The Latest
وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی اسلام آباد شعبہ خواتین کے وفد نے ضلعی صدر محترمہ صدیقہ کائنات کی سربراہی میں خانہ فرہنگ راولپنڈی میں ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر مہدی طاہری کے ساتھ ملاقات کی اور شہید ابراہیم رئیسی و رفقاء کی المناک شہادت پر اپنی تعزیت و تسلیت پیش کی اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی اسلام اباد کی صدر جناب خواہر صدیقہ کائنات کے ہمراہ مرکزی آفس سیکرٹری بینہ شاہ ڈپٹی سیکرٹری خواہر نادیہ ظفر میڈیا سیکرٹری نغمہ فاطمہ زیدی اور دیگر کارکنان موجود تھیں۔
وفد نے خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں منعقدہ تصویر نمائش کا دورہ کیا اورآقا ابراہیم رئیسی شہید کی دورانیہ خدمت کی یادوں کو تازہ کیا اس موقع پر خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی طاہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہمارے غم میں شریک ہونا ہمارے لیے نہایت تسلی کا باعث ہے اس لحاظ سے کہ پاکستان اور ایران دو برادر ملک ہیں اور ان کے درمیان گہرے تعلقات موجود ہیں۔
محترمہ صدیقہ کائنات نے اس موقع پر کہا کہ شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت نے پورے عالم اسلام کو غمزدہ کر دیا ہے شہید ابراہیم رئیسی ایک نڈر ، جرات مند اور عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آئے انہوں نے نہ فقط ملت ایران بلکہ تمام امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے دشمنان دین و قرآن کو رسوا کیا مظلومین جہاں بالخصوص فلسطین کی حمایت و نصرت کا دلیرانہ موقف لیے پوری دنیا میں امریکہ و اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی المناک شہادت پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آقائے ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت نے پورے عالم اسلام کو غمزدہ کر دیا آج سے تین سال پہلے آقائے ابراہیم رئیسی امام ہشتم امام علی رضا علیہ سلام کی ولادت کے دن ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے اور تین سال بعد امام ہشتم علیہ سلام کی شب ولادت خداوند سبحان نے آپ کو شہادت کے درجے پر فائز کیا آپ خود خانوادہ سادات سے تعلق رکھنے والے ہیں اور اس عظیم ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے شہادت کے راستے پر آپ نے قدم رکھا ان شاء اللہ آپ آج امام رضا علیہ سلام کے مہمان ہیں اور امام ہشتم آپ کو اپنی پناہ میں لیں آپ کی زحمات قبول درگاہِ حق ہوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ آقائے ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا دورہ کرنا یہ سب ہمارے لیے پیغام ہے کہ ایران و پاکستان دو ایسے اسلامی ممالک ہیں جو اسلام اور اسلامی اھداف کو آگے بڑھانے میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے میں تمام عالم اسلام بالخصوص رہبر عزیز من سید علی خامنہ ای حفظ اللہ اور بہادر ملتِ ایران کو اس عظیم مصیبت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد وراولپنڈی کی صدر محترمہ صدیقہ کائنات ، مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری خواہر نادیہ اور میڈیا سیکرٹری محترمہ نغمہ زیدی نےکلچرل قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ فلسطین کانفرنس میں خصوصی دعوت پر شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ صدیقہ کائنات نے فلسطین کے بچوں اور خواتین پر جنگ کے اثرات اور ہماری ذمہ داری کے عنوان پر روشنی ڈالی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں وحدت ویلفیئر کی میٹنگ میں سیکرٹری ویلفیئر آغا باقر علی نے سید علی رضا کاظمی کو اپنا ڈپٹی سیکرٹری نامزد کردیا ہے ، میٹنگ میں ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم علی اور فصل عباس نقوی بھی شریک تھے سید علی رضا کاظمی کو ڈپٹی سیکرٹری بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
وحدت نیوز (لاہور) علاقے کے نوجوانوں سے مشاورت کے بعد وحدت یوتھ عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر خامس ہاشمی صاحب اور جنرل سیکرٹری یزدان ہاشمی صاحب کو نامزد کردیا گیا ہے۔ بمقام امام بارگاہ حضرت ابوطالب علیہ السلام پیپسی روڈ لاہور میں تقریب حلف برداری کی تقریب رکھی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم علی اور وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر برادر نقی حیدر، جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر اور دیگر مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی اور علاقے کے جوانوں سے بعد از حدیث کساء مختصر خطاب بھی کیا گیا اس کے بعد صدر اور جنرل سیکرٹری عزیز بھٹی ٹاؤن سے حلف لیا گیا ۔
وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب لاہور سیکریٹریٹ میں جشن ولادت باسعادت حضرت ابو طالب علیہ السلام کا کیک کاٹا گیا ۔مجلس وحدت مسلمین وحدت یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ولادت باسعادت حضرت ابو طالب علیہ السلام مطابق 29 شوال المکرم کے پرمسرت دن کی مناسبت سے جشن ابو طالب علیہ السلام کا کیک کاٹا گیا ۔خوشی کے اس بابرکت موقعہ پر جناب برادر نقی حیدر ڈویژنل صدر یوتھ ونگ لاہور ڈویژن ، جناب رانا کاظم علی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور وحدت یوتھ کے دیگر معزز اراکین بھی موجود تھے ۔صدر وحدت یوتھ لاہور ڈویژن برادر نقی حیدر کے آفس میں لاہور یوتھ ونگ کے دوستوں کی آمد اور حضرت ابوطالب علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
وحدت نیوز(قم المقدسہ) حرم جناب سیدہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین قم کی جانب سے بسلسلہ شہادت امام جعفر صادق علیہ سلام مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا مجلس عزا میں صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ قم محترمہ نگہت زہرا نقوی اور نائب صدر محترمہ ذکیہ بتول نے میزبانی کے فرائض انجام دیے اس موقع پر خواہران قُم نے سوز سلام و مرثیہ خوانی کی۔
وحدت نیوز(لاہور) علاقے کے نوجوانوں سے مشاورت کے بعد وحدت یوتھ شالیمار ٹاؤن کے صدر امیر کاظمی صاحب اور نائب صدر فہد بھٹی صاحب کو نامزد کردیا گیا ہے،آج بمقام امام بارگاہ قائم آل محمد المعروف بھولے شاہ امن پارک شالیمار لاہور میں تقریب حلف برداری کی تقریب رکھی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے صدر نجم عباس خان, نائب صدر رانا کاظم علی اور وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر برادر نقی حیدر، جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر اور دیگر مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی اور علاقے کے جوانوں سے مختصر خطاب بھی کیا گیا اس کے بعد صدر اور نائب صدر سے حلف لیا گیا ۔
وحدت نیوز(کبیروالا) وحدت یوتھ ملتان ڈویژن تحصیل کبیروالا کا منجی بشریت کنونشن مسجد عبد المطلب میں منعقد ہوا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن کا شرف راشد عباس نے حاصل کیا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت راشد کربلائی(ضلعی مسئول ضلع خانیوال) نے حاصل کی۔ مولانا کلیم عباس ترابی نے نوجوان کا معاشرے میں کردار کے موضوع پر گفتگو کی۔
بعدازاں ڈویژنل صدر وحدت یوتھ تیمور حسن نے انتخابی عمل کی وضاحت کی۔ جس کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ جس کے نتیجے میں شاہد عباس لنگاہ کو کثرت رائے سے تحصیل کبیروالا کا صدر منتخب کردیا گیا۔ ڈویژنل صدر تیمور حسن نے تحصیل صدر، جنرل سیکرٹری ذوالقرنین اور نائب صدر ثقلین رضا سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈویژنل نمائندگان ارتضی نقوی اور حسن رضا حیدری بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کی جانب سے دعائیہ پروگرام برادر نقی حیدر (صدر وحدت یوتھ لاہور ڈویژن)کے گھر میں منعقد ہوا۔جس میں حدیث کساء کی تلاوت کی گئی،بعد از دعا مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا تصور علی مہدی نے خصوصی خطاب کیا،اور لاہور ڈویژن میں ہر 15 دن بعد دعائیہ پروگرام اور میٹنگ کے انعقاد کو سراہا، اور وحدت یوتھ کو لاہور میں مزید فعال اور تربیتی پروگرامات کرنے کی تاکید کی۔