خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے ساتھ نرمی برتنا حقوقِ نسواں کی بہتری کیلئے ہرگز کارگر ثابت نہ ہوگا، اسدعباس نقوی

10 ستمبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائےبین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی نے خواتین کے ساتھ بڑھتی ہوئی ناانصافیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے ساتھ نرمی برتنا  حقوقِ نسواں کی بہتری کیلئے ہرگز کارگر ثابت نہ ہوگا. خواتین کو ہراساں کرنے والے بدمعاشوں کے ساتھ سختی میں شدت پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہر اقبال کے معروف کالج میں نفسیاتی موضوع کے لیکچرار کے خلاف طالبہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کو لیکچرار کی جانب سے امتحان میں نمبرز لگانے کا لالچ دے کر ہراساں کرنے اور نازیبا پیغامات بھیجنے کے ثبوت پیش کیے۔

 انہوں نے کہا کہ استاد کو ہمارے معاشرے میں والدین کا درجہ دیا جاتا ہے اور اگر کوئی شخص اس قابل ہی نہیں ہے کہ وہ اپنی عزت اور احترام کا خیال رکھ سکے تو ایسے شخص کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ اگر کسی کم ظرف کو ایسی شیطانی خواہشات قباحت پر مائل کرنے کی کوشش بھی کریں تو جزاء و سزا کو خوف اسے ان عوامل سے باز رکھے، دیگر صورت حقوقِ نسواں کے کھوکھلے نعرے لگانا سوائے زبانی جمع خرچ کے کوئی معنی نہیں رکھتے.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree