The Latest
وحدت نیوز(گلگت) عوام صحت جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور ڈاکٹر کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے حکومتی عہدیداران بڑے بڑے دعوے اور اعلانات کے بعد منظر سے غائب ہو چکے ہیں تیزی سے پھیلتی ہوئی کرونا وبا میں عوام کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے شعبہ صحت کا معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ اور سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان محترمہ سائرہ ابراہیم نے میڈیا سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کے حکومت نے کروڑوں کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کی جو کے صحت کے نام پر آئے تھے آئیسولیشن سینٹرز کی حالت بدتر ہے اس وقت سب سے اہم ضرورت مریضوں کے لئے آکیسجن کی فراہمی ہے جو کے ناپیدہو چکی ہے بنیادی سہولتوں کی کمی کے باعث مریض زندگی کی بازی ہار رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری فنڈ کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے کرونا ایمرجنسی کے نام پر انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کوئی مثبت حکمت عملی نظر نہی آرہی عوام کو اس وبا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے حکومت سے فوری مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ صحت کا شعبہ بنیادی اور اہم ہے اوراس کی بحالی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہوسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صحت کی بنیادی ضروریات عوام کو ان کے علاقے میں مہیا کی جائیں تاکہ انھیں طویل اور تکلیف دہ سفر نہ کرنا پڑے۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع گنگچھے کی سیکریٹری جنرل، سیاسی و سماجی رہنما محترمہ حنا کلثوم نے حلقہ نمبر دو ضلع گنگچھے سے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ اتوار کے روز ڈویژنل سکریٹریٹ سکردو میں ایم ڈبلیو ایم گنگچھے کے رہنما سید یاور عباس کاظمی نے محترمہ حنا کلثوم کیلئے انتخابی فارم سکریٹری سیاسیات کاچو ولایت علی خان سے وصول کیا۔
اس دوران مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی رہنماوں سمیت مختلف حلقوں کے متوقع امیدوار بھی موجود تھے۔محترمہ حنا کلثوم نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی ٹکٹ پر بھرپور انداز میں الیکشن لڑینگی۔
سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان آغا علی رضوی گلگت بلتستان کی توانا ترین آواز ہیں، ہم انکے دست و بازو بنتے ہوئے علاقے کے حقوق اور عوامی مسائل کیلئے دن رات ایک کروں گی۔ الیکشن جیت کر علاقے اور عوام کے حقوق کیلئے بھرپور اور ہر ممکن کوشش کرونگی۔
ایم ڈبلیوایم راولپنڈی کے فلاحی شعبے ADMCکے رضاکارمسلسل کورونا متاثرہ میتوں کے غسل وکفن میں مصروف عمل
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی کے شعبہ فلاح و بہبود کی ضلعی کونسل کا ایک اہم اجلاس مولانا سید علی اکبر کاظمی ضلعی سیکریٹری جنرل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی سیکریٹری فلاح و بہبود محمد کاظم بلتی اور دیگر ممبران کونسل نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کام کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں اور اہم فیصلہ جات کئے۔
بعد ازاں کرونا وائرس کے شہداء کیلئے بنائی جانے والی "غسل و کفن ٹیم" نے بھی اپنی ورکنگ شیئر کی۔ ٹیم کے سربراہ شیخ حسن ممتاز نے بتایا کہ اس وقت تک راولپنڈی اور اسلام آباد میں پچاس سے زائد مومنین و مومنات کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ غسل و کفن دیا جا چکا ہے اور بعض اوقات ایک ہی روز میں تین مرحومین کو بھی غسل و کفن دیا ہے جس کی وجہ سے بہت مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ یہ کام رضاکارانہ ہو رہا ہے ٹیم میں شامل افراد مختلف پرائیویٹ/سرکاری اداروں میں ملازمت بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان برادران کی ہر وقت دستیابی کا امکان نہیں ہوتا لیکن اگر ہر علاقے کے اہل درد یہ فریضہ سر انجام دیں تو کام تقسیم ہونے کی وجہ سے آسان ہو جائے گا۔
اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیم کے سربراہ شیخ حسن ممتاز نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ملت کے جوان اور علماء کرام، مشکل کی اس گھڑی میں قدم آگے بڑھائیں اور غسل و کفن دینے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں اس فریضہ کو سر انجام دیں اور اس کام کی ٹریننگ کیلئے رابطہ کریں،خواتین کی ٹریننگ کیلئے خواتین ٹرینرز موجود ہیں۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ذیلی ادارہ المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے کرونا وائرس سے وفات پانے والےمرحومین کی تجہیز و تکفین کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بنائی گئی اسپیشل ٹیم ترتیب دی جا چکی تھی اور اس کی باقائدہ تربیتی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ملتان میں اس حوالے سے متعدد برادران نے اپنی خدمات کو پیش کیا ہے جو ہمہ وقت خدمتِ انسانی کے لئے آمادہ و تیار ہیں ۔
اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل برادر وجاہت علی مرزا کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین اپنے مومن براردان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کسی حال میں اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔اس حوالے سے اب علاقائی اور کمیونٹی بیس تربیتی کلاسز کا بھی اجراء کیا جا رہا تاکہ متاثرہ میتیوں کو زیادہ بہتر انداز میںغسل وکفن کی سہولت فراہم کی جا سکیں۔ہم دعا گو ہیں خدا اس وبا کا جلد خاتمہ فرمائے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ثابت قدم رکھے (آمین)
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مولوی اشرف جلالی کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریری درخواست دے دی ہے۔درخواست کی تائید میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے بیشتر اراکین کے دستخط بھی درخواست پر موجود ہیں۔ درخواست میں مطالبہ کہا گیا ہے کہ اشرف جلالی نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی شان میں گستاخی کر کے فرقہ وارایت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔بنت پیغمبر ص کے خلاف گستاخانہ کلمات کی ادائیگی توہین رسول ص ہے۔
ملک کے مختلف تھانوں میں اشرف جلالی کے خلاف شیعہ سنی محبان اہلبیت ع نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس شر پسند کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اشرف جلالی کے خطبات، تقاریر اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگائی جائے اور سوشل میڈیا مکمل طور پر بند کئے جائیں۔
انہوں نے کہا ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے کر اس ملک کا امن بحال کیا گیا ہے۔۔ شر پسند عناصر ایک بار پھر فرقہ واریت کے ہتھیار سے ملک میں آگ لگانے چاہتے ہیں ۔ایسے ملک دشمنوں کے ساتھ لچک کا مظاہرہ قومی امن کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ وطن عزیز میں باہمی اتحاد و یگانگت اور رواداری کے فروغ کے لیے ایسی شخصیات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے جن کا اہداف قومی وحدت کو سبوتاژ کرنا ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) ہم مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ہمارا مقصد کرسی کا حصول نہیں ہمارا مقصد غریب کو برابری کی سطح پرآواز اٹھانے کا حق دلوانا ہے ۔غریب امیر کا فرق ختم کر کے ایوانوں تک رسائی ہے سیاست کو اپنی میراث سمجھنے والوں کو دندان شکست جواب دینے کیلئے میدان عمل میں برادران کے شانہ بشانہ گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ اور سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان محترمہ سائرہ ابراھیم نے اپنی رہائشگاہ میں الیکشن مہم اور سماجی رابطوں کا باقاعدہ آغاز کے دوران خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ کیا ۔
محترمہ سائرہ ابراھیم کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین کی آواز ہےجسکی سیاست علوی اور جسکی روش کربلائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کی سیاست کا مقصد مفادات کے گرد گھومتا ہے ہماری سیاست کا مقصد عدل انصاف کی فراہمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی میدان عمل سے پیچھے نہیں ہٹےہیں اور نہ اب ہمت ہاریں گے ،ہم الیکشن میں ہاریں یا جیتیں الہی سیاست اور جدوجہد جاری رکھیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات2020کی الیکشن کمپین زینبی عزم و حوصلے کے ساتھ شعبہ خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
وحدت نیوز(کراچی) المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع ملیر فلاحی شعبہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے میمن سوسائٹی لیاری میںگذشتہ دنوں زمین بوس ہونے والی پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے ایک درجن سے زائد متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیئے گئے۔
المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن کے ڈائریکٹر برادر زین رضا رضوی کی زیر نگرانی ان متاثرہ خاندانوں میںراشن بیگز کی تقسیم کے موقع پرمتاثرہ خاندانوں نے ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں انہیں یاد رکھا۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے رہنما برادر رضوان پنجوانی بھی موجودتھے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضیٰ سے دوران اجلاس ملاقات کی اور انھیں مدینہ منورہ میں جنت البقیع اور روضہ بنت رسول حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیھا کی تعمیر کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد پر مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر محترمہ سیدہ زھرا نقوی کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر سے محبان رسول و آل رسول ص کے دلوں کو قرار حاصل ھوگا ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔ سید حسن مرتضی کی جانب سے روضہ جناب فاطمہ سلام اللہ علیھا کی تعمیر پر ہونے والے تمام تر اخراجات ادا کرنے کے اظہار پر محترمہ زھرا نقوی کا کہنا تھا کہ میں اس کام میں مکمل طور پر آپ کے ساتھ شامل ھوں اور یہ بات میرے لیے بھی باعث فخر ہوگی کہ اس مقدس فریضے کی انجام دہی میں بھی اپنا حصہ ڈال سکوں۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مخلوق کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے سے خدا خوش ہوتاہے۔اسی نظریے پر عمل کرتے ہوۓ مجلس وحدت مسلمین کےفلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل چنیوٹ کے تعاون سے بھوآنہ کے نواحی علاقہ نلکا اڈہ چناب مارکیٹ پرسبیل امام حسین؏ چناب فلٹر پلانٹ کے نام سے ٹھنڈے اور صاف پانی کا پلانٹ لگایا گیا, جس سے نلکا اڈہ اور ارد گرد کی آبادیوں کو صاف فلٹر شدہ پانی میسر ہوگا,بھوآنہ اور گردونواح کا زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں رہاجس سے علاقے میں ہیپاٹائٹس جیسی موذی مرض میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے,اور اس علاقے میں صاف واٹر پلانٹ کی شدید کمی ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی جسے مجلس وحدت مسلمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل چنیوٹ نے پورا کردیا ،اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین بغیر کسی سیاسی و مذہبی تفریق کے ہمیشہ خدمت خلق کے کام کرتی آئی ہے, اورانسانیت کی خدمت کرناخدا کوبہت پسند ہے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے فلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ جہانیاں کی مسیحی برادری میں راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن کی تقسیم کی تقریب چرچ آف پاکستان جہانیاں میں منعقد ہوئی، تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پچاس سے زائد مستحق اور متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کی صورت میں پیش آنے والی مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اقلیتوں کی بھی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ جہاں ہم مسلمانوں کی مدد کر رہے ہیں وہاں پر ہمیں چاہیے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان مسیحی بھائیوں کی بھی مدد کریں، ہمارے نبی اور ہمارا دین اسلام ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے۔ انسانیت کا تقاضا ہے کہ اس وقت پاکستان میں جتنے بھی مسالک اور مذاہب ہیں بلاتفریق سب کی خدمت کی جائے۔
اس موقع پر مسیحی کمیونٹی کے رہنماؤں شہزاد مسیح اور فاروق مسیح نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل ضلع خانیوال کے مسئول سید عدیل حیدر زیدی بھی موجود تھے۔