اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر نواز شریف کا واویلا چور مچائے شور کے مصداق ہے،علامہ ناصرعباس جعفری

16 اگست 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کا استحکام ملکی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔ جو لوگ اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ ملکی سالمیت کے دشمن ہیں۔عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔پانامہ کے فیصلے پر ہرزہ سرائی کرنے والے عدالت عظمی کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ان پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر کے عوامی اجتماعات سے خطاب پر پابندی لگائی جائے۔پاکستان قوم ریاستی اداروں پر بے جا تنقید کی کسی کو اجازت نہیں دے گی۔نواز شریف کا واویلا چور مچائے شور کے مصداق ہے ۔وہ اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے عدلیہ کے خلاف شور مچانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کے باشعور عوام پر حقائق آشکار ہو چکے ہیں۔نواز شریف اور ان کے خاندان کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔اب انہیں احتساب کا سامنا کرنے ہو گا۔ وطن عزیز سے غیر قانونی طور پر باہر لے جانی والی ایک ایک پائی کا حساب چکایا جائے گا۔نواز شریف کے مقبولیت کے دعوے پانی کی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہیں۔نااہل وزیر اعظم کی مایوسی ان کے چہرے سے عیاں ہے۔ملک کی کوئی بھی بڑی جماعت ان کے ساتھ کسی بھی قیمت پر بات کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔عوامی اجتماعات کر کے وہ ادارے کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش میں مگن ہیں۔انہوں نے کہا نواز شریف اینڈ پارٹی نے ارض پاک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر بے رحمی سے لوٹا ہے۔انہوں نے اصولوں کی بجائے لوٹ مار کی سیاست کی۔اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ سمجھنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree