چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا لکی مروت میں دہشتگردانہ حملےمیں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

16 نومبر 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ شہید ہونے والے اہلکاروں کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائی میں چھ پولیس اہلکاروں کا شہید ہونا انتہائی تکلیف کا باعث ہے بلاشبہ پولیس اہلکار معاشرے کے تحفظ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے شہید اہلکاروں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک دشمن عناصر کی طرف سے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم واستقلال کو کبھی متزلزل نہیں کر سکتیں قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے اور ہم اپنے عظیم سپوتوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخواہ حکومت کو چاہیے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے سفاک قاتل کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree