وحدت نیوز(قم المقدسہ) قم المقدسہ حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا شبستان الزہراؑ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین قم کی جانب سے محفل میلادِ امام ہادی علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں امام ہادی النقی علیہ السلام کی سیرت و فضائل کے ساتھ ان کی سیاسی زندگی اور حالات حاضرہ پر بھی گفتگو کی۔ ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ قم المقدس کی صدر محترمہ نگہت زہرا ، اور ان کی نائبین محترمہ ذکیہ بتول اور محترمہ تبسم شجر نے میلاد میں شریک پاکستانی مومنات کو خوش آمدید کہا ۔