستان میں رہبر کبیر امام خمینی کی فکر کو متعارف کرایا اور پاکستان کے تمام علاقوں میں اسلام ناب کو پھیلایا۔ تہور حیدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام غیرت مند، شجاع اور عظمت والے ہیں، ہم کسی صورت طاغوتی طاقتوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کریں گے، ہم شہید حسینی کی فکر کے امین ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کو اس فکر سے روشناس کرائیں گے۔

وحدت نیوز (سکردو)عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر کی طرح اسکردو میں بھی یوم القدس نہایت شاندار طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر بلتستان کی مرکزی القدس ریلی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا ۔ علامہ آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم القدس دنیا بھر میں مستضعفین و محرومین جہاں کے رہبر امام خمینی بت شکن کے حکم پر آغاز ہو ا اور پاکستان کی سرزمین پر اس عظیم دن کو شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے حکم پر منایا جا رہا ہے ۔ یہ دن دنیا بھر کے مظلوموں بلخصوص مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ، اس دن کو نہیں منانے والا امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق استعمار کا ایجنٹ ہے۔ اس روز دنیا بھر کے مظلومین مجرمین جہان امریکہ و اسرائیل کی جنایت کاریوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور قدس کی بازیابی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ یوم القدس امریکہ و اسرائیل کے مظالم کی نابودی کا دن ہے ، اس دن دنیا بھر کے مظلوم وقت کے ظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس دنیا میں ظالم و مظلوم کی پہچان کا دن بن چکا ہے ۔ آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم القدس مسلمانان جہاں کو اتحاد و یگانگت کی دعوت دیتا ہے اور مسلمانان جہاں کو قدس کی بازیابی کے لیے ذہن سازی کر تا ۔ یوم القدس دنیابھر میں موجود نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں سے سوال کررہا ہے بلخصوص اقوام متحدہ سے سوال کر رہا ہے کہ مظلوم فلسطینوں کو سات عشروں سے کیوں انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ہم اس روز کی مناسبت سے دنیا بھر میں موجود باضمیر انسانوں ، انسانی حقوق کی دم بھر نے والی تنظیموں بلخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین میں سات عشروں سے انسانی حقوق پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سد باب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قدس کی آزادی مسلمانوں کے اتحاد میں پوشید ہ ہے امام خمینی کے فرمان کے مطابق اگر عالم اسلام ایک ایک بالٹی پانی اسرائیل پر بہا دے تو اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ سکتا ہے۔ آج اسلامی ممالک میں امریکہ و اسرائیل نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ کے ذریعے اتحاد قائم ہو نے سے روکے رکھا ہے بلخصوص نام نہاد عرب اسلامی ممالک مسئلہ فلسطین میں امریکہ و اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں جو کہ انتہائی شرمناک ہے۔ کبھی عرب اسلامی ممالک کویہ توفیق نہیں ہو ئی کہ و ہ فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ایک بیان دے ۔ قدس آج اگر یہودیوں کے قبضے میں ہے تو محض اسی وجہ سے ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی فقدان ہے ۔ امریکہ نے اسلام کے اندر مزید افتراق ڈالنے ، مسلمانوں اور آپس میں الجھانے اور اسلام کا چہرہ مسج کر کے پیش کرنے کے لیے طالبان اور داعش جیسی تنظیموں کو وجود میں لایا اور اسکی معاونت میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دھماکوں اور فتنوں میں امریکہ و اسرائیل اور را کا براہ راست ہاتھ ہے۔ امریکہ و اسرائیل اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان اور اسوقت اسکردو بھی پہنچ چکا ہے جو کہ خطرہ کی گھنٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ اور دیگر امریکی تنظیموں کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہے ۔ امریکہ گلگت بلتستان میں اپنے مفادات کے حصول کے لیے انہی تنظیموں کے ذریعے سازشوں کے جال بننے میں مصروف ہے۔ سات سمند ر پار موجود اسلام و قرآن کا دشمن گلگت بلتستان سے کیسے مخلص ہو سکتا ہے۔ اگر امریکہ کو انسانیت کی فکر ہے اور انسانوں کی خدمت کی فکر ہے تو وہ اسرائیل کے سر سے ہاتھ اٹھائے اور فلسطین کے مسلمانوں کو انکے کیوں دیتے ۔ ستر سال قبل اسرائیل نے فلسطین میں جو کچھ کیا تھا آج امریکہ اپنی تنظیموں کے ذریعے گلگت بلتستان اسکا تکرار ہو رہا ہے جو کہ خطے کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے آج تمام مسلمانوں کو دنیا بھر کے ظالموں بلخصوص امریکہ و اسرائیل اور اسکے ایجنٹ طالبان اور داعش کے خلاف قیام کرنے اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree