ہمارے معاشرے کے پسماندہ ذھن کے لوگ بچیوں کی تعلیم کو عیب سمجھتے ہیں جبکہ علم نور اور روشنی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

10 دسمبر 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ جنگل کٹو مبارک پور سٹی جیکب آباد کا تبلیغی دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے علم دین کی اہمیت اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے مگر افسوس ہمارے معاشرے کے پسماندہ ذھن کے لوگ بچیوں کی تعلیم کو عیب سمجھتے ہیں جبکہ علم نور اور روشنی ہے۔  لہذا ہمیں خواتین کی تعلیم و دینی تربیت پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے حصول علم اور خصوصاً  دین کا علم حاصل کرنے کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو علم دین کی طرف رغبت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد بن سلمان کی جانب سے دینی اقدار پر پابندی قابل مذمت عمل ہے۔ سر زمین وحی پر فحشاء و منکرات کا ریاستی سطح پر فروغ اور ترویج افسوس ناک ہے۔ اس المناک صورتحال پر دنیائے اسلام خصوصاً علماء کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree