وحدت نیوز (بولان) بلوچستان اسمبلی سے دو رکنی کمیٹی صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی , مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا اور سیکریڑی داخلہ اظہار تعزیت کرنے گوٹھ چھلگری پہنچے. جہاں شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے شہدائے چھلگری کے لواحقین کے مابین دس دس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے. اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور علامہ مقصود علی ڈومکی بھی تشریف فرما تھے،یاد رہے کہ 8 محرم الحرام کو چھلگری امام بارگاہ فاطمیہ میں نہتے نمازی اور عزاداروں پر خودکش حملہ ہوا تھا جن میں 12 عزادار شہید اور درجن سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) بھاگ گوٹھ چھلگری اور جیکب آباد میں خود کش حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا نے کونسلررجب علی ،کونسلر عباس علی ودیگرکے ہمراہ وحدت ہاوس کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خود کش بمبار نے گوٹھ چھلگری کی امام بارگاہ فاطمیہ میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جہاں کثیر لوگ نماز مغربین ادا کررہے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے خودکش حملہ آور کیسے امام بارگاہ تک پہنچ گیا۔ حکومت بلوچستان کی توجہ اس سانحے کیطرف کراتے ہوئے کہا کہ فوراً کمیٹی تشکیل دئیے جائے اور اس کاروائی کے پیچھے جو بھی عوامل کار فرما ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے،جیکب آباد میں ہونے والے حملے پران کا کہنا تھا کہ سفاک درندہ صفت دہشت گردوں نے نہتے بچوں اور خواتین کو نشانہ بناکر یزیدی سنت اداکی ہے، سندھ کی نااہل حکومت اہل تشیع کی جان ومال میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران اپنے اردگرد لاوارث سامان اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں کیونکہ پہ درپہ دھماکوں سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے قائد وحدت کے الفاظ کو دہراتے ہوئے کہا کہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے حکومت بلوچستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بولان دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے اور شرپسندوں کو بلوچستان میں روکنے والا کوئی نہیں۔ ملک بھر میں عزاداروں کی سکیورٹی پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔اپنے بیان میں عباس علی نے کہا کہ یہ بلوچستان میں رواں ہفتے کے دوران ہونے والا دوسرا دھماکہ ہے۔ اس سے قبل کوئٹہ میں مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اور اب تک میڈیا اطلاعات کے مطابق گوٹھ چھلگری امام بارگاہ فاطمیہ میں درجن سے زائد شہید اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حکومت زخمیوں کی فوری طور پر علاج معالجہ کو یقینی بنائیں ۔آخر میں گزشتہ دھماکے لوکل بس میں شہید ہونے والے اور حالیہ چھلگری اور جیکب آباد میں عزاداری کے دوران شہید ہونے والوں کے بلندی درجات ، زخمیوں کے شفاء یابی کے لیے دعا کی گئی۔ شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ رب العزت پسماندگان شہداء کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں حاجی محمد خان خوشہ اور حاجی محمد عیسٰی خوشہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے کابینہ کو ظہرانے کی دعوت دی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رکن شورٰی عالی و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، حاجی محمد علی، حاجی کریم، امام جمعہ ہزارہ ٹاون سید محمد حسن مبلغ، کوئٹہ یکجہتی کونسل کے ممبران سمیت نور وہلفیئر سوسائٹی کے چئیرمین عامر علی چنگیزی کے وفد بھی موجود تھے۔ آخر میں حاجی محمد خان خوشہ نے خوشہ طائفہ سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید محمد رضا کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں پاکستانی قوم کی بلاتفریق رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ خوشہ طائفہ کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت انتہائی خوش آئند ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ پبلک ہائی سکول کی جانب سے سال 2014-15 کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات گورنمنٹ یزدان خان ماڈل ہائی سکول کے سبزہ زار میں منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کے صدر مجلس ایم ڈبلیوایم کےرکن بلوچستان اسمبلی  آغا رضا تھےجبکہ مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکڑ رقیہ ہاشمی صاحبہ تھیں ۔علاوہ ازیں دیگر مہمانان میں جناب ایکسین صادق علی صاحب ،ایم ڈبلیوایم کے  کونسلر کربلائی رجب علی ، کونسلر کربلائی عباس علی ، کونسلر سید مہدی , معززین علاقہ اورمختلف اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز و اساتذہ صاحبان شریک تھے ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور حمد و نعت سکول کے طلباء نے پیش کیا۔تقریب کے آغاز میں تمام مہمانان ،طلباء و طالبات اور شرکاء نے قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے ہوکر یک زبان ہوکرقومی ترانہ گایا۔ پروگرام میں مختلف ٹیبلواور ملی نغمے یوم دفاع کی مناسبت سے طلباء و طالبات نے خوبصورت انداز میں پیش کیے۔ سکول ہذا کے پرنسپل محترمہ زہرہ جبیں صاحبہ نے سپاس نامے میں سکول ہذا کی کارکردگی اور مسائل کے بارے میں اظہار خیال کیا اور ساتھ ہی ساتھ یزدان خان سکول کے پرنسپل شبیر حسین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تعلیمی سرگرمیوں کے لیے سکول کے گراونڈ فراہم کیے۔مہمان خصوصی اور صدر مجلس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اورطلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

