The Latest
وحدت نیوز (ملتان) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مہدی نے دورہ ملتان کے دوران ڈویژنل کابینہ وحدت یوتھ ملتان سے ملاقات کی، علامہ تصور علی مہدی نے عصر حاضر اور قیام امام عج کے عنوان سے گفتگو کی، دوران میٹنگ ملتان ڈویژن کے تنظیمی ڈھانچے اور ورکنگ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور بہتری کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔ ڈویژنل کابینہ کے ارکان نے مرکزی صدر سے سوالات کیے۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر برادر تیمور حسن و دیگر کابینہ ارکان موجود تھے۔
وحدت نیوز(شکارپور) شہداء شکارپور کی دسویں برسی میں شرکت کے لیے ڈکھن سے شکارپور کی طرف پیدل لبیک یا زینب س ریلی نکالی گئی،لبیک یا زینب س ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین صدر نوید علی شاہ، ضلعی نائب صدر دولھ دریا خان جتوئی، سعید احمد خروس، مستنصر مہدی ابڑو، یاسر عباس ابڑو سمیت دیگر ذمہ داران نے کی۔
لبیک یا زینب س ریلی میں وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی نائب صدرمولانا راجا مصطفیٰ حیدر کی آمدر،یلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے بھی شرکت کی۔ لبیک یا زینب س ریلی کے شرکاء 30 جنوری کو شکارپور کے مرکزی جلسہ گاہ میں شرکت کریں گے شہداء شکارپور کی برسی پر مرکزی عظمت شہداء کانفرنس سے ملک بھر کے نامور علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔
علم و عبادت اور سخاوت و بردباری میں امام موسی کاظم علیہ سلام کا کوئی ثانی نہیں تھا، سیدہ معصومہ نقوی
وحدت نیوز(لاہور )شہادت باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ سلام کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام موسی کاظم علیہ سلام نے تمام تر سختیوں اور مسلسل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بھی دین اسلام کو بہترین انداز میں لوگوں تک پہنچایا علم و عبادت اور سخاوت و بردباری میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ امام ہفتم راتوں کو سحر تک بیدار رہتے اور آپ کی شب زندہ داری ہمیشہ استغفار، طویل سجدوں، بہتے آنسووں، کثرتِ مناجات اور دورانِ عبادت مسلسل گریہ و زاری کے ساتھ ہوا کرتی آپ کی مقبولیت سے خائف ہو کر ظالم و جابر حکومت نے طویل عرصہ کیلئے سخت ترین قید و بند میں ڈالا اور بالاخر قید میں ہی زہر دے کر شہید کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ ؑ نے بھی تمام آئمہ معصومین کی طرح اپنی امامت کے ٣٥ برسوں کے دوران دین اسلام کے احیاء اور الہٰی اقدار کے فروغ کے لئے ہر قسم کی مشکلات اور پریشانیوں کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا اور راہِ اسلام میں صبر و استقامت کو عملی جامہ پہنایا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین علمدار روڑ کوئٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ وار تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سےماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ کے عنوان سے ہفتہ وار تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔ جو اگلے تین اتوار تک منعقد کی جائے گی۔
اس موضوع پر روشنی ڈالنے کے لیے ماہر اور تجربہ یافتہ نیوٹریشنسٹ اور سوشل ایکٹیویسٹ محترمہ ناہیدہ پروین صاحبہ نے اپنی سالوں کے علمی و عملی تجربے سے سامعین کو فیضیاب کیا اور سامعین کے نظریات بھی سنے اور سوالات کے جوابات بھی دیے ۔
مزید برآں ، بچوں کی پیدائش سے لیکر 8 سال تک پرورش اور تربیت پر وضاحت سے تفصیلی پریزینٹیشن دیا گیا۔ اس موقع پر اعمال ماہ رجب پرنٹڈ صورت میں سامعین اور مہمانوں میں تقسیم کیا گیا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے شادمان قصرِ بتول لاہور میں اعتکافِ رجبیہ کا انعقاد کیا گیا۔ 13,14,15 رجب المرجب ایام بیض کی مناسبت سے اعتکافِ رجبیہ میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت اس با برکت اور پُر نور عبادت میں تلاوت و نماز و اذکار کے ساتھ ساتھ شرح دعائ رجبیہ ، تجوید القرآن اور احکام اعتکاف اور دیگر اخلاقی موضوعات پر مشتمل دروس کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں جناب مولانا حسن مہدی کاظمی ، مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی اور محترمہ عالیہ نصیر صاحبہ نے دروس دیے۔ اس موقع پر ایام البیض سے منسوب عمل ام داود بھی اجتماعی طور پر بجالایا گیا۔صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے اعتکافِ رجبیہ کے آخری دن تمام معتکف خواتین میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ہدیہ جات تقسیم کیے۔پروردگار عالم تمام مومنات کی طاعات و عبادات قبول و منظور فرمائے۔
وحدت نیوز(لاہور) میلاد مسعود حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام کیک کاٹا گیا ۔ میلاد مسعود کی مناسبت وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے زیرانتظام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شوری عالی کے رکن جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی صاحب ،حسین زیدی صاحب صوبائی سیکرٹری سیاسیات ، فصاحت علی بخاری صاحب صوبائی سیکرٹری مالیات ،ضلعی صدرجناب نجم عباس خان صاحب، ضلعی رہنما جناب علمدار زیدی صاحب ،ضلعی رہنماجناب سجاد گجر صاحب، صدر وحدت یوتھ نقی حیدر صاحب ،سینئر نائب صدر یوتھ ونگ قاسم زیدی صاحب،ضلعی رہنما وحدت یوتھ رضوان حیدر صاحب، سماجی رہنما صغیر صاحب کے علاوہ مجلس وحدت لاہور کے کارکنان و مومنین کی کثیر تعدادنے جشن مولود کعبہ میں شرکت کی ۔قصیدہ خوانوں نے اپنے مخصوص انداز میں قصائد پڑھے اور ذاکر اہلبیت جناب حماد رضا نے قصیدہ خوانی کی لنگر و مشروبات سے مومنین کی تواضع کی گئی ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے کراچی دھرنے میں بزرگ عالم دین مولانا حسن ظفر نقوی اور دھرنے کے شرکاء پر سندھ پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے پر امن احتجاج کے شرکاء پر تشدد کرکے دھرنے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ، مظلومینِ پاراچنار کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اتنا بڑا جرم بن گیا ہے جو سندھ پولیس نے علمائے کرام کا احترام بھی نہ کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی اگر اس یزیدی طرز حکمرانی کو اپنائے ہوئے ہے تو ہم شیعیان حیدر کرار بھی پاراچنار کے معصوم بچوں کی زندگی اور امن کے لیے دنیا بھر میں اس احتجاج کے ذریعے اپنی آواز کو پہنچائیں گے۔ تمام شیعیان حیدر کرار سے گزارش ہے کہ قیادت کے حکم اور لائحہ عمل کے مطابق ان احتجاجی دھرنوں کو پہلے سے ذیادہ منظم کریں خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ ان احتجاجی دھرنوں میں شرکت کریں اور مظلوموں کی توانا آواز بنیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی نگران کونسل کی اہم میٹنگ اسلام آباد میں جناب سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر منعقد ہوئی ۔ اسلام آباد مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی نگران کونسل کی سہہ ماہی میٹنگ کا سینیٹرعلامہ راجہ ناصر جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت انعقاد ۔
میٹنگ میں بزرگ عالم دین و معروف خطیب جناب علامہ سید حسن ظفر نقوی ، برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ،علامہ سید مھدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت ،محترمہ سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کے مولانا ظہیر کربلائی مرکزی کوآرڈینیٹر خواتین ونگ وصوبائی آفس سیکرٹری صوبائی سیکرٹریٹ لاہور نے شرکت کی ۔
میٹنگ میں گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا گیا ۔ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں اگلے تین ماہ کئی امور کی نشاہدھی کی گئی اور تنظیمی ،تعلیمی و تربیتی امور کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ۔
وحدت نیوز(لاہور)نو نومبر حکیم الامت شاعر مشرق علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پرمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ علامہ اقبال جیسی تاریخ ساز شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں آپ نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا، اور رسالت مآب (ص) کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا اور خود اس کی عملی تصویر بنے۔
انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ نے شاعری کو اپنے افکار و خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنایا اور مسلم اُمہ کو قومیت ،حب الوطنی ، انسانیت،اتحاد اور جدوجہد کا درس دیا۔انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی سیاسی بصیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ، انھوں نے مسلمانوں کے ملی تشخص کے لیے جداگانہ طریق انتخاب پر زور دیا اور اسے برقرار رکھنے کے لیے عملی سیاست میں حصہ لیا یہی جدا گانہ انتخاب بعد میں قیام پاکستان کا تصور بنااور یہی نقطہ اقبال ؒ کی سیاسی فکر کا محور تھا ان کا کہنا تھا شاعر مشرق کی اُمیدیں نوجوان طبقے کے ساتھ، سب سے زیادہ وابستہ تھیں وہ سمجھتے تھے کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج قوم کی حالت دگرگوں نظر آتی ہے آج کے جوان غفلت کا شکارہیں ادب ، تہذیب فکر و تدبر شعور و آگہی سے بے بہرہ یہ نئی نسل اپنا اصل مقام بھول چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام میں اقبالؒ کی شاعری کو باقاعدہ مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جاے تاکہ ملت کا ہر جوان علامہ محمد اقبال کی تصانیف کا مطالعہ کرے اور انکے پیغام کو عملی زندگی میں نافذ کرے تو یہ نسل نو تعلیم یافتہ،باصلاحیت ،مہذب اور روشن دماغ ہوگی اور قوم کا مستقبل تابناک ہوگابصورتِ دیگر قوم اندھیروں میں بھٹکتی رہے گی۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے سہہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین مرکز کی جانب سے ضلع اسلام آباد کی مسئولین کے لیے چینیوٹ میں سہہ روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں احکام ، عقائد ، حالات حاضرہ ، تنظیم سازی اور اخلاقی موضوعات پر مولانا حسن مہدی کاظمی ، مولانا عمران حیدر ، خانم گلِ زہرا و مرکزی صدر وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے تدریسی فرائض انجام دیے ۔
سہہ روزہ ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی اعزازی اسناد سے نوازا گیا اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ ضلع چینیوٹ نے میزبانی کے فرائض انجام دیے تاہم خواہران کو چینیوٹ کے سیاحتی مقامات کی سیر بھی کروائ گئ