اقوام متحدہ سمیت بین الاقومی قوتوں کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ جی بی صوبے کا قیام ایک آئینی و قومی تقاضا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

11 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حیثیت کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت سے مزید محروم رکھنا زیادتی ہو گی۔ پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے مجاہدانہ کردار ادا کرنے والی نڈر قوم کی خودمختار صوبے کے حق سے تاحال محرومی ان میں مایوسی کے احساس کو پروان چڑھا رہی ہے۔ہمیں موجودہ حکومت پر قوی یقین ہے کہ وہ اس درد کا مداوا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں مناسب نمائندگی کے لیے گلگت بلتستان کے عمائدین سے تجاویز و آرا کا تبادلہ کیا جانا چاہئے تاکہ حکومتی فیصلوں اور عوامی خواہشات میں ہم آہنگی موجود رہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی مرضی کے برعکس کسی بھی فیصلے کی مجلس وحدت مسلمین قطعی تائید نہیں کرے گی۔

 انہوں نے کہا گلگت بلتستان آئینی صوبے کے قیام کے لیے حکومت پاکستان کو اپنی کوششیں عالمی سطح پر بھی تیز کرنا ہوں گی۔اقوام متحدہ سمیت ثالثی کا کردار ادا کرنے والی بین الاقومی قوتوں کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ جی بی صوبے کا قیام ایک آئینی و قومی تقاضا ہے اور علاقے کی ترقی، استحکام اور انتظامی معاملات کو موثر بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہر موقع پر اپنی حب الوطنی کو ثابت کیا ہے۔آئینی عبوری صوبے کے قیام میں مسلسل تاخیر کو کچھ عناصر ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے جی بی کے عوام میں احساس محرومی پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں وطن عزیز سے متنفر کیا جا سکے۔اس زہریلے پروپیگنڈے اور شدت پسندی کے تدارک کے لیے عوامی امنگوں کے عکاس فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ان میں مزید تاخیر کی اب گنجائش نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree