پوری قوم ناموس مصطفی ﷺ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے متحد ہے، آل شیعہ سنی پارٹیز پریس کانفرنس کا اعلامیہ

19 نومبر 2018

وحدت نیوز (کراچی) جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پرشیعہ سنی ملکر کر پورے ملک میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منائینگے، اس پورے ہفتے میں مشترکہ اجتماعات کرینگے، ریلیوں میں شرکت کرینگے اور عظیم وحدت کا پیغام دینگے، ہم تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں،ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکرمیلاد النبیﷺ کے جلوس نکالیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین، اہل، سنت عالم دین مولانامنظر الحق تھانوی، مولانا قاضی احمد نورانی، مطلوب اعوان قادری نے جشن ولادت باسعادت بنی آخرالزمانﷺکی آمد کے موقع پر وحدت ہاوس کراچی میں مشترکہ شیعہ سنی آل پارٹیز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح سرزمین پاکستان میں بھی شیعہ سنی متحد ہیں، کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، چند مٹھی بھرتکفیری سوچ کے حاملے افراد ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، نبی کریمﷺ کی ذات اقدس دنیا بھی مسلمانوں کیلئے نقطہ وحدت ہے، عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبر ختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کی زد پر ہے،یمن، نائجیریا،عراق،شام امریکی گماشتوں کی تجربہ گاہ بنے ہوئے ہیں، امت مسلمہ کو قرآن وسنت اوراہلبیت ؑ سے متمسک رہ کر عالم کفرکی تمام تر نجس سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، پاکستان میں تکفیری سوچ کے حامل مٹھی بھر دہشت گرد عناصرکو محب رسول ﷺشیعہ سنی عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جسے عوام کو تدبراور فرست کے ساتھ ناکام بنانا ہوگا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلِ سنت عالم دین مولانا منظر الحق تھانوی کا کہناتھا کہ نبی کریم ﷺکی ولادت باسعادت کے موقع پر تمام امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،رسول ﷺ کایوم ولادت تمام عالم اسلام کیلئے اتحاد ویکجہتی کا مظہر ہے، نبی کریم ﷺ کی تعلیما ت کی روشنی میں تمام مسالک ومذاہب کو بھائی چارے، اتحاد اور باہمی رواداری پر مشتمل معاشرے کو فروض دینا چاہئے، آج جشن میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تمام مسالک کے علمائے کرام کی یہ مشترکہ پریس کانفرنس اتحاد امت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کانفرنس سے جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نبی کریم ﷺ کے جشن میلاد کے موقع پر یہ اعلان کر رہے ہیں کہ پوری قوم ناموس مصطفی ﷺ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے متحد ہے ۔نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی کی والہانہ محبت میں کسی بھی قسم کی کوئی تفریق نہیں ہے۔ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین سند ھ کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی،علامہ سجاد شبیر، علامہ نثار قلندری،علامہ نعیم الحسن،مولانا ملک عباس، ناصرحسینی، احسن عباس رضوی،علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، مولانا عبداللہ جونا گڑھی الحسینی اور دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree