حکومت اور قانون نافذکرنے والے ادارےپاراچنارمیں دہشت گردکاروائیوں کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں،ناصرشیرازی

29 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ضلع کرم پاراچنار میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری کشیدگی اور محاصرے کے تناظر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حساس ترین سرحدی علاقے میں اس طرح کے حالات کسی صورت سودمند نہیں ہیں۔ وفاقی وصوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں کو تماشائی بننے کے بجائے اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس وقت پاراچنار غزہ کا منظر پیش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 روز میں کئی بے گناہ شیعہ شہری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیئے جاچکے ہیں، محاصرے کے سبب شہریوں اور ضروری اشیاء کی آمد ورفت بند ہے،چند ماہ قبل تری مینگل میں اسکول کے اندر گھس کر 5 اساتذہ کو محض شیعہ ہونے کے جرم میں بے دردی سے شہید کیا گیا لیکن آج تک ان کے قاتلوں کو بھی سزا نا دی جاسکی۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنار کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آگ و خون میں جھونکا جارہا ہے۔یہ سارا کھیل پاکستان کے بیدار عوام کی توجہ مسئلہ غزہ سے ہٹانے کیلئے کھیلا جارہا ہے۔ ناصرشیرازی نے مزید کہا کہ اگر پاراچنار کے حالات کو سنجیدہ نا لیا گیا تو معاملات بگڑسکتے ہیں، اہلیان پاراچنار صبر وتحمل سے کام لے رہے ہیں جنہیں بعد میں کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی اور صدر صوبہ خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree