The Latest
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی صدر محترمہ بی بی سلیمہ نے کی ، شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور مظلومین کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے ۔
امامبارگاہ مجینی محلہ تا وحدت ہاوس اسپتال روڈ نکالی گئی اس ریلی میں جناب مولانا شیخ نیر عباس مصطفوی، صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن ،جناب اکبر رجائی ممبر اسمبلی گلگت بلتستان ،محترمہ نسرین سابقہ ناظمہ امامیہ آرگنائزیشن،محترمہ نور جہاں پرنسپل ادارہ تربیت گاہ ، سینئر رہنما وحدت وومن ونگ سائرہ ابراھیم، جناب عارف قنبری صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع گلگت اور آخر میں محترمہ بی بی سلیمہ صدر ایم شعبہ خواتین گلگت نے خطاب کیا ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کی مظلومیت دنیا بھر میں اجاگر ہوتی چلی گئی اور دنیا بھر کے عوام میں فلسطین کے حق میں بیداری کی نئی لہر جنم لے چکی ہے یہ فلسطینی مزاحمت اور عوام کی ایک اور بڑی کامیابی تھی فلسطین کے معصوم بچوں کا پاکیزہ لہو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔
وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے آج اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے نظام کو چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس وقت صوبے کے اندر ہر طرف احتجاج و مظاہرے چل رہے ہیں ایک طرف غریب عوام سے گندم چھینی گئی اور دوسری طرف طلباء و طالبات سراپا احتجاج ہیں صوبائی حکومت کے پاس نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لیئے فنڈز نہیں ہیں اور غریب عوام کو گندم سبسڈی دینے کے لیئے فنڈز نہیں ہیں لیکن آۓ روز کوآرڈینیٹرز بھارتی کرنے اور اپنے شاہی خرچوں اور پروٹوکول کے لیئے فنڈز موجود ہیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب پورے گلگت بلتستان کی غیور عوام اس حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہوگی اور ہم انشاء اللہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور عوام کے لیئے آواز بلند کیں گے.
وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین راولپنڈی و اسلام آباد کی صدر محترمہ صدیقہ کائنات نے مختلف علاقوں میں یونٹ سازی کی اس سلسلے میں دورہ جات کیئے اورشکریال کری روڈ کی یونٹ صدر محترمہ راحیلہ مختار ، موہڑاں سیداں مری یونٹ کی صدر محترمہ رخسانہ بتول اور یونیورسٹی ٹاون بھارہ کہو کی یونٹ صدر محترمہ نغمہ فاطمہ زیدی کو منتخب کیا گیا ۔
نومنتخب یونٹ صدور و دیگر عہدیداران سے مرکزی آفس سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ بینا شاہ نے حلف لیا ،اس موقع پر نائب صدر محترمہ نادیہ ظفر بھی ہمراہ موجود تھیں۔
وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی صدر وسابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ اور نائب صدر محترمہ صائمہ شفیع نےحیدر پورہ (ڈومیال) گلگت کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے نیا یونٹ تشکیل دیا جس کے لیے محترمہ سیدہ زھرا رضوی کو یونٹ صدر اور محترمہ بلبل کو نائب صدر منتخب کیاگیا۔ نو منتخب صدر، نائب صدر اور دیگر عہدیداران کی حلف برداری نائب صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن محترمہ صائمہ شفیع نے کی اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن کی صدر محترمہ بی بی سلیمہ نے تنظیم کے اغراض ومقاصد بیان کیے ۔اس موقع پر محفل میں شریک تمام خواتین کو 26 نومبر بروز اتوار "آزادی فلسطین ریلی" میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔ آخر میں دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے اختتام کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کے سلسلے وحدت یوتھ کونسل اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد جس وحدت یوتھ کے مرکزی صدر جناب تصور علی مھدی ، مرکزی جنرل سیکریٹری جناب سید سجادحسین نقوی ، ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن جناب سید زین رضوی ، ڈویژنل نشرواشاعت سیکریٹری جناب سید علی مھدی نقوی ، صوبائی آفس سیکرٹری جناب علامہ ظہیر کربلائی موجود تھے ۔
اس کے علاوہ مختلف تحصیلوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ علامہ ظہیر کربلائی اور مرکزی صدر وحدت نے خطاب کیا جبکہ جنرل سیکریٹری وحدت یوتھ نےاجلاس کے ایجنڈے کی کاروائی کو منظم انداز سے آگے بڑھایا ۔ تحصیلوں کے سیٹ اپ پر اور 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی فعالیت کو حوصلہ افزاء قرار دیا گیا ہے ۔ تمام ڈویژن کے نمائندوں کے ذمہ شرکاء ریلی کی شرکت کے حوالے سے ٹاسک لگا دیا گیا ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب اسد عباس نقوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی تحصیل صدور کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں 26 نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا لاہور کے مختلف یونٹس اور علاقوں سے خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تحصیل صدور میں تقسیم کار کیا گیا ،۔
تمام خواتین نے آزادی فلسطین مارچ کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس سلسلے میں بروز ہفتہ مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں مزید ورکنگ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کا تین روزہ اجلاس مرکزی یوتھ کونسل بعنوان اقبال کا شاہین جامعہ الولایہ میں منعقد ہوا ، جس میں ملک بھر سے یوتھ ونگ کے عہدیداران شریک ہوئے ۔اجلاس کا آغاز بروز جمعہ ہوا جوکہ اتوار تک جاری رہا ۔ مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی کی زیر صدارت اجلاس کا باقائدہ آغاز بعداز نماز مغربین تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کلام الہی کے بعد شرکاء کی تعارفی نشست کا آغاز کیا گیا۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جوانوں سے جوان قرآن کی روشنی میں کے موضوع پر خطاب کیا،تیسری نشست سے ڈاکٹر علامہ محمد اشفاق حسین نے جوانوں سے اقبال کے شاہین کے موضوع پر خطاب کیا۔
اجلاس کے دوسرے دن مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر شیرازی نے موجودہ حالات میں ہماری زمہ داریاں کے عنوان سے نماز فجر کے بعد اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیابعد ازاں شرکاء اجلاس ہاٸیکنگ اور ورزش کیلئے روانہ ہوئے۔
مرکزی نائب صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا راجہ مصطفے حیدر نے وحدت یوتھ پاکستان کے اغراض و مقاصد اور تنظیم کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر خطاب کیا۔
اجلا س کے آخری روز چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملک بھر سے آنے والے یوتھ ونگ کے عہدیداران سے خطاب کیا۔
انہوںنے وطن عزیز کے موجودہ حالات اور بین الاقوامی صورت حال کے تناظرمیں جوانوں کے فرائض اور ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان کی آبادی کی غالب اکثریت جوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ جوان ملکی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوان اپنے روز مرہ کے امور کو منظم کریں، عبادات اور مناجات سمیت صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیں، مطالعہ اور قرآن شناسی کو اپنا معمول بنائیں۔ دنیا کی تیزی سے بدلتی صورت حال سے خود بھی آگاہ رہیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی آگاہ رکھیں۔
وحدت نیوز(روات) مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نےجمال الدین کے علاقے میں خطاب کرتے ہوئے حالات حاضرہ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور فلسطین کے مظلومین کی حمایت میں12 نومبر کو امریکی سفارت خانے تک نکالی جانے والی ریلی میں تمام مومنات کو عمومی دعوت دی ۔
اس موقع پر محترمہ صدیقہ کائنات اور محترمہ بینا شاہ بھی ان کے ہمراہ تھیں مومنات نے مجلس وحدت شعبہ خواتین کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور ریلی میں بھرپور شرکت کی یقین دھانی کروائی۔
وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن شمال کے علاقے میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا یونٹ تشکیل دیا محترمہ حر اناب صدر اور محترمہ منتظرہ بی بی نائب صدر منتخب ہوئیں امامبارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے محترمہ معصومہ نقوی نے شرکاء کو 12 نومبر کو ہونے والے آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی بھرپور دعوت دی تمام مومنات نے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر محترمہ صدیقہ کائنات نے ٹیکسلا ، واہ کینٹ اور روات کی مومنات سے رابطہ کر کے مارچ کی بھر پور دعوت دی ، مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے بھی چکوال اور جھامرہ کی مومنات کو اس ریلی میں ذیادہ سے ذیادہ شرکت کی دعوت دی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے علامہ اقبال کے146ویں یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ آج ہم اس پاک سرزمین پر آزادی کا سانس لے رہے ہیں یہ درحقیقت فکر اقبال کا ہی نتیجہ ہے علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا ، انہیں شعور و آگہی دے کر غلامی کی دلدل سے نکالا حکیم امت نے جو بھی پیشنگوئی مسلمانوں کے مستقبل کے حوالے سے کی ہیں اس سے دنیا بخوبی واقف ہے شاعر مشرق کی با بصیرت نگاہوں نے اس وقت کی تازہ ترین صورتحال اسرائیل اور فلسطین جنگ اور عرب ممالک کے کردار کے حوالے سے عرصہ قبل ہی کہ دیا تھا کہ عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھییہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟سجدہ خالق کو بھی , ابلیس سے یارانہ بھی حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا ؟
مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی شاعری کا یہ خاصہ ہے کہ وہ ہر دور کے لیے جاذب اور رہنما ہےحکیم امت کی وہ انقلابی شاعری جس میں مسلمانوں کی غیرت و حمیت ان کے مقام و مرتبہ اور یہود و نصارٰی کی سازشوں کو بے نقاب کیا گیا ہے کو ہمارے قومی نصاب کا حصہ ہونا چاہیے آج بھی ہم فکر علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ اور فلسفہ خودی کو سمجھ لیں تو مسلمانانِ عالم آج کی طاغوتی حکومتوں کو شکست فاش دے سکتے ہیں امت مسلمہ کے اتحاد کے بارے میں علامہ اقبال نے ہی اپنے اشعار میں پیغام دیا کہ ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئےنیل کے ساحل سے لے کر تا بہ خاک تاشقنداس پیام کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان تمام پاکستانی بہن بھائیوں ،بچوں ، بزرگوں اور ہر درد مند اور باضمیر فرد کو 12نومبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی بھرپور دعوت دیتی ہے کہ آئیں شاعر مشرق کے پیام کی عملی تصویر بنتے ہوئے قدس کی آواز بنیں۔