پروگرام کے آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکڑ رقیہ ہاشمی صاحبہ نے کہا کہ آئندہ سال 2016-17 کے بجٹ میں ایم پی اے آغا رضا کے ساتھ مل کر ترجیحی بنیادوں پر سکول ہذا کے تمام تر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر صدر مجلس ایم پی اے آغا رضا نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بھی سکول ہیں جہاں پر چار پانچ کمروں پر مشتمل گھروں میں سکول قائم کیے جاتے ہیں۔ جبکہ سکول کے لیے کھیل کا میدان ، کشادہ کمرے،لیبارٹری اور دیگر سہولیات کا ہونا ضروری ہے ۔آغا رضا نے پروگرام میں ملی نغمے اور ٹیبلوپیش کرنے پر طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کی ساتھ ہی ساتھ پروگرام میں کیے گئے باربی گرلزکے گانے پر طالبات کے ڈانس پر اظہار نا پسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی اخلاقی تربیت بھی ضروری ہے ۔

آخر میں آغا رضا نے سکول کے مسائل کے حل کے لیے اپنے آئندہ سال کے بجٹ میں اپنی بہن محترمہ ایم پی اے ڈاکڑ رقیہ ہاشمی کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر سکول ہذا کے تمام تر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ آغا رضا نے گزشتہ سال میں کوئٹہ پبلک ہائی سکول کے لیے مبلغ 10 لاکھ روپے سکول ہذا کو دے چکے ہیں۔
آخر میں آغا رضا نے کوئٹہ پبلک سکول کے ڈائریکٹر حاجی رضا صاحب ، پرنسپل زہرہ جبیں اور تمام اسٹاف کو بہترین پروگرام پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اپنے وفد کے ہمراہ جن میں آرمی آفیسرز، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر موجود تھے۔ گنج شہداء بہشت زینب (س) ہزارہ قبرستان میں شہداء تشریف لائے اور شہداء کے مرقد پر فاتحہ خوانی پڑھی۔ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا استقبال مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا رضوی، سردار نثار علی، سید داؤد آغا، عبدالقیوم چنگیزی، کونسلر کربلائی عباس علی، کونسلر کربلائی رجب علی، ماسٹر اعجاز اور دیگر معززین قوم نے کیا۔ علاوہ ازیں اہل تشیع اور اہل سنت برادران کے علماء نے بھی شرکت کی۔ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل جتنے آرمی آفیسرجب بھی ڈیوٹی سے فارغ ہوتے ہیں تو اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، تو میں نے بھی یہی سوچا ہے لیکن صرف فوج کے شہید تو نہیں ، ہم بحیثیت قوم بہت قربانیاں دے چکے ہیں اور بالخصوص 10سال سے تو ہم جنازے اُٹھا اُٹھا کر تنگ آگئے ہیں، اسی لیے آج میں یہاں شہیدوں کو سلام پیش کرنے آیا ہوں۔رکن بلوچستان اسمبلی آغا  سید رضا رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا شکریہ اس لیے ادا نہیں کرتے کہ آپ نے ہمارے شہداء کو اپنا شہداء سمجھا، بلکہ  ہم آپ کی قیام امن کی  کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایم پی اے آغا رضا نے علاقے کے اسکولوں کے مسائل اور کاموں کا جائزہ لینے کیلے اپنے نمائندوں سے تفصیلی گفتگو کی اور انہوں نے اپنے نمائندوں کو اسکولز کے مسائل دیکھنے اورجائزہ لینے کیلئے بھییجا جسکی تفصیل کچھ یوں ہے،کونسلرعباس علی اورسید یوسف سمیت ایک وفد نے گورنمنٹ پرائمری سکول مومن آباد کا دورہ کیا جہاں سکول کے ہیڈ ماسٹر صاحب نے انہیں بتایا کہ اسکول میں ایک پانی کے ٹینکی بنانے، چھت پر جانے کیلئے سیڑھیوں کی تعمیر اور چھت کے اطراف پر باؤنڈری وال کی تعمیر کیا جائے. سکول کے ہیڈ ماسٹر نے وفد اور ٹھیکداروں کیلئے جگہ کی نشاندہی کی. جلد ہی ان کاموں کا آغاز کیا جائے گا. اسکے بعد گورنمٹ سردار اسحاق خان ہائی سکول کا دورہ کیا گیا اور وہاں کے ہیڈ ماسٹر نے اسکول کے اسمبلی اور موٹر سائیکل کھڑی کرنے والی جگہ کیلئے فائبر شیڈ لگوانے کو کہا اسکے علاوہ اسکول کے کاموں میں بچوں کیلئے کینٹین کی مرمت، اسکول کی دیواروں کو ٹائل لگوانا اور چوکی دار کے کمرے کیلئے چھت کی مرمت اور بعض دیگر کام شامل ہے. اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر نے ایم پی اے آغا رضا صاحب کے کاموں خوش آئند قرار دیا. علاوہ ازیں اہلیہ محلہ فاطمیہ کے بعض گھروں کو پانی کی فراہمی میں دشواریوں کا سامنا ہے اور وہاں پہاڑ کی چوٹی پراس سال ایک واٹر ریزروائر بنایا جائیں گا، تاکہ انکی مشکلیں آسان ہو جائے. وفد نے اس واٹر ریزروائر کے جگہ کا بھی دورہ کیا اور ٹھیکدار حضرات کو ساراکام سمجھا دیا. اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ان کاموں کیلئے اہل علاقہ سے ہی مزدور لئے جائے تاکہ علاقے کے بے روزگار مزدوروں کیلئے بھی روزگار کے مواقع فراہم ہو.

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